Author: Daily Khabrain

لاہور: مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم نواز نے کہا ہے کہ اداروں کے مابین باہمی احترام ہونا چاہیے اور ہر ادارہ اپنی حدود میں رہ کر کام کرے تو بہت اچھا ہوتا ہے۔لاہور حلقہ این اے 120   گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ حلقے میں ترقیاتی کام جس طرح ہونے چاہیے تھے اب ایسے ہی ہوں گے، اس حوالے سے خود چیزوں کی سرپرستی کروں گا۔نوازشریف کی وطن واپسی کے سوال پر مریم نواز نے کہا کہ نوازشریف وطن واپس آرہے ہیں اور اس کے لیے وہ چل پڑے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) پہلے سے…

Read More

سیہون: چیرمین تحریک انصاف عمران خان نے حدیبیہ کیس کو کھولنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم کوئی مک مکا تسلیم نہیں کریں گے۔سیہون میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا کہ تحریک انصاف کی سندھ میں مہم شروع ہوچکی ہے، ہمیں روک سکو تو روک لو، ہم نے سندھ کی پولیس کو ٹھیک کرنا ہے، سندھ کی پولیس ٹھیک ہوجائے تو سندھ کے عوام کا خوف ختم ہوجائے گا۔عمران خان نے کہا کہ حضرت شہباز قلندر کے مزار پر حاضری دینی تھی لیکن وہاں کس طرح بندوقوں والے کھڑے کیے ہوئے…

Read More

پاکستان کے خلاف پانچویں اور آخری ایک روزہ میچ میں سری لنکا کے 5 کھلاڑی پویلین لوٹ گئے جب کہ مہمان ٹیم نے 12 اوورز میں 43 رنز بنالئے۔  شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں جاری میچ میں مہمان ٹیم کے کپتان اپل تھرنگا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو کپتان کے ساتھ سمارا وکراما نے اننگز کا آغاز کیا۔ عثمان شنواری نے ایک مرتبہ پھر مہمان ٹیم کو پہلے ہی اوور میں جھٹکا دیا اور سمارا وکراما اور نئے آنے والے باز دنیش چندیمل کو پویلین کی راہ دکھائی، دونوں بلے باز بغیر کوئی رنز بنائے آؤٹ…

Read More

ممبئی: بالی ووڈ کی ڈریم گرل ہیمامالنی اوراداکار دھرمیندر کی بیٹی ایشادیول بیٹی کی ماں بن گئیں۔اداکارہ ایشا دیول نے رواں سال اپریل میں ماں بننے کا اعلان کیا تھا اورآج صبح ممبئی کے ہندوجااسپتال میں انہوں نے ایک خوبصورت سی بیٹی کو جنم دیاہے۔ ایشادیول کے گھرشادی کے 5 سال بعد یہ خوشخبری آئی ہے لہٰذاپورا دیول خاندان خوشی سے سرشارہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ہیما مالنی اوردھرمیندرجیسے کامیاب اداکاروں کی بیٹی ایشادیول کا شمار بالی ووڈ کی ناکام اداکاراؤں میں ہوتا ہے۔ ایشانے 2002 میں فلم ’’کوئی میرے دل سے پوچھے‘‘سے فنی کیرئیر کا آغاز کیا تھا، فلم باکس…

Read More

ممبئی: (نیٹ نیوز) بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان نے کینسر کی مریضہ ارونا کیلئے ویڈیو پیغام جاری کیا ہے۔ پپیغام میں شاہ رخ نے ارونا کی جلد صحت یابی کی دعا کرنے کیساتھ ساتھ ان سے بہت جلد ملنے کا وعدہ بھی کیا ہے۔ یاد رہے کینسر کی مریضہ ارونا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کیا تھا کہ وہ شاہ رخ خان سے زیادہ اس دنیا میں کسی کو بھی نہیں چاہتیں۔ اگر کنگ خان اُن سے ملاقات کر لیں تو وہ ٹھیک ہو سکتی ہیں۔

Read More

ممبئی:  اداکارہ زرین خان بہت جلد بھارتی ٹی وی کے نئے ہارر شو میں نظرآئیں گی۔ 2010 میں فلم ویر کے ذریعے انڈسٹری میں انٹری دینے والی اداکارہ کو بالی ووڈ میں متعارف کروانے کا سہرا سلمان خان کے سر جاتا ہے تاہم فلم ویر باکس آفس پر کامیابی حاصل کرنے میں ناکام رہی جبکہ زرین خان کو انکے زیادہ وزن کے باعث بھی تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔ فلمسازان کے وزن کے باعث انہیں فلموں میں کاسٹ کرنے سے کترانے لگے اور کہا جانے لگا کہ زرین کا کیریئر ختم ہو چکا ہے۔ فلموں میں مسلسل ناکامی کی وجہ…

Read More

 کراچی:  آئی سی سی سیکیورٹی کنسلٹنٹ رگ ڈاکسن نے کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم پہنچ کر سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔ رگ ڈاکسن نےکراچی نیشنل اسٹیڈیم کا دورہ کرنے کے ساتھ  پی ایس ایل کے 3 میچز کے حوالے سے سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔ ڈاکسن کی آمد کے موقعے پر نیشنل اسٹیڈیم کے اندر اور باہر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے جب کہ پولیس کی بھاری نفری نیشنل اسٹیڈیم میں تعینات تھی۔رگ ڈاکسن نےنیشنل اسٹیڈیم کے دورے کے بعد وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ  اور آئی جی سندھ سلطان خواجہ سے بھی ملاقات کی۔ آئی جی سندھ نے رگ ڈاکسن کو…

Read More

 اسلام آباد: قومی احتساب بیورو (نیب) کے چیئرمین جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے وزیرخزانہ اسحاق ڈار کے تمام اثاثے منجمد کردیئے۔نیب نے اسحاق ڈار کے اثاثے منجمد کرنے کی رپورٹ احتساب عدالت میں جمع کرادی ہے جس کے مطابق وزیر خزانہ کے تمام منقولہ اور غیرمنقولہ اثاثے منجمد کردیے گئے ہیں۔ احتساب عدالت اسحاق ڈار کے اثاثے منجمد کرنے کی رپورٹ پر سماعت کرے گی۔احتساب عدالت میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات ریفرنس کی سماعت جاری ہے۔ قومی احتساب بیورو (نیب) کی جانب سے دائر کردہ ریفرنس میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار اسلام آباد کی احتساب…

Read More

کوئٹہ: ہزار گنجی سبزی منڈی میں پولیس کی گاڑی کے قریب دھماکا ہوا ہے۔ کوئٹہ کے علاقے ہزار گنجی سبزی منڈی میں پولیس کی گاڑی کے قریب دھماکا ہواہے۔  واقعے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں، ریسکیو اہلکاراور بم ڈسپوزل اسکواڈ  جائے وقوع پر پہنچ گئے۔  بم ڈسپوزل اسکواڈ نے بتایا کہ دھماکا ریموٹ کنٹرول ڈیوائس کے ذریعے کیا گیا ہے، جب کہ دھماکاخیز مواد سبزی منڈی کے گیٹ کے قریب رکھا گیا تھا۔دھماکا اتنا زوردار تھا کہ پولیس کی گاڑی کے شیشے ٹوٹ گئے۔ پولیس کے مطابق  ابھی تک کسی بھی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔ پولیس اور ایف سی…

Read More

اسلام آباد (سیاسی رپورٹر) حساس اداروں اور عدلیہ کے خلاف ہرزہ سرائی میں متعدد افراد پر مشتمل گروہ ملوث ہے جس میں کراچی، لاہور اسلام آباد اور خلیجی ریاستوں میں مقیم افراد شامل ہیں جو سماجی رابطوں کے ذرائع فیس بک اور ٹویٹر پر مختلف ناموں سے اصلی اور فرضی اکاﺅنٹس کے ذریعے ہرزہ سرائی میں مصروف ہیں جنہیں مبینہ طور پر مسلم لیگ ن کے میڈیا سیل کی پشت پناہی حاصل ہے۔ سپریم کورٹ سے میاں نوازشریف کی نااہلی کے فیصلے کے بعد میڈیا سیل کو ایوان وزیراعظم سے منتقل کر دیا گیا۔ہرزہ سرائی کے ضمن میں ایف آئی…

Read More