کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما فاروق ستار نے کہا ہے کہ اگر متحدہ کے ارکان اسمبلی کی وفاداریاں تبدیل کرانے کا سلسلہ جاری رہا تو تمام ارکان اسمبلی سینٹ، قومی اور صوبائی اسمبلیوں سے مستعفی ہو جائیں گے،کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فاروق ستار کا کہنا تھا کہ اب فیصلے کی گھڑی آ گئی ہے کہ دنیا کو بتایا جائے کہ ایم کیو ایم کے ساتھ کیا ہو رہا ہے، ان کا کہنا تھاکہ ہمارے ارکان قومی و صوبائی اسمبلی کی وفاداریاں تبدیل کرانے کی کوشش ایم کیو ایم کو سینٹ سے نکالنے کی سازش…
Author: Daily Khabrain
مولانا طارق جمیل کی طبیعت خراب ،گاڑی میں لیٹ کرسفر کرنے پر مجبور،دعاﺅں کی اپیل اسلام آباد(ویب ڈیسک) معروف مذہبی سکالراور عالم دین مولانا طارق جمیل کی طبیعت ناساز ، دینی پروگراموں میں شرکت کیلئے گاڑی میں لیٹ کرسفر کرنے پر مجبور،نجی ٹی وی کے مطابق معروف مذہبی سکالرمولانا طارق جمیل ناسازی طبیعت کے باوجود دینی کاموں میں بھرپورشرکت کرتے ہیں۔ان کے قریبی لوگوں کے مطابق مولانا طارق جمیل کی طبعیت گزشتہ چند روز سے ناساز ہے۔سوشل میڈیا پرجاری تصاویرمیں دیکھا جا سکتا ہے کہ طبیعت ناسازی کے باعث مولانا طارق جمیل گاڑی میں لیٹ کرسفرکرتے ہیں۔انہیں رائے ونڈ روانگی…
گوجرانوالہ (خصوصی رپورٹ) گوجرانولہ پولیس نے دہشت گردی، قتل اور اغوا برائے تاوان جیسے سنگین مقدمات میں بیرون ممال فرار ملزمان کی گرفتاری کے لئے انٹرپول سے رابطہ کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق گوجرانوالہ پولیس نے ریجن بھر کے مختلف تھانوں کے دہشت گردی، قتل اغوا برائے تاوان جیسے سنگین مقدمات میں ملوث بیرون ممالک سعودی عرب ابوظہبی، کویت اور جرمنی وغیرہ میں فرار 270ملزمان کی گرفتاری کیلئے انٹرپول سے رابطہ کر لیا گیا جبکہ پولیس نے گزشتہ دو ماہ کے دوران ریڈبک کے اشتہار ملزم افتخار سمیت 10ملزمان کو انٹرپول کے ذریعے دبئی اور سعودیہ سے گرفتار کر کے…
پشاور(آن لائن، مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے عمران خان کی تبدیلی اور مسلم لیگ (ن) کے سربراہ نواز شریف کی ترقی کو جھوٹ قرار دے دیتے ہوئے کہا ہے کہ نااہل میاں صاحب کی نااہل وفاقی حکومت نے عوام کو صرف دھوکہ ہی دیا یہ کیسی ترقی ہے کہ آج ملک میں ہر طبقہ پریشان ہے جبکہ دوسری طرف عمران خان ہر قیمت پر ہر ہتھکنڈہ استعمال کرکے اقتدار حاصل کرنا چاہتے ہیں کیا ایسا شخص ملک کا لیڈر ہو سکتا ہے جسے اپنی زبان پر قابو نہ ہو انہوں نے خیبر پختونخوا حکومت کو…
ممبئی (خصوصی رپورٹ) بالی ووڈ اداکارہ ٹسکا چوپڑا نے کہا ہے کہ اپنے ساتھ جنسی زیادتی کی ذمہ دار خود عورتیں ہی ہوتی ہیں،عورت ہونے کے ناطے میں کہنہوں گی کہ اولین ترجیح اپنی حفاظت کو دیں ۔ میڈیا کے مطابق ٹسکا چوپڑاکا کہنا تھا ان عورتوں کو اپنی ذاتی سکیورٹی کا خیال کیوں نہیں رہتا ، وہ خود کو ایسے حالات میں کیوں ڈالتی ہیں جہاں انہیں کسی مشکوک انسان سے ملنے ہوٹل جانا پڑے ۔اداکارہ نے کہا عورت ہونے کے ناطے میں کہنا چاہوں گی کہ اولین ترجیح اپنی حفاظت کو دیں اورایسے مردوں کو بتا دیں کہ…
ڈاکٹر نوشین عمران خون کے سرخ ذرات میں موجود ایک مادہ ہیموگلوبن ہے جس کے باعث ان ذرات کا رنگ سرخ ہوتا ہے۔ ہیموگلوبن کا سب سے اہم کام خون کے ذریعے تمام خلیوں کو آکسیجن پہنچانا ہے۔ ہیموگلوبن کی کمی یا خون کے سرخ ذرات کی کمی سے جسم میں آکسیجن پہنچانے کا کام بھی کم ہو جاتا ہے اور ”اینمیا“ کا مرض لاحق ہو جاتا ہے۔ جسم میں فولاد یا آئرن کی کمی سے ہونے والا اینمیا ”آئرن ڈیفی شنسی اینمیا“ کہلاتا ہے۔ جسم میں 30 فیصد آئرن ہڈیوں اور جگر تلی میں جمع رہتا ہے۔ آئرن غذا…
سیہون شریف(ویب ڈ یسک) چیرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ کرپشن اور زرداری ایک ہی نام ہیں لیکن ہم نے مل کر اس کرپٹ مافیا کا مقابلہ کرنا ہے جب کہ نوازشریف کی وکٹ گرگئی اب زرداری کی باری ہے۔سیہون میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے چیرمین پی ٹی آئی عمران خان کا کہنا تھا کہ ملک میں غربت کی وجہ کرپشن ہے اور اقتدار میں آکر قوم کا پیسہ لوٹنے کو کرپشن کہتے ہیں جب کہ کرپشن اورزرداری ایک ہی نام ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قوم کو بار بار ایک چیز سمجھا رہا تھا…
ریاض۔ (ویب ڈ یسک) سعودی عرب میں موبائل فون کی پری پیڈ سم میں بیلنس ڈالنے کیلئے اقامہ نمبر کی شرط ختم کردی گئی۔ سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق اس سلسلے میںکمیونیکیشن اور انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ نے تمام موبائل کمپنیوں کو ہدایت جاری کردی ہے۔ بورڈ نے اعلامیہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ تمام موبائل صارفین کو بیلنس ڈالنے کیلئے ملک میں مقیم غیر ملکیوںکو اقامہ نمبر اور شہریوں کو سعودی شناختی کارڈ کا نمبر ڈالنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔فیصلے پر عملدرآمد 26 صفر سے ہوگا۔ واضح رہے کہ کمیونیکیشن اور انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ نے قبل ازیں فیصلہ کیا…
کراچی(ویب ڈیسک ) ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستار اور پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفیٰ کمال نے ایک ہی تقریب میں شرکت کی ہے۔تفصیلات کے مطابق فاروق ستار اور مصطفیٰ کمال نے ایک ہی تقریب میں شرکت کی اس موقع پر انیس قائم خانی اور رضا ہارون بھی تقریب میں موجود تھے۔ملاقات ناظم آباد میں دعوت حلیم کی پارٹی میں ہوئی جہاں پاک سرزمین پارٹی کے رہنماو¿ں نے ڈاکٹر فاروق ستار سے ہاتھ ملایا۔واضح رہے کہ سلمان مجاہد نے انکشاف کیا تھا کہ فاروق ستار درخواست کررہے ہیں کہ پی ایس پی میں شامل کرلو۔سلمان مجاہد نے…