All posts by Daily Khabrain

صنم جنگ کے گھر بیٹی کی پیدائش

لاہور(کلچرل رپورٹر)اداکارہ صنم جنگ کے گھر بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے جس پر انہیں شوبزسے تعلق رکھنے والے بہت سے افراد نے مبارکباد دی ہے ۔ذرائع نے بتایا کہ صنم جنگ کے گھر تین روز قبل کراچی کے ایک ہسپتال میں بیٹی پیداہوئی جس پر انہوں نے خود بھی سوشل میڈیا پر خوشی کااظہار کیا ہے جبکہ ان کے بہت سے ساتھی فنکاروں نے بھی انہیں مبارکباددی ہے۔ذرائع نے بتایا ہے کہ صنم جنگ چندماہ تک دوبارہ شوبز میں واپس آجائیں گی۔

فلم” بیوٹی اینڈ دی بیسٹ“کا پہلاٹریلر آگیا

لاس اینجلس (شوبز ڈیسک) خوبصورت حسینہ اور خوفناک بھیڑیے کی مشہور فیری ٹیل سے کون واقف نہیں ہوگا، اسی سلسلے میں والٹ ڈزنی پکچرز کی نئی فینٹسی لائیو اینی میٹیڈ فلم ’بیوٹی اینڈ دی بیسٹ‘کاپہلا ٹریلر بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ہدایتکاربِل کونڈن کی اس فلم میں مرکزی کردار نامور اداکارہ اور ہیری پوٹر فلم سیریز سے شہرت کی بلندیوں پر پہنچنے والی ایما واٹسن نبھا رہی ہیں، فلم کی دیگر کاسٹ میں لیوک ایوان، ایوان میگریگر، ایما تھامسن، ایئن میکلین، ڈین اسٹیون، جوش گیڈ اور کیون کلین شامل ہیں۔ڈان ہان، ڈیوڈ ہوبر مین اور ٹوڈ لیبر مین کی مشترکہ پرودکشن میں بننے والی اس فلم کی کہانی ایک ایسی لڑکی کے گرد گھومتی ہے، جو اپنے باپ کو بچانے کیلئے ایک خوفناک بھیڑیے کے محل میں جاتی ہے۔

ہیلتھ کئیر سسٹم میں اصلاحاتی پروگرام کیلئے اہم اعلان

لاہور(اپنے سٹاف رپورٹر سے) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ علاج معالجے کی معیاری سہولتیں ہر شہری کا حق ہے اور حکومت پنجاب اس مقصد کیلئے ایک جامع پروگرام پر عمل پیرا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہیلتھ کئیر سسٹم کو جدید خطوط پر استوار کرنے کیلئے اصلاحاتی پروگرام وضع کیا گیا ہے اور اس پروگرام پر عملدرآمد کیلئے تیزی سے آگے بڑھنا ہوگا۔ حکومت پنجاب ہیلتھ کئیر سسٹم میں جدت اور انفرادیت کے ذریعے اصلاحاتی پروگرام پر عملدرآمد کرتے ہوئے عوام کو جدید طبی سہولتوں کی فراہمی کو یقینی بنائے گی۔وہ آج یہاں صوبے میں عوام کو علاج معالجے کی معیاری سہولتوں کی فراہمی کیلئے اصلاحاتی پروگرام پر عملدرآمد کے حوالے سے تجاویز کا جائزہ لے رہے تھے۔ وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صوبے بھر کے عوام کو جدید اور معیاری طبی سہولتوں کی فراہمی ہماری اولین ترجیح ہے اور اس مقصد کیلئے اربوں روپے کا تاریخی بجٹ مختص کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو طبی سہولتوں کی فراہمی کیلئے وسائل کی کمی نہیں ہے، اگر طبی شعبے سے وابستہ افراد اپنے فرائض محنت اور احساس ذمہ داری سے سرانجام دیں اور وسائل کا صحیح استعمال کریں تو مریضوں کو مزید بہتر طبی سہولتیں میسر آئیں۔ انہوں نے کہا کہ طبی شعبے کو جدید خطوط پر استوار کرنے کیلئے اصلاحاتی پروگرام وضع کیا جا رہا ہے اور میں خود ہیلتھ کئیر سسٹم کو بہتر بنانے کیلئے اصلاحاتی پروگرام کی نگرانی کروں گا اور سٹیئرنگ کمیٹی کا ہر ہفتے باقاعدگی سے اجلاس منعقد ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ اب متعلقہ اداروں کو جاگنا ہوگا اور باتوں کی بجائے ہیلتھ کئیر سسٹم کو بہتر بنانے کیلئے فوری اقدامات کرنا ہوں گے اور دکھی انسانیت کی خدمت کیلئے آگے بڑھنا ہوگا۔ انہوں نے موٹر بائیکس ایمبولینس سروس کے اجراءکی منظوری دیتے ہوئے کہا کہ عام آدمی کو معیاری طبی سہولتوں کی فراہمی کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اصلاحاتی پروگرام کو آگے بڑھانا ہوگا اور اس ضمن میں ترکی کے ہیلتھ کئیر سسٹم سے بھرپور استفادہ کرکے مریضوں کو معیاری طبی سہولتیں فراہم کرنا ہوں گی۔ وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف پیپلز پارٹی کے سینئررہنما جہانگیر بدر مرحوم کی رہائش گاہ علی ٹا¶ن ٹھوکر نیاز بیگ گئے اور ان کے انتقال پر سوگوار خاندان سے افسوس کا اظہار کیا، وزیر اعلی نے جہانگیر بدر مرحوم کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی اور مرحوم کی سیاسی و جمہوری خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا-وزیر اعلی شہباز شریف نے کہا کہ جہانگیر بدر جیسے کارکن کسی بھی پارٹی کے لئے ایک اثاثہ کی حیثیت رکھتے ہیں -ان کی سیاسی زندگی ایک جدوجہد سے عبارت تھی – جہانگیر بدر مرحوم نے پیپلز پارٹی کیلئے بے شمار قربانیاں دیں۔ وزیر اعلیٰ پنجاب کی زےر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد ہوا،خادم پنجاب دیہی روڈز پروگرام پر عملدر آمد اور پیشرفت کا جائزہ لےاگےا۔وزیر اعلی شہباز شریف نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ”پکےاں سڑکاں،سوکھے پےنڈے“ پروگرام کے تحت اربوں روپے کی لاگت سے ہزاروں کلو مےٹر دےہی سڑکوں کی تعمےر وبحالی کا کام جاری ہے ۔خادم پنجاب دےہی روڈز پروگرام کا تےسرا مرحلہ 30نومبر کو مکمل ہو جائے گا جس کے بعد پروگرام کے چوتھے مرحلے کے تحت دےہی سڑکوں کی تعمےر وبحالی کے کام کا آغاز جلد کردےا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ خادم پنجاب دےہی روڈ ز پروگرام کے تحت دےہاتوں مےں بسنے والے عوام کو بے پناہ فائدہ ہوا ہے اورحکومت کے اس انقلابی اقدام سے دےہی معےشت مضبوط بنےاوں پر استوار ہورہی ہے۔خادم پنجاب دیہی روڈز پروگرام دےہی آبادی کا طرززندگی بدل دے گااورکسانوں کو اپنی زرعی اجناس منڈےوں تک لانے مےں آسانی پےدا ہوگی اوردےہی سڑکوں کی تعمےر و بحالی کے اس بے مثال پروگرام سے دےہی معےشت مےں انقلاب برپاہوگا-وزیراعلی نے کہا کہ خادم پنجاب دےہی روڈز پروگرام کے تحت صوبے بھر کے دےہی علاقوں مےں اعلی معےار کی سڑکےں بنائی جارہی ہےں اوراربوں روپے کی لاگت سے تعمےر ہونے والی سڑکوں کی دےکھ بھال اورحفاظت ہماری ذمہ داری ہے اور اسی مقصد کے پیش نظر سڑکوں کی دےکھ بھال اورحفاظت کے پےش نظر اےکسل لوڈ مےنجمنٹ کا موثر نظام وضع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ وزیراعلیٰ پنجاب سے کےنےڈا پاکستان بزنس کونسل کے صدر سمےر ڈوسل (Mr.Samir Dossal)کی قےادت مےں وفد نے ملاقات کی اور صوبے کے عوام کےلئے شاندار پروگرامز پر تےزی سے عملدر آمد پر وزےراعلیٰ شہبازشرےف کی قےادت مےں پنجاب حکومت کی ستائش کی۔ وفدنے منصوبوں مےں رفتاراورمعےار کے نئے رےکارڈ بنانے پر وزےراعلیٰ شہبازشرےف کو مبارکباد دی۔کےنےڈا پاکستان بزنس کونسل کے وفد نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آپ کی غےر معمولی کارکردگی کااعتراف نہ صرف پاکستان بلکہ بےرون ممالک مےں بھی کےا جاتا ہے۔پنجاب سپےڈکا اعزاز ملنا آپ کی اپنے کام سے لگن اورانتھک محنت کا نتےجہ ہے ۔وزےراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشرےف نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اورکےنےڈا کے درمےان اچھے دوستانہ تعلقات موجود ہےں۔ وزیر اعلیٰ نے برداشت اوررواداری کے فروغ کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ دےن اسلام ،رواداری،برداشت اوراخوت کے روےوں کو فروغ دےنے پر زوردےتا ہے۔ معاشرے میں عدم برداشت کے روےوں کے باعث بگاڑ پیدا ہوتا ہے لہٰذاموجودہ وقت کا تقاضا ہے کہ معاشرے مےںرواداری و برداشت کی اہمےت و افادےت کو بھر پورانداز سے اجاگرکیا جائے۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ یہ دن منانے کا بنیادی مقصد معاشرے میں برداشت، رواداری اورصبر و تحمل کی اہمیت کو اجاگر کرنا ہے۔ انہوں نے کہا رواداری ،تحمل اوراخوت کے جذبات کو فروغ دے کر پرامن معاشرہ تشکےل دےاجاسکتا ہے ۔

زلزلے کے جھٹکے….

اسلام آباد (ویب ڈیسک) اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور اور پشاور سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔ زلزلے کے جھٹکے اس قدر شدید تھے کہ لوگ خوف کے مارے کلمہ طیبہ کا ورد کرتے گھروں سے نکل آئے۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 5.4ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کے باعث کسی جانی یا مالی نقصان کی ابھی کوئی اطلاعات نہیں ہیں۔

چالیس کروڑ کا فلیٹ ،دیپکا نے اہم شخصیت کو تحفے میں دیدیا

ممبئی (نیوز ڈیسک )بالی ووڈ ڈمپل گرل دپیکا پڈوکون نے اپنے والد پرکاش پڈوکون کیلئے سب سے مہنگے ساحلی علاقے پربھا دیوی میں 40 کروڑ روپے کا فلیٹ خرید کر انہیں تحفے میں دے دیا۔ دپیکا پڈوکون ممبئی کے مہنگے ترین ساحلی علاقے پربھادیوی میں رہائش پذیر ہیں جہاں انہوں نے 2010 میں 16 کروڑ میں فلیٹ خریدا تھا لیکن اب اداکارہ نے اسی اپارٹمنٹ کے 30 ویں فلور پر 40 کروڑ روپے میں نیا فلیٹ خریدا ہے اور اس کا شمار ممبئی کے سب سے مہنگے ترین اپارٹمنٹس میں کیا جا رہا ہے جو 4 لگڑری بیڈ روم پر مشتمل ہے جبکہ دپیکا پڈوکون کے والدین نئے فلیٹ کی شان و شوکت دیکھ کر متاثر ہوئے بغیر نہ رہ سکے جس پر ڈمپل گرل نے فلیٹ والد پرکاش پڈوکون کو تحفے میں دینے کا فیصلہ کرلیا۔ دوسری جانب دپیکا والدین کیساتھ نئے فلیٹ میں منتقل ہونے کا ارادہ رکھتی ہیں اور جلد ہی پرانے اپارٹمنٹ کو خیرباد کہہ دیں گی۔

موسم کیسا رہے گا ….محکمہ موسمیات کی زبردست پیشگوئی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔ پنجاب کے میدانی علاقوں میں ہلکی دھند پڑنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔ پنجاب کے میدانی علاقوں میں صبح کے اوقات میں ہلکی دھند پڑنے کا امکان ہے۔ گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہا۔ سب سے زیادہ سردی اسکردو میں پڑی،جہاں درجہ حرارت منفی چھ ڈگری تک گرگیا۔ قلات میں منفی چار، ہنزہ منفی تین، استور، کالام، گلگت اور کوئٹہ میں منفی ایک ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔