تازہ تر ین

ایشادیول کے گھر ننھی پری کی آمد

ممبئی: بالی ووڈ کی ڈریم گرل ہیمامالنی اوراداکار دھرمیندر کی بیٹی ایشادیول بیٹی کی ماں بن گئیں۔اداکارہ ایشا دیول نے رواں سال اپریل میں ماں بننے کا اعلان کیا تھا اورآج صبح ممبئی کے ہندوجااسپتال میں انہوں نے ایک خوبصورت سی بیٹی کو جنم دیاہے۔ ایشادیول کے گھرشادی کے 5 سال بعد یہ خوشخبری آئی ہے لہٰذاپورا دیول خاندان خوشی سے سرشارہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ہیما مالنی اوردھرمیندرجیسے کامیاب اداکاروں کی بیٹی ایشادیول کا شمار بالی ووڈ کی ناکام اداکاراؤں میں ہوتا ہے۔ ایشانے 2002 میں فلم ’’کوئی میرے دل سے پوچھے‘‘سے فنی کیرئیر کا آغاز کیا تھا، فلم باکس آفس پر خاص کامیابی حاصل نہ کرسکی تھی تاہم ایشاکو بہترین پرفارمنس پر فلم فیئر ایوارڈ سے نوازا گیا تھا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain