All posts by Daily Khabrain

واٹس ایپ ڈ یٹاخطرے میں….

اسلام آباد (ویب ڈیسک)واٹس ایپ کی ویڈیو شیئرنگ فیچر سے متعلق ناپسندیدہ پیغامات کا نوٹس لیتے ہوئے وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی نے عوام کے لئے ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس فیچر سے ذاتی کال ڈیٹا ناپسندیدہ عناصر کے ہاتھ میں آ سکتا ہے۔ حکومت پاکستان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ واٹس ایپ کی اس ایپلیکیشن کی مقبولیت کو مد نظر رکھتے ہوئے یہ بات اہم ہے کہ پاکستانی صارفین اس سکینڈل سے آگاہ رہیں اور اپنے ڈیٹا کو محفوظ بنائیں۔ واضح رہے کہ اس سکینڈل کو عالمی میڈیا نے بھی اٹھایا ہے تاہم سکیورٹی ڈیٹا ماہرین نے اس فیچر سے خبردار رہنے کا مشورہ دیا ہے۔

فیس بک کے سربراہ مارک زوکر برگ کی اہم کانفرنس میں عالمی راہنماﺅں پر زور

لیما(ویب ڈیسک) فیس بک کے سربراہ مارک زوکر برگ نے عالمی راہنماو¿ں پر زور دیا ہے کہ وہ دنیا بھر کے کوگوں کو ایک دوسرے سے ملانے کے لیے انٹرنیٹ پر سرمایہ کاری کریں۔دنیا کو کروڑں لوگوں کو ایک دوسرے سے مربوط کرنے والی ویب سائٹ کے سربراہ نے ان خیالات کا اظہار پیرو میں بین الاقوامی سربراہی کانفرنس میں اپنی تقریر کے دوران کیا۔زوکر برگ نے ایشیا اور بحر الکاہل ملکوں کے اقتصادی فورم اے پی ای سی کے اجلاس سے قبل اپنی تقریر میں کہا ہے کہ انٹرنیٹ، آبادی کے گروپس کو غربت کے گرداب سے باہر نکالنے، عالمی سطح پر صحت کا معیار بلند کرنے اور دنیا بھر میں تعلم کے فروغ میں اہم کردار ادا کرسکتا ہے۔انہوں نے عالمی راہنماں پر زور دیا کہ وہ ربط سازی کے ا علامیے پر دستخط کریں جس کا اعلان پچھلے سال اقوام متحدہ نے کیا تھا۔ اس مہم کا مقصد پوری دنیا کو انٹرنیٹ کا کنکشن مہیا کرنا ہے۔زوکربرگ نے یہ تقریر ایک ایسے موقع پر کی ہے جب امریکہ کے حالیہ صدراتی انتخابات کے دوران فیس بک کے کردار پرکڑی نکتہ چینی ہو رہی ہے۔ ناقدین کا کہنا ہے کہ اس اہم پلیٹ فارم نے ووٹروں کو حقیقی مسائل سے آگاہ کرنے کے لیے کچھ خاص نہیں کیا اور جھوٹی خبروں کو بھی روکنے میں ناکام رہا ہے۔زوکر برگ کا کہنا تھا کہ ان کی کمپنی جھوٹی خبروں کی تشہیر کے معاملے کو سنجیدگی سے لے رہی ہے۔امریکی انتخابات میں ڈونلڈ ٹرمپ کی کامیابی کے بعد ناقدین نے کہا تھا کہ ٹرمپ کی انتخابی مہم کے دوران فیس بک پر بڑی تعداد میں ایسی جھوٹی خبریں شیئر کی گئی تھیں جس سے ٹرمپ کے جیتنے کی راہ ہموار ہوئی۔

مودی سرکار کا فیصلہ بھارت میں درجنوں اموات

سرینگر(ویب ڈیسک) بھارت کی مرکزی حکومت کی طرف سے 5 سواور1ہزارروپے کی مالیت کے نوٹوںکی منسوخی کے بعد پیداہوئے بحران کی وجہ سے مختلف ریاستوں میں مریضوں کے علاج کیلئے نئے نوٹ دستیاب نہ ہونے کی وجہ سے درجنوں اموات ہوچکی ہیں ۔ان اموات میں اس وقت اضافہ ہواجب مقبوضہ خطہ جموں کے سانبہ ضلع میں ایک8 سالہ خانہ بدوش بچہ وقت پر5 سواور1 ہزارروپے کے نوٹوں کی عدم دستیابی کی وجہ سے علاج نہ ہونے کے سبب لقمہ اجل بن گیا ۔ ذرائع نے بتایاکہ سانبہ ضلع کے بگون گاﺅں میں خانہ بدوش گوجربکروال کنبے کاایک 8 سالہ بچہ منیرحسین پھامڑا ولد ہارون پھامڑا گذشتہ تین روزسے کھانسی اوربخارمیں مبتلاتھا لیکن 5سواور1ہزارروپے کی مالیت کے نوٹوں کی نوٹ بندی کے باعث مسلسل دودن جموں کشمیربنک برانچ خون کے باہر قطاروں میں کھڑے رہنے سے وفات پانے والے بچے کاوالد ہارون پھامڑا بھاری رش کی وجہ سے نہ تو اپنے پاس پڑے 5سواور1ہزارکے نوٹوں کوتبدیل کرسکااورنہ ہی اپنے کھاتے سے نئے نوٹ نکلواسکاجس کے نتیجے کے طورپر وہ دوروزتک بوجھل قدموں ہی ناامیدہوکرلوٹتارہا۔ جمعرات وجمعہ کی درمیانی رات لگ بھگ 8 بجے بچے کی طبیعت کافی خراب ہوئی جس کے بعد ہارون اپنے بیماربچے کواپنے ساتھ لے کر پیدل ہی نکل پڑا ، بگون سے خون تک کالگ بھگ 30 کلومیٹر پیدل سفرکرنے کے بعد رات کے ساڑھے بارہ بجے جب ہارون خون پہنچاتووہاں پرکھڑی ایک وین کے ڈرائیورسے اپیل کی کہ وہ اس کے بیماربچے کو مانسرکے ڈاکٹر رجیولیاکے نجی کلینک تک پہنچائے ۔ اس دوران ڈرائیورنے ہارون سے پوچھاکہ اس کے پاس 100 روپے والے یاپھر5سواور1ہزارکے نئے نوٹ ہیں جس کاجواب نفی میں ملنے کے بعد اس نے اپنی وین میں بیماربچے کولے جانے سے انکارکردیا۔ اپنے بچے کی تیزی سے بگڑی طبیعت سے پریشان ہارون کی پریشانیوں کے ازالہ کاکوئی راستہ نہ نکلااورپھراس نے خون سے مانسرپیدل ہی سفرکرنے کاارادہ کیا،اس کے بعد خون سے مانسرتک لگ بھگ 20 کلومیٹرپیدل سفرکرنے کے بعدعلی الصبح لگ بھگ 4.30 بجے ہارون اپنے بیمارکولے کر مانسرپہنچا۔بگون سے مانسرتک رات بھرلگ بھگ 50 کلومیٹرپیدل مسافت طے کرنے کے بعد بیماربچے نے بھی لگ بھگ 5کلومیٹرسفراپنے باپ کے ساتھ پیدل طے کیاتھا ۔پیدل چلنے اورسردی کی وجہ سے آٹھ سالہ منیرحسین پھامڑا کی حالت کافی زیادہ بگڑگئی تھی اوروہ بے ہوش ہوگیاتھاجس کے بعداسے اس کے والد نے کندھوں پراٹھاکر ڈاکٹررجیولیاکے کلینک پہنچایا۔ہارون پھامڑا کوجب کلنیک کے ڈاکٹروں نے بتایاکہ اس کے بچے کی موت ہوچکی ہے تواس پرقیامت بپاہوگئی اوروہ غم سے نڈھال ہوگیا۔ اس کے بعد بگون گاﺅں میں جب یہ خبرپہنچی کہ ہارون پھامڑا کا بچہ منیرپھامڑہ انتقال کرگیاہے توپورے گاﺅں میں ماتم کی صف بچھ گئی اورمتوفی کی والدہ اوربہن بھائیوں کی غم واندوہ سے حالت خراب ہوگئی ۔ہارون کی اہلیہ اور متوفی بچے کی والدہ نے روروکر مودی حکومت کوخوب کوسا ۔ مقامی لوگوں نے متاثرہ کنبہ کی ڈھارس باندھی لیکن اس کاکوئی فائدہ نہیں ہواکیونکہ جوہوناتھاوہ ہوچکاتھا۔ اس کے بعد مانسرسے بچے کی نعش کو پولیس سٹیشن مانسرکی ٹیم کی موجودگی میں بگون لایاگیاجہاں پر بھاری تعدادمیں لوگوں نے بچے کی نمازجنازہ میں شرکت کی۔ اس دوران متوفی بچے کے والدین ہارون پھامڑہ اورگاﺅں کے معززافراد انورپھامڑہ ،محمداقبال پھامڑہ،چوہدری عبدالطیف کھٹانہ، چوہدری بشارت علی پھامڑا، چوہدری حسن سردارنے الزام لگایاکہ بچے کی موت مودی حکومت کی غلط پالیسی اورنوٹ بندی کے غریب عوام کش فیصلے کی وجہ سے ہوئی ہے۔انہوں نے کہاکہ بچے کاقاتل وزیراعظم مودی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ ہم خانہ بدوش گوجربکروال لوگ ہیں ،ہماراایک جگہ ٹھکانہ نہیں ہوتاہے اورمال مویشی پال کراورکھیتی باڑی کرکے گذارہ کرتے ہیں اس لیے زیادہ تر نوٹ بنک کھاتوں میں جمع کروانے کے بجائے اپنے پاس ہی رکھتے ہیں لیکن مودی حکومت کی طرف سے 5 سواور1ہزارروپے کی نوٹ بندی کی وجہ سے بچے کاعلاج وقت پرنہ ہوسکا اوراس کی موت ہوگئی ۔ اس واقعہ کے بعد ایس ایچ او مانسرعمران چوہدری نے بچے کے والدمحمدہارون سے زبانی پوچھاکہ بچے کی موت کس وجہ سے ہوئی۔اس نے ایس ایچ اوکوبتایاکہ وہ پوری رات پیدل چلتارہالیکن 5سواور1ہزارروپے کے پرانے نوٹ ہونے کی وجہ سے خون سے ایک وین کاڈرائیور مانسرآنے کیلئے نہ مانا اورجب صبح ساڑھے چار بجے مانسرپہنچاتونجی کلینک میں ڈاکٹروں نے بتایاکہ اس کے بچے کی موت ہوگئی ہے۔اپنے 8سالہ بچے کی موت کے غم میں نڈھال والد نے مطالبہ کیاکہ بچے کی موت کے ذمہ دارنریندرمودی کے خلاف معاملہ درج کیاجائے ۔ اس سلسلے میں جب ایس ایچ اومانسرعمران چوہدری سے بات کی تواس نے بتایاکہ بچہ گذشتہ کچھ دنوں سے نمونیہ میں مبتلاتھااس لیے اس کی قدرتی موت ہوئی ہے تاہم بچے کے والد کے مطابق پرانے نوٹ ہونے کی وجہ سے وہ رات بھرپیدل چلتے رہے اورجب وہ نجی ہسپتال پہنچے توبچے کی موت ہوچکی تھی۔ایس ایچ او نے بتایاکہ ورثاکاالزام ہے بچے کی موت ملک میں نوٹ بندی کے بحران کی وجہ سے ہوئی لیکن تھانے میں کوئی بھی ایف آئی آریارپورٹ درج نہیں کی ہے تاہم نے صرف زبانی پوچھ تاچھ کی ہے۔

عمان میں اسٹیڈیم اللہ اکبر کی آوازسے گونج اٹھا….

عمان (ویب ڈیسک)مقبوضہ فلسطین میں مساجد میں اذان دینے پر اسرائیلی ریاست کی طرف سے پابندی عائدکئے جانے کے قانون کی منظوری کے خلاف دنیا بھر میں فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا جا رہا ہے۔ گذشتہ روز اردن کے صدر مقام عمان میں ایک فٹ بال اسٹیڈیم میں ہزاروں تماشائیوں نے اجتماعی اذان دے کر فلسطینی مساجد میں اذان پر صہیونی پابندی کے خلاف منفرد احتجاج ریکارڈ کرایا۔ فلسطینی میڈیا رپورٹس کے مطابق گذشتہ روز عمان میں جاری عرب ممالک کی دو فٹ بال ٹیموں کے درمیان میچ کے دوران جب میچ کے چالیس منٹ گذرگئے تو اچانک اسٹیڈیم میں موجود تمام اسپورٹس یونینز کی جانب سے اذان کی آواز بلند کردی۔مقامی سماجی کارکنوں اور کھلاڑیوں سمیت دیگر شہریوں کا کہنا ہے کہ کھیل کے میدان میں اجتماعی اذان دینے کا مقصد صہیونی ریاست کی طرف سے فلسطینی مساجد میں لاﺅڈ اسپیکر پر اذان دینے پر پابندی عائد کرنے کے خلاف احتجاج کرنا ہے۔عینی شاہدین کے مطابق کھیل کے دوران وقفے میں اچانک پورا اسٹیڈیم اللہ اکبر کی آواز گونج اٹھا۔ اسٹیڈیم میں موجود تمام کھلاڑیوں اور تماشائیوں نے مل کر اذان دی۔ اس موقع پر تماشائیوں نے مسجد اقصی کی حمایت اور اسرائیل کے خلاف میں نعرے بھی لگائے۔

بھارت میں ہلاکتوں کاانبھار ….

کانپور( ویب ڈیسک)بھارتی شہر کانپور میں مسافر ٹرین کی 14 بوگیاں پٹری سے اترنے سے91مسافر ہلاک اور150 زخمی ہوگئے۔ ٹرین میں پھنسے لوگوں کو نکالنے کیلئے امدادی کام جاری ہے کانپور سے 65 کلومیٹر دور میں پٹنا اندور ایکسپریس کو حادثہ پیش ایا، مسافر ٹرین کی 14 بوگیاں پٹری سے اتر گئیںحکام کے مطابق حادثے میں ہلاکتوںکی تعداد بڑھنے کا خدشہ ہے۔ حادثہ مقامی وقت کے مطابق رات 3 بجے پیش ایا تھا۔ریلوے حکام کے مطابق حادثے کی وجہ جاننے کیلئے جلد از جلد تفتیش شروع کی جائے گی اور ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

قومی ٹیم کے کپتان مصباح الحق دوسرے ٹیسٹ سے باہر ….

کرائسٹ چرچ (ویب ڈیسک ) قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق کے سسر انتقال کر گئے ، مصباح الحق کو یہ خبر پہلے ٹیسٹ میں شکست کے بعد ملی جس کے بعد وہ اپنی اہلیہ اور بیٹی کے ساتھ فوری طور پر پاکستان کیلئے روانہ ہوگئے ، مصباح الحق اب دوسرے ٹیسٹ میچ کیلئے قومی ٹیم کا حصہ نہیں ہوں گے اور ان کی غیر موجودگی میں قومی ٹیم کی قیادت اظہر علی کریں گے۔

پاناما کیس میں یکدم کون سامنے آگیا؟…. ن لیگ کا یو ٹرن

لاہور( ویب ڈیسک) میڈیا سے بات کرتے ہوئے سینیٹر اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ پاناما لیکس کیس میں ثبوت حامدخان نے نہیں شریف فیملی نے پیش کرنے ہیں کہ انہوں نے جائیداد کس ذرائع سے بنائی، اس کیس میں اب حکومت کی جانب سے نئی نئی باتیں سامنے ارہی ہیں، وزیراعظم نواز شریف کے قومی اسمبلی کے بیان میں قطری شہزادے کا نام تک نہیں تھا لیکن پتہ نہیں یہ قطری شہزادہ یکدم کہاں سے نمودار ہو گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ قطری شہزادے کے عدالت میں پیش ہونے تک ان کا پیش کردہ خط ردی کا ٹکڑا ہے، قطری شہزادے کو عدالت بلاکر پوچھنا چاہیئے اور اگر قطری شہزادے سے عدالت نے صرف 10 سوال کرلیے تو اس کی ٹانگیں کانپنا شروع ہوجائیں گی۔ پاناما کیس کے حوالے سے نہ پی ٹی آئی نے کوئی رابطہ کیا اور نہ ہی مشورہ مانگا تاہم اگر مشورہ مانگا گیا تو ضرور دوں گا۔اعتزاز احسن نے کہا کہ جس طرح یوسف رضا گیلانی اور راجہ پرویز اشرف بطور وزیراعظم عدالت میں پیش ہوئے، پامانا لیکس کیس میں بھی وہی ہونا چاہیئے اور نوازشریف کوبھی عدالت میں پیش ہوناچاہیئے۔ ان کا کہنا تھا کہ شریف خاندان کے بیانات میں بہت تضاد ہے، حسین نواز نے خود کہا تھا کہ قطر سے کسی نے مدد نہیں کی لیکن اب قطری شہزادے کا خط منظر عام پر آ گیا ہے۔ بلاول بھٹو زرداری کے مطالبات بلکل جائز ہیں جس پر پیپلزپارٹی کبھی بھی ہوٹرن نہیں لے گی لہذا اب وزیراعظم کے پاس فرار کی کوئی راہ باقی نہیں ہے۔

ناگہانی آفات سے نمٹنے کیلئے رضا کار سپانس فورس میدان میں ….

لاہور(خصوصی رپورٹ)مسلم لیگ(ن)لاہور کا ایک اہم اجلاس ،کسی بھی ناگہانی(حادثاتی)صورتحال سے نمٹنے کیلئے 300 افراد کو ریسکیو کی تربیت دینے کا فیصلہ،اس حوالے سے 5نکاتی پراجیکٹ کا افتتاح 5دسمبر کووزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کریں گے۔ مسلم لیگ(ن)لاہور کا ایک اہم اجلاس رکن اسمبلی شائستہ پرویز ملک کی صدارت میں مرکزی دفتر لاہور میں ہوا، اجلاس میں شائستہ پرویز ملک کی سربراہی میں5رکن کمیٹی تشکیل دی گئی جس میں کنول لیاقت ،سعدیہ تیمور،حافظ عمیر شاہ،شیراز بشیر سمیت دیگر بھی شامل تھے ۔ اجلاس میں لاہور میں کسی بھی ناگہانی (ہنگامی) صورتحال سے نمٹنے کے لئے رضا کار تیار کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے،اس سلسلہ میں لاہورکے تمام صوبائی حلقوں سے پہلے مرحلے میں تقریباً300مردو خواتین پر مشتمل رضا کاررسپانس فورسکو ایمرجنسی سروس)ہنگامی صورتحال)کے لئے تربیت دی جائے گی،ٹریننگ 1122کے اہلکار دیں گے یہ ایک پائلٹ پراجیکٹ ہوگااس کے بعد اس کا دائرہ کار پنجاب کی سطح تک بڑھا یا جائے گااس پراجیکٹ کا افتتاح 5دسمبر 2016ءکووزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کریں گے، ڈائریکٹر جنرل ریسکیو 1122 ڈاکٹر رضوان نصیر نے اس پراجیکٹ کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئیے بتایا کہ تمام افراد کو ریسکیو کی باقاعدہ تربیت دی جائے گی،اسناد اور کارڈ بھی انہیں جاری کئے جائیں گے،انہوں نے مزید بتایا کہ اس پراجیکٹ میں 5نکات صاف پینے کا پانی،صحت، کلین اور گرین لاہور،کچن گارڈننگ، ری سائیکلنگ اور زندگی کے تحفظ شامل ہیں،ان سب کے بارے میں آگاہی دی جائے گی،انہوں نے کہا کہ 15لاکھ افراد سالانہ مختلف حادثات کا شکار ہو جاتے ہیں ان میں زیادہ تر کم عمری کی ڈرائیونگ کی وجہ سے حادثات ہوتے ہیں اور اس پائلٹ پراجیکٹ کا مقصد بھی زندگی کا تحفظ اور آگاہی ہے۔

مختلف ممالک کے سیاستدانوں کی لڑائی کے دلچسپ مناظر

لاہور(فارن ڈیسک)سیاستدانوں کا اصل کام تو اپنے فیصلوں کے ذریعے ملک کو ترقی کی راہ پر گامزان کرنا ہوتا ہے لیکن بیشتر ممالک میں سیاستدانوں کو بچوں کی طرح لڑتے ہوئے بھی دیکھا گیا ہے۔سیاستدان عوام کے ووٹوں کے نتیجے میں اسمبلیوں میں پہنچتے ہیں جہاں وہ قانون سازی کے ذزیعے ملک اور عوام کے حق میں اہم فیصل کرتے ہیں لیکن اکثر اوقات اپوزیشن کو اس قانون سازی پر اعتراض ہوتا ہے اور اسمبلی میں حکومتی ارکان کی جانب سے نیا بل پیش کرنے پر اوپزیش ارکان اسمبلی سیشن کے دوران ہی احتجاج اور شور شرابا شروع کردیتے ہیں جو بیشتر ممالک میں لڑائی میں بھی تبدیل ہوچے ہیں۔ ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں اسمبلی کی کارروائی کے دوران کسی بحث میں حکومتی رکن اسمبلی مہوتن اکساک اور اپوزیشن پارٹی کے رکن مہمت تنال نے ایک دوسرے کا گربیان پکڑ رکھے ہیں۔

کامیاب آپریشن ….

لندن (خصوصی رپورٹ) وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار کی آنکھوں کا لندن کے ہسپتال میں کامیاب آپریشن ہو گیا ہے۔ نجی چینل کے مطابق چودھری نثار آنکھوں کا آپریشن کرانے کیلئے لندن آئے ہیں۔ کامیاب آپریشن کے بعد اب وہ تیزی سے صحت یاب ہو رہے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے وزیر داخلہ جمعرات کے روز آنکھوں کا معائنہ کیا گیا تھا جس کے بعد ڈاکٹروں نے انہیں آپریشن کا مشورہ دیا تھا۔ وزیر داخلہ نے اپنے پیغام میں کہا وہ تیزی سے صحت یاب ہو رہے ہیں اور جلد وطن واپس آئیں گے۔