Author: Daily Khabrain

نیوزی لینڈ نے پاکستان کو دوسرے ٹیسٹ میں بھی 176 رنز اور ایک اننگز شکست دیکر سیریز میں کلین سوئپ کر دیا۔ کرائسٹ چرچ ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں پاکستان کی پوری ٹیم 186 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ پاکستان کی جانب سے اظہر علی اور ظفر گوہر 37، 37 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے جبکہ فہیم اشرف نے 28، عابد علی نے 26 اور فواد عالم نے 16، حارث سہیل نے 15 اور محمد رضوان نے 10 رنز اسکور کیے۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے کائل جیمیسن نے 6 اور ٹرینٹ بولٹ نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ…

Read More

تہران : ایران نےدوبارہ انٹرپول سے امریکی صدرڈونلڈٹرمپ کی گرفتاری کا مطالبہ کردیا۔ عرب میڈیا کے مطابق  ایران نےدوبارہ انٹرپول سے امریکی صدرڈونلڈٹرمپ سمیت 48 امریکی افسران کی گرفتاری کا مطالبہ کردیا ہے،ایران نے امریکی صدر سمیت 48 افراد کے ریڈ وارنٹ جاری کرنے کیلئے انٹر پول کو درخواست جمع کروادی ہے۔ترجمان برائے ایرانی جیوڈیشری کا کہنا ہے کہ پاسدارانِ انقلاب میجر جنرل قاسم سلیمانی کو قتل کرنیوالوں کو سزا دینے کیلئے سنجیدہ ہے۔ واضح رہے کہ ایران نے گزشتہ برس جنوری میں بغداد ایئرپورٹ پر حملے میں ملک کی سب سے اہم اور طاقتور قدس فورس کے سربراہ جنرل قاسم سلیمانی کی ہلاکت…

Read More

کور کمانڈرز کانفرنس میں دہشتگردوں اور  ان کے سہولت کاروں کوہرقیمت پرشکست دینے کے عزم  کا اعادہ کیا گیا  ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس  پی آر )کے  مطابق  آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت  جی ایچ کیو میں کور کمانڈرز کانفرنس منعقد ہوئی۔ کور کمانڈرز کانفرنس میں خطے اور ملک کے اندرونی سیکیورٹی ماحول  اور سرحدوں کی صورتحال کا تفصیلی طور پر جائزہ لیا گیا ۔ کور کمانڈرز کانفرنس میں یوم حق خودارادیت کی مناسبت سے کشمیری بھائیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا گیا اور لائن آف کنٹرول، ورکنگ باؤنڈری سمیت مشرقی سرحدوں…

Read More

لاہور: نیب حکام نے مسلم لیگ ن کے گرفتار رہنما خواجہ آصف کے 48 بنک اکاونٹس کا سراغ لگا لیا۔ نیب نے دعویٰ کیا 48 بنک اکاونٹس میں 1 ارب 45 کروڑ خطیر رقم جمع ہوئی۔ جی این این کے مطابق نیب کی زیر حراست سابق وزیر خارجہ خواجہ خواجہ آصف کیخلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات اور منی لانڈرنگ کی تحقیقات میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔ نیب لاہور نے خواجہ آصف کے 48 بنک اکاونٹس کا سراغ لگا نے کا دعویٰ کر دیا ۔ نیب ذرائع کے مطابق یہ بنک اکاونٹس خواجہ آصف، انکی فیملی اور بے نامی داروں…

Read More

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ہمیں کشمیریوں کے کرب کا احساس ہے، مسئلہ کشمیر پر پوری قوم کا موقف ایک ہی ہے، سیاسی قیادت کو کشمیر کے مسئلے پر ہاتھ ملانے کی دعوت دیتے ہیں۔ سینیٹ آف پاکستان میں اظہار خیال کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ آج کشمیریوں کو متفقہ پیغام جانا چاہیے، ہمیں احساس ہے کشمیری کرب کی زندگی گزار رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ بنیادی حقوق سلب ہونے کے باوجود ان کی آواز بلند کرنے کی کوشش جاری ہے، بھارت نے جو ظلم برپا کیا اس کے باوجود کشمیریوں…

Read More

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے چھٹے ایڈیشن کے لیےغیر ملکی کھلاڑیوں کی فہرست کا اعلان کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے چھٹے ایڈیشن میں کرس گیل، ڈیوڈ ملراور راشد خان  پلاٹینم روسٹر میں شامل ہوگئے ہیں۔ اس فہرست میں ڈیوڈ ملان، ڈین براوو، کرس لین، ایلکس ہیلز، مورنے مورکل، محمد نبی، عمران طاہر، ڈیل اسٹین، ٹام بینٹن  اور کرس جارڈن بھی شامل ہیں۔ کرس گیل، ڈیل اسٹین، کرس لین اور راشد خان سمیت کئی معروف اور نامور غیرملکی ستاروں نے پی ایس ایل 2021 میں شرکت کے لیے اپنی دستیابی ظاہر کردی…

Read More

ترکی نے قطر اور سعودی عرب میں زمینی، فضائی اور سمندری سرحدیں کھولنے کے فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے۔ ترکی کی وزارت خارجہ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ سرحدیں دوبارہ کھولنا خلیج میں تنازع کےحل کی جانب اہم قدم ہے، کویت اور دوسرے بین الاقوامی عناصر کی کوششیں قابل تعریف ہیں۔ ترک وزارت خارجہ نے کہا کہ اُمید ہےخود مختاری کے باہمی احترام کی بنیاد پر تنازع کے دیرپا حل تک پہنچا جائے گا، اُمید ہے قطری عوام کے خلاف دوسری پابندیاں بھی جلد اُٹھالی جائیں گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ترکی خلیج میں استحکام کے…

Read More

لاہور:اداکارہ وینا ملک کے وکیل تنویر کھوکھر نے حکومت پاکستان سے وینا ملک کے سابق شوہر اسد خٹک کو گرفتار کرنے کی اپیل کر دی۔ ادکارہ میرا کی اپیل پر سماعت سیشن کورٹ میں ہوئی اور ایڈیشنل سیشن جج نے سکینڈل کوئین میرا کی درخواست پر سماعت کی۔ادکارہ میرا نے فیملی کورٹ کے فیصلے کو سیشن کورٹ چیلنج کررکھا ہے اور موقف اپنایا ہے کہ عتیق الرحمان نامی شخص سے شادی نہیں کی عدالت نے حقائق کے برعکس فیصلہ سنایا،عتیق الرحمان نامی شخص نے عدالت میں جھوٹ بول کر گمراہ کیا،عدالت سے استدعا ہے کہ فیملی کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار…

Read More

وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے وفاقی وزرا پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اپنے اجلاسوں میں غریب عوام کے مسائل پر گفتگو نہیں کرتے بلکہ یہ بات ہوتی ہے کہ حکومت سندھ کی برائی کیا کی جائے کیونکہ صادق و امین کے چمچے سندھ کی ترقی دیکھ نہیں سکتے۔ کراچی میں نجی تقریب سے خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ وفاق وزرا پھر میڈیا پر بھی یہ رپورٹ کرتے ہیں اور پھر میڈیا پر اس کا شور مچ جاتا ہے۔ وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ میڈیا کو وزرا کی متنازع باتیں درکار…

Read More

اسلام آباد: (ویب ڈیسک ) سپریم کورٹ نے 2 ہفتے میں کرک مندر کی دوبارہ تعمیر شروع کرنے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے فعال اور غیر فعال مندروں اور گوردواروں کی تفصیل طلب کرتے ہوئے متروکہ وقف املاک کی زمینوں سے تجاوزات ختم کرنے اور قبضوں میں ملوث اہلکاروں کے خلاف کارروائی کی بھی ہدایت کر دی۔  چیف جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے کرک میں مندر جلائے جانے سے متعلق ازخود نوٹس کیس کی سماعت کی۔ آئی جی اور چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا عدالت میں پیش ہوئے۔ دوران سماعت جسٹس اعجاز الاحسن نے آئی جی…

Read More