Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • پاکستان کا نیا اسپیڈ اسٹار: قیوم خان کی 150 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے بولنگ
    • پاکستان کی معاشی پوزیشن پر موڈیز کا اعتماد بڑھ گیا، کریڈٹ ریٹنگ بی تھری کردی
    • نائٹ کلب واقعے کی تحقیقات، برائیڈن کارس پاکستان کیخلاف دوسرے ٹیسٹ سے باہر
    • ای سپورٹس ورلڈ کپ کی اختتامی تقریب، رونالڈو کی سعودی ولی عہد سے ملاقات
    • بنگلہ دیش کی تاریخی چھلانگ، ٹیسٹ رینکنگ میں چھٹی پوزیشن حاصل کرلی، پاکستان آٹھویں نمبر پر
    • دبئی کا برج عزیزی 725 میٹر بلندی کے ساتھ دنیا کی دوسری بلند ترین عمارت بننے کو تیار
    • میچ کے دوران اچانک گرنے سے 25 سالہ پرتگالی فٹبالر کوئین کاسترو چل بسے
    • انجری کے باعث نجیہہ علوی ایشیا کپ سے باہر، صدف شمس سکواڈ میں شامل
    • بچوں کے تحفظ کیلئے پاکستان میں سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر پابندی کی درخواست دائر
    • گوگل کے بعد ایپل کی بھی پاکستان میں دفتر کھولنے کی تیاری
    • پشاور میں 6 ماہ قبل تعمیر کیا گیا پل سیلابی پانی کی نذر ہوگیا
    • لاہور میں پاکستان کا پہلا عالمی معیار کا ہارٹ ٹرانسپلانٹ سینٹر قائم
    • آئی ایم ایف کی نئی شرط، پاکستان میں بجلی کے نرخ مزید بڑھانے کا مطالبہ
    • 23 سال بعد پاکستان میں پھر سجے گا ساؤتھ ایشین گیمز کا میلہ!
    • فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ایرانی وزیر داخلہ اسکندر مومنی سے اہم ملاقات
    • عراق نے ایران اور سعودی عرب کو مشترکہ سکیورٹی کونسل کی پیشکش کردی
    • پاکستان کے 12 تاریخی مقامات یونیسکو کی عالمی ورثے کی فہرست میں شامل
    • پاکستان کی سفارتی جیت، اے سی سی الیکشن میں تینوں نشستوں پر کامیابی
    • نیوزی لینڈ میں 16 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا بل پیش کرنے کا اعلان
    • 21 سابق کرکٹ کپتانوں کا شہباز شریف کو خط عمران خان کے علاج کی اپیل
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    وزیراعلیٰ پنجاب کا ٹریفک جام بارے سخت نوٹس, بڑا اعلان جاری

    By Daily Khabrainستمبر 14, 2017
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    shahbaz
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    لاہور (پ ر) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ ورلڈ الیون اور پاکستان الیون کے مابین ٹی ٹونٹی میچ میں شائقین کرکٹ کو بہترین کھیل دیکھنے کو ملا اور پاکستان کے عوام شاندار کھیل سے محظوظ ہوئے۔ شائقین کرکٹ نے پاکستان الیون کے ساتھ ورلڈ الیون کے کھلاڑیوں کی بھی بھرپور حوصلہ افزائی کی جس سے میدان کی رونقیں دوبالا ہو گئیں۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ پنجاب حکومت نے دیگر میچوں کیلئے بھی شاندار انتظامات کئے ہیں اور اس ضمن میں متعلقہ اداروں اور محکموں کو ضروری ہدایات جاری کی جاچکی ہیں کہ سٹیڈیم کے اندر اور باہر انتظامات خوب سے خوب تر ہونے چاہئیں تاکہ شائقین کرکٹ اپنے پسندیدہ کھیل سے پوری طرح لطف اٹھاسکیں۔ وزیراعلیٰ نے لاہور کی بعض سڑکوں پر ٹریفک کی صورتحال کا سخت نوٹس لیتے ہوئے ٹریفک رواں دواں رکھنے کیلئے لندن سے صوبائی انتظامیہ اور ٹریفک حکام کو ضروری ہدایات دی ہیں۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ ورلڈ الیون اور پاکستان الیون کے مابین میچوں کے دوران ٹریفک رواں دواں رکھنے کیلئے تمام ضروری اقدامات اٹھائے جائیں اور متبادل روٹس کی بھرپور تشہیر کی جائے موثر ٹریفک مینجمنٹ پلان وضع کرکے اس پر من و عن عملدرآمد یقینی بنایا جائے اور متعلقہ حکام خود فیلڈ میں موجود رہیں اور ٹریفک کی روانی کو یقینی بنائیں۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ عوام کی مشکل میری مشکل ہے۔ مجھے ٹریفک ہر قیمت پر چلتی نظر آنی چاہیئے۔ متعلقہ حکام جان لیں! ٹریفک جام کے حوالے سے کوئی عذر نہیں سنوں گا اور آئندہ ٹریفک جام ہونے کے بارے میں شکایت ملی تو متعلقہ حکام کے خلاف کارروائی ہوگی۔ دریں اثناءلندن میں وفود سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے کہا کہ وطن عزیز کو ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن کرنے کے لئے سب کو مل کر کام کرنا ہوگا اور محنت، دیانت اور میرٹ کو اپنا کر ہی آگے بڑھا جاسکتا ہے اوراسی لئے پنجاب حکومت نے میرٹ اور شفافیت کو سکہ رائج الوقت بنایا ہے جس سے صوبے میں میرٹ کو فروغ ملا ہے اور شفافیت پر عملدرآمد کرتے ہوئے اربوں روپے کے قومی وسائل بچائے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ وسائل عوام کی امانت ہیں اور ایک ایک پائی عوام کو بنیادی سہولتوں کی فراہمی پر صرف کی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ شفافیت، میرٹ ، معیار اور رفتار حکومت پنجاب کا طرہ امتیاز ہے اور ہمارے ترقیاتی منصوبے معیار کے اعتبار سے اپنی مثال آپ ہیں۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے دور میں ترقیاتی منصوبوں کی ریکارڈ مدت میں تکمیل کی مثال ملک کی تاریخ میں نہیں ملتی۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ صوبے کی ترقی اور عوام کی خوشحالی کے جامع پروگرام پر عمل پیرا ہیں۔ صحت، تعلیم،زراعت سمیت دیگر شعبوں کی ترقی کے لئے انقلابی اقدامات اٹھائے گئے ہیں۔علاوہ ازیں وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے کالم نگار اور صدارتی ایوارڈ یافتہ سیرت نگار اصغر علی جاوید کے بھائی ڈاکٹر شوکت علی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے اپنے تعزیتی پیغام میں سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی روح کو جوار رحمت میں جگہ دے اور غمزدہ خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      پاکستان کی معاشی پوزیشن پر موڈیز کا اعتماد بڑھ گیا، کریڈٹ ریٹنگ بی تھری کردی

      بچوں کے تحفظ کیلئے پاکستان میں سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر پابندی کی درخواست دائر

      گوگل کے بعد ایپل کی بھی پاکستان میں دفتر کھولنے کی تیاری

      تازہ ترین

      بانی پی ٹی آئی کو آج ہی ہسپتال منتقل کیا جائے، سپریم کورٹ

      بن گویر کا غزہ میں ہر رات ’30 یا 40‘ افراد کو قتل کرنے کا مطالبہ

      ہاکی ورلڈ کپ 2026: نیدرلینڈز، بیلجیم اور پاکستان نے اپنے اپنے قومی اسکواڈز کا اعلان کر دیا

      جماعتِ اسلامی کے امیر العظیم انتقال کر گئے

      عمران خان سے مذاکرات جاری، نبیل گبول کا بڑا دعویٰ

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.