All posts by Daily Khabrain

آرمی چیف کی زیر صدارت کور کمانڈرز کانفرنس میں ملکی سلامتی کی صورتحال پر غور

 راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت 204ویں کور کمانڈرز کانفرنس ہوئی جس میں ملکی سلامتی کی صورتحال پر غور کیا گیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں 204 ویں کور کمانڈرز کانفرنس ہوئی جس میں ملک کی اندرونی و بیرونی سلامتی کی صورتحال کا جائزہ لیاگیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق کور کمانڈرز کانفرنس میں آپریشن رد الفساد میں پیشرفت کا بھی جائزہ لیاگیا۔

عمران خان کا بڑے مسئلہ پر اہم ترین شخصیت سے رابطہ

 اسلام آباد (ویب ڈیسک)  پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ برمی مسلمانوں کے قتل عام پر اقوام متحدہ کی غیر فعالیت شرمناک ہے۔ چیرمین تحریک انصاف عمران خان نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کو خط لکھا ہے جس میں انہوں نے روہنگیا مسلمانوں کی حالت زاراوراقوام متحدہ کے کردار پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ روہنگیا مسلمانوں کی نسل کشی جاری ہے اور اقوام عالم خاموش تماشائی بنی ہوئی ہیں۔

چودھری نثار بھی چپ نہ رہے، مریم نواز بارے ایسی بات کہہ دی جان کر آپ حیران ہونگے

اسلام آباد (خصوصی رپورٹ) سابق وفاقی وزیر داخلہ اور مسلم لیگ (ن) کے رہنما چودھری نثار نے کہا ہے کہ مریم نواز کا بینظیر بھٹو سے موازنہ درست نہیں‘ دونوں میں زمین و آسمان کا فرق ہے۔ بینظیر بھٹو نے جیلیں کاٹیں اور صعوبتیں برداشت کیں۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مریم نواز کا کردار صرف میاں نوازشریف کی بیٹی ہونا ہے‘ انہیں پہلے عملی سیاست میں حصہ لے کر خود کو ثابت کرنا ہو گا۔ بچے غیرسیاسی ہوتے ہیں‘ انہیں لیڈر کیسے مانا جا سکتا ہے؟

نوازشریف کے وژن کے مطابق توانائی منصوبے مکمل کئے جارہے ہیں، شاہد خاقان عباسی

میانوالی: وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ نوازشریف کے وژن کے مطابق توانائی منصوبوں کی تکمیل کی جانب بڑھ رہے ہیں اور ہم نومبر2017 کے بعد ملک سے لوڈشیڈنگ ختم کرنے کے قابل ہوجائیں گے۔ میانوالی میں چشمہ ایٹمی بجلی گھر سی فور کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ آج 8 ماہ بعد پانچویں بجلی گھر سی فورکا افتتاح خوش آئند ہے، منصوبوں کی تکمیل کے لیے چینی حکومت اوراداروں کے مشکورہیں کیونکہ چینی حکومت اورعوام کی مدد کے بغیر یہ منصوبے مکمل نہیں ہوسکتے تھے، نومبر2017 کے بعد ہم ملک سے لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کرنے کے قابل ہوں گے، جوہری توانائی پلانٹس سے سستی بجلی پیدا ہورہی ہے۔وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ چشمہ اورمظفرگڑھ میں جوہری توانائی کے مزید منصوبے لگائے جارہے ہیں، منصوبے 2020 کے 8800 میگاواٹ جوہری بجلی ہدف میں اہم قدم ہیں، نوازشریف کے وژن کےمطابق توانائی منصوبوں کی تکمیل کی جانب بڑھ رہے ہیں، گوادرکی بندرگاہ تکمیل کے مراحل میں ہے، منصوبے مکمل ہوکر ملک کوروشن کریں گے اورماحول کوصاف رکھیں گے جب کہ کینوپ کی پیداواری صلاحیت اور جوہری پلانٹس کی کارکردگی سےجوہری بجلی کاحصول ممکن ہوا۔

ملکی سلامتی کے لیے قربانی دینے سے پیچھے نہیں ہٹیں گے، ڈی جی رینجرز سندھ

 کراچی: ڈی جی رینجرز سندھ میجرجنرل محمد سعید نے کہا کہ ملکی سلامتی کے لیے قربانی دینے سے پیچھے نہیں ہٹیں گے.ترجمان سندھ رینجرزکے جاری کردہ بیان کے مطابق یوم شہدا کے موقع پرشہدا ٹریننگ سینٹر اینڈ اسکول میں پروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا، تقریب کے دوران رینجرز پبلک اسکول کے طلبا نے شہدا کوخراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ملی نغمے اورٹیبلو پیش کئے اس کے علاوہ ملک کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے بہادرسپوتوں کی زندگی اورشہادت کودستاویزی فلم کی شکل میں بھی پیش کیا گیا، اس موقع پرڈی جی رینجرز میجرجنرل محمد سعید نے یادگار شہدا پر پھولوں کی چادرچڑھائی اورفاتحہ خوانی کی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے میجرجنرل محمد سعید نے کہا کہ یوم شہدا کی روایت ہرآنے والے سال کے ساتھ جذبوں کو تقویت دے رہی ہے، تقریب میں پاکستان کے ہرگوشے سے آنے والے شہدا کے ورثا شریک ہیں، رینجرز وہ منفرد فورس ہے جس نے چارسال کی قلیل مدت میں اپنی اعلی صلاحیتوں کی بدولت دہشت گردی کے تدارک کے ساتھ قیام امن کو بھی یقینی بنایا، ان کامیابیوں کا سہرا شہدا اوران کے ورثا کے سرہے، ہمیں اپنے شہدا اوران کے ورثا پرفخر ہے۔ ملکی سلامتی کیلیے قربانی دینے سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔

شریف خاندان کیخلاف ایک ریفرنس نا مکمل قرار

اسلام آباد:اسلام آباد احتساب عدالت کے رجسٹرار آفس میں شریف خاندان اور اسحاق ڈارکیخلاف دائر ہونے والے 4ریفرنسز میں سے ایک نا مکمل قرار دے دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد احتساب عدالت کے رجسٹرار آفس میں ن شریف خاندان کیخلاف دائر ہونے والے ریفرنسز کی ابتدائی سکرونٹی مکمل کر لی گئی ہے ۔سکرونٹی کے نتیجے میں دائر ہونے والے 4ریفرنسز میں سے 3مکمل جبکہ ایک نا مکمل قرار دیدیا گیا ہے۔نامکمل ریفرنس نیب واپس بھیجا جائے گا تا کہ اسے مکمل کر کے دوبارہ عدالت میں داخل کروایا جا سکے۔یاد رہے کہ آج صبح نیب کی جانب سے شریف خاندان کیخلاف تین جبکہ اسحاق ڈار کیخلاف ایک ریفرنس دائر کیا گیا تھا۔

ابھی سوچنے دیں, عائشہ گلالئی نے وقت مانگ لیا, لیکن کس سے؟دیکھئے خبر

اسلام آباد ( آن لائن ) پارٹی پالیسی سے انحراف پر عائشہ گلالئی کی اسمبلی رکنیت ختم کرنے کے معاملے پر عائشہ گلہ لئی نے نے وکیل کی خدمات لینے کیلئے الیکشن کمیشن سے وقت مانگ لیا ، سماعت 19 ستمبر تک کے لئے ملتوی کردی گئی۔الیکشن کمیشن دفاتر کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عائشہ گلا لئی نے تحریک انصاف چھوڑنے کی تردید کرتے ہوئے کہا تحریک انصاف نہ میں نے چھوڑی ہے اور نہ چھوڑوں گی، انہوں نے کہا پی ٹی آئی کو عمران خان نے نہیں بنایا، کسی کو حق نہیں کہ ہمیں پارٹی سے نکالے۔عائشہ گلالئی نے عمران خان کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا عمران نیازی کی بدکاری اور جھوٹ کی سیاست اب نہیں چلے گی، انہیں ڈینگی کے مریضوں سے کوئی ہمدردی نہیں تھی۔ انہوں نے کہا عمران خان کے جلسوں کے سٹیج پر کرپٹ اور وڈیرے بیٹھے ہوتے ہیں، 70 سال کا بوڑھا نوجوانوں کا نعرہ لگاتا ہے۔ عائشہ گلالئی نے دعویٰ کیا کہ پی ٹی آئی کے ایم این ایز، ایم پی ایز اور ورکرز عمران خان سے ناراض ہیں اور وہ سب میرے ساتھ ہیں۔ انہوں نے تحریک انصاف کے کارکنوں سے کہا کہ وہ اے این 120 میں عمران خان کے جلسے میں شرکت نہ کریں عائشہ گلا لئی کا کہنا تھا کہ معزز جج صاحبان کے سامنے اپنا موقف پیش کیا ہے، تحریک انصاف کے وکلا نے غلط بیانی کی، تحریک انصاف کے وکیل عادت کے مطابق جھوٹ بول رہے ہیں، شوکازنوٹس کا جواب وقت پردیا تھا پی ٹی آئی والے کہتے تھے کہ ہم کرپشن کا خاتمہ اور ٹیکس کے پیسے ضائع نہیں کریں گے، اس کا وزیراعلیٰ ایک کروڑ 85 لاکھ کا سوئمنگ پول بنا رہا ہے اوردوسری طرف عمران کو ڈینگی مریضوں کی کوئی پرواہ نہیں وہ سیروتفریح کرتے رہے۔ اس سے قبل الیکشن کمیشن میں عائشہ گلالئی کے خلاف ریفرنس کی سماعت ہوئی، جس میں عائشہ گلالئی نے وکیل کی خدمات لینے کے لئے کمیشن سے وقت مانگ لیا۔ سماعت کے دوران چیف الیکشن کمشنر نے عائشہ گلالئی سے سوال کیا کہ کیا آپ کوپارٹی کی جانب سے شوکازنوٹس موصول ہوا، جس پر عائشہ گلالئی نے جواب دیا کہ مجھے پارٹی کی جانب سے شوکاز نوٹس موصول ہوا ہے، میں اداروں کا احترام کرتی ہوں۔چیف الیکشن کمشنرنے کہا کہ ہمیں مقررہ مدت میں ریفرنس کی سماعت مکمل کرنی ہے۔ الیکشن کمیشن نے عائشہ گلالئی کوآئندہ سماعت پر تحریری جواب جمع کرانے کی ہدایت کرتے ہوئے عائشہ گلالئی کے خلاف ریفرنس کی سماعت 19 ستمبرتک ملتوی کردی۔

بینظیر قتل کیس, آصف زرداری کا فیصلے کیخلاف ایکشن لینے کا اعلان

لاہور (خبر نگار) آصف علی زرداری نے بلاول ہاس کراچی میں بے نظیر بھٹو قتل کیس کے فیصلے کے خلاف تین اپیلیں دائر کرنے کا فیصلہ کیا گیا جس میں ایک اپیل سابق صدر پرویزمشرف کے خلاف دائر کی جائے گی جس میں موقف اپنا یا جا ئے گا کہ بے نظیر بھٹو کی سیکورٹی کی ذمہ داری مشرف کی تھی، وہ ملک سے مفرور ہیں،ان کو اس کیس سے الگ نہیں کیا جاسکتا۔تفصیلات کے مطابق لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سردار لطیف کھوسہ کا کہنا تھا کہ بے نظیر قتل کیس فیصلے کے خلاف ہم تین اپیلیں دائر کرنے جارہے ہیں،جس میں ایک اپیل سابق صدر پرویزمشرف کے خلاف کی جائے گی ،جس میں موقف اپنایا جا ئے گا کہ بے نظیر کی سیکورٹی کی ذمہ داری مشرف کی تھی،جائے حادثہ کوجلدی سے دھویا جانا بھی اعلی سطح کے آرڈر کے بغیر ممکن نہیں ۔سردار لطیف کھوسہ کا کہنا تھا کہ عدالت نے مشرف نے ان کے مفرور ہونے کی وجہ سے کیس سے الگ کردیا حالانکہ ان کا وکیل تو آتا رہا ہے ،جب مشرف کو لگا کہ کیس کا فیصلہ آنے والا ہے وہ باہر چلا گیا ۔چوہدری ںثار پر الزام لگاتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے مشرف کو بھگایا،وفاقی حکومت کی ذمہ داری تھی کہ ان کا نام ای سی ایل میں ڈالا جائے۔پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے اپیل دائر کرنے کا فیصلہ کراچی میں بلاول ہا ﺅس میں کیا گیا،جس کی صدارت آصف زرداری اور بلاول بھٹو نے کی،اجلاس میں لطیف کھوسہ اور اعتزاز احسن نے بینظیر بھٹو قتل کیس پر بریفنگ دی۔جس میں فیصلہ کیا گیا کہ آصف زرداری بطور متاثرہ فریق اپیل دائر کریں گے،جبکہ ان کی اپیل سردار لطیف کھوسہ فائل کریں گے۔اجلا س میں ذوالفقار علی بھٹو کا کیس بھی فائل کرنے کا فیصلہ ہوا جس میں فریق بلاول بھٹو ہو ں گے،جہنوں نے اس کیس میں سینیٹرفاروق ایچ نائیک کواپناوکیل مقررکرلیاہے۔

خواجہ آصف کس کے کہنے پر چین روانہ ہوئے؟, اہم خبر سامنے آگئی

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) حکومت کا وزیر خارجہ خواجہ آصف کو آج کی بجائے گزشتہ روز ہی دورہ چین پر بھیجنے کا فیصلہ، نجی ٹی وی کے مطابق پاکستانی سفیروں کی کانفرنس کے بعد حکومت نے وزیر خارجہ کو آج کی بجائے گزشتہ روز ہی چین کے دورے پر بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے، خواجہ آصف پاکستانی سفیروں کی کانفرنس پر میڈیا بریفنگ کے بعد چین روانہ ہوں گئے۔ وزیر خارجہ چین کے بعد ایران کا بھی دورہ کریں گے۔ واضح رہے کہ بیرون ملک پاکستانی سفیروں کی 3 روزہ کانفرنس ختم ہو گئی ہے جس میں امریکا کی افغانستان کے حوالے سے نئی پالیسی پر تفصیلی غور کیا گیاہے۔