Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • کراچی:پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ سندھ اسمبلی کے رکن ساجد جوکھیو اور بیرسٹر شاہد جوکھیو کا بلاول ہائوس میں ملاقات کے موقع پر گروپ فوٹو۔
    • چیف جسٹس آف پاکستان و دیگر معززجج صاحبان کا جسٹس جمال مندوخیل کی سبکدوشی کے موقع پر گروپ فوٹو۔
    • رواں مالی سال ’45 ارب ڈالر کی ترسیلاتِ زر آنے کا تخمینہ ، ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک
    • عدلیہ ایگزیکٹو سے الگ نہ ہو تو قانون طاقتور کی خواہش کا غلام بن جاتا جسٹس جمال مندوخیل
    • پنڈی ٹیسٹ کا تیسرا دن سری لنکا نے 4 وکٹوں پر 404 رنز بنا لئیے
    • اسلام آباد:وفاقی وزیرقانون وانصاف اعظم نذیرتارڑ تقریب سے خطاب کررہے ہیں۔
    • کردار کو حقیقی روپ دینے کیلئے ہما قریشی نے سر منڈاولیا
    • اعظم نذیر تارڑ کا بین المذاہب ہم آہنگی ‘ امن کانفرنس سے خطاب
    • حد نگاہ بہتر ہونے پر موٹروے ایم 4ٹریفک کے لیے کھول دی گئی
    • غزہ میں اسرائیلی حملوں فائرنگ سے باپ بیٹے سمیت 7 فلسطینی شہید
    • ایران، دنیا کی سب سے بڑی آف شور گیس فیلڈ میں آگ بھڑک اٹھی
    • شہری ترقی کیلئے نئے تقاضوں کے مطابق انتظامی نظام نا گریز چیئرمین ایف بی آر
    • تمام ہسپتال انجیو پلاسٹی کیلئے 24 گھنٹے سے زیادہ کا وقت نہ دیں مریم نواز
    • امریکی وزیر جنگ کیخلاف مواخزے کی قرار داد ناکام ایرانی دھمکیوں کے بعد وزیر خزانہ فیملی سمیت فوجی اڈے منتقل
    • پاکستان نے دسمبر’ جنوری کیلئے ایل این جی کی مہنگی بولیاں مسترد کر دیں
    • سالک حسین کی گفتگو سے لگ رہا وہ اپنے حواس کھو بیٹھے ہیں:عظمیٰ بخاری
    • ایران کی طرف سے جاری کردہ زیرزمین میزائل سٹی کی تصاویر۔
    • عدلیہ ایگزیکٹو سے الگ نہ ہوتو قانون طاقتور کی خواہش کاغلام بن جاتا: جسٹس جمال مندو خیل
    • بھارت کی انڈس واٹر کمیشن پر ہٹ دھرمی برقرار پاکستان کا الٹی میٹم
    • سپین میں مہنگائی کیخلاف 14 سال بعد پہلی ملک گیر ہڑتال؛ نظامِ زندگی مفلوج
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    آرنلڈ شوازنیگر نے ڈونلڈ ٹرمپ کو ناکام، تاریخ کا بدترین صدر قرار دے دیا

    By Daily Khabrainجنوری 12, 2021
    Share Facebook Twitter Email WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    ہولی وڈ اداکار، سابق ویٹ لفٹر، سیاستدان، سماجی کارکن اور فلم ساز آرنلڈ شوازنیگر نے 7 جنوری کو کیپیٹل ہل پر دھاوا بولے جانے واقعے پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ناکام اور تاریخ کا بدترین صدر قرار دے دیا۔

    سوشل میڈیا پر جاری کی گئی ویڈیو میں انہوں نے بدھ (6 جنوری) کو امریکا میں پیش آنے والے واقعے کو 1938 میں جرمنی کے واقعے سے تشبیہ دی۔

    خیال رہے کہ 1938 میں جرمنی اور آسٹریا میں نازیوں نے یہودیوں کے گھروں، اسکولز اور کاروباروں پر توڑ پھوڑ کی انہیں تباہ کیا تھا جسےکرسٹل نائٹ یا ‘نائٹ آف بروکن گلاس’ قرار دیا جاتا ہے۔

    آرنلڈ شوازنیگر نے کہا کہ امریکا کے کیپیٹل ہل کی کھڑکیوں کے شیشے ٹوٹے تھے لیکن مشتعل ہجوم نے نہ صرف کیپیٹل ہل کی کھڑکیاں توڑیں بلکہ انہوں نے ہمارے نظریات کو توڑا۔

    اداکار کے مطابق ان لوگوں نے ان اصولوں کو توڑا جن پر ہمارے ملک کی بنیاد رکھی گئی تھی۔

    آرنلڈ شوازینگر امریکی دائیں بازو کے انتہا پسند گروپ کا موازنہ ، نازیوں سے کیا۔

    انہوں نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے انتخاب کے نتائج الٹنے کی کوشش کی وہ بھی ایک منصفانہ انتخاب کے نتائج کو، انہوں نے جھوٹ کے ذریعے لوگوں کو گمراہ کرکے بغاوت کی کوشش کی۔

    آرنلڈ شوازینگر نے ٹرمپ کو ایک ناکام لیڈر قرار دیا اور کہا کہ ان کی صدارت اختتام کو پہنچ رہی ہے وہ جلد ایک پرانی ٹوئٹ جتنی غیر متعلقہ ہوجائے گی۔

    انہوں نے قومی یکجہتی کا مطالبہ کیا اور منتخب صدر جو بائیڈن کی حمایت کا عزم کیا جن کے الیکٹورل کی گنتی کا عمل اس وجہ سے عارضی طور پر معطل ہوا تھا۔

    آرنلڈ شوازینگر نے کہا کہ وہ لوگ جو سوچتے ہیں کہ امریکا کے آئین کو پلٹ سکتے ہیں تو وہ جان لیں کہ وہ کبھی نہیں جیتیں گے۔

    خیال رہے کہ 6 جنوری کو واشنگٹن ڈی سی میں ڈونلڈ ٹرمپ کے حامیوں نے امریکی صدارتی انتخاب میں کامیاب ہونے والے جو بائیڈن کی جگہ ٹرمپ کو صدر برقرار رکھنے کی کوششوں میں کیپٹل ہل کی عمارت (ایوانِ نمائندگان) پر دھاوا بول دیا تھا۔

    حملے کے دوران کیپیٹل ہل کی عمارت میں موجود قانون دان اپنی جانیں بچاتے ہوئے ڈیسکوں کے نیچے چھپنے پر مجبور ہو گئے تھے۔

    ٹرمپ کے حامیوں کے اس مظاہرے اور بعدازاں ہونے والی فائرنگ کے نتیجے میں کیپیٹل ہل کے اندر ایک خاتون جبکہ راستے بند ہونے کے باعث مجموعی طور پر5 افراد ہلاک ہوگئے جس کے بعد واشنگٹن میں شام کے اوقات میں کرفیو نافذ کردیا گیا تھا۔

    امریکا کے منتخب صدر جو بائیڈن نے کیپیٹل ہل پر دھاوا بولنے والے مظاہرین سے تحمل کا مظاہرہ کرنے کی اپیل کرتے ہوئے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو بغاوت کا مرتکب قرار دیا تھا۔

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      کردار کو حقیقی روپ دینے کیلئے ہما قریشی نے سر منڈاولیا

      کترینہ کیف اور وکی کوشل نے اپنے بیٹے کی تصویرسوشل میڈیا پر شیئر کر دی

      شاہ رخ خان نے کس فلم کے 95 لاکھ روپے معاوضے سے انکار کیا

      تازہ ترین

      سعودیہ جانیوالے مسافروں کیلئے لازمی ویکسی نیشن کی مدت میں ایک ماہ کی توسیع

      پانی ہماری ریڈلائن، روکنے کی کوئی بھی کوشش جنگی اقدام تصور ہوگی: وزیراعظم شہباز شریف

      سعودی عرب پر حملہ پوری امت مسلمہ کے لیے لمحہ فکریہ ہے، فضل الرحمان

      باجوڑ میں موبائل سروس و انٹرنیٹ بند شہریوں کو مشکلات کا سامنا

      گورنر راج اور ایمرجنسی مسئلے کا حل نہیں حکومت کا چراغ بجھنے والا ہے:حافظ نعیم

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.