All posts by Daily Khabrain

آزادی کپ پرآئی سی سی کے 12 لاکھ ڈالر کے اخراجات

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے پاکستان کرکٹ بورڈ سے گزشتہ برس کئے گئے وعدے کو پورا کرتے ہوئے پاکستان اور ورلڈ الیون کے درمیان میچز میں مالی لحاظ سے بھی اپنا حصہ بھی ڈالا ہے۔آئی سی سی نے گزشتہ برس اکتوبر میں ہونیوالی میٹنگ میں پی سی بی کی درخواست پر کہا تھا کہ وہ پاکستان کے مالی نقصانات کو کم کرنے کیلئے اپنا کردار ضرور ادا کرے گا۔پاکستان نے آئی سی سی سے درخواست کی تھی کہ وہ اس کے مالی نقصان کیلئے فنڈ قائم کرے، جو آئینی طور پر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کیلئے ممکن نہ تھا۔تاہم آئی سی سی اب آزادی کپ کے سیکیورٹی انتظامات کے اخراجات برداشت کرکے اپنا وعدہ نبھا رہا ہے۔ذرائع کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل سیریز کیلئے دو غیر ملکی سیکیورٹی اداروں کو 12 لاکھ ڈالرز کی ادائیگی کررہا ہے۔ ان اداروں کو نامزد بہرحال پاکستان کرکٹ بورڈ نے خود ہی کیا تھاتاہم ان کے اخراجات آئی سی سی اٹھا رہا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ غیر ملکی کرکٹرز کو پاکستان کے دورے پر راضی کرنے میں ان غیر ملکی ایکسپرٹس کی رپورٹ نے اہم کردار ادا کیا کیوں کہ دنیا کے بیشتر ملک، بشمول کھلاڑیوں کی مضبوط ترین تنظیم فیکا بھی انہی سیکیورٹی ایکسپرٹس کی رائے پر بھی فیصلے کرتی ہے۔

کراچی میں انٹرنیشنل میچ کےحوالےسے میئروسیم اخترکااہم بیان

کراچی: مئیر کراچی وسیم اخترنے دعوی کیاہے کہ اگلی بارکراچی میں بین الاقوامی میچ ضرور ہوگا۔
میئرکراچی وسیم اخترنے بتایاہے کہ چئیرمین پی سی بی نجم سیٹھی نے وعدہ کیا ہے کہ اگلی بار شہرِ قائد میں بھی میچ کا انعقاد کیا جائے گا۔وسیم اخترنے بتایاکہ پی سی بی سے کراچی میں میچ کرانےکی درخواست کی تھی،نجم سیٹھی نے کراچی کیلئے سیکیورٹی خدشات کا اظہار کیا تھا۔

پاکستان سخت حریف ہے،کپتان ورلڈالیون کااعتراف

لا ہور(ویب ڈیسک) :میچ کے بعد ورلڈ الیون کے کپتان فاف ڈو پلیسی کاکہناتھاکہ میچ میں پاکستان کی پہلی وکٹ جلد گرنے کے بعد مزید وکٹیں جلد نہ لے سکے جس کے باعث بڑا اسکور بنا۔پاکستان ٹف ٹیم ہے،اگلے میچ میں بھرپورتیاری کےساتھ میدان میں اتریں گے۔

رنگا رنگ ملبوسات اور ستاروں سے سجا پاکستان فیشن ویک شروع

کراچی : فیشن پاکستان کونسل کی جانب سے کراچی میں پاکستان فیشن ویک کا آغاز ہو گیا ہے جو کہ 14 ستمبر تک جاری رہے گا۔فیشن کے نت نئے انداز کو خواتین اور مرد حضرات دونوں ہی پسند کرتے ہیں اور ملک کے بڑے ڈیزائنرز ہر سال ہر بدلتے موسم کے ساتھ منفرد اور شاندار ملبوسات متعارف کرواتے ہیں۔کراچی میں اس بار نئے گلوبل مار کریس میں سجے پاکستان فیشن ویک میں موسم خزاں اور موسم سرما کے ملبوسات کی نمائش کی جارہی ہے۔ایف پی ڈبلیو ونٹر فیسٹو میں دیپک پروانی ،ٹینا درانی ،وردا سلیم ،ماہین خان ،عمران راجپوت،میشا لاکھانی سمیت دیگر نامور ڈیزائنرز اپنی ملبوسات کی نمائش کررہے ہیں۔

کرکٹ کی تاریخ میں پہلی ورلڈ الیون کب بنی تھی؟

کرکٹ کی تاریخ کی اولین ورلڈ الیون کے کپتان ویسٹ انڈین آل راو¿نڈر گیری سوبرز تھے۔ پاکستان کی جانب سے انتخاب عالم اور ظہیر عباس نے نمائندگی کی تھی۔
لاہور: (ویب ڈیسک) پہلی ورلڈ الیون( 1971)میں بنائی گئی تھی جس کے کپتان ویسٹ انڈین آل راو¿نڈرز گیری سوبرز تھے۔ اس ورلڈ الیون میں انتخاب عالم اور ظہیر عباس نے پاکستان کی نمائندگی کی۔ ورلڈ الیون نے آسٹریلیا کے خلاف تین ون ڈے میچز کھیلے تھے۔( 1978) میں کیری پیکر نے آسٹریلیا میں ورلڈ سیریز کروائی تاہم اسے آئی سی سی کی حمایت حاصل نہیں تھی۔
دوسری ورلڈ الیون( 2005)میں تشکیل پائی جس کی کپتانی کرس گیل نے کی۔ پاکستان کی جانب سے شاہد آفریدی اور شعیب اختر بھی اس عالمی الیون کا حصہ تھے۔( 2005) میں ہی سونامی سے متاثرہ افراد کی مدد کے لئے ورلڈ الیون بنائی گئی جس کے قائد سابق آسٹریلوی کپتان رکی پونٹنگ مقرر ہوئے۔ سونامی ورلڈ سیریز میں ایشیا الیون کی قیادت سابق بھارتی کپتان سارو گنگولی کو سونپی گئی تھی۔ پاکستان کی جانب سے اس ورلڈ الیون میں آل راﺅنڈر عبدالرزاق اور بلے باز محمد یوسف نے صلاحیتوں کے جوہر دکھائے۔
اب فاف ڈوپلیسی کی قیادت میں ورلڈ الیون( 2017) پاکستان کے دورے پر ہے۔ عالمی الیون گرین شرٹس کے خلاف تین ٹی ٹونٹی میچ کھیلے گی۔ اس دورے کا مقصد پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی ہے۔

روزنامہ خبریں بیورو افس گلگت بلتستان کا افتتاح وزیر اعلی گلگت بلتستان نے کردیا

گلگت(سٹاف رپورٹر) روزنامہ خبریں بیورو افس گلگت بلتستان کا افتتاح وزیر اعلی گلگت بلتستان نے کردیا ۔اس موقع پر جنرل منیجر روزنامہ خبریں اسلام آباد عابدمحمود مغل ،بشارت فاضل عباسی ڈپٹی ایڈیٹر راولپنڈی ،بیورو چیف خورشید احمد و سٹاف نے وزیر اعلی گلگت بلتستان کا استقبال کیا۔تقریب میں گلگت بلتستان کے سینئر صحافیوںاور سیکریٹری انفارمیشن گلگت بلتستان فدا حسین نے بھی شرکت کی۔تقریب سے عابدمحمود مغل نے چیف ایڈیٹر جناب ضیاءشاہد کی نمائیندگی کی اور خبریں میڈیا گروپ / چینل ۵ کا تفصیلی تعارف کروایا اور کہا کہ روزنامہ خبریں نے صحافتی دنیا میں لیڈنگ کردار ادا کیا ہے۔اور ہمیشہ صحافتی انڈسٹری کو پروموٹ کرنے کے لئے جدوجہد کی ہے۔انشاءاللہ روزنامہ خبریں اور چینل 5گلگت بلتستان میں مثبت صحافت کو فروغ دینے کے لئے اپنا کردار ادا کرینگے۔اس موقع پر وزیر اعلی نے فتیہ کاٹ کر بیورو آفس گلگت کا افتتاح کیا۔اس موقع پروزیر اعلیٰ گلگت حافظ حفیظ الرحمان نے اپنے خطاب میں کہا کہ معاشرے میں میڈیا کا اہم کردار ہے ملک میں جمہوریت کی بحالی میں میڈیا نے ہمیشہ اہم کردار ادا کیا ہیں یہ بات وزیر اعلی گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے روزنامہ خبریں/ چینل ۵کے بیورو افس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا انھوںنے کہا کہ میڈیا میں کردار کشی نہیں ہونا چاہیے گلگت بلتستان میں نیشنل میڈیا کی آمد کو خوش امدید کہتے ہیں گلگت بلتستان میں سیاسی نظام اتنا مضبوط نہیں ہوا اور جی بی کی ایک مخصوص حیثیت ہے اور یہاں کا سیاسی عمل اتنا مضبوط نہیں ہے۔ سیاسی عمل تسلسل سے ہی مضبوط ہوتا ہے یقینا سابقہ حکومت نے جو غلطیاں کی ہیں ہماری کوشش ہوگی کہ ہم وہ غلطی نہ کریں اور ٓانے والی حکومت مزید بہتر کردار ادا کریگی آہستہ آہستہ سیاسی عمل میں بہتری آئے گی۔گزشتہ ادوار میں گلگت بلتستان کے میڈیا نے مثبت کردار ادا کیا ہے کچھ حقائق ایسے ہوتے ہیں جن کو بیان کرنے سے فساد پھیلنے کا خدشہ رہتا ہے۔ ہمیں ایسی باتیں حذف کرنے کی ضرورت ہے تاکہ علاقے میں امن قائم رہے اور ترقی کے منازل طے کرسکیں انہوں نے کہا کہ مجھے جتنی چیزیں معلوم ہیں وہ بیان کروں تو کل سے فساد شروع ہوگا ہمیں منفی چیزوں کی حوصلہ شکنی کرنی ہوگی تاکہ فساد کا سبب نہ بن سکے۔گزشتہ دو سالوں سے گلگت بلتستان میں امن قائم ہے جس کی وجہ سے سیاحت کا شعبہ بہتر ہوا ہے۔ہمیں قوم کو توڑنے کے بجائے آپس میں جوڑنے کا کام کرنا چاہیئے اور اس اہم کام میں میڈیا کا کردار بہت اہم ہیں۔یہ ہماری خوش قسمتی ہے کہ اس وقت گلگت بلتستان کی ٓابادی 15لاکھ ہے جس کی وجہ سے ہر بندے کی رسائی وزیراعلی تک ہوتی ہے۔جبکہ باقی صوبوں میں ایسا نہیں ہے۔انھوں نے کہا کہ گلگت بلتستان میں طبقاتی نظام نہیں ہے۔میں نے گلگت بلتستان کے بارے میں جو کچھ سوچا ہے اس کا ابھی صرف 30فیصد کام ہوا ہے جبکہ 70فیصد کام ابھی باقی ہے اور انشاءاللہ اس پر کام جاری ہے۔گلگت بلتستان میں میڈیا کر ترقی دینے کے لئے میڈیا ایجنسیز کو بھی لارہے ہیں تاکہ اس سے میڈیا انڈسٹری میں مزید بہتری آسکے۔انھوں نے کہا کہ کچھ ذہنی مریض اسلام اباد میں اور کچھ گلگت میں ہیں جن کا کام صرف گالیاں دینا ہے گزشتہ پانچ سال پیپلز پارٹی کی حکومت تھی انہوں نے لوگوں نے کیا دیا۔ آپ لوگوں نے نوکریاں فروخت کیں اور قوم کو لاشیں دیں میںکبھی ان کو جواب نہیں دینا چاہتا کیونکہ وہ ذہنی مریض ہیںہمارا منشور گلگت بلتستان کا تعمیر و ترقی ہے۔

لاہور میں لاہوری کا لاہوری کو چھکا ،،دلچسپ خبر

لاہور (نیٹ نیوز) پاکستان میں کرکٹ کی بحالی پر پورے ملک میں جشن کا سماں ہے جو لوگ سٹیڈیم نہیں جا سکے وہ گھر بیٹھے پورے اہتمام کے ساتھ میچ سے لطف اندوز ہو رہے ہیں اور اس وقت بابر اعظم ورلڈ الیون کے چھکے چھڑانے میں مصروف ہیں۔ تفصیلات کے مطابق 9سال کے بعد قذافی سٹیڈیم پھر سے آباد ہو گیا ہے، پاکستان اور ورلڈ الیون کے درمیان پہلا میچ جاری ہے جس میں پاکستانی بلے باز بابراعظم اس وقت 82رنز بنا چکے ہیں اور انہوں نے 11ویں اوور میں عمران طاہر کو چھکا مار کر تاریخ بنا دی۔ عمران طاہر کا دراصل تعلق لاہور سے ہی ہے لیکن وہ جنوبی افریقہ کی جانب سے کرکٹ کھیلتے ہیں۔

کک کے بعد ایک اور فلم میں جیکولین سلمان خان کے ساتھ ہیروئن کے طور پر کام کریںگی

ممبئی:فلم کک کے بعدجیکولین فرنانڈیز آئندہ فلم میں بھی سلمان خان کی ہیروئن بننے والی ہیں۔بہت دنوں سے یہ بات زیر بحث تھی کہ سلمان کی آنے والی فلم میں ان سے رومانس کون کرنے والا ہے۔ جیکولین کے مداحوں کی قیاس آرائیاں ا سوقت ختم ہوگئیں جب مختلف ذرائع نے اس بات کی تصدیق کر دی کہ جیکولین فرنانڈز ریمو ڈیسوزا کی اگلی فلم میں ساتھ ساتھ نظر آئینگے۔
اس کے قبل جیکولین اور سلمان ساجد نڈیاڈ والا کی سپر ہٹ فلم”کک “میں رومانس کرتے ہوئے نظر آئے تھے. 2014 میںآنے والی اس فلم میں شائقین نے دونوں کی رومانی جوڑی کو خوب پسند کیا تھا۔ جیکولین اور سلمان بالی وڈ کی ایک پرومسنگ جوڑی کی شکل میں دیکھے گئے۔ناظرین کو اس بات کا پورا یقین ہے کہ سلمان۔ جیکولین کی پچھلی فلم کی ہی طرح یہ فلم بھی کمال دکھائیگی اور خوب کامیاب ہوگی۔

پریانکا کا متعصب بھارتیوں کو کرارا جواب

ممبئی: اداکارہ پریانکا چوپڑہ نے شامی مہاجر بچوں کے کیمپ کے دورے پر اعتراض کرنے والے بھارتیوں کو کرارا جواب دیا ہے۔
پریانکا اقوام متحدہ کے ادارہ برائے اطفال یونیسیف کی خیرسگالی سفیر بھی ہیں اور انہوں نے گزشتہ روز اردن میں شامی پناہ گزیں بچوں کے کیمپ کا دورہ کرکے ان کے ساتھ وقت گزارا جس کی انہوں نے ویڈیوز اور تصاویر بھی سوشل میڈیا پر پوسٹ کیں۔
ٹوئٹر پر ایک بھارتی نے انہیں شامی مہاجرین بچوں کے کیمپ کا دورہ کرنے پر تنقید کا نشانہ بنایا۔ ٹوئٹر پر روندرا گوتم نامی شخص نے پریانکا سے کہا کہ ذرا بھارت کے دیہی علاقوں کا بھی دورہ کرنے کی زحمت گوارا کریں جہاں غذا کی کمی کا شکار بچے خوراک کے منتظر ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پریانکا چوپڑا کی اردن میں شامی پناہ گزین بچوں سے ملاقات
اس پر پریانکا چوپڑا نے کرارا جواب دیتے ہوئے کہا کہ میں نے یونیسف انڈیا کے ساتھ 12 سال کام کیا ہے اور ایسے متعدد مقامات کا دورہ کیا ہے لیکن روندرا گوتم تم بتاو¿ کہ تم نے کون سا فلاحی کام کیا۔ پریانکا نے مشکلات کا شکار افراد میں موازنہ کرنے کے عمل پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ آپ لوگ یہ کیوں کہتے ہو کہ ایک بچے کا مسئلہ دوسرے سے کم اہم ہے۔
واضح رہے کہ پریانکا اس سے قبل اذان سے بھی اپنی محبت کا اظہار کرتے ہوئے یہ بات کہہ چکی ہیں کہ اذان سن کر انہیں بہت سکون ملتا ہے۔

اداکارہ نور کے خلع کا معاملہ؛ عدالت کا میاں بیوی کو صلح کا آخری موقع

لاہور: ادکارہ نور کے خلع کے معاملے پر عدالت نے ادکارہ اور شوہر ولی حامد کو صلح کا آخری موقع دے دیا ہے۔
لاہور(ویب ڈیسک )کے مطابق اداکارہ نور کی طرف سے دائر خلع کی درخواست کی سماعت لاہور کی مقامی عدالت میں ہوئی جس میں اداکارہ کا اپنے شوہر ولی حامد کے ساتھ تنازع حل نہ ہو سکا جب کہ دوران سماعت عدالت نے فریقین کو صلح کے لئے آپس میں بات چیت کے لئے 15 منٹ کا وقت بھی دیا۔
مقامی عدالت کے جج نے اداکارہ نور اور شوہر ولی حامد کو ایک اور موقع دیتے ہوئے اپنے ریمارکس میں کہا کہ شاید فریقین ایک ساتھ رہنے پر رضامند ہو جائیں، کیس کی سماعت 20 ستمبر تک ملتوی کر دی گئی۔ دوسری جانب اداکارہ نور کا کہنا ہے کہ تعلقات اس نہج پر پہنچ چکے ہیں کہ واپسی کا امکان نہیں جب کہ ولی حامد اپنی بیوی کے ساتھ تعلقات دوبارہ سے استوار کرنا چاہتے ہیں۔