Author: Daily Khabrain

لاہور ( ویب ڈیسک) پنجاب حکومت کی 56 کمپنیوں میں 80 ارب روپے کی مبینہ کرپشن کے خلاف لاہو ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی۔ درخواست ایڈووکیٹ اظہر صدیق کی جانب سے دائر کی گئی۔ درخواستگزار نے موقف اختیار کیا کہ پنجاب حکومت کی 56 کمپنیوں میں 80 ارب روپے کی کرپشن ہوئی، کمپنیوں میں افسران کو لاکھوں روپے تنخواہیں اور مراعات سے نوازا جا رہا ہے لہذا عدالت نیب کو پنجاب حکومت کی کمپنیوں کی از سر نو تحقیقات کا حکم جاری کرے۔ درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی کہ پٹیشن کے فیصلے تک کمپنیوں کو کام سے…

Read More

لاہور (ویب ڈیسک)میرے خیال میں پنجاب کے سماجی شعبے میں بڑے پیمانے پرتبدیلیاں رونما ہوئیں ہیں جنکی طرف توجہ دلانے کی ضرورت ہے ۔پنجاب میں نہ صرف پرائمری سکولوں پرخصوصی توجہ دی گئی ہے بلکہ بچوں کے داخلہ کی شرح میں بھی نمایاں اضافہ دیکھا گیا ہے ۔اگر بھارت کی بات کی جائے تو وہاں پر مختلف صوبوں میں بچوں کے داخلوں میں تو اضافہ پایا گیا ہے لیکن تعلیم کا معیار بد تر ہوتا جا رہا ہے۔اس کے برعکس پنجاب میں ان دونوں شعبوں میں میعار کو فوقیت دی گئی ہے ۔پنجاب میں اس وقت 55ہزار سرکاری سکول ہیں…

Read More

سیہون(نما ئندہ خبریں، مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ نواز شریف نے ملک کی بجائے اپنے خاندان کو ایشیئن ٹائیگر بنا دیا، کرپشن اور زرداری ایک ہی نام ہیں، نوازشریف کی وکٹ گرگئی اب زرداری کی باری ہے،ملک میں غربت کی وجہ کرپشن ہے ، کرپشن کی وجہ سے سب سے زیادہ نقصان سندھ کا ہوا اور جتنی غربت اندرون سندھ میں دیکھی ملک کے کسی خطے میں نہیں دیکھی،روٹی، کپڑا، مکان اور ایشیئن ٹائیگر کے نام پر ہمیں دھوکا دیا گیا لیکن اب ہم نے مل کر اس کرپٹ مافیا کا مقابلہ…

Read More

استنبول(آئی این پی) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے ترکی کے جنگی ہیلی کاپٹر ٹی129کو اڑا کر تجرباتی پرواز کی۔ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ ترکی کی دفاعی پیداوار کی صنعت کا شمار دنیا کی بہترین صنعتوں میں ہوتا ہےجس کا کوئی مقابل نہیں ہے، ٹی 129 ہیلی کاپٹر کی خریداری کے حوالے سے ترک حکام سے بات چیت جاری ہے اور پاک فوج بھی ہیلی کاپٹر کی خریداری کا جائزہ لے رہی ہے۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے ترک لڑاکا ہیلی کاپٹر ٹی 129 کی اڑان بھر کر پاکستانی تاریخ میں اپنا نام سنہرے حروف…

Read More

شارجہ (سپورٹس ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمدکو مبینہ بکی نے سری لنکا کیخلاف میچ کے دوران بالرزکی تبدیلی فکس کرنے کی پیشکشکیجبکہ بعض ذرائع کے مطابق صرف فکسنگ کی آفر ہوئی تاہم سرفرازکو بکی کوڈانٹ کرچپ کرادیا۔ذرائع کے مطابق مذکورہ شخص نے سرفرازاحمد کو میچ کے دوران بالنگ تبدیلیوں پر سپاٹ فکسنگ کی پیشکش کی تھی۔ذرائع کا کہناہے کہ بکی نے سرفرازاحمدکو یہی کہاکہ میں جانتاہوں کہ مال کیسے بنایا جاتاہے،تم کہوتو بکی سے بات کرلیتاہوں،تم بھی مال بنااورمیں بھی،تاہم اس پر سرفرازاحمد نے مبینہ بکی عرفان انصاری کو بری طرح جھاڑ پلاکرچپ کرادیا۔واضح رہے کہ پاکستان…

Read More

لاہور (خصوصی رپورٹ) اعلیٰ ترین انٹیلی جنس اداروں نے سکیورٹی فورسز کے ساتھ مل کر ایسٹ ترکستان انڈیپنڈنس موومنٹ (ای ٹی آئی ایم) کے دہشت گرد کی پاکستان میں داخلے اور چینی سفیر پر حملے کی اطلاع کے بعد پورے ملک میں ”مین ہنٹ آپریشن“ شروع کر دیا ہے تاکہ اس دہشت گرد اور اس سے جڑے سلیپر سیلز کو پکڑا جا سکے۔ اس سلسلے میں ملک میں چینی سفارتکاروں‘ سفارتی عملے اور سی پیک سے منسلک چینی شہریوں کی سکیورٹی بڑھانے کی ہدایات بھی جاری کردی گئی ہیں۔ چین کی طرف سے چینی سفیر پر حملے کی اطلاع سے…

Read More

اسلام آباد(آن لائن)مسلم لیگ (ن) کے رہنماﺅں نے سابق وزیراعظم نوازشریف کو پارٹی صدارت سے مستعفی ہونے کا مشورہ دیدیا۔تین نومبر کو پارٹی اجلاس میں اہم فیصلہ متوقع ہے۔سابق وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان اور وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہبازشریف نے باہمی مشاورت کیساتھ درجنوں لیگی رہنماﺅں سے مشاورت کی ہے جس کے پیش نظر لیگی رہنماﺅں نے پارٹی کوبچانے کیلئے میاں نوازشریف کو مسلم لیگ (ن) کی صدارت سے مستعفی ہونے کا مشورہ دیا ہے۔تمام لیگی رہنماﺅں کے پیغامات لندن میں میاں نوازشریف کو پہنچا دیئے گئے ہیں اس حوالے سے نوازشریف نے بھی اپنے رفقاءسے مشاورت کرلی ہے اور…

Read More

لاہور (خصوصی رپورٹ) احتساب عدالت کے جج محمد وسیم نے نادرا ای فلنگ فراڈ کیس میں سزایافتہ ملزم حافظ مشہود کی پلی بارگین کی درخواست منظور کر لی۔ نادرا ای بلنگ میں لوگوں کے ایک کروڑ روپے خوردبرد کیس میں عدالت نے ملزم حافظ مشہود کی پلی بارگین کی درخواست منظور کرتے ہوئے اسے پیسے جمع کروانے کا حکم دیا تو ملزم نے 16لاکھ 77ہزار روپے جمع کرا دیئے جس پر عدالت نے ملزم کو رہا کرنے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے اس کیس میں ملزم مشہود کو 5سال قید اور 16لاکھ 77ہزار روپے جرمانے کی سزا سنا رکھی…

Read More

لاہور (خصوصی رپورٹ) ہمسایہ ملک بھارت سے آنے والے سکھ یاتریوں کی سکیورٹی 4اداروں کی ذمہ داری قرار دے دی گئی۔ یاتریوں کی آمد اور روانگی کے موقع پر واہگہ ریلوے سٹیشن عام شہریوں کیلئے بند رہے گا جبکہ پاکستان میں یاتریوں کیلئے چلائی جانے والی خصوصی ٹرینوں کے اندر مسلح سکیورٹی اہلکاروں کے علاوہ میڈیکل مشن کے لوگ بھی سفر کریں گے۔ ذرائع کے مطابق حسب سابق رواں برس بھی 2نومبر کو ہمسایہ ملک بھارت سے تقریباً اڑھائی ہزار سے زائد سکھ یاتری اپنے بانی گورونانک دیوجی کے جنم دن کی تقریبات میں شرکت کیلئے پاکستان پہنچیں گے جو…

Read More

لاہور (خصوصی رپورٹ) ڈپٹی کمشنر لاہور نے پاکستان اور سری لنکا ٹیموں کے درمیان تیسرے ٹی ٹونٹی میچ کے انتظامات و انعقاد کے لئے پنجاب حکومت سے دس کروڑ کے اضافی فنڈز مانگ لئے ہیں۔ یہ میچ قذافی سٹیڈیم میں 29 اکتوبر کو ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر لاہور سمیر احمد پنجاب حکومت کو لکھے گئے خط میں کہا ہے کہ ضلعی انتظامیہ کو پاکستن اور سری لنکا کی ٹیموں کے درمیان ٹی ٹونٹی میچ کرانے کے انتظامات کے لئے قذافی سٹیڈیم میں سی سی ٹی وی کیمرے‘ واک تھرو گیٹ‘ خاردار تار‘ ایمرجنسی لائٹس‘ جنریٹرز‘ کرین‘ لفٹرز‘ عارضی‘…

Read More