All posts by Daily Khabrain

شعیب نے عمر اکمل کاقومی ریکارڈ پاش پاش کردیا

لاہور (اے پی پی) سٹار آل راﺅنڈر شعیب ملک ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ میں زیادہ رنز بنانے والے پاکستانی بلے باز بن گئے، انہوں نے ورلڈ الیون کے خلاف دوسرے ٹی ٹونٹی میچ میں 39 رنز کی اننگز کھیل کر ملک کی طرف سے زیادہ رنز بنانے کا عمر اکمل کا ریکارڈ توڑ دیا، اکمل نے 1690 رنز بنا رکھے تھے۔ بدھ کو قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے دوسرے ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچ میں شعیب ملک نے جارحانہ انداز اپنایا، انہوں نے ورلڈ الیون کے باﺅلرز کا ڈٹ کر مقابلہ کیا، ملک نے 23 گیندوں پر 3 چھکوں کی مدد سے 39 رنز کی اننگز کھیلی، اس کے ساتھ ہی انہوں نے ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ میں ہم وطن بلے باز عمر اکمل کو زیادہ رنز کی فہرست میں پیچھے چھوڑ دیا، ملک نے 88 میچز میں 1702 رنز بنا رکھے ہیں، ملک ٹی ٹونٹی میں زیادہ رنز بنانے والے پاکستان کے پہلے اور دنیا کے چھٹے کھلاڑی بن گئے ہیں، ٹی ٹونٹی کی تاریخ میں زیادہ رنز بنانے کا عالمی اعزاز برینڈن میک کولم کو حاصل ہے جنہوں نے 2140 رنز بنا رکھے ہیں۔

آملہ نے یونس کی تعریفوں کے پل باندھ دئیے

لاہور ( این این آئی) جنوبی افریقی کرکٹر اور ورلڈ الیون ٹیم کے اوپننگ بلے باز ہاشم آملہ نے کہا ہے کہ یونس خان ان کے پسندیدہ کھلاڑی اور شخص ہیں جنہوں نے انہیں بہت متاثر کیا۔ہاشم آملہ پاکستان میں کرکٹ کھیلنے پر پرجوش ہیں اور ایک انٹرویو کے دوران انہوں نے کہا کہ یونس خان انتہائی نفیس، اچھے انسان اور بہترین کھلاڑی ہیں جن کے کیرئیر کے آخری میچ تک ان کی پرفارمنس کو فالو کیا ہے۔ہاشم آملہ نے کہا کہ یونس خان ہمیشہ سے ان کے پسندیدہ کھلاڑی رہے ہیں کیونکہ کیرئیر کے ابتدا سے اختتام تک انہوں نے اپنی صلاحیتوں کو منوائے رکھا۔جنوبی افریقی کرکٹر کا کہنا تھا کہ یونس خان جیسے انسان کی کارکردگی ایسے کھلاڑی کے لئے مشعل راہ ہے جو طویل عرصے تک کرکٹ کھیلنے کا خواہاں ہے اور یونس خان ان کے لئے ایسے ہی شخص ہیں جنہیں وہ اب تک کاپی کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا ٹریفک جام بارے سخت نوٹس, بڑا اعلان جاری

لاہور (پ ر) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ ورلڈ الیون اور پاکستان الیون کے مابین ٹی ٹونٹی میچ میں شائقین کرکٹ کو بہترین کھیل دیکھنے کو ملا اور پاکستان کے عوام شاندار کھیل سے محظوظ ہوئے۔ شائقین کرکٹ نے پاکستان الیون کے ساتھ ورلڈ الیون کے کھلاڑیوں کی بھی بھرپور حوصلہ افزائی کی جس سے میدان کی رونقیں دوبالا ہو گئیں۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ پنجاب حکومت نے دیگر میچوں کیلئے بھی شاندار انتظامات کئے ہیں اور اس ضمن میں متعلقہ اداروں اور محکموں کو ضروری ہدایات جاری کی جاچکی ہیں کہ سٹیڈیم کے اندر اور باہر انتظامات خوب سے خوب تر ہونے چاہئیں تاکہ شائقین کرکٹ اپنے پسندیدہ کھیل سے پوری طرح لطف اٹھاسکیں۔ وزیراعلیٰ نے لاہور کی بعض سڑکوں پر ٹریفک کی صورتحال کا سخت نوٹس لیتے ہوئے ٹریفک رواں دواں رکھنے کیلئے لندن سے صوبائی انتظامیہ اور ٹریفک حکام کو ضروری ہدایات دی ہیں۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ ورلڈ الیون اور پاکستان الیون کے مابین میچوں کے دوران ٹریفک رواں دواں رکھنے کیلئے تمام ضروری اقدامات اٹھائے جائیں اور متبادل روٹس کی بھرپور تشہیر کی جائے موثر ٹریفک مینجمنٹ پلان وضع کرکے اس پر من و عن عملدرآمد یقینی بنایا جائے اور متعلقہ حکام خود فیلڈ میں موجود رہیں اور ٹریفک کی روانی کو یقینی بنائیں۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ عوام کی مشکل میری مشکل ہے۔ مجھے ٹریفک ہر قیمت پر چلتی نظر آنی چاہیئے۔ متعلقہ حکام جان لیں! ٹریفک جام کے حوالے سے کوئی عذر نہیں سنوں گا اور آئندہ ٹریفک جام ہونے کے بارے میں شکایت ملی تو متعلقہ حکام کے خلاف کارروائی ہوگی۔ دریں اثناءلندن میں وفود سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے کہا کہ وطن عزیز کو ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن کرنے کے لئے سب کو مل کر کام کرنا ہوگا اور محنت، دیانت اور میرٹ کو اپنا کر ہی آگے بڑھا جاسکتا ہے اوراسی لئے پنجاب حکومت نے میرٹ اور شفافیت کو سکہ رائج الوقت بنایا ہے جس سے صوبے میں میرٹ کو فروغ ملا ہے اور شفافیت پر عملدرآمد کرتے ہوئے اربوں روپے کے قومی وسائل بچائے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ وسائل عوام کی امانت ہیں اور ایک ایک پائی عوام کو بنیادی سہولتوں کی فراہمی پر صرف کی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ شفافیت، میرٹ ، معیار اور رفتار حکومت پنجاب کا طرہ امتیاز ہے اور ہمارے ترقیاتی منصوبے معیار کے اعتبار سے اپنی مثال آپ ہیں۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے دور میں ترقیاتی منصوبوں کی ریکارڈ مدت میں تکمیل کی مثال ملک کی تاریخ میں نہیں ملتی۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ صوبے کی ترقی اور عوام کی خوشحالی کے جامع پروگرام پر عمل پیرا ہیں۔ صحت، تعلیم،زراعت سمیت دیگر شعبوں کی ترقی کے لئے انقلابی اقدامات اٹھائے گئے ہیں۔علاوہ ازیں وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے کالم نگار اور صدارتی ایوارڈ یافتہ سیرت نگار اصغر علی جاوید کے بھائی ڈاکٹر شوکت علی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے اپنے تعزیتی پیغام میں سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی روح کو جوار رحمت میں جگہ دے اور غمزدہ خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

چینی انجینئرز لاہور پہنچ گئے, اورنج ٹرین بارے بڑی خوشخبری آگئی

لاہور (خصوصی رپورٹ) وزیراعلیٰ پنجاب کے مشیر اور سٹیرنگ کمیٹی کے چیئرمین خواجہ احمد حسان نے کہا ہے کہ میٹروٹرین کے لئے بوگیوں کی پہلی کھیپ کل چین سے کراچی پہنچے گی اور اگلے ماہ کے پہلے ہفتے کے دوران لاہور آئے گی۔ ٹرین چلانے کے لئے چین سے آپریشن اینڈ مینٹی نینس انجینئرز کی ٹیم پہلے ہی لاہور پہنچ چکی ہے۔ منصوبے کے تحت کل 27ٹرینیں چلائی جائیں گی، ہر ٹرین پانچ بوگیوں پر مشتمل ہو گی۔ رواں سال کے آخر تک چین سے 23ٹرینوں کی بوگیاں لاہو رپہنچیں گی۔ بوگیوں کی پہلی کھیپ کی لاہور آمد کے موقع پر ایک شاندار تقریب منعقد کی جائے گی۔ اورنج لائن میٹرو ٹرین کے 26میں سے24سٹیشنوں کا تعمیراتی کام مکمل کر لیا گیا ہے۔ وہ گزشتہ روز اورنج لائن منصوبے پر پیشرفت کا جائزہ لینے کے سلسلے میں منعقدہ اجلاس کی صدارت کر رہے تھے۔ خواجہ احمد حسان نے ہدایت کی کہ میٹرو ٹرین کے سٹیشنوں کے نیچے سے جلد از جلد ملبہ ہٹایا جائے اور دیگر رکاوٹیں دور کی جائیں۔

لاہور میں پاور شو, قیادت کون کریگا؟, دیکھئے خبر

لاہور (خبر نگار) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان آج (جمعرات) کو بیرون ملک سے وطن واپس پہنچیں گے ، این اے 120کی انتخابی مہم کے سلسلہ میں نکالی جانے والی ریلی کی قیادت کرینگے ۔ عمران خان اپنے دونوں صاحبزادوں کے ہمراہ 9ستمبر کو لندن روانہ ہوئے تھے جہاں ایک شادی کی تقریب میں شرکت کے بعد وہ ترکی روانہ ہوگئے تھے ۔ عمران خان آج وطن واپس پہنچ کر این اے 120کے ضمنی انتخابی مہم کے سلسلہ میں رہنماﺅں سے ملاقاتیں کریں گے اور ایک ریلی کی قیادت بھی کریں گے۔ عمران خان داتا دربار پر حاضری بھی دیں گے۔

”سپنی“2بچے نگل گئی, سنسنی خیز خبر سے اہل علاقہ میں خوف و ہراس

شاہدرہ (بیورو رپورٹ)ممتا مرگئی ، جڑواں بچے پیدائش کے بعد شاپر میں ڈال کر شوہر کے دروازے پر رکھ دیئے ، دم گھٹنے سے بچے جاںبحق ، تفصیلات کے مطابق فیروز والہ کے علاقہ جاوید پارک کی عروسہ کی پانچ ماہ قبل گھریلو ناچاقی پر اپنے خاوند شہباز سے علیحدگی ہو گئی تھی ، گزشتہ روز عروسہ نے دو جڑواں بچوں کو جنم دیا ظالم عورت نے نومولود معصوم بچوں کو کپڑے میں لپیٹ کا شاپر میں بند کیا اور سابقہ شوہر شہباز کے گھر کے دروازے پر رکھ کر چلی آئی ،شاپر میں دم گھٹنے کی وجہ سے دو نوں بچے خالق حقیقی سے جاں ملے اہل علاقہ معصوم بچوں کے جاں بحق ہونے پر افسردہ جبکہ ماں کی سفاکی پر انگشت بدنداں ہیں۔

پنجاب کے طالبعلموں کو این ٹی ایس سے چھٹکارا مل گیا،اہم ترین خبر

لاہور(ویب ڈیسک)پنجاب میں نیشنل ٹیسٹنگ سروس ختم کر کے پنجاب نے اپنی ٹیسٹنگ سروس شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق کافی عرصے سے نیشنل ٹیسٹنگ سروس کے طریقہ کار اور معیار کے حوالے شکایات صوبائی حکومت تک پہنچ رہیں تھیں۔نیشنل ٹیسٹنگ سروس سے متعلق شکایات کےباعث پنجاب حکومت نے صوبہ بھر سے نیشنل ٹیسٹنگ سروس کے خاتمے کا فیصلہ کر لیا ہے۔وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف نے پی ٹی ایس یعنی پنجاب ٹیسٹنگ سروس کے قیام کے لیے 5رکنی کمیٹی کے قیام کی منطوری دے دی ہے۔واضح رہے کہ نیشنل ٹیسٹنگ سروس(این ٹی ایس ) نے بے روزگار نوجوانوں کو لوٹنے کانیا سلسلہ شروع کر دیاتھا ،ملازمتوں کے ٹیسٹ کی فیس کے ساتھ امیدوروں سے 16فیصدجی ایس ٹی بھی وصول کیا جانے لگا تھا۔ذرائع کے مطابق مختلف سرکاری محکموں میں ملازمتوں کے لیے پڑھے لکھے بے روزگار نوجوان این ٹی ایس کو ٹیسٹ کی فیس کی مد میں بھاری رقم ادا کرتے ہیںجس سے این ٹی ایس سالانہ اربوں روپے کماتا ہے اس ا?مدن پر این ٹی ایس کو حکومت کے خزانے میں جنرل سیلز ٹیکس (جی ایس ٹی)جمع کرانا ہوتا ہے۔این ٹی ایس نے یہ جی ایس ٹی بے روزگار نوجوانوں سے فیسوںکے ساتھ وصول کر نا شروع کردیا ہے۔ امیدواراین ٹی ایس کی ویب سائیٹ سے جب ٹیسٹ کے لیے فارم ڈاو?ن لوڈکرتے ہیں تو اس کے سا تھ بینک میں فیس جمع کرانے کے لیے چالان فارم بھی موجود ہوتا اس چالان فارم پر ٹیسٹ کی فیس کے ساتھ واضح طور پر لکھا ہوا ہے کہ اس فیس کے ساتھ امیدوار کو 16فیصد جنرل سیلز ٹیکس بھی جمع کرانا ہو گا۔بے روزگار نوجوانوں کے لیے تو ٹیسٹ کی فیس جمع کرانا ہی مشکل ہے اب اس کے ساتھ 16فیصد جی ایس ٹی بھی شامل کر دیا گیا ہے جس سے غریب پڑھے لکھے نوجوانوں کے لیے کسی ملازمت کے لیے اپلائی کرنا مشکل ہو گیا تھا

مریم نواز کا چودھری نثار بارے بڑا اعلان،انٹرویو کا حیران کن ردعمل

لاہور (ویب ڈیسک)مسلم لیگ (ن) کی مرکزی رہنما مریم نواز نے کہا ہے کہ چوہدری نثار میرے بڑے اور والد کے قریبی ساتھی ہیں بس ان کا اظہار خیال کا اپنا انداز ہے ،حلقے میں کسی بھی قسم کے سرکاری وسائل استعمال نہیں کئے جا رہے ہیں،سیاسی مخالفین الزام تراشی اوربہتان بازی کی بجائے میدان میں آکر مقابلہ کریں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز جمعیت علمائ پاکستان کے سربراہ پیر اعجاز ہاشمی سے ان کی رہائشگاہ پر ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر سربراہ جے یو پی پیر اعجازہاشمی نے این اے 120 میں اپنی پارٹی کی جانب سے مسلم لیگ(ن) کی امیدوار بیگم کلثوم نواز کی بھرپور حمایت کرنے کا یقین دلایا۔ ملاقات کے بعد میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ جے یو پی کی طرف بیگم کلثوم نواز کی غیر مشروط حمایت پر ان کی شکر گزار ہوں اور صرف 17ستمبر کے معرکے کیلئے دعاو¿ں کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ این اے 120کے عوام سے میرا پرانا تعلق ہے ، 2013ءکے عام انتخابات میں بھی اپنے والد کی انتخابی مہم چلائی تھی اور اب میری والدہ کلثوم نواز امیدوار ہیں جنہیں علاج کے لئے بیرون ملک جانا پڑا اور میرے والد اور چچا بھی وہاں ہیں لیکن مسلم لیگ (ن) بہت بڑی جماعت ہے جس کی مجھے مکمل حمایت حاصل ہے ،انتخابی مہم کے دوران کارکنوں کا جذبہ دیدنی ہے اور اصل میں انتخابی مہم وہی چلا رہے ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں مریم نواز نے کہا کہ چوہدری نثار میرے بڑے ہیں اور میرے والد کے قریبی ساتھی ہیں ، میں ان کی بہت عزت کرتی ہوں ،ان کا اظہار خیال کا اپنا ہی انداز ہے۔ ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ کون سے سے سرکاری وسائل ، ان کا نام کیا ہے ،حلقے میں کسی بھی قسم کے سرکاری وسائل استعمال نہیں کئے جا رہے ہیں،ضمنی انتخاب کے شیڈول سے پہلے بھی پورے ملک میں سٹرکیں بن رہی تھیں۔سیاسی مخالفین الزام تراشی اوربہتان بازی کی بجائے میدان میں آکر مقابلہ کریں۔ جبکہ پیر اعجاز ہاشمی نے کہا کہ سیاست ایک پاکیزہ چیز ہے لیکن اسے گندا کیا جا رہا ہے ،ہم شروع سے ہی مسلم لیگ کے حامی ہیں اور اب بھی ملک کو بچانے کے لئے (ن) لیگ کا ساتھ دیں گے۔ انہوں نے الیکشن کمیشن کی جانب سے اراکین اسمبلی کے انتخابی مہم میں حصہ لینے پر پابندی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اگر جماعت کے لوگ ہی انتخابی مہم میں حصہ نہیں لیں گے تو کون لے گا ، الیکشن کمیشن نے جن جن کو نوٹس جاری کیے وہ واپس لیے جائیں۔انہوں نے کہ آمروں نے ملک کو ہمیشہ پیچھے دھکیلا جبکہ عوامی لیڈر آگے لیجاتے ہیں ، نواز شریف کو پانامہ سے شروع ہو کر اقامہ پر فارغ کیا گیا لیکن دلوں سے نہیں نکال سکے اب جو فیصلہ 17ستمبر کو عوام دیں گے وہ سب کے سامنے آئے گا۔ملاقات کرنے والوں میں دانیال عزیز ، زعیم حسین قادری سمیت دیگر بھی موجود تھے۔علاوہ ازیں مریم نواز نے مزنگ میں این اے 120کی خواتین پولنگ ایجنٹس سے ملاقات کی جس میں پولنگ کے دن کے لئے حکمت عملی طے کی گئی۔اس موقع پر خواجہ احمد حسان ،خواجہ عمران نذیر، شائستہ پرویز ملک، میاں عثمان ،مائزہ حمید سمیت دیگر بھی موجود تھے۔، مریم نواز نے خواتین پولنگ ایجنٹس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انتخابی عمل میں پولنگ ایجنٹس کا کردار سب سے اہم ہوتا ہے۔ مریم نواز نے ہدایت کی کہ پولنگ ایجنٹس اپنے کان اور آنکھیں کھلی رکھیں اور جعلی ووٹ کاسٹ نہ ہونے دیں، پولنگ ایجنٹس اپنے موبائل سے غیر معمولی صورتحال کی ریکارڈنگ ضرور کریں۔ انہوں نے کہا کہ پولنگ ایجنٹس نتائج کی مصدقہ کاپی لینے تک اپنی جگہ نہ چھوڑیں۔انہوں نے کہا کہ ملک اور جماعت کے لئے کام کرتے ہوئے میرا جذبہ تازہ ہو جاتا ہے۔ مسلم لیگ (ن) واحد جماعت ہے جس نے ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا اور ہم نے اس سفر کو جاری رکھنا ہے۔

نیب نے عائشہ گلالئی کو بڑی خو شخبری دیدی،کھلاڑی پریشان

پشاور(ویب ڈیسک)قومی احتساب بیورو (نیب)پشاور نے تحریک انصاف کی منحرف رکن عائشہ گلالئی کے خلاف کرپشن کی درخواست خارج کردی۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے لکی مروت سے تعلق رکھنے والے رہنما کلیم اللہ نے عاشہ گلالئی کے خلاف نیب پشاور میں درخواست دائر کی تھی جس میں ان پر کرپشن کے الزامات عائد کیے گئے تھے۔ نیب نے عائشہ گلالئی کے خلاف ابتدائی تحقیقات کے بعد پی ٹی آئی رہنما کی درخواست خارج کردی اور کہا ہے کہ عائشہ گلالئی پرکرپشن کا ثبوت نہیں ہے لہذا ان کے خلاف الزامات بے بنیاد ہیں۔دوسری جانب تحریکانصاف کے رہنما نے کہا ہیکہ نیب نے ان کے ساتھ تعاون نہیں کیا جس کے بعد اب عائشہ گلالئی کے خلاف احتساب کمیشن میں درخواست دائر کرنے پر غور کررہے ہیں اور وہاں سے تعاون کی امید ہے۔ واضح رہے کہ تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان نے الزمات کے بعد عائشہ گلالئی کو خط لکھا تھا جس میں انہیں پارٹی کا منحرف رکن قرار دیا گیا۔دریں اثنا تحریک انصاف کی منحرف رہنما عائشہ گلالئی نے اپنے ایک وڈیو پیغام میں تحریک انصاف سمیت دیگر جماعتوں کا تنقید کا نشانہ بنا ڈالا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی منحرف رہنما عائشہ گلالئی نے ویڈیو پیغام میں کراچی کی صورتحال پر عوام سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ آپ کے بچے پانی میں کرنٹ کی وجہ سے مر رہے ہیں، آپ جیسی عوام ان کو چاہیے، آپ جیسی بھیڑ بکریاں ان کو چاہئیں، کراچی کے بارے میں کہا کہ یہاں کئی سیاسی جماعتیں حکومت میں آئیں مگر کسی نے نکاسی آب کے لیے کوئی کامنہیں کیا۔ دوسری طرف خیبرپختونخوا میں کوئی جلسہ ہوتا ہے لوگ ناچتے ہوئے جاتے ہیں اور گاتے ہوئے آتے ہیں۔ عائشہ گلالئی نے کہا کہ کراچی کی صورتحال دیکھ کر مجھے افسوس ہوتا ہے اور اس سے زیادہ افسوس اس ملک کی عوام پر ہوتا ہے جن کے گھر تباہ ہو جائیں اور سڑکیں ٹوٹ بھی جائیں تب بھی یہ لوگ جلسوں میں جا کر ناچیں گے اور کبھی جیالے بن جائیں گےتو کبھی شیر، کبھی شیرنیاں بنیں گے تو کبھی کھلاڑی۔ انہوں نے اس پیغام میں جہاں عوام کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا وہاں سیاسی جماعتوں کو بھی نہیں چھوڑا۔ عائشہ گلالئی نے کہا کہ خیبر پختونخوا جسے تحریک انصاف نیا خیبر پختونخوا کہتی ہے، میں لوگ ڈینگی سے مر رہے ہیں مگر حکمرانوں کو اس کی کوئی پرواہ نہیں ہے۔3عائشہ گلالئی نے کہا کہ جب تک آپ کی سڑکیں ٹوٹیں گی نہیں اور آپ کے گھر تباہ نہیں ہوں گے تو انہیں نئے منصوبوں کے ٹھیکے کیسے ملیں گے؟ عائشہ گلالئی نے اپنے اس ویڈیو پیغام میں تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے بلین ٹری منصوبے کو بھی شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ درخت لگانے کا دعویٰ تو کیا جا رہا ہے لیکن یہ بتایا جائے کہ آخر درخت لگائے کہاں گئے ہیں؟ عائشہ گلالئی کا کہنا تھا کہ پاکستان کی عوام کے ساتھ ایسا اس لیے ہو رہا ہے کہ عوام آواز نہیں ا±ٹھاتی اور جب تک آپ آواز نہیں اٹھائیں گے آپ کے ساتھ ایسا ہی سلوک ہوتا رہے گا۔

پی ٹی آئی کارکنوں کے اپنی ہی قیادت کےخلاف گو گو کے نعرے،دلچسپ خبر

کراچی(ویب ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان نے اپنی ہی قیادت کے خلاف گو گو کے نعرے لگا دیئے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی پریس کلب کے باہر پی ٹی آئی کارکنان نے صوبائی صدر ڈاکٹر عارف علوی اور سینئر ایگزیکٹو نائب صدر حلیم عادل شیخ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا اور شدید نعرے بازی کی۔ کارکنان نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز تھامے ہوئے تھے جن پر ڈاکٹر عارف علوی اور حلیم عادل شیخ کے خلافنعرے درج تھے۔ کارکنان نے گو عارف علوی گو اور گو حلیم عادل شیخ گو کے نعرے لگائے۔ کارکنان کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر عارف علوی کارکنان کو نظر انداز کررہے ہیں انہیں عہدے سے ہٹایا جائے جبکہ حلیم عادل شیخ کو جو عہدہ دیا گیا ہے وہ پارٹی آئین کی خلاف ورزی ہے پارٹی آئین میں سینئر ایگزیکٹو نائب صدر کا کوئی عہدہ نہیں ہے۔ کارکنوں نے دونوں رہنماوں کو عہدوں سے ہٹائے جانے تک احتجاج جاری رکھنے کا اعلان کیا۔