لاہور (اپنے سٹاف رپورٹر سے) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے جہلم ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں کیتھ لیب پراجیکٹ کا افتتاح کردیا۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے ڈی ایچ کیو جہلم کیتھ لیب میں وارڈ،سیمی موڈ یلر،آپریشن تھیٹر اور دیگر شعبوں کا دورہ کیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کیتھ لیب کے سٹور میں ادویات اور انجکشن وغیر ہ کامعیار اور ایکسپائری چیک کی۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کنسول روم سے لائیو انجیوگرافی کا مشاہدہ کیا اور کیتھ لیب میں انجیوپلاسٹی کے بعد رو بہ صحت مریضوں کی عیادت کی۔، دبئی کے ڈرائیور شہزاد نوید نے وزیراعلیٰ مریم نواز شریف سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دل کی تکلیف ہونے پر دبئی سے مفت علاج کیلئے پاکستان آیا۔ کئی سال بعد آیاتوپاکستان پہلے جیسا نہیں لگ رہا بہت بہتر ہے۔ فیصل آباد میں ایک ہفتے بعد کاٹائم ملا، بہن کے کہنے پر جہلم آیا، فوری طور انجیو پلاسٹی کر دی گئی۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے پنجاب کے ہر ہسپتال میں انجیو پلاسٹی کیلئے 24گھنٹے سے زیادہ ٹائم نہ دینے کی ہدایت کی۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ جہلم کے عوام کو دل کے علاج کے لیے اب دوسرے شہروں کا رخ نہیں کرنا پڑے گا۔انجیوگرافی، انجیوپلاسٹی، ای سی جی، جدید آپریشن تھیٹر، وینٹی لیٹرز سے آراستہ اس کیتھ لیب میں 2400مریضوں کا علاج کیا جا چکا ہے۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ میری کوشش ہے کہ پنجاب کے کسی بھی ہسپتال میں انجیوپلاسٹی کے لیے مریض کو انتظار نہ کرنا پڑے۔گھر کی دہلیز پر صحت کی بہترین سہولیات ہر شہری کا حق ہے۔ دریںاثناء وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف جہلم میں زاہدہ بی بی کو نئے گھر کی مبارکباد دینے پہنچ گئیں۔ جہلم کے علاقے نیو آبادی اسلام پورہ کی زاہدہ بی بی نے اپنی چھت،اپنا گھر سکیم لون سے چارمرلہ مکان بنایا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے زاہد ہ بی بی اور ان کی فیملی کے ساتھ ملکر گھرکا باقاعدہ افتتاح کیا اور فیملی سے ملاقات کی۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے زاہدہ بی بی سے گھر کی تعمیر کے بارے میں دریافت کیا تو زاہدہ بی بی آبدیدہ ہوگئیں۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے زاہدہ بی بی، بچوں سے شفقت کا اظہار کیا اور قائد محمد نواز شریف کا سلام بھی دیا۔ زاہدہ بی بی نے بتایا کہ دن رات کھڑے ہوکر گھر بنوایا، دن کو مزدور اور رات کو ہم خود کام کرتے۔ دل چاہتا ہے کہ مریم نواز شریف کو کھڑے ہوکر سیلوٹ کروں، انہوں نے ہمیں چھت دی۔نواز شریف صاحب اور ان کی فیملی سے دلی لگاؤ ہے۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کو ساگ اور آلو کی بھجیاں پیش کی گئی تو رغبت سے کھانا کھایاور تعریف کی۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے دیسی آٹے کی خستہ روٹی بھی پسند کی۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے عوام کی خدمت کا موقع دیا جب کوئی گھر بنتا ہے تو دلی خوشی ہوتی ہے۔ اپنی چھت،اپنا گھر پنجاب ہی نہیں پاکستان کا سب سے بڑا لوکاسٹ ہاؤسنگ پراجیکٹ ہے۔اپنی چھت،اپنا گھر کی افادیت اور انفرادیت کو عالمی سطح پر بھی سراہا جارہا ہے۔ قبل ازیں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے جہلم میں جمنیزیم /سپورٹس کمپلیکس بحالی پراجیکٹ کا بھی افتتاح کردیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواشریف کا جمینزیم آمد پر کھلاڑیوں نے شور مچا کر بلند آہنگ منفرد استقبال کیا۔اس موقع پر وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے پوسٹر لیکر کھڑی کمسن بچیوں پیار کیا اور ہائی فائی کیا۔جمنیزیم میں ننھی بچیوں نے ”تیریاں ریساں کون کرے”وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کیلئے لوک گیت گاکر خراج تحسین پیش کیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے خاتون پلیئر کے ساتھ بیڈمنٹن بھی کھیلی اور جمنیزیم میں تالیاں بجا کر شطرنج کے پلیئر کو شاباش دی۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے بچیوں کو آٹو گراف دیئے، تصاویر بنوائی اور اظہار شفقت کیا۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کو کمسن پلیئر نے کڑھائی والادوپٹہ پیش کیا اور تاج پہنایا، سپیشل پلیئر کو اشاروں کی زبان میں سلام کیااور خیریت پوچھی۔درازیں وزیراعلیٰ مریم نواز شریف شاندار چوک میں اولڈ رام دین بازار پہنچ گئیں۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی آمد پر جہلم کا ماڈل بازار کارکنوں اور نوجوانوں سے بھر گیا۔ شاندار چوک مین بازار کو ٹریفک کے لئے بند کر کے واک وے قرار دیا گیا۔ جہلم مین بازار میں فٹ پاتھ، اطراف میں کوبل سٹون اور روڈ فرنیچر بھی مہیا کیاگیا ہے۔ جہلم مین بازار میں انڈر گراؤنڈ وائرنگ،260دکانو ں پر خوبصورت شیڈ، وکٹورین لائٹ، پلانٹر او ربینچ رکھے گئے ہیں۔ جہلم کے سپورٹس کمپلیکس او ر جمنیزیم کی بحالی کا پراجیکٹ11کروڑ 95لاکھ روپے کی لاگت سے مکمل ہوگا۔
مریم نواز
