اسلام آباد (خصوصی رپورٹ) سابق وزیراعظم میاں نوازشریف لندن سے سعودی عرب روانہ ہو گئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق سعودی عرب میں اپنے دو روزہ قیام کے دوران وہ عمرہ ادا کریں گے اور اپنی والدہ کے ساتھ قیام کریں گے جس کے بعد وہ اسلام آباد روانہ ہو جائیں گے۔ رابطہ کرنے پر سابق وزیراعظم کے ایک انتہائی قریبی عزیز نے اس بات کی تصدیق کر دی کہ نوازشریف لندن سے سعودی عرب روانہ ہو گئے ہیں جہاں سے وہ اسلام آباد آئیں گے۔ لندن: سابق وزیراعظم نواز شریف کی وطن واپسی کا شیڈول اچانک تبدیل ہو گیا اور وہ سعودی عرب…
Author: Daily Khabrain
شارجہ: پاکستان اور سری لنکا کے درمیان پانچواں اور آخری ون ڈے پیر کو شارجہ میں کھیلا جائے گا۔سری لنکا کے خلاف ون ڈے سیریز میں 4-0 کی برتری کے بعد اب پاکستان ٹیم کی نگاہیں کلین سوئپ پر مرکوز ہوچکی ہیں، کھلاڑی چیمپئنز ٹرافی سے شروع ہونے والا سفر برقرار رکھنے کے خواہاں ہیں، اگرچہ گرین شرٹس کو ایک روزہ سیریز میں فرنٹ لائن بولرمحمد عامرکی خدمات میسر نہیں تھیں، اس کے باوجود کپتان سرفرازاحمد نے بولنگ کو دنیا کا بہترین اٹیک قرار دیا۔شاداب خان اورحسن علی نے اس سیریزمیں مہمان سائیڈ پر خوب حملے کیے ہیں، بیٹنگ میں بابر…
میداگوری: نائجیریا کے شہر میداگوری میں یکے بعد دیگر خودکش حملوں میں خواتین سمیت 13افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق شمال مشرقی میداگوری کے گنجان آباد اور مصروف علاقے میں عوامی مقام کو خود کش حملہ آوروں نے نشانہ بنایا۔ خواتین خودکش بمباروں نے بس اسٹاپ کے قریب ریسٹورنٹ پر تین حملے کیے۔ پولیس کمشنر کا کہنا ہے کہ پہلی خاتون بمبار نے دھماکا کیا جس میں متعدد افراد زخمی ہوئے اور امدادی کارروائیوں کے لیے لوگ جمع ہوئے تو مزید 2 خواتین بمباروں نے خود کو ہجوم میں پہنچ کر اڑا دیا۔ یکے بعد دیگر…
سوچی: روسی صدرولادی میرپیوٹن کا کہنا ہے کہ انسانوں کی جینیاتی پروگرامنگ نیوکلیئر ہتھیاروں سے زیادہ خطرناک ہے اورغیرذمہ داری کا مظاہرہ کیا گیا تونئی ٹیکنالوجی نیوکلیئرہتھیاروں سے زیادہ تباہ کن ثابت ہوگی۔روسی صدر ولادی میرپیوٹن نے سوچی شہر میں نوجوانوں اورطلبہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انسانوں کی جینیاتی پروگرامنگ نیوکلیئر ہتھیاروں سے زیادہ خطرناک ثابت ہوگی، جینیاتی انجینئرنگ دواسازی سمیت کئی شعبوں میں انتہائی سودمند ہے جس سےمخصوص صلاحیتوں کےحامل انسان بھی بنائےجاسکیں گے، جینیاتی انجینئرنگ ہی سے ایسا فوجی بھی بنایا جاسکے گا جو جذبات سے عاری، سفاک و بے رحم ہوگا اور تکلیف و شرمندگی محسوس نہیں…
کراچی، لاہور (اے این این) پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری نے الزام لگایا ہے کہ شریف برادران نے ماضی میں دو مرتبہ ان کے قتل کا منصوبہ بنایا تھا جبکہ وہ اس مرتبہ ان سے ہاتھ نہیں ملائیں گے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق پیپلزپارٹی کے سیکرٹری اطلاعات چوہدری منظور نے آصف علی زرداری کے حوالے سے کہا کہ شریف برادران نے 1990 ءمیں حراست کے دوران دو مرتبہ ان کے قتل کا منصوبہ بنایا لیکن اللہ نے انہیں کامیاب ہونے نہیں دیا۔ گذشتہ روز کراچی سے روانگی سے قبل آصف علی زرداری نے…
کراچی: سندھ ہائی کورٹ نے سابق وزیراطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن کی ضمانت منسوخ کرکے گرفتاری کا حکم دے دیا۔ سندھ ہائی کورٹ میں صوبائی محکمہ اطلاعات میں 6 ارب روپے کرپشن کے حوالے سے کیس کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے سابق صوبائی وزیرشرجیل انعام میمن سمیت دیگر کی عبوری ضمانت منسوخ کردی اور نیب کو ملزمان کی گرفتاری کا حکم دے دیا۔ دیگرملزمان میں سابق سیکرٹری اطلاعات ذوالفقار شلوانی، سارنگ لطیب، یوسف کبورو، ایڈورٹائزنگ ایجنسیوں کے انعام اکبر، منصور راجپوت، سلمان منصور، الطاف حسین میمن، عمر شہزاد خان، سید نوید، گلزار علی اورمسعود ہاشمی شامل ہیں۔
لاہور (خصوصی رپورٹ)بالآخر بلی تھیلے سے باہر آ گئی اور جس فارورڈ بلاک کی باتیں آج تک افواہوں کی صورت اقتدار کی غلام گردشوں میں گردش کر رہی تھیں۔ وہ سامنے آنا شروع ہوگیا ہے۔ اطلاعات تھیں کہ اتوار سے پہلے چالیس کے لگ بھگ لوگ نوازشریف فیملی کی طرف سے اختیار کی گئی حکمت عملی سے اختلاف کا اظہار کریں گے۔ ایک بات کی وضاحت ضروری ہے کہ یہ افراد ابھی اکٹھے نہیں ہوئے، یہ دو سال پہلے اراکین اسمبلی میں ابتدائی بے چینی کے بعد وجود میں آ گیا تھا۔ ایک ابتدائی میٹنگ بھی ہوئی جس میں 44…
ممبئی: ٹام لیتھم اور روس ٹیلر نے بھارتی غرور خاک میں ملادیا، شاندار بیٹنگ سے پہلے ون ڈے میں نیوزی لینڈ کو 6 وکٹ سے فتح دلادی۔نیوزی لینڈ نے پہلے میچ میں بھارت کو 6 وکٹ سے شکست دیکرتین میچز کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کرلی، 281 رنز ہدف کے تعاقب میں کیویز کی پہلی وکٹ 48 کے مجموعے پر گری جب جسپریت بمرا نے کارتھک کی مدد سے کولن منرو کو 28 رنز پر میدان بدر کیا۔صرف 6 رنزبناکر کپتان کین ولیمسن کلدیپ یادیو کی وکٹ بن گئے، ایکسٹرا کور پر موجود جادیو نے بغیرکسی مشکل کے کیچ…
لاہور (خصوصی رپورٹ) ملک دشمن عناصر نے لاہور میں دہشت گردی اور فرقہ واریت پھیلانے کیلئے مزارات کو آگ لگانے اور نقصان پہنچانے کی باقاعدہ منصوبہ بندی کی ہے جس کادو روز قبل اکبری منڈی کے باہر واقع شاہ محمد غوثؒ کے مزار پر تخریب کاری کی پہلی واردات سے آغاز کر دیا۔ اس واقعہ کے بعد شہر بھر میں مزارات اور مقدس مقامات کی سکیورٹی میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔ باوثوق ذرائع کے مطابق دو روز قبل اکبری منڈی میں واقع شاہ محمد غوثؒ کے مزار کے احاطے میں اچانک آگ بھڑنے کا واقعہ پیش آیا تھا لیکن…
شارجہ: سرفراز احمد نے فکسنگ رپورٹ سے اپنے کوچ مکی آرتھر کا دل بھی جیت لیا۔پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے اعلامیہ میں کہا گیا تھا کہ پاکستان کے ایک پلیئر کو فکسنگ کی آفر ہوئی جس سے انھوں نے فوری طور پر ٹیم مینجمنٹ کو آگاہ کیا، جس کے بعد آئی سی سی کو بھی مطلع کردیا ہے جس نے معاملے کی چھان بین شروع کردی ہے، اگرچہ بورڈ کی جانب سے پلیئر کا نام ظاہر نہیں کیا گیا تاہم بعد میں یہ بات سامنے آگئی کہ مذکورہ کھلاڑی کپتان سرفراز احمد تھے، جنھوں نے فرض شناسی کا مظاہرہ کرتے…