تازہ تر ین

”دفع ہوجاوٓ“ ایسا کیا ہو گیاکہ قومی کپتان سرفرازآگ بگولہ

شارجہ (سپورٹس ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمدکو مبینہ بکی نے سری لنکا کیخلاف میچ کے دوران بالرزکی تبدیلی فکس کرنے کی پیشکشکیجبکہ بعض ذرائع کے مطابق صرف فکسنگ کی آفر ہوئی تاہم سرفرازکو بکی کوڈانٹ کرچپ کرادیا۔ذرائع کے مطابق مذکورہ شخص نے سرفرازاحمد کو میچ کے دوران بالنگ تبدیلیوں پر سپاٹ فکسنگ کی پیشکش کی تھی۔ذرائع کا کہناہے کہ بکی نے سرفرازاحمدکو یہی کہاکہ میں جانتاہوں کہ مال کیسے بنایا جاتاہے،تم کہوتو بکی سے بات کرلیتاہوں،تم بھی مال بنااورمیں بھی،تاہم اس پر سرفرازاحمد نے مبینہ بکی عرفان انصاری کو بری طرح جھاڑ پلاکرچپ کرادیا۔واضح رہے کہ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دبئی میں جاری پانچ میچوں کی سیریز کے دوسرے ون ڈے کے اختتام پر بکی کی جانب سے کپتان سرفراز احمد کو سپاٹ فکسنگ کی پیشکش کی گئی تھی تاہم کپتان نے سپاٹ فکسنگ کی پیشکش کو ٹھکراتے ہوئے پا کستان کرکٹ بورڈ کو رپورٹ کردی تھی۔ لیجنڈری کرکٹرز نے اسپاٹ فکسنگ کو کرکٹ کے لئے بد نما داغ قرار دیا ہے کہتے ہیں فکسرز کو عبرت کی مثال بنانا ہوگا۔سرفرازکو فکسنگ کی پیشکش پر جاوید میانداد نے کہا برائی کی دعوت ملتی ہے لیکن فیصلہ بندے نے خود کرنا ہوتا ہے۔سابق فاسٹ بولرسرفرازنوازنے اہم سوال اٹھادیا ، بولے پاکستانی کپتان تک فکسر کی رسائی کیسے ہوئی ، لیجنڈری اسپنر عبدالقادر نے فکسر کو رہتی دنیا تک عبرت کی مثال بنادینے کا مطالبہ کیا۔عبدالقادر نے یہ بھی کہا کہ اسپاٹ فکسنگ میں پاکستان کرکٹ پہلے بہت بدنام ہوئی ،اب سرفراز کےعمل سے ہمیں اپنا سر فخر سے بلند کرنے کا موقع ملا ہے۔ متحدہ عرب امارات میں بکیز کے قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد سے رابطوں کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ الرٹ ہو گیا ہے اور انتظامیہ نے پی ایس ایل تھری کو شفاف بنانے کے لئے کھلاڑیوں اور ٹیم مینجمنٹ کے لئے سخت ہدایت نامہ تیار کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔سری لنکا کے خلاف ون ڈے سیریز میں سخت ترین انتظامات اور کرفیو کے باوجود بکی قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد تک پہنچنے اور انہیں فکسنگ کی پیشکش کرنے میں کامیاب رہے۔سرفراز نے اس حوالے سے فوری طور پر پی سی بی کے اینٹی کرپشن حکام کو ا?گاہ کرتے ہوئے اپنی ذمے داریاں پوری کیں تاہم سرفراز کو فکسنگ کی پیشکش کے بعد پی سی بی نے پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن کیلئے مزید سخت اقدامات کا فیصلہ کرتے ہوئے لیگ کیلئے ہدایت نامہ تیار کر لیا ہے۔پی ایس تھری کیلئے تیار ہدایت نامے کے مطابق کھلاڑیوں اور فرنچائز مالکان کے ہوٹل الگ الگ ہوں گے اور ٹیم مالکان کو کھلاڑیوں سے ملنے کے لیے بھی منیجر سے اجازت لینا ہو گی۔فرنچائز انتظامیہ کھلاڑیوں اور سپورٹنگ اسٹاف کے علاوہ ٹیموں کے ساتھ کام کرنے والے دیگر افراد کا ڈیٹا فراہم کرنے کی بھی پابند ہو گی۔اس نئے ہدایت نامے کا مقصد پاکستان سپر لیگ کے دوسرے ایڈیشن میں سامنے ا?نے والے اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل جیسے واقعات سے بچنے اور بکیز کو کھلاڑیوں سے دور رکھنا ہے۔ذرائع کے مطابق پی ایس ایل تھری کی ڈرافٹنگ سے قبل نیا ضابطہ اخلاق فرنچائز انتظامیہ کے حوالے کردیا جائے گا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain