All posts by Daily Khabrain

ڈونلڈ ٹرمپ کیخلاف مظاہرے ….اوباما میدان میں آگئے

برلن (ویب ڈیسک) امریکی صدرباراک اوباما نے جرمنی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ امریکا کی تاریخ میں کسی صدر کے خلاف اس طرح مظاہرے نہیں ہوئے جس طرح ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف عوام سڑکوں پر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر مظاہرین کو انتخابی مہم کے کسی معاملات پر تحفظات ہیں تو وہ احتجاج جاری رکھیں۔ انہیں گھر جانے کے لیے نہیں کہوں گا۔ صدر اوباما نے ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ تلخ انتخابات کے بعد اگر آپ صدر بن جائیں تو تمام لوگوں کو ساتھ لے کر چلنا چاہیے۔ انہوں نے ڈونلڈ ٹرمپ کو مشورہ دیا کہ وہ روس سمیت امریکا کی تمام موجودہ پالیسیوں کا تسلسل جاری رکھیں۔

لاڑکانہ کیڈٹ کالج میں طالب علم پر تشدد، وزیر اعلیٰ کا نوٹس، انکوائری کمیٹی قائم

لاڑکانہ: (ویب ڈیسک) لاڑکانہ کیڈٹ کالج میں طالب علم پر مبینہ تشدد کے معاملے میں ذمہ دار کی نشاندہی، والدین کے دکھوں کے مداوے اور مظلوم کو انصاف دلانے کیلئے وزیر اعلیٰ سندھ نے انکوائری کمیٹی بنا دی۔ لاچار والد کی فریاد میڈیا کے ذریعے حکومتی ایوانوں تک پہنچ گئی۔واقعے کی خبر جیسے ہی میڈیا پر چلی، وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے واقعے کا نوٹس لیا، تحقیقاتی کمیٹی بنائی اور طالبعلم احمد حسین کے علاج کے تمام اخراجات اٹھانے کا اعلان کیا۔جی او سی پنوں عاقل نے بھی انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔ گزشتہ روز کالج انتظامیہ کی جانب سے طالبعلم کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا جس سے اس کی گردن کی ہڈی ٹوٹ گئی اور وہ بستر پر پڑ گیا۔

ایٹمی ہتھیار وں میں اضافہ تیز رفتار ہائپر سانک میزائل تیا ر کر لیا

ماسکو(ویب ڈیسک )روس نے تیرہ منٹ میں چار ہزار میل دور ہدف کو نشانہ بنانے والا ہتھیار تیار کرلیا ۔اس موقع پر روسی صدر ولادی میر پیوٹن نے کہا ہے کہ سٹرٹیجک توازن برقرار رکھنے کیلئے جدید ہتھیاروں پر کام بہت ضروری ہیں۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق روس کا نیا ایٹمی ہتھیار تیرہ منٹ میں چار ہزار میل سفر طے کرے گااور تیرہ منٹ میں برطانیہ کو تباہ کرنے کی صلاحیت رکھتاہے۔ایٹمی ہتھیار کی تیاری کے بعد بحیرہ اسود میں اپنی رہائش گاہ کوچی میں فوجی قیادت سے خطاب کرتے ہوئے روس کے صدر ولادی میرپیوٹن نے کہا کہ دنیا کے مختلف ملک لیزر،ہائپر اور سپر سانک ہتھیار بنا چکے ہیں۔ روس کو اسٹریٹجک توازن برقرار رکھنے کیلئے ان سے تیز رفتار سے ہدف کو نشانہ بنانے والا ہتھیار بنانا ہوگا۔

جوروٹ نے کالنگ ووڈ اور روبن سمتھ کا ریکارڈ پاش پاش کردیا

ویشاکھا پٹنم(ویب ڈیسک)سٹار انگلش بلے باز جوروٹ نے ٹیسٹ کرکٹ میں ہم وطن بلے بازوں پال کالنگ ووڈ اور روبن سمتھ کے زیادہ رنز کا ریکارڈ توڑ دیا، روٹ اس کے ساتھ ہی پانچ روزہ میچز میں زیادہ رنز بنانے والے 30ویں انگلش بلے باز بن گئے ہیں۔

نئی عالمی جنگ شروع،روس چاند پر کیا کررہاہے؟انکشاف نے دنیا بھر میں ہلچل مچادی

ماسکو(ویب ڈیسک)خفیہ منصوبہ بے نقاب،روس چاند پر کیا کررہاہے؟انکشاف نے دنیا بھر میں ہلچل مچادی،خلاکی تسخیر کی نئی عالمی جنگ شروع،روس نے چاند پر خفیہ بیس بنانے کا منصوبہ بنا لیا ہے۔منصوبے کے تحت چاند پر فیڈریشن نامی خلائی جہاز کے ذریعے خلانوردوں کو بھیجا جائے گا اور چاند کی سطح پر بیس تعمیر کی جائے گی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اس منصوبے کا انکشاف انرجیا کی راکٹ کمپنی ولادیمیر سونسٹیو نے کیا ہے۔ان کے مطابق، 2026 میں ایک خلائی جہاز بغیر پائلٹ کے چاند کے گرد چکر لگانے کے لیے بھیجا جائے گا، جس کے بعد اگلے سال بغیر پائلٹ کے ایک اور خلائی مشین کو چاند کی سطح پر اتارا جائے گا۔جس کے بعد 2029 میں بغیر پائلٹ کے خلائی جہاز بھیجا جائے گا، جس کے بعد 2031 میں حتمی طور پر چاند کی سطح پر اترا جائے گا۔چاند پر خلائی مشن کی کامیابی کے بعد انسان کو مریخ پر پہنچانے کے مشن پر کام شروع کیا جائے گا۔ناسا کا کہنا ہے کہ وہ 2030 سے پہلے ہی مریخ پر پہنچ جائیں گے۔ جب کہ چین کی قومی خلائی انتظامیہ نے 2021 تک مریخ پر پہنچنے کا منصوبہ بنایا ہوا ہیجب کہ یورپین خلائی ایجنسی اور روسی روسکوسموس مشترکہ طور پر روبوٹ کو 2020 تک مریخ کی سطح پر پہنچانے پر کام کررہے ہیں، جو کہ ابھی ابتدائی مرحلے میں ہے۔

جنگ کیلئے تیار ….آرمی چیف کا اعلان

ٓآرمی چیف جنرل راحیل شریف کا کہنا ہے کہ پاک فوج نے ہمیشہ ہر چیلنج کا ڈٹ کا مقابلہ کیا ہے اوریہ جنگی صلاحیتوں سے لیس روایتی جنگ کے لیے بھی تیار ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (ائی ایس پی ار) کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے سلیمانکی سیکٹر کا دورہ کیا جہاں انہوں نے فوجی افسران، جوانوں اور جنگی ہیروز سے ملاقاتیں کیں اور جنگ میں لڑنے والے سابق فوجیوں اور رینجرز اہلکاروں کے ساتھ دن گزرا جب کہ اس موقع پر انہوں نے میجر شبیر شریف شہید کی قبر پر پھولوں کی چادر چڑھائی۔ترجمان پاک فوج کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے مادر وطن کے لیے جان قربان کرنے والوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ماضی کے ہیروز کی طرح پاک فوج کسی بھی چیلنج کے لیے تیار ہے، پاک فوج اپنے کسی بھی چیلنج سے نمٹنے کے لیے ازمائی گئی ہے جس نے ہمیشہ ہر چیلنج کا ڈٹ کر مقابلہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاک فوج سب سے زیادہ سخت جان فوج بن چکی ہے جو اپنی جنگی مہارت کی وراثت اور روایات رکھتی ہے۔جنرل راحیل شریف کا کہنا تھا کہ پاک فوج نے دہشت گردی کے خلاف بے مثال کامیابیاں حاصل کی ہیں اور اب بھی پاک فوج جنگی صلاحیتوں سے لیس اور روایتی جنگ کے لیے تیار ہے۔

چالیس لاکھ افراد کو روزگار کے مواقع ۔

پشاور(ویب ڈیسک) خیبر پختونخوا کے سینئر وزیر برائے آبپاشی و سوشل ویلفیئر سکندر حیات خان شیرپاﺅ نے وفاقی حکومت سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ سی پیک منصوبے سمیت خیبر پختونخوا کے تمام حقوق اور ملک میں مردم شماری کے لئے جلد از جلد اقدام اٹھاکر چھوٹے صوبوں کی محرومیاں ختم کر دیں جس سے وفاق کو مضبوط بنایا جا سکتا ہے۔ انہو ںنے ان خیالات کا اظہار دوسہرا ضلع چارسدہ میں ایک عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ جلسہ سے ممبر صوبائی اسمبلی سلطان محمد خان اور قومی وطن پارٹی کے رہنماﺅں میاں اصف شاہ کاکاخیل اور محمد عمران خان نے بھی خطاب کیا ۔سینئر وزیر نے کہا کہ گزشتہ چالیس سال سے پختونوں کے گھروں میں جو آگ لگائی گئی ہے اس نے پختون قوم اور علاقے کو بری متاثر کیا ہے جس کی وجہ سے صوبہ اور قبائلی علاقہ جات پسماندگی کے شکار ہیں۔ انہو ںنے کہا کہ صرف لاہور شہر کے لئے پچاس ارب روپے کا بجٹ خرچ کیا جا رہا ہے جب کہ ہمیں عوام کو صحت اور تعلیم کی سہولیات فراہم کرنے کے لئے اپنے حصے کے وسائل نہیں دے رہے ہیں ۔ انہو ںنے پختونوں پر زور دیا کہ اپنی حقوق کی حصول کے لئے مشترکہ جدوجہداور ایک پلیٹ فارم پر جمع ہو جائیں ۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ پانامہ لیکس کے آڑ میں عوامی مسائل کو دبانے کی کوششوں کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے ۔سکندر شیرپاﺅ نے کہا کہ ضلع چارسدہ میں ٹیکنیکل یونیورسٹی کا کیمپس قائم کیا جا رہا ہے جس پر ایک ارب روپے کی خطیر رقم خرچ کی جا رہی ہے اور سی پیک منصوبے کے ساتھ آنے والے صنعتی انقلاب کو پیش نظر رکھتے ہوئے نوجوان طبقہ کو فنی تربیت سے آراستہ کیا جا رہا ہے تاکہ ہماری نئی نسل بے روزگاری کی عذاب سے نجات پا سکے ۔ انہو ںنے کہا کہ سی پیک منصوبے میں صوبائی اور قبائلی علاقہ جات کی شمولیت کے لئے ہر فورم پر جدوجہد کریں گے کیونکہ اس منصوبے سے ریجن میں چالیس لاکھ افراد کو روزگار کے مواقع پید ا ہوں گے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ضلع چارسدہ میں آبپاشی کی فروغ کے لئے تین ارب روپے کی ایک جامع منصوبہ تیار کیا گیا ہے جس پر 15دسمبر2016ءتک کام شروع کر دیا جائے گا ۔ انہو ںنے کہا کہ حلقہ پی ایف 18-میں 17کروڑ روپے کی لاگت سے مختلف منصوبے بھی شروع کررہے ہیں جب کہ بجلی کی فراہمی کی مد میں 60لاکھ روپے جاری کئے گئے ہیں اور آئندہ دس روز میں ٹرانسفارمرز اور دوسرے ضروری سامان مہیا کریں گے ۔سوئی گیس کی فراہمی سے متعلق وزیر آبپاشی نے کہا کہ وفاقی حکومت کے ساتھ ہماری ایک جامع منصوبہ آخری مراحل میں ہے جس پر بہت جلد عملی اقدامات شروع کئے جائیں گے ۔انہو ںنے ہریانہ گاﺅں میں دو کلومیٹر روڈ کی پختگی کا افتتاح بھی کیا جس پر ڈھائی کروڑ روپے خرچ کئے جا رہے ہیں جو چار ماہ میں مکمل کیا جائے گا ۔ واضح رہے کہ یہ علاقہ ضلع چارسدہ اور نوشہرہ کے سنگ پر واقع ہے اور اس روڈ سے دونوں ضلعوں کے عوام کو فائدہ پہنچے گا ۔ انہو ںنے علاقے میں دوسرے مختلف ترقیاتی منصوبوں کا بھی اعلان کیا ۔

اب تک پاک فوج نے کتنے بھارتی فوجی مارے ؟

گلگت(ویب ڈیسک)لیفٹیننٹ جنرل ملک ظفر اقبال نے کہاہے کہ حالیہ کشیدگی میں کنٹرول لائن پر سیز فائر کی خلاف ورزی پربھارت کے 40فوجی ہلاک ہوئے،بھارت نے اپنے انٹیلی جنس ادارے میں پاک چین اقتصادی راہداری کیلئے رکاوٹیں کھڑی کرنے کیلئے خصوصی سیل قائم کر رکھا ہے ، دشمن کے تمام مذموم عزائم ناکام بنائیں گے ۔لیفٹیننٹ جنرل ظفر اقبال نے گلگت میں پارلیمانی شخصیات اور صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ بھارت کی جانب سے بڑھتی ہوئی سیز فائرکی خلاف ورزی ناقابل برداشت ہے ،کنٹرول لائن پر بھارتی فائرنگ سے پاک فوج کے 20جوان شہید ہوئے جبکہ پاکستان کی جوابی کارروائی میں بھارت کے 40سے زائد فوجی ہلاک ہو ئے ہیں ۔اس موقع پر وزیراعلی گلگت بلتستان حفیظ الرحمان بھی موجود تھے ۔انہو ںنے کہا کہ اگر بھارتی فوج دن کے دوران بلااشتعال فائرنگ کر تی ہے تو ہم شام سے پہلے اس کا بدلہ لے لیتے ہیں اور اگر بھارتی فوج رات میں سیز فائر کی خلاف ورزی کرتی ہے تو ہم صبح ہونے سے پہلے اس کا جواب دیتے ہیں ۔اس سے قبل لیفٹیننٹ جنرل ظفر اقبال نے خنجراب پاس کا دورہ کیا جہاں انہوں نے 15ہزار 400فٹ بلندی پر بنائی جانے والی دنیا کی سب سے اونچی اے ٹیم کا افتتاح بھی کیا ۔انہوں نے کہا کہ بھارت نے اپنے انٹیلی جنس ادارے میں پاک چین اقتصادی راہداری کیلئے رکاوٹیں کھڑی کرنے کیلئے خصوصی سیل قائم کیاہے لیکن ہم دشمن کے ہر قسم کے مذموم عزائم کو ناکام بنانے کیلئے مکمل طور پر تیار ہیں۔

ٹریفک وارڈن نے اپنے فرائض کے ساتھ ساتھ انسانیت کا فرض بھی سر انجام دے دیا۔

لاہور (ویب ڈیسک) جی ٹی روڈ شاہدرہ پر ایک ٹریفک وارڈن نے معصوم بچوں کے اغوا کی کوشش ناکام بنا دی۔ بتایا گیا ہے کہ ایک نامعلوم رکشہ ڈرائیور دو بچوں کو اپنےرکشہ میں اغوا کرکے لے جارہا تھا کہ بچوں نے ٹریفک وارڈن کو دیکھ کر رونا اور چیخنا شروع کردیا جنہیں دیکھ کرٹریفک وارڈن نے رکشہ کا تعاقب کیا تو رکشہ ڈرائیور بچوں کو جی ٹی روڈ پر چھوڑ کر فرار ہو گیا۔ ٹریفک وارڈن نے دونوں بچوں کو اپنی نگرانی میں چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے سپرد کردیا ہے۔ بیورو نے بچوں کے والدین سے رابطہ کی کوشش شروع کردی ہیں

پاک فوج نے بھارتی ڈرون مار گرایا

اسلام آباد(ویب ڈیسک) ڈرون 60 میٹر تک پاکستان کی حدود میں آگیا بھارت نے پہلے لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کی جہاں پر اس کو پاکستانی افواج سے منہ کی کھانی پڑی لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی پر دفتر خارجہ نے بھی دو ٹوک موقف میں یہ واضح کیا تھا کہ آئندہ کسی بھی قسم کی جارحیت کا بھرپور جواب دیا جائے گا دوسری طرف آرمی چیف نے واضح پیغام دیا تھا کہ پاک فوج محاذ پر تیار ہے۔ جس کا منہ بولتا ثبوت ہے کہ پاکستان فوج نے آج بھارتی ڈرون کو نشانہ بنایا۔