Author: Daily Khabrain
اسلام اباد (وےب ڈےسک)یو اے ای میں بھی اسحاق ڈار کے خلاف گھیرا تنگ اور اکاونٹس کی نگرانی شروعہو گئی ہے جبکہ بینکوں نے اپنے قرضوں کی واپسی کا مطالبہ کر دیاہے ،رائل فیملی کے اکاونٹس کی دیکھ بھال کے ذریعے ساڑھے 8 ملین پاونڈ کی کمائی دکھائی لیکن اس کی کوئی منی ٹریل نہیں ، بیٹا علی ڈار لندن جا چکاہے ،معروف صحافی و اینکر پرسن محمد مالک نے انکشاف کیا ہے کہ آج کل صرف پاکستانی معیشت کیلئے ہی سخت دن نہیں بلکہ معیشت کو اس حال میں پہنچانے والے اسحاق ڈار بھی کافی مشکلات کا شکار ہیں۔اسحاق…
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان میں چینی سفیر کو قتل کرنے کا منصوبہ بے نقاب ہو گیاہے ،چینی سفارت خانے نے پاکستان کی وزارت داخلہ کو خط لکھ کر اطلاع کر دی ہے ۔تفصیلات کے مطابق چینی سفارت خانے کی جانب سے لکھے گئے خط میں دہشتگرد کے کوائف موجود ہے کہ وہ کون سا نمبر استعمال کر تار ہاہے اور اس کے پاسپورٹ نمبر سمیت دیگر معلوما ت بھی موجود ہیں ،چینی حکام نے خط میں کہا ہے کہ دہشتگرد پاکستان میں داخل ہو گیاہے اور اس کا نام عبدالولی ہے اسے گرفتار کر کے چین کے حوالے کیا جائے…
روہڑی میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ جمہوریت کے قاتل ضیاالحق نے دہشت گردی کی جو بنیاد ڈالی اس کے نتائج عوام آج بھی بھگت رہے ہیں۔ ہمارے بچے بے روزگاری کی چکی میں پس رہے ہیں، مزدور و کسان تباہ ہوچکے ہیں، کارخانے بند ہورہے ہیں عوام پریشان حال ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پہلے بھی غلط پالیسیوں کے باعث ملک دو لخت ہوا اور آج بھی تبدیلی اور نیا پاکستان کے نعرے لگائے جارہے ہیں، نیا پاکستان تو بہت پہلے بن چکا تھا اب اس…
پشاور (ویب ڈسک)میں کوہاٹ روڈ پر پیپلز پارٹی کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ عمران خان صاحب ہر قیمت پر ہر طرح کا ہتھکنڈا استعمال کرکے اقتدار میں آنا چاہتے ہیں اور وزیراعظم ہاو¿س پہنچنے کے لیے ہر کام کرنے پر تیار ہیں، سیاست میں جتنا گند انہوں نے پھیلایا اس کی کوئی مثال نہی ملتی۔بلاول بھٹو نے کہا کہ عمران خان امپائر کی طرف دیکھتے دیکھتے اپنی بینائی کھو بیٹھے ہیں اور اس انتظار میں ہیں کہ کب امپائر کی انگلی اٹھے اور ناچنا شروع کردیں، ن لیگ اور پی ٹی آئی نے اخلاقیات…
اسلام آباد،لندن(صباح نیوز، آئی این پی)پاکستان کے وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے نے راولپنڈی سے تعلق رکھنے والے دو افراد کے خلاف سپریم کورٹ کے ججوں اور فوج کے خلاف ٹوئٹر پر قابلِ اعتراض اور متنازع مواد شائع کرنے کے الزام کے تحت مقدمہ درج کےا ہے۔ادارے کے سائبر کرائمز ونگ نے راولپنڈی سے انور عادل اور واجد رسول ملک کو گرفتار کیا جنہیں تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا۔ 19 اکتوبر کو سائبر کرائم ایکٹ کے تحت درج کی جانے والی ایف آئی آر ابرار احمد نامی شخص کی درخواست پر درج کی گئی…
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک، این این آئی) نواز شریف اور زرداری لوٹ مار کرنے کےلئے فکس میچ کھیلتے رہے۔ اگر ہم پہلے دھاندلی اور پھر پانامہ کے معاملے پر باہر نہ نکلتے تو یہ فکسنگ جاری رہتی۔ ملک میں حکومت نام کی کوئی چیز نہیں۔ حکومت کرپٹ انسان کو بچانے میں لگی ہوئی ہے۔ تحریک انصاف، عمران خان نے نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا ہے کہ پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے بہت اچھی روایت قائم کی اور بکی کے رابطے کا فوراً اپنے ادارے کو مطلع کیا۔ سپاٹ فکسر کو پکڑنا بہت…
لاہور (اپنے سٹاف رپورٹر سے) وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی بائیں آنکھ کا کامیاب آپریشن، آپریشن کے بعد چوہدری نثار اپنے دوست کے ہم قدم گاڑی خودچلا کر لے گئے۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ کی بائیں آنکھ میں موتیا تھا، جسکے آپریشن کے لیے شہباز شریف شام چھ بجے گلبرگ کے ریٹینا دی آئی کلینک پہنچے ان کے ساتھ انکے دوست چوہدری نثار بھی تھے جو اپنی گاڑی خود چلا کر آئے تھے۔ ہسپتال ذرائع کے مطابق آپریشن کے دوران چوہدری نثار باہر موجود رہے اور آپریشن مکمل ہونے کے بعد چوہدری نثار نے وزیر اعلیٰ کا ہاتھ…
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) رہنما مسلم لیگ، میر ظفر اللہ جمالی نے کہا ہے کہ ختم نبوت پر زاہد حامد اور دیگر نے ارکان اسمبلی کو دھوکہ دیا۔ سپیکر نے کہا ختم نبوت قانون میں تکنیکی غلطی ہوئی ہے۔ سپیکر کی ذمہ داری ہے کمیٹی سے معاملے پر بات کرتے۔ انہوں نے کہا کہ شہباز شریف کی دعوت پر مسلم لیگ میں شامل ہوا۔ 2008ء میں پی پی حکومت نے مشرف سے بھی حلف لیا تھا۔ مجھے بھی مشرف لے کر آئے اور انہوں نے مجھے ہٹانے میں بھی اہم کردار ا دا کیا۔ وہ کرنسی نوٹ پر اپنی تصویر…
لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) سینئر صحافی ضیا شاہد نے کہا ہے کہ اس وقت ن لیگ پر جتنا پریشر ہے اور ہمیشہ سے میرا یہ موقف رہا ہے کہ ن لیگ کبھی نظریاتی جماعت نہیں رہی یہ ہمیشہ سے اہل سیاست اور مقتدرقوتوں کی ارینجمنٹ ہوتی ہے لہذا جب کبھی پریشر بڑھتا ہے تو ن لیگ کے حصے بخرے ہونا شروع ہوجاتے ہیں۔ اور آج کل بھی اس کا ایسا ہی حال ہے۔ شہبازشریف بیک وقت دو کشتیوں میں سوار ہیں جب تک وہ واضع طور پر یہ فیصلہ نہیں کرلیں کہ انہوں نے کیا کرنا ہے تو بات نہیں بنے…