Tag Archives: ShahidKhaqanAbbasi

میثاق جمہوریت میں انتقامی سیاست کو ختم کردیا گیا:وزیر اعظم

نوشہرو فیروز: وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ میثاق جمہوریت کے تحت سیاست کو آگے لے جانا ہوگا جب کہ  حکومت نے سپریم کورٹ کا فیصلہ من و عن تسلیم کیا۔نوشہرو فیروز میں جلسے سے خطاب کرتے  ہوئے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ملک میں جمہوریت ہوگی تو انصاف ہوگا، میثاق جمہوریت میں انتقامی سیاست کو ختم کردیا گیا، ہمیں میثاق جمہوریت کےمطابق سیاست کو آگے لے کر جانا ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ عدالتی فیصلے کے بعد کہا گیا کہ مسلم لیگ(ن) ٹوٹ جائے گی اور اس کے کارکن ادھر ادھر چلے جائیں گے لیکن حکومت نے 28 جولائی  کا عدالتی فیصلہ تسلیم کیا، ملک کو چیلنجز درپیش ہیں جن کا مقابلہ کرنا ہے، پوری دنیا افغانستان میں جس دہشت گردی کا مقابلہ نہیں کرسکی پاکستان نے اس دہشت گردی کو شکست دی، (ن) لیگ نے صرف باتیں نہیں کیں بلکہ کام کرکے دکھایا جب کہ عوام 8 ماہ بعد الیکشن میں درست فیصلہ کریں۔شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت نے بجلی کے منصوبے لگائے، سی پیک شروع کیا جس سے پاکستان مضبوط اور ترقی یافتہ بنے گا، آج اور 4 سال پہلے کے کراچی میں زمین آسمان کا فرق ہے جس کے لیے حکومت  و سیکورٹی فورسز نے مل جل کر کام کیا۔

10محرم کے بعد فارغ؟

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) سینئر صحافی و تجزیہ کار مبشر لقمان نے کہا ہے کہ مریم نواز کو وزیراعظم ہاﺅس میں لانے کی منصوبہ بندی ہورہی ہے کلثوم نواز کا نام ہوگا جبکہ وزیراعظم مریم نواز ہونگی۔ اور ان کا پہلا ٹارگٹ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ ہونگے انہوں نے کہا کہ ایک ہی خاندان دو حصوں میں تقسیم ہوکر سامنے آچکا ہے۔ ایک شہبازشریف گروپ اور دوسرا مریم صفدر گروپ ہے انہوں نے مزید کہا کہ چڑیل نے مخبری دی ہے کہ لندن میں فیصلہ ہوچکا کہ شہبازشریف کو پارٹی کا صدر نہیں بننے دیا جائے گا۔ 10محرم کے بعد شاہد خاقان عباسی کو بھی گھر بھیج دیا جائے کیونکہ نوازشریف کا خیال ہے کہ وہ کسی اور کی زبان بولنا شروع ہوگئے ہیں اب سازش کا شکار، عدلیہ، فوج اور شاہد خاقان عباسی ہونگے۔دوسری طرف ذرائع کے مطابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی طرف سے پہلی بار غیر ملکی صحافیوں کو مدعو کرنا بھی سوالیہ نشان بن گیا ہے۔

نوازشریف کے وژن کے مطابق توانائی منصوبے مکمل کئے جارہے ہیں، شاہد خاقان عباسی

میانوالی: وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ نوازشریف کے وژن کے مطابق توانائی منصوبوں کی تکمیل کی جانب بڑھ رہے ہیں اور ہم نومبر2017 کے بعد ملک سے لوڈشیڈنگ ختم کرنے کے قابل ہوجائیں گے۔ میانوالی میں چشمہ ایٹمی بجلی گھر سی فور کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ آج 8 ماہ بعد پانچویں بجلی گھر سی فورکا افتتاح خوش آئند ہے، منصوبوں کی تکمیل کے لیے چینی حکومت اوراداروں کے مشکورہیں کیونکہ چینی حکومت اورعوام کی مدد کے بغیر یہ منصوبے مکمل نہیں ہوسکتے تھے، نومبر2017 کے بعد ہم ملک سے لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کرنے کے قابل ہوں گے، جوہری توانائی پلانٹس سے سستی بجلی پیدا ہورہی ہے۔وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ چشمہ اورمظفرگڑھ میں جوہری توانائی کے مزید منصوبے لگائے جارہے ہیں، منصوبے 2020 کے 8800 میگاواٹ جوہری بجلی ہدف میں اہم قدم ہیں، نوازشریف کے وژن کےمطابق توانائی منصوبوں کی تکمیل کی جانب بڑھ رہے ہیں، گوادرکی بندرگاہ تکمیل کے مراحل میں ہے، منصوبے مکمل ہوکر ملک کوروشن کریں گے اورماحول کوصاف رکھیں گے جب کہ کینوپ کی پیداواری صلاحیت اور جوہری پلانٹس کی کارکردگی سےجوہری بجلی کاحصول ممکن ہوا۔

وزیر اعظم کا اچانک دورہ سعودی عرب ۔۔اندرونی کہانی سامنے آگئی

لاہور(آن لائن)سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو مفاہمت کی سیاست کےلئے سعودی عرب کو قائل کرنے کا ٹاسک دیدیا ہے سابق وزیراعظم نے یہ ٹاسک موجودہ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے گزشتہ روز جاتی امراءمیں ہونے والی ون ٹو ون ملاقات میں دیا تھا سابق وزیراعظم کی ہدایت پر وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سعودی ولی عہد کیساتھ ملاقات کرینگے اور سعودی ولی عہد کوسابق وزیراعظم میاں نواز شریف کاخصوصی پیغام پہنچائیں گے ذرائع کا دعویٰ ہے کہ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سعودی شہزادے کو میاںنواز شریف اور ایک سیاسی جماعت کے سربراہ کیساتھ مفاہمت کیلئے کردار ادا کرنے کا کہیں گے واضح رہے کہ وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی سعودی عرب روانہ ہوگئے ہیں وزیر خارجہ خواجہ آصف اور وزیر خزانہ اسحق ڈار بھی ا±نکے ہمراہ ہیں

نو منتخب وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کا دبنگ اعلان

اسلام آباد:وزیر اعظم منتخب ہونے کے بعد لیگی رہنماء شاہد خاقان عباسی نے ایوان سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ:۔

1۔ نواز شریف پر کوئی کرپشن کا چارج نہیں ہے۔
2۔ نواز شریف کا قصور یہ ہے کہ اس نے اس ملک کو ایٹمی قوت بنایا۔
3۔ نواز شریف کا قصور یہ ہے کہ اس نے دس ہزار میگا واٹ بجلی سسٹم میں شامل کی اور نومبر میں لوڈ شیڈنگ ختم ہو جائے گی۔
4۔ کوئی لیگل ایکسپرٹ ایسا نہیں جو اس فیصلے کو مان سکے۔
5۔ کوئی لیگل ایکسپرٹ ایسا نہیں جو اس فیصلے کو مان سکے۔
6۔ نون لیگ کے دو سو ایم این ایز میں سے وزیر اعظم کا کوئی امیدوار نہیں تھا جس کا نواز شریف نے نام لیا، وہ سامنے کھڑا ہے۔
7۔ ہر ایم این اے کی خواہش ہوتی ہے کہ وزیر اعظم کی سیٹ تک پہنچے مگر ن لیگ میں کسی نے نہیں کہا کہ اس کرسی تک پہنچنا چاہتا ہوں۔
8۔ اپوزیشن والا کام نہ کرنا ہمارے لیڈر کی تربیت ہے۔
9۔ چار دن بعد جمہوریت کا عمل واپس پٹڑی پر چڑھ گیا۔
10۔ ایک عدالت اور لگے گی جو اس عدالت سے بہت بڑی ہو گی وہاں کوئی جے آئی ٹی نہیں ہو گی۔
11۔ ہم لوگ گواہ ہیں کہ نواز شریف پر کرپشن کا کوئی چارج نہیں ہے۔
شاہد خاقان کے خطاب کے دوران شیخ رشید کھڑے ہو کر نعرے بازی کرتے رہے اور شاہد خاقان خطاب کے دوران انہیں طنزیہ جواب بھی دیتے رہے، بولے نواز شریف کو چھوڑ کر جانے والے کو آج 26 ووٹ ملے ہیں۔
12۔ جماعت اسلامی، اے این پی اور ایم کیو ایم بھی گواہی دیں گے کہ نواز شریف نے کبھی کسی کو کرپشن کا نہیں کہا۔
13۔ تیس سال سے نواز شریف کیساتھ ہوں، اس نے کبھی ہمیں کرپشن کا نہیں کہا۔
14۔ وقتی مفاد والوں نے آج 26 ووٹ لئے۔
15۔ نواز شریف نے ملک کو ایٹمی طاقت بنایا۔
16۔ نواز شریف نے اکانومی کو مضبوط کیا۔
17۔ نواز شریف کا قصور یہ ہے کہ اس نے ایل این جی لا کر پاور پلانٹ کو چلایا۔
اس پر اپوزیشن نے ایل این جی معاہدے پر سوال اٹھایا تو نومنتخب وزیر اعظم بولے،
18۔ بیٹا! ایل این جی کی بات کرنی ہے تو چوبیس گھنٹے حاضر ہوں۔
19۔ نواز شریف کا قصور یہ ہے کہ 60 ارب ڈالر کی انویسٹمنٹ لیکر آیا۔
20۔ ملک میں موٹر ویز کا جال بچھ رہا ہے۔
21۔ مشرف 8 سال حکومت میں رہا، کوئی ایک موٹر وے اور ڈیم نہ بنا سکا۔
22۔ یہ وہ لوگ تھے جو اپنی جیبیں بھرنا جانتے تھے۔
23۔ اپوزیشن نے کوئی کام کیا ہوتا تو آج ہماری جگہ بیٹھے ہوتے۔
24۔ اس سیٹ کے بوجھ کا احساس ہے۔
25۔ یہ وہ سیٹ ہے جس پر لیاقت علی خان، بھٹو، بے نظیر اور نواز شریف بیٹھے۔
26۔ جو کمایا محنت سے کمایا، آپ کو تکلیف ہے تو سب کچھ دکھا دوں گا۔
27۔ ہمیں ایوان کی عزت اور تقدس کو بحال کرنا ہو گا۔
28۔ ملک نے آئین کے مطابق چلنا ہے۔
29۔ فوج، انٹیلی جنس ادارے، بیوروکریسی سمیت سب ایک کشتی میں سوار ہیں، اگر چھید ہو گا تو سب ڈوب جائیں گے۔
30۔ چاہے پینتالیس منٹ یا 45 دن کام کروں، سیٹ گرم رکھنے کے لئے نہیں آیا۔
31۔ پینتالیس منٹ رہا تو 45 دن کا کام کروں گا۔
32۔ اسحاق ڈار نے اپنی محنت سے فیسکل سپورٹ دی، اسحاق ڈار چوبیس گھنٹے کام کرتے تھے۔
33۔ ملک میں انویسٹمنٹ ہو گی تو نوکریاں پیدا ہوں گی۔
34۔ کچھ تکلیف بھی اٹھانی پڑے گی، مشکل فیصلوں کی ضرورت ہے، جو کریں گے۔
35۔ پارلیمنٹرینز کی ٹیکس ڈائریکٹری دیکھ کر تکلیف پہنچی ہے، اگر ٹیکس نہیں دیں گے تو ملک ترقی کرے گا نہ فوج جنگ لڑ سکے گی، ٹیکس نہ دینے والوں کے پیچھے جانا پڑے گا۔
36۔ اگر کابینہ نے اجازت دی تو جو ٹیکس نہیں دیتے، انہیں ٹیکس دینا پڑے گا۔
37۔ تیکسوں کا معاملہ گھر سے شروع کرنا پڑے گا، کروڑوں کے گھر والے ٹیکس نہیں دیتے، دینا پڑے گا، میرا وعدہ ہے۔
38۔ ایگری کلچر ریڑھ کی ہڈی ہے۔
39۔ ہر شہری کو سکیورٹی دینا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔
40۔ دنیا کا کوئی ملک نہیں جہاں عام شہری اسلحہ لیکر پھرتا ہو۔
41۔ پارلیمنٹ کے باہر مختلف قسم کی ملیشیاؤں نے آٹومیٹک اسلحہ اٹھایا ہوتا ہے، کیا ان کو کوئی پوچھنے والا ہے؟
42۔ اگر کابینہ نے اجازت دی تو ان لوگوں کیخلاف کارروائی ہو گی۔
43۔ وفاقی حکومت آٹومیٹک اسلحے کے لائسنس کو کینسل کر کے پیسے واپس کرے گی۔
44۔ میری پوری کوشش ہو گی کہ آٹومیٹک اسلحہ عام شہری کے پاس نہ ہو۔
45۔ ملک میں کوالٹی ایجوکیشن کو لائیں گے۔
46۔ نیشنل کری کولم کی ضرورت ہے۔
47۔ ہیلتھ کارڈ کو مزید بڑھایا جائے گا۔
48۔ اچھے ہسپتالوں کی ضرورت ہے جن کی تعمیر کی پوری کوشش کریں گے۔
49۔ حکومت نے دس ہزار سے زائد پاور پراجیکٹس لگائے ہیں۔
50۔ لوڈ شیڈنگ یکم نومبر کے بعد نہیں ہو گی۔
51۔ لوڈ شیڈنگ صرف وہاں ہو گی جہاں لوگ بل ادا نہیں کرتے۔
52۔ ریلویز کے نظام کو جدید بنایا جائے گا۔
53۔ کراچی پیکج پر عملدرآمد کیا جائے گا، اگر کراچی کے مسائل حل نہیں ہوں گے تو ملک کے بھی نہیں ہوں گے، کراچی کے انفراسٹرکچر کو بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔
54۔ فاٹا کے بھایئوں، فاروق ستار، مولانا فضل الرحمان اور اعجاز الحق کا بھی مشکور ہوں۔
55۔ اپوزیشن لیڈر سے بھی درخواست ہے کہ آئین ملک میں بالاتر ہونا چاہئے۔
56۔ پوری امید ہے کہ نواز شریف اس کرسی پر واپس آئیں گے۔