All posts by Daily Khabrain

بیس سال سے بیروزگار رہنے والا انسان ….جہاز میں گھومتا ہے

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنماﺅں دانیال عزیز اور طلال چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان خود قومی سلامتی کے لیے خطرہ ہیں ،20سال سے بیروزگار انسان جہاز میں گھومتا ہے اور 300کنال کا گھر کالے دھن سے خریدا، ہم لوگ عمران خان کی طرح الف لیلی کی کہانیاں نہیں ثبوت لیکر آئے ہیں۔اسلام آباد میں الیکشن کمیشن کے باہر مسلم لیگ(ن) کے رہنما طلال چوہدری کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے لیگی رہنما دانیال عزیز نے کہا کہ عمران خان الیکشن کمیشن میں جواب کیوں نہیں دے رہے؟ گزشتہ 7 ماہ سے کہہ رہے ہیں کہ ہم احتساب کے لیے ہر فورم پر پیش ہونے کو تیار ہیں لیکن عمران خان بتائیں کہ وہ 2 سال سے غیر ملکی فنڈنگ کیس میں الیکشن کمیشن میں کیوں تلاشی نہیں دیتے، آج بھی الیکشن کمیشن نے عمران خان سے جواب مانگا جب کہ وہ سپریم کورٹ سے بھی بھاگ گئے ہیں لہذا عمران خان اداروں کی پاسداری کریں اور جواب دیں۔ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم نواز شریف نہیں بلکہ عمران خان قومی سلامتی کے لیے خطرہ ہیں ۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران خان پارٹی فنڈنگ کیس میں تلاشی کیوں نہیں دیتے، کرپشن کی نشاندہی کرنے پر انہوں نے اپنا احتساب کمیشن خود ختم کر دیا اور آج ایک بار پھر عدالتوں سے بھاگ رہے ہیں جب کہ افضل خان نے عدالت سے معافی مانگی تھی اور عمران خان نے بھی معافی مانگنی ہے، عمران خان کہاں ہے تمہاری تلاشی اور آج تک کیوں غیر ملکی فنڈنگ کا جواب نہیں دیا۔انہوں نے عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ یہ ادارے کام کررہے ہیں آپ اداروں کی بڑی بات کرتے ہیں جواب نہیں دیتے، آپ اداروں کو مفلوج کرنا چاہتے ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ پینتیس پنکچر پرتم نے کہا سیاسی بیان تھا، آپ کی قلابازی کھانے کے دن اب ختم ہوگئے ہیں، عمران خان یکسوئی سے بھگوڑے ہیں۔ اس موقع پر رہنما مسلم لیگ(ن)طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ عمران خان (ن)لیگ کی دشمنی میں پاکستان سے دشمنی کیوں کررہے ہیں، ہم لوگ عمران خان کی طرح الف لیلی کی کہانیاں نہیں ثبوت لیکر آئے ہیں، 20سال سے بیروزگار انسان جہاز میں گھومتا ہے اور 300کنال کا گھر کالے دھن سے خریدا۔ ان کا کہنا تھا کہ آف شور کمپنیوں سے لیکر بچوں اور جائیدادوں تک عمران خان نے غلط بیانی کی ہے، عمران خان دوسروں کی تلاشی کی بات کرتے ہیں لیکن چور تو آپ ثابت ہوگئے لہذا اب تلاشی ہوکر رہے گی۔

کیویز کیساتھ ٹاکرا ….ٹم ساﺅتھی نے خطرے کی گھنٹی بجا دی

کرائسٹ چرچ (نیوز ڈیسک) ٹخنے کی انجری سے نجات کے بعد کیوی ٹیم میں واپس آنے والے فاسٹ بالر ٹم ساو¿تھی کا کہنا ہے کہ وہ ہوم سیریز میں پاکستان کیخلاف کامیاب کم بیک کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ بارہ ماہ کے عرصے میں بہت زیادہ کرکٹ کھیلنے کا موقع نہیں ملا جس کی وجہ انجریز کے مسائل تھے لیکن اب وہ فٹنس کی بحالی کے بعد بہترین کارکردگی دکھانے کیلئے پوری طرح پرامید ہیں۔

پانامہ پر نواز شریف کچھ اور بچے کچھ کہانی سنا رہے ہیں

اسلام آباد (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف نے پارٹی چیئرمین عمران خان کی نااہلی سے متعلق طلال چودھری کے ریفرنس کو جھوٹ پر مبنی اور بلیک میلنگ کا حربہ قرار دے دیا۔ بدھ کے روز تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات نعیم الحق نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کی جائیداد سے متعلق دستاویزات قانون کے مطابق ہیں اور اس حوالے سے تمام ثبوت الیکشن کمیشن میں پیش کر چکے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان سے متعلق دستاویزت (ن) لیگ کے حوالے کرنے کے لئے تیار ہیں تاہم (ن) لیگ کے حواری منفاقت اور جھوٹ سے کام لے رہے ہیں ۔ نعیم الحق نے کہا کہ پانامہ پر نواز شریف کچھ کہہ رہے ہیں ۔ بیٹے اور بیٹی کچھ اور کہانی سنا رہے ہیں وزیر اعظم نے قومی اسمبلی میں خود کو احتساب کی غرض سے پیش کیا تھا لیکن پھر بھاگ گئے ۔قبل ازیں تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹریٹ سے سیکرٹری اطلاعات نعیم الحق کے جاری کاردہ بیان کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کی جانب سے الیکشن کمیشن کو بجھوائے گئے ریفرنس سے خود کنارہ کشی اختیار کر رہی ہے بیان میں بتایا گیا ہے کہ شریف خاندان کا درباری ٹولہ مسلسل دوسری مرتبہ سماعت سے غیر حاضر رہا ۔ ریفرنس دائر کرنے والوں کو کمیشن کی جانب سے پیش ہونے کے لئے وارننگ جاری کرنا پڑی ۔سماعت کی پیروی کے لئے درباریوں کو گھسیٹ گھسیٹ کر لانا پڑ رہا ہے بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ عمران خان کے خلاف جس فورم پر بھی جائیں گے مایوسی کے علاوہ کچھ نہیں ملے گا ۔ سیکرٹری اطلاعات کے بیان کے مطابق ریفرنس کا واحد مقصد تحریک انصاف کے سربراہ کو بلیک میل کر کے حکمرانوں کے احتساب سے توجہ ہٹا کر خاموش کروانا ہے ۔

الیکشن میں ایسا کام کر دکھا یا جو کوئی نہ کر سکا :ہیلری کلنٹن

نیویارک (محسن ظہیر سے ) ڈیموکریٹک پارٹی کی صدارتی امیدوار ہیلری کلنٹن نے کہا ہے کہ اگرچہ وہ کامیاب نہیں ہوئی تاہم ایک دن جلد یا بدیر کوئی ایک خاتون امریکہ میں وہ مقام حاصل کرے گی کہ جو میں اس الیکشن میں حاصل نہیں کر سکی ۔ ہماری یہ جدوجہد اور کردار جاری رہے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے الیکشن میں شکست کے بعد اپنے خطاب میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن میں شکست کا افسوس ہے اور رہیگا لیکن عوام کے حقوق کے لئے جو کردار ادا کیا ہے ، اس پر فخر رہے گا۔
ہیلری کلنٹن نے صدر براک اوبامہ اوراپنے نائب صدر کے امیدوار ٹم کین سمیت تمام سپورٹرز کا ساتھ دینے پر شکرئیہ ادا کیا ۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کے نتائج کے ساتھ ہماری جدوجہد ختم نہیں ہوئی ۔ ہم اعلیٰ اقدار کی بالا دستی کےلئے اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے ۔انہوں نے اپنی انتخابی مہم کے تما م ارکان کا شکرئیہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے جو کردار ادا کیا، اس کو جتنا بھی سراہا جائے کم ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں آگے بڑھنا ہے اور اس امر کو یقینی بنانا ہے کہ ہماری بات سنی جائے ۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن میں ہم نے جو ایشوز اٹھائے، ان کےلئے جدوجہد جاری رکھنا ہے ۔
ہیلری کلنٹن نے کہا کہ میں جواں سال امریکی ارکان کی بھی مشکور ہوں ۔وہ ہمیشہ یقین رکھیں کہ اپنے حقوق کے لئے جدوجہد کرنا بہت ضروری ہے ۔ انہوں نے خواتین کے کردار کو سراہتے ہوئے خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ مجھے فخر ہے کہ میں آپ کے حقوق کی چیمپئین بنی ۔ انہوں نے کہا کہ ہماری جدوجہد ختم نہیں ہوئی ۔ جلد کوئی نہ کوئی ہماری اس کوششوں کو آگے بڑھائے گا ۔

پولیس نے توہین مذہب کے مقدمے میں گورنر کا نام شامل کر دیا

جکارتہ (ویب ڈیسک)انڈونیشیا کی پولیس نے جکارتہ کے گورنر بسوکی تجھاجہ پرناما کو توہین مذہب کی تحقیقات میں مشتبہ قرار دیا ہے۔’آہوک‘ کے نام سے مشہور گورنر پرناما پر گورنر کے انتخابات کی مہم کے دوران قرآن کی توہین کرنے کا الزام ہے۔پرناما عیسائی مذہب سے تعلق رکھتے ہیں اور گذشتہ 50 سالوں میں جکارتہ کے پہلے غیر مسلم گورنر ہیں۔ آئندہ برس فروری میں وہ دوسری بار گورنر کے عہدے کے لیے انتخاب لڑنے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔تاہم کچھ اسلامی گروہوں نے پہلے ہی قرآن کی آیت کا حوالے دیتے ہوئے لوگوں کو انھیں ووٹ نہ دینے کی اپیل کی ہے۔مسلمان اکثریتی ملک انڈونیشیا میں اس واقعے کے سامنے آنے کے بعد شدید تناو¿ پیدا ہونے کا خطرہ ہے۔رواں ماہ کے آغاز میں تقریباً ایک لاکھ سخت گیر مسلمانوں نے جکارتہ میں احتجاج کیا تھا جس میں انھوں نے گورنر کے استعفے کا مطالبہ کیا۔تاہم پرناما اصلاحاتی پالیسیوں اور بدعنوانی کے خلاف اپنے سخت موقف کے باعث کافی شہرت رکھتے ہیں۔انھیں جوکو وڈوڈو کے صدر بننے کے بعد جکارتہ کا گورنر تعینات کیا گیا تھا۔1998 میں چین مخالف خیالات کے باعث مشتعل ہجوم نے چینیوں کی دکانوں اور مکانات کو ٹوٹ مار کے بعد نذر آتش کر دیا تھا۔

بھارتی وزیر خارجہ سشما سراج کا گردہ خراب ہو گیا ، ہسپتال منتقل

نئی دہلی(ویب ڈیسک )بھارتی وزیر خارجہ سشما سراج کا گردہ خراب ہو گیا ´۔بھارتی میڈیا کے مطابق سشما سراج کا گردہ خراب ہو گیا جس کے بعد انہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ سشما سراج کا ہسپتال میں ڈائلسز اور کڈنی ٹرانسپلانٹ کیا جائے گا جس کے لئے ان کے ٹیسٹ لیے جا رہے ہیں اپنی خرابی صحت کے حوالے سے بھارتی وزےر خارجہ سثما کا کہنا ہے کہ گردے خراب ہونے کے سبب ہسپتال مےں ڈائےلسز ہو رہے ہےں گردوں کی پےو ند کا ری کے سلسلے مےں مےرے ٹےسٹ ہو رہے ہےں ۔

خودکش دھماکا، 4 افراد ہلاک،متعدد زخمی

کابل(نیوز ڈیسک ) افغانستان کے دارالحکومت کابل میں سکیورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب خودکش دھماکے کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔غےر ملکی خبر رساں ادارے نے ایک سکیورٹی عہدیدار کے حوالے سے بتایا کہ ایک موٹرسائیکل سوار خودکش حملہ آور نے خود کو سکیورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب دھماکے سے اڑا دیا۔وزارت داخلہ کے ایک عہدیدار نے دھماکے کی تصدیق کی تاہم فوری طور پر ہلاک یا زخمی ہونے والوں کی تعداد کے حوالے سے کچھ نہیں بتایا گیا۔وزارت داخلہ کے ترجمان نجیب دانش نے غےر ملکی خبر رساں ادارے کو بتایا، ‘خودکش حملہ آور موٹرسائیکل پر سوار تھا، جس نے کابل میں پل محمد خان کے علاقے میں خود کو دھماکے سے اڑا لیا، حملہ آور کا ہدف واضح نہیں تاہم اس کے نتیجے میں ہلاکتیں ہوئی ہیں’۔دھماکے کی ذمہ داری ابھی تک کسی گروپ کی جانب سے قبول نہیں کی گئی۔یہ حملہ ایک ایسے وقت میں ہوا ہے جب رواں ماہ 12 نومبر کو کابل کے شمال میں واقع نیٹو کے بگرام ایئربیس میں دھماکے کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک جبکہ 14 زخمی ہوگئے تھے، واقعے کی ذمہ داری طالبان نے قبول کرنے کا دعویٰ کیا تھا۔بگرام ایئربیس افغانستان میں امریکی فوج کا سب سے بڑا ایئربیس ہے، جسے اکثرو بیشتر طالبان عسکریت پسندوں کی جانب سے نشانہ بنایا جاتا رہتا ہے۔اس سے قبل 4 نومبر کو بھی افغانستان کے شمالی صوبے فاریاب میں سڑک کنارے نصب بم کے دھماکے کے نتیجے میں 11 افغان شہری ہلاک ہوگئے تھے۔ گزشتہ ماہ دارالحکومت کابل میں نامعلوم مسلح افراد نے ایک مزار میں عاشورہ کے حوالے سے جاری مجلس میں فائرنگ کرکے 14 افراد کو ہلاک اور 36 کو زخمی کردیا تھا۔قبل ازیں جنوبی صوبے ہلمند میں ہونے والے ایک کار خود کش دھماکے کے نتیجے میں 14 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے تھے۔یاد رہے کہ 1996 سے 2001 کے دوران طالبان نے افغانستان میں اپنی حکومت امارت اسلامیہ قائم کی تھی اور وہ ایک مرتبہ پھر ملک کا کنٹرول حاصل کرنے کے لیے جنگ میں مصروف ہیں۔دوسری جانب دسمبر 2014 میں امریکا کی اتحادی نیٹو افواج کے انخلاءکے بعد سے افغانستان میں طالبان کی جانب سے سکیورٹی فورسز اور دیگر اہم مقامات پر حملوں میں اضافہ ہوگیا ہے۔۔

ترک صدر رجب طیب اردوان 2 روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے

اسلام آباد(ویب ڈیسک) ترک صدر رجب طیب اردوان 2 روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے ہیں۔ترک صدر رجب طیب اردوان کا استقبال وزیراعظم نواز شریف، وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف اور ان کے اہل خانہ نے کیا۔ اپنے دورے کے دوران ترک صدر رجب طیب اردگان صدر ممنون حسین اور وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات بھی کریں گے جس میں باہمی دلچسپی کے امور سمیت عالمی اور علاقائی صورت حال پر بات چیت کی جائے گی۔ترک صدر کو آج رات ایوان صدر میں ضیافت دی جائے گی جس میں وفاقی، وزرا، اراکین پارلیمنٹ، مسلح افواج کے سربراہان اور دوست ممالک کے سفرا بھی شریک ہوں گے۔ ترک صدر کل پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے جب کہ وزیراعظم نواز شریف ترک صدر کو کل لاہور میں استقبالیہ بھی دیں گے۔

ڈاکٹر عاصم کو اپنے ذاتی اسپتال میں علاج کی اجازت مل گئی

کراچی (ویب ڈیسک)احتساب عدالت نے کرپشن اور دہشت گردوں کی معاونت کے الزام میں گرفتار پیپلز پارٹی کے رہنما اور سابق مشیر پیٹرولیم ڈاکٹر عاصم کو ان کے ذاتی اسپتال میں علاج کی اجازت دے دی ہے۔ڈاکٹر عاصم حسین نے کراچی کی احتساب عدالت میں ہائیڈرو تھراپی اور دیگر طبی سہولیات سے متعلق درخواست دائر کی تھی۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ میڈیکل بورڈ نے خراب طبیعت کی وجہ سے انہیں چلنے پھرنے سے منع کیا ہے اور میڈیکل بورڈ نے علاج کے لیے ہائیڈرو تھراپی پر زور دیا ہے لیکن ان کے اپنے اسپتال کے علاوہ کراچی کے کسی بھی بڑے سرکاری یا نجی اسپتال میں ہائیڈرو تھراپی کی سہولت نہیں ہے، اس لئے انہیں اپنے ذاتی اسپتال میں علاج کی اجازت دی جائے۔