All posts by Daily Khabrain

سنسنی خیز مناظر سے بھرپور ہالی وڈ فلم ”دی ڈراوننگ“ کا ٹریلر جاری

لاس اینجلس (شوبز ڈیسک) ہالی وڈ فلم ”دی ڈراو¿ننگ“ کا ٹریلر جاری کردیا گیا۔ فلم میں بچوں کا ماہر نفسیات ٹام سیمور دریا میں کود کر خودکشی کی کوشش کرتے ایک نوجوان کی جان بچاتا ہے۔ ٹام سیمور جانتا نہیں کہ یہی نیکی اس کے گلے پڑنے والی ہے۔ اسے وہ ماضی یاد آنے لگے گا جسے بھلانا اس کیلئے آسان نہیں رہا تھا۔فلم کے مرکزی کرداروں میں جوش چارلز، جولیا اسٹائلز اور اوان جوگیا شامل ہیں۔سنسنی خیز مناظر سے بھرپور ہالی وڈ کی یہ فلم رواںسال 10 مئی کو ریلیز ہوگی۔

سازش کے تحت رقص کو بدنام کیا جا رہا ہے

لاہور( شوبز ڈیسک ) ماڈل وپر فارمر ملائیکہ نے کہا ہے کہ ایک سازش کے تحت رقص جیسے خوبصورت آرٹ کو بدنام کیا جا رہا ہے،سٹیج پر اصلاحی ڈرامہ پیش کرنے کے لئے مزید کام کرنے کی ضرورت ہے۔ملائیکہ نے کہا کہ ہر چیز اپنی حد میں خوبصورت نظر آتی ہے اس لئے ہر اداکارہ کو اپنی صلاحیتوں سے نام و مقام بنانا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ میری شوبز میں واپسی پر اگر کسی کو حسد ہوتا ہے تو مجھے اس کی کوئی فکر نہیں۔ کچھ لوگوں کے پاس دولت تو آگئی ہے۔مگر شوبز کی دنیا میں ان کو عزت نہیں ملی۔

گمبھیر نے ٹی 20 میں 6 ہزار رنز مکمل کرلیے

کولکتہ ( آئی این پی) کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے کپتان گوتم گمبھیر نے ٹی 20 کرکٹ میں کیریئر کے 6 ہزار رنز مکمل کر لئے، وہ یہ اعزاز پانے والے چوتھے بھارتی کھلاڑی بن گئے، گوتم گمبھیر نے دہلی ڈیئر ڈیولز کے خلاف میچ میں 71 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر یہ کارنامہ انجام دیا۔، اس سے قبل بھارت کی جانب سے سریش رائنا، ویرات کوہلی اور روہت شرما بھی یہ اعزاز حاصل کر چکے ہیں۔ ٹی 20 کرکٹ کی تاریخ میں زیادہ رنز بنانے کا عالمی اعزاز کرس گیل کو حاصل ہے جنہوں نے 10089 رنز بنا رکھے ہیں۔

شراپوواکا ٹینس میںشاندار کم بیک سیمی فائنل میں پہنچ گئیں

سٹٹ گارٹ(اے این این)جرمنی کے شہر سٹٹ گارٹ میں ٹینس کے میلے میں روسی سٹار کا ایسٹونین کھلاڑی سے مقابلہ ہوا ۔ سابق عالمی نمبر ون نے کواٹر فائنل میں کونٹا وٹ کو 6-3، 6-4 سے ہرایا۔روسی ٹینس سٹار ماریہ شراپووا نے 15 ماہ بعد کورٹ میں شاندار کم بیک کیا۔ شراپووا کی فتوحات کا سلسلہ جاری ہے۔ جرمن شہر سٹٹ گارٹ میں سجے ٹینس کے میلے میں روسی سٹار کا ایسٹونین کھلاڑی سے مقابلہ ہوا جس میں ٹینس کوئین نے سٹریٹ سیٹ سے فتح حاصل کی۔ شراپووا نے کونٹا وٹ کو 6-6، 6-4 سے ناک آﺅٹ کیا۔ ٹینس سٹار نے ناک آوٹ مرحلے میں جیت کر سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کر لیا ہے۔ روسی سٹار نے ایونٹ میں لگاتار تیسری فتح حاصل کی

یونس خان پر سری لنکن کپتان انجیلومیتھیوز نے تعریفوں کے پل باندھ دی

کولمبو(آن لائن) ریکارڈ ساز یونس خان پر سری لنکن کپتان انجیلومیتھیوز نے تعریفوں کے پل باندھ دیئے انجیلومیتھیوزنے پاکستانی بیٹسمین کو10 ہزار ٹیسٹ رنز کا سنگ میل عبور کرنے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ یونس ناقابل یقین پلیئر ہیں، انہیں فراموش کرنا مشکل ہے ، وہ ٹیسٹ میں میری پہلی وکٹ بھی بنے۔، ان میں کچھ بہت خاص خوبیاں بھی ہیں، وہ انتہائی منکسر المزاج اور بہت اچھے انسان ہیں، میں ان سے بہت متاثر اور سنگ میل عبور کرنے پر انہیں مبارکباد پیش کرتا ہوں۔اس موقع پر میتھیوز نے 2015 کے پالی کیلی ٹیسٹ کا بھی ذکر کیا، جس میں یونس نے 171 ناٹ آو¿ٹ بناکر ٹیم کو 378 رنز کا ہدف عبور کرایا تھا، پاکستان نے وہ مقابلہ 7 وکٹ سے اپنے نام کرکے سیریز بھی جیت لی تھی۔

کشمیر ،گلگت کو پی ایس ایل میں شامل کرنےکا مطالبہ

پشاور (آئی این پی ) پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی نے پی ایس ایل کی چھٹی ٹیم کے لیے کشمیر اور گلگت بلتستان کو فہرست میں شامل کرنے کا مطالبہ کردیا ہے۔نجی نیوز چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان سپر لیگ میں چھٹی ٹیم کی شمولیت کی فہرست میں ڈیرہ مراد جمالی اور دیگر ریجنز کو شامل کر کے کشمیر اور گلگت بلتستان کو نظر انداز کیے جانے پر انہیں شدید اعتراض ہے۔جاوید آفریدی نے کہا کہ وہ کشمیر اور گلگت بلتستان کی ٹیم کو خرید نے کے لیے سب سے بڑی آفرکرنے کو تیار ہیں۔جاوید آفریدی نے حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ فاٹا کو بھی چھٹی ٹیم کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے جبکہ فاٹا کو کے پی کے میں ضم کرنے کا اعلان کیا جا چکا ہے۔

یونس ایک اور بڑا ریکارڈاپنے نام کرنے کیلئے بس 82 رنز کی دوری پر

برج ٹاﺅن (اے پی پی) پاکستانی ٹیم کے تجربہ کار بلے باز یونس خان کو ٹیسٹ کرکٹ میں سابق بھارتی بلے باز سنیل گواسکر کے زیادہ رنز کا ریکارڈ توڑنے کیلئے مزید 82 رنز درکار ہیں، اس بات کے قوی امکانات ہیں کہ یونس خان گواسکر کا ریکارڈ توڑ دیں گے۔، اگر خان کامیاب ہوئے تو وہ زیادہ ٹیسٹ رنز بنانے والے دنیا کے 12ویں بلے باز بن جائیں گے، گواسکر نے 10122 رنز بنا رکھے ہیں جبکہ یونس خان نے اب تک 116 میچز میں 10041 رنز بنا رکھے ہیں جس میں ان کی 34 شاندار سنچریاں بھی شامل ہیں۔

بورڈپرجانبداری کاالزام،خالدلطیف دوبارہ طلب

لاہور ( سپورٹس رپورٹر) پی سی بی نے خالد لطیف کی طرف سے اینٹی کرپشن یونٹ پر عائد جانبداری کا الزام مسترد کر دیا اور حکم دیا ہے کہ معطل کرکٹر 2 مئی کو دوبارہ حاضر ہوں۔ پی سی بی نے پی ایس ایل سپاٹ فکسنگ سکینڈل میں معطل کرکٹر خالد لطیف کے الزامات کو مسترد کر دیا اور انہیں 2 مئی کو دوبارہ طلب کر لیا۔ پی سی بی کا کہنا ہے کہ خالد لطیف اینٹی کرپشن یونٹ کے سامنے پیشی کے پابند ہیں، انکار کی صورت میں کرکٹر پر عدم تعاون کی دفعات بھی لگیں گی۔ پی سی بی کے مطابق خالد لطیف کو فکسنگ کے تمام ثبوت مہیا کئے جا چکے ہیں۔ خالد لطیف نے اینٹی کرپشن یونٹ پر جانبداری کا الزام عائد کیا تھا۔ خالد لطیف 26 اپریل کو بھی اینٹی کرپشن یونٹ کے طلب کئے جانے پر حاضر نہیں ہوئے تھے۔

جیت کا تسلسل برقرار رکھیں گے ، مصباح نے یاسر اور عامر سے بڑی امیدیں لگا لیں

بارباڈوس ( نیوزایجنسیاں) پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی ٹیموں کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا دوسرا میچ آج سے برج ٹاﺅن، بارباڈوس میں شروع ہوگا۔ تین میچوں کی سیریز میں پاکستان کو ویسٹ انڈیز کے خلاف 1-0 کی برتری حاصل ہے، میچ پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق رات 7 بجے شروع ہوگا، پاکستان نے ویسٹ انڈیز ٹیم کو پہلے ٹیسٹ میچ میں 7 وکٹوں سے شکست دی تھی۔کپتان مصباح الحق نے کہا ہے کہ کھلاڑیوں نے پہلے ٹیسٹ میچ میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا، محمد عامر اور یاسر شاہ نے جس طرح کی باﺅلنگ کا مظاہرہ کیا ہم سیریز ضرور جیتیں گے،بیٹنگ میں کارکردگی کا بہتر کرنا ہوگا،میزبان ٹیم کو آسان حریف تصور نہیں کرینگے کالی آندھی کم بیک کر سکتی ہے ۔ٹیسٹ قائدنے کہا ہے کہ انکی ٹیم مکمل طور پر فٹ اور بھر پور فارم میں ہے اور ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کے لئے میدان میں اترنے کو بے تاب ہے۔ انہوں نے کہا کہ انکی ٹیم میزبان ٹیم کو دوسرے میچ میں بھی شکست دیکر سیریز 2-0 سے اپنے نام کریگی تاہم انہوں نے کہا کہ اس مقصد کے حصول کے لئے ٹیم کو اپنی کارکردگی کو برقرار رکھنا ہوگا بلکہ اس میں مزید بہتری لانا ہوگی ۔ دوسری جانب ویسٹ انڈین کپتان جیسن ہولڈرنے کہا ہے کہ پہلے میچ کی غلطیوں کو ہرگزنہیں دہرائیں گے۔کوشش ہوگی کہ پہلے بلے بازی کرنے کی صورت میں بڑامجموعہ بورڈپرسجائیں۔واضح رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان ٹیسٹ سیریز کا تیسرا اور آخری ٹیسٹ میچ 10 مئی سے شروع ہوگا۔ پاکستان کو ویسٹ انڈیز کے خلاف شیڈول تین ٹیسٹ کرکٹ میچوں کی سیریز میں عالمی درجہ بندی میں پانچواں نمبر بچانے کا چیلنج درپیش ہو گا، گرین شرٹس کو اب ویسٹ انڈیز ٹیم سے ایک اور میچ جیتنا ہے اور جیت کی صورت میں پاکستان ٹیم عالمی درجہ بندی میں پانچویں پوزیشن کا دفاع کرنے میں کامیاب ہوجائیگی۔ پاکستان کرکٹ ٹیم نے برج ٹاو¿ن میں ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ سے قبل بھرپور ٹریننگ کی۔ ٹریننگ سیشن کے دوران قومی کرکٹ ٹیم کی فیلڈنگ اور فزیکل فٹنس پر زور دیا گیا۔ پاکستان کو 3ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔ قومی ٹیم نے اس عزم کااظہارکیاہے کہ وہ سابقہ کارکردگی کو دہراتے ہوئے کامیابیوں کا سلسلہ جاری رکھے گی۔

عمران کو 10ارب کی آفر کس نے کی؟, پیپلز پارٹی رہنماءکا بڑا دعویٰ

لاہور (نیٹ نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو حکمران جماعت کی جانب سے10ارب روپے کی پیشکش کرنے والے شخص کے نام کے حوالے سے قیاس آرائیاں عروج پر ہیں جبکہ آفر لانے والے شخص کے نام کے حوالے سے اب تک کا سب سے بڑا دعویٰ سامنے آگیا ہے۔ یہ دعویٰ پیپلز پارٹی کے رہنماءنبیل گبول کی جانب سے کیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے حکمران جماعت کی جانب سے 10ارب کی آفر کے دعوے کے بعد قومی سیاست میں ہنگامہ برپا ہوگیا ہے۔ سیاسی جماعتوں اور میڈیا کی جانب سے قیاس آرائیاں عروج پر ہیں جبکہ عمران خان نے گذشتہ روز جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ شریف خاندان کی جانب سے آفر لانے والے شخص کا نام عدالت میں بتائیں گے۔ ایسے میں ممتاز سیاست دان اور رہنماءپیپلز پارٹی نبیل گبول نے سوشل نیٹ ورکنگ سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کے ذریعے دعویٰ کیا ہے کہ ”شیپس جم“ کا مالک عمران خان اور حمزہ شہباز کا مشترکہ دوست ہے۔ اور وہی عمران خان کے لئے نواز حکومت کی جانب سے10ارب روپے کی آفر لے کر آیا۔ یکے بعد دیگرے 3ٹوئٹس میں نبیل گبول نے کہا ہے کہ کیا آپ لوگ جانتے ہیں کہ کون شخص آفر لایا ہے؟ چلیں اندازہ لگائیں۔ میں آپ کو بتاتا ہوں کہ کون شخص ہو سکتا ہے۔ شپس کا مالک عمران خان کا اتنا قریبی دوست ہے کہ صدر مشرف نے عمران خان کی درخواست پر کراچی میں اسے قیمتی اراضی 2لاکھ روپے ماہانہ کرایے پر دی۔