تازہ تر ین

نائجیریا میں خواتین کے خودکش حملوں میں 13 افراد ہلاک

میداگوری: نائجیریا کے شہر میداگوری میں یکے بعد دیگر خودکش حملوں میں خواتین سمیت 13افراد ہلاک  اور متعدد زخمی ہوگئے۔بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق شمال مشرقی میداگوری کے گنجان آباد اور مصروف علاقے  میں عوامی مقام کو خود کش حملہ آوروں نے نشانہ بنایا۔ خواتین خودکش بمباروں نے  بس اسٹاپ کے قریب ریسٹورنٹ پر تین حملے کیے۔ پولیس کمشنر کا کہنا ہے کہ پہلی خاتون بمبار نے دھماکا کیا جس میں متعدد افراد زخمی ہوئے اور امدادی کارروائیوں کے لیے لوگ جمع ہوئے تو مزید 2 خواتین بمباروں نے خود کو ہجوم میں پہنچ کر اڑا دیا۔

یکے بعد دیگر ے بم حملوں کے نتیجے میں اب تک کی اطلاعات کے مطابق 13افراد ہلاک اور 16زخمی ہوگئے۔لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں شدید زخمیوں کی جان بچانے کی کوشش کی  جارہی ہے۔ فوری طور پر کسی گروپ یا تنظیم نے واقعے کی ذمہ داری قبول نہیں کی تاہم نائجیریا میں شدت پسند تنظیم بوکوحرام اس طرح کے حملوں کی ذمہ داری قبول کرتی رہی ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain