فلم ‘مولا جٹ’ سمیت سیکڑوں فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والے لیجنڈ اداکار سلطان راہی کو مداحوں سے بچھڑے 25 برس بیت گئے۔ پنجابی فلموں کے سلطان اداکار سلطان راہی نے 1938 میں بھارتی شہر سہارن میں آنکھ کھولی اور تقسیم ہند کے بعد وہ پاکستان منتقل ہوگئے، سلطان راہی نے 1971 میں اپنے فلمی کیریئرکا آغاز کیا، اس دوران پنجابی فلم بشیرا کی کامیابی نے انہیں سپر اسٹاربنا دیا۔ سلطان راہی اور مصطفیٰ قریشی کی جوڑی فلم کی کامیابی کی ضمانت بنی اور ان کی فلم ‘مولا جٹ’ نے باکس آفس پر کامیابی کے جھنڈے گاڑھ دیے۔ سلطان…
Author: Daily Khabrain
خادمین الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے نیوم میں کورونا ویکسین کا پہلا انجیکشن لگوا لیا۔ویکسینیشن کی پہلی خوراک شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی خواہش پر لگائی گئی۔اس موقع پہ ڈاکٹر توفیق الربیعہ ویکسینیشن کی پہلی خوراک لینے پر شاہ سلمان کے شکر گزار ہیں۔مملکت میں سعودی شہریوں سمیت غیر ملکیوں کو ویکسین لگائی جا رہی ہے۔اس سے قبل سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے بھی ویکسین لگوائی۔کورونا وبا سے روک تھام کے لیے ویکسینیشن کا آغاز بڑے پیمانے پر تقریباً سبھی ممالک میں شروع ہو چکا ہے۔یورپی ممالک سمیت عرب ممالک میں بھی کورونا ویکسین کی ڈیمانڈ بڑھ رہی ہے۔ویکسین کے حوالے سے کچھ ممالک نے شکوک و شبہات…
کراچی: پاکستان کے گلوکارو اداکار علی ظفرایشیا کے خوبصورت مردوں میں شامل ہوگئے ہیں۔ عالمی شہرت یافتہ گلوکارواداکارعلی ظفر نے اپنے نام ایک اور بڑا اعزاز حاصل کرلیا ہے۔ اداکاری و گلوکاری میں تو وہ اپنا بہترین مقام بنا ہی چکے ہیں لیکن اب وہ ایشیا کے وجیہہ مردوں میں بھی شامل ہوگئے ہیں۔ برطانیہ کے ایسٹرن آئی میگزین کے آن لائن پول کے نتیجے کے مطابق علی ظفرایشیا کے خوبصورت مردوں میں شامل ہوگئے ہیں اورفہرست میں وہ تیسرے نمبر پر ہیں۔ علی ظفر کے علاوہ فہرست میں پہلے نمبرپربالی ووڈ اداکارہریتھک روشن، دوسرے نمبر پرگلوکارزین ملک بھی شامل ہیں۔
وزیراعظم عمران خان کوئٹہ کے لیے روانہ ہو گئے ہیں جہاں وہ مچھ سانحے میں جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین سے اظہار تعزیت کریں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نور خان ائیر بیس سے کوئٹہ کے لیے روانہ ہوئے۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ وزیراعظم عمران خان سانہ مچھ کے متاثرین سے ملاقات کر کے اظہار تعزیت کریں گے، وزیراعظم عمران خان ہزارہ عمائدین سے بھی ملاقات کریں گے اور ان کے تحفظات سنیں گے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان بلوچستان میں امن و امان کی صورت حال سے متعلق اجلاس کی صدارت…
پاکستان سپر لیگ کے چھٹے ایڈیشن کے لیے سے 6 فرنچائز ز کی جانب سے ری ٹین کیے گئے کھلاڑیوں کی فہرست جاری کر دی گئی۔ پاکستان سپر لیگ کے چھٹے ایڈیشن کی ڈرافٹنگ کل لاہور میں ہو گی اور ری ٹینشنز کی فہرست پی سی بی کی جانب سے جاری کی گئی ہے ۔ لاہور قلندرز نے پلاٹینم میں محمد حفیظ، شاہین شاہ آفریدی، ڈائمنڈ میں فخر زمان ،ڈیوڈ ویسا، حارث رؤف، گولڈ میں بین ڈنک اور دلبر حسین جب کہ سلور میں سہیل اختر کو ری ٹین کیا ہے۔ دفاعی چیمپئن کراچی کنگز نے پلاٹینم میں بابراعظم، محمد…
کراچی میں سائٹ ایریا کے علاقے ہارون آباد میں کیمیکل فیکٹری کے گودام میں آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہو گئے ہیں۔ سائٹ ایریا کے علاقے ہارون آباد میں فیکٹری میں لگنے والی آگ میں دیکھتے سے دیکھتے شعلے آسمانوں تک بلند ہونے لگے اور دھویں کے بادل دور سے ہی دیکھے جا سکتے تھے جس کے بعد سندھ رینجرز کے جوانوں نے موقع پر پہنچ کر جائے حادثہ کو گھیرے میں لے لیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ سائٹ کے علاقے ہارون آباد میں بابر کانٹا کے قریب کیمیکل فیکٹری کے گودام میں آگ…
لاہور (خبریں، چینل۵، ویب ڈیسک) چینل۵ کے بجزیوں اور تبصروں پر مشتمل پروگرام ”ضیاءشاہد کے ساتھ“ میں گفتگو کرتے ہوئے سنیئر صحافی ضیاءشاہد نے کہا کہ مچھ واقعہ کو سیاسی بنایا جارہا ہے سڑکیں بند کیے جارہے ہیں۔ بلاول بھٹو اور مریم نواز معاملے کو سیاسی بنا رہے ہیں۔ آپ اس پر کیا کہتے ہیں؟ شاہ محمود قریشی: سانحہ کوئٹہ سیاسی نہیں انسانی مسئلہ ہے درد ناک واقعہ پیش آیا اور روزگار کمانے کیلئے گئے غریب افراد کو بیدردی سے قتل کردیا گیا۔ کچھ قوتیں ہیں جو پاکستان میں افراتفری پھیلانا چاہتی ہیں۔ ان کا ہائبرڈوار کا منصوبہ ہے14 نومبر…
چینی کی قلت اور قیمت کا بحران ایک مرتبہ پھر سے سر اٹھانے لگا، ایک ماہ میں چینی کی فی کلو قیمت میں 13روپے اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق سال 2021 کا پہلا ہفتہ بھی مہنگائی کے ستائے عوام پر بھاری رہا۔ درآمد اور کرشنگ سیزن کے باوجود چینی کی قیمت میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، چینی کی قیمتوں میں مسلسل چوتھے ہفتے بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا، پرچون میں چینی کی 95 روپے کلو میں فروخت جاری ہے، ہول سیل میں قیمت 89 روپے فی کلو تک پہنچ گئی ہے ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق…
وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم والے پاکستان میں انتشار پھیلا کر دشمن کے ایجنڈے کو پورا کرنا چاہتے ہیں، اپوزیشن ذاتی مفادات کا ایجنڈا لے کر چل رہی ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ عمران خان کی قیادت میں پہلی بار صاف اور شفاف پاکستان کی بنیاد رکھی گئی ہے، تحریک انصاف کی حکومت پاکستان کی سب سے شفاف حکومت ہے، ڈھائی برس میں حکومت کا ایک بھی سکینڈل سامنے نہیں آیا، الزامات کی سیاست کرنے والوں کا کوئی مستقبل نہیں۔ عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ بدقسمتی سے…
مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ وزیراعظم کو لوگوں کی آہ و بکاکو بلیک میلنگ قراردینے پر شرم آنی چاہئے ،یہ بے حسی کی انتہا ہے ۔ انہوں نے نجی ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ یہ بے حسی کی انتہا ہے، آپ پر 22 کروڑعوام کی ذمہ داری ہے ،ہزارہ برادری کے لوگ لاشیں آگے رکھ کر بیٹھے ہوئے ہیں، کیا ان کی لاشوں سے آپ کی انا بڑی ہے۔ مریم نواز نے کہا کہ وہ کہہ رہے ہیں آپ آجائیں اور ان کے سروں پر ہاتھ رکھ دیں، وہ…