Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • تمام ہسپتال انجیو پلاسٹی کیلئے 24 گھنٹے سے زیادہ کا وقت نہ دیں مریم نواز
    • امریکی وزیر جنگ کیخلاف مواخزے کی قرار داد ناکام ایرانی دھمکیوں کے بعد وزیر خزانہ فیملی سمیت فوجی اڈے منتقل
    • پاکستان نے دسمبر’ جنوری کیلئے ایل این جی کی مہنگی بولیاں مسترد کر دیں
    • سالک حسین کی گفتگو سے لگ رہا وہ اپنے حواس کھو بیٹھے ہیں:عظمیٰ بخاری
    • ایران کی طرف سے جاری کردہ زیرزمین میزائل سٹی کی تصاویر۔
    • عدلیہ ایگزیکٹو سے الگ نہ ہوتو قانون طاقتور کی خواہش کاغلام بن جاتا: جسٹس جمال مندو خیل
    • بھارت کی انڈس واٹر کمیشن پر ہٹ دھرمی برقرار پاکستان کا الٹی میٹم
    • سپین میں مہنگائی کیخلاف 14 سال بعد پہلی ملک گیر ہڑتال؛ نظامِ زندگی مفلوج
    • لاہور:آزادی چوک فلائی اوور اور میٹرو بس ٹریک کا منظر جہاں سموگ کی گرد آلود دھند کے باعث تاریخی بادشاہی مسجد کا منظر بھی دھندلا چکا ہے۔
    • بشریٰ بی بی اور عمران کی بہنوں کی رہائی ہو سکتی ہے: رانا ثنا اللہ
    • لاہور بدستور دنیا کا آلودہ شہر مختلف شہروں میں بارش برفباری
    • امریکا میں تعینات روسی سفیر پراسرار طور پر انتقال کرگئے’ تحقیقات جاری
    • کولکتا سے ممبئی جانیوالی ائیرانڈیا کی پرواز میں ہائی جیکنگ کی دھمکی، مسافروں کو نکال لیا گیا
    • پاکستان کے پہلے صدر سکندر مرزا کی 57ویں برسی آج منائی جائے گی
    • پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر کی درخواست ضمانت پر سماعت ملتوی
    • بشریٰ بی بی کی 29 مقدمات میں عبوری ضمانتوں میں 26 نومبر تک توسیع
    • یہ نصف صدی کا قصہ ہے دو چار برس کی بات نہیں
    • محمود اچکزئی سے بیرسٹر گوہر’ اسد قیصر کی ملاقات’بانی کی صحت پر تشویش کا اظہار
    • 9 مئی ریڈیو پاکستان حملہ کیس،سہیل آفریدی کے وارنٹ گرفتاری دوبارہ جاری
    • جمعیت علمائے اسلام (ف) اسلام آباد کے امیر اویس عزیز کا 15 دن کا جسمانی ریمانڈ منظور
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    امریکی وزیر جنگ کیخلاف مواخزے کی قرار داد ناکام ایرانی دھمکیوں کے بعد وزیر خزانہ فیملی سمیت فوجی اڈے منتقل

    By Khabrain Newsنومبر 12, 2026
    Share Facebook Twitter Email WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    واشنگٹن، تہران ( نیوز ایجنسیاں) امریکی ایوان نمائندگان میں وزیر جنگ کیخلاف مواخذے کی
    قرارداد ناکام ہوگئی، ایرانی دھمکیوں کے بعد امریکی وزیر خزانہ سکاٹ بیسنٹ فوجی اڈے منتقل ہوگئے،امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو میں شدید تلخ کلامی کا انکشاف ہوا ہے جبکہ امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ مذاکرات آگے بڑھانے کیلئے تیار ہیں۔ ادھر مشرق وسطیٰ میں تیل بردار جہازوں اور توانائی تنصیبات پر حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔ ایران کی جنوبی پارس گیس فیلڈ میں آگ بھڑک اٹھی جبکہ ایرانی پارلیمنٹ کے سپیکر باقر قالیباف نے کہا ہے کہ چین امن بحالی کیلئے اہم کردار ادا کرسکتا ہے۔ دریں اثناء ایران میں خواتین کیلئے پہلا ملٹری کیمپ قائم کیا گیا ہے جہاں انہیں گوریلا جنگ اور ہتھیاروں کے استعمال کی تربیت دی جارہی ہے۔ امریکی ایوان نمائندگان میں وزیرجنگ پیٹ ہیگسیتھ کیخلاف مواخذے کی قرارداد مسترد کردی گئی۔ایوان میں پیٹ ہیگسیتھ کیخلاف مواخذے کی کوشش 204کے مقابلے 211ووٹوں سے ناکام بنا دی گئی۔امریکی وزیر جنگ کے خلاف قرارداد ٹرمپ کی اپنی ہی ری پبلکن پارٹی کے رکن تھامس میسی نے پیش کی تھی۔وزیرجنگ کے خلاف مواخذے کی قرار داد مسترد ہونے پر صدر ٹرمپ کابیان میں کہناتھا کہ وزیرجنگ پیٹ ہیگسیتھ کا مواخذہ کرنے کی کوشش بری طرح ناکام ہوگئی، سوائے ناکام ٹامس میسی کے ہر ری پبلکن نے پیٹ ہیگسیتھ کی حمایت میں ووٹ دیا، وینزویلا اور ایران میں کامیابیاں ملیں، ریکارڈ تعداد میں فوجیوں کی بھرتیاں ہوئیں۔صدر ٹرمپ نے کہا پیٹ ہیگسیتھ کو ایوان نے بری کیا، ڈیموکریٹس امریکا کے ساتھ زیادتی کر رہے ہیں،انہیں روکا جانا چاہیے۔دریں اثناء ایران کی جانب سے جان کو خطرات کے باعث امریکی وزیرِ خزانہ سکاٹ بیسنٹ فوجی اڈے پر منتقل ہوگئے۔امریکی ٹی وی فاکس نیوز کی رپورٹ کے مطابق امریکی انتظامیہ کے ایک سینئر عہدیدار نے بتایا کہ ایران کی جانب سے جان سے مارنے کی دھمکیاں ملنے کے بعد امریکی وزیرِ خزانہ سکاٹ بیسنٹ اپنے اہلِ خانہ سمیت فوجی اڈے پر منتقل ہوگئے ہیں۔قبل ازیں امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ ایران کے خلاف معاشی دبائو کے اثرات ظاہر ہونا شروع ہوگئے ہیں اور واشنگٹن تہران کو اس کی مبینہ منفی سرگرمیوں کے لئے مالی وسائل فراہم ہونے سے روکنے کی کوشش کررہا ہے۔پیرس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے روبیو نے کہا کہ ایران کو اپنے جوہری پروگرام اور دہشت گردی کی مبینہ مالی معاونت کیلئے وسائل درکار ہیں۔ ان کے بقول ایران کے مالی وسائل جتنے محدود ہوں گے، وہ اپنی ان سرگرمیوں پر اتنی ہی کم رقم خرچ کرسکے گا۔ امریکی وزیر خارجہ نے کہا کہ ایران کے خلاف مزید بڑے فوجی آپریشنز کی ضرورت نہیں ہے۔ اگر معاشی اقدامات کے ذریعے مطلوبہ مقاصد حاصل کئے جارہے ہیں تو امریکا کو مزید فوجی حملے کرنے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔روبیو نے کہا واشنگٹن ایران کے ساتھ جاری تنازع ختم کرنے کیلئے سفارت کاری کا راستہ اختیار کرنے پر تیار ہے، تاہم تہران کے موجودہ مطالبات مکمل طور پر غیر حقیقت پسندانہ ہیں۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور اسرائیلی وزیراعظم بن یامین نیتن یاہو کے درمیان ٹیلی فون پر شدید اختلافات کا انکشاف ہوا ہے ۔ ایک ذریعے نے اس گفتگو کو انتہائی تلخ قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ جہنم جیسی چیخ و پکار والی گفتگو تھی۔تاہم نیتن یاہو کے دفتر نے دونوں رہنمائوں کے درمیان اختلافات اور تلخ کلامی کی خبروں کو مسترد کرتے ہوئے انہیں بے بنیاد قرار دیا۔ ادھر ایرانی بحریہ نے دعویٰ کیا ہے کہ بدھ کی صبح آبنائے ہرمز کے مشرق میں بحری بارودی سرنگ سے ٹکرانے کے بعد ایک تیل بردار جہاز میں آگ لگ گئی۔ ایرانی میڈیا رپورٹ کے مطابق گیس فیلڈ کے پلیٹ فارم میں آگ لگنے کے بعد صورتحال قابو میں ہے، آگ لگنے کی وجہ گیس لیکج یا آپریشنل خرابی ہو سکتی ہے۔دریںا ثناء ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے خبردار کیا ہے کہ امریکا نے غلط اندازہ لگایا تو فوری اور جارحانہ جواب دیں گے۔ چین خطے کی موجودہ کیفیت ختم کرنے اور امن بحال کرنے میں اہم کردار ادا کرسکتا ہے۔اس کے علاوہ ایران نے ممکنہ امریکی یا اسرائیلی زمینی حملے کے خدشات کے پیشِ نظر خواتین کیلئے پہلا فوجی تربیتی کیمپ قائم کردیا ۔ ایران نے اپنے زیرِ زمین میزائل ذخیرے کی ویڈیو جاری کردی جس میں پاسدارانِ انقلاب کے خفیہ میزائل مرکز اور وہاں موجود بیلسٹک و کروز میزائلوں کی جھلک دکھائی گئی ہے۔ایرانی ذرائع ابلاغ کے مطابق پاسدارانِ انقلاب کی ایرو اسپیس فورس نے زیرِ زمین قائم نئی میزائل تنصیب کی ویڈیو 10 نومبر کو جاری کی۔ اس زیرِ زمین مرکز میں بیلسٹک اور کروز میزائلوں کے علاوہ انہیں داغنے کے لیے استعمال ہونے والے لانچنگ نظام بھی موجود ہیں۔اس موقع پر ایرانی مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف میجر جنرل علی عبداللہی اور پاسدارانِ انقلاب کی ایرو اسپیس فورس کے کمانڈر بریگیڈیئر جنرل مجید موسوی بھی موجود تھے۔تاہم ایرانی حکام نے اس میزائل مرکز کے مقام اور وہاں موجود میزائلوں کی مجموعی تعداد ظاہر نہیں کی۔
    مواخذہ

    Khabrain News

      Keep Reading

      تمام ہسپتال انجیو پلاسٹی کیلئے 24 گھنٹے سے زیادہ کا وقت نہ دیں مریم نواز

      پاکستان نے دسمبر’ جنوری کیلئے ایل این جی کی مہنگی بولیاں مسترد کر دیں

      سالک حسین کی گفتگو سے لگ رہا وہ اپنے حواس کھو بیٹھے ہیں:عظمیٰ بخاری

      تازہ ترین

      سعودیہ جانیوالے مسافروں کیلئے لازمی ویکسی نیشن کی مدت میں ایک ماہ کی توسیع

      پانی ہماری ریڈلائن، روکنے کی کوئی بھی کوشش جنگی اقدام تصور ہوگی: وزیراعظم شہباز شریف

      سعودی عرب پر حملہ پوری امت مسلمہ کے لیے لمحہ فکریہ ہے، فضل الرحمان

      باجوڑ میں موبائل سروس و انٹرنیٹ بند شہریوں کو مشکلات کا سامنا

      گورنر راج اور ایمرجنسی مسئلے کا حل نہیں حکومت کا چراغ بجھنے والا ہے:حافظ نعیم

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.