اسلام آباد(نیوز ڈیسک)بھارتی جارحیت کے نتیجے میں پاکستان نے سفارتی تعلقات ختم یا محدود کرنے پر غور شروع کردیا ہے۔پاکستان نے بھارتی فورسزکی جانب سے لائن آف کنٹرول اورورکنگ باونڈری پرفائرنگ کے بعدمودی حکومت کو پس پردہ انتباہی (وارننگ)سفارتی پیغام میں واضح کردیا ہے کہ اگر بھارت نے ایل اوسی اور ورکنگ باونڈری پرسیزفائرمعاہدے کی پاسداری نہ کی اور آئندہ بلااشتعال فائرنگ کاسلسلہ جاری رکھا تو پاکستان اپنے دفاع میں لامحدود پیمانے پر بھارت کے خلاف واضح جنگی آپشنز کے تحت کارروائیاں کرسکتا ہے۔پیغام میں متنبہ کیاگیا ہے کہ پاکستان ضروری سمجھے گا توبھارت سے تجارتی، سفری اور سفارتی تعلقات…
Author: Daily Khabrain
واشنگٹن (نیوز ڈیسک)امریکا میں مسلمانوں کے خلاف حملوں میں سڑسٹھ فیصد اضافہ ہوا ہے۔ جبکہ دو ہزار پندرہ میں مجموعی طور پر اقلیتوں کے خلاف نفرت میں سات فیصد اضافہ ہوا۔ایف بی آئی نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ امریکا میں مسلمانوں کے خلاف حملوں میں سڑسٹھ فیصد، جبکہ دوہزار پندرہ میں مجموعی طور پر اقلیتوں کے خلاف نفرت میں سات فیصد اضافہ ہوا ہے ۔امریکی ٹی وی کے مطابق ایف بی آئی نے اپنی سالانہ رپورٹ میں کہا ہے کہ مسلمانوں کے خلاف حملوں اور نفرت میں حیرت انگیز اضافہ ہوا۔اعداد و شمار کے مطابق دو ہزار چودہ…
مقبوضہ بیت المقدس(نیوز ڈیسک)اسرائیلی کابینہ نے مقبوضہ غرب اردن کے علاقے میں تعمیر کی گئی ایک غیر قانونی سکیورٹی چوکی کو بھی قانونی شکل دینے کے بل کے مسودے کو منظور کر لیا ہے۔فلسطینی حکومت کے ایک سینیئر اہلکار کا کہنا ہے کہ ان کی حکومت اسرائیل کی جانب سے مجوزہ اشتعال انگیز اقدامات کو روکنے کے لیے اقوام متحدہ کا سہارا لےگی۔فلسطینی صدر محمود عباس کے ترجمان نبیل ابو رودینا کے مطابق غیر قانونی یہودی بستیوں کو قانونی شکل دینے اور نماز کے لیے ہونے والی اذان پر پابندی لگانے جیسے اسرائیلی منصوبوں سے ‘علاقے میں تباہی پھیلے گی۔تین…
ملتان (نیوز ڈیسک) حکومت پنجاب نے سکیورٹی خدشات کے پیش نظر سکول اسمبلی پر پابندی عائد کردی ہے محکمہ تعلیم کے ذرائع کے مطابق سکیورٹی خدشات کے پیش نظر محکمہ تعلیم نے صبح کے اوقات میں اسمبلی نا کروانے کی ہدایت جاری کی ہے اسمبلی کلاس کی سطح پر کروانے کے احکامات بھی جاری کئے گئے ہیں۔یوا ین پی کے مطابق حکومت کو اطلاعات ملی ہیں کہ ملک دشمن عناصر اسمبلی کے دوران کوئی واردات کرسکتے ہیں جس کے پیش نظر تمام سرکاری و پرائیویٹ تعلیمی اداروں کے سربراہوں کو کہا گیا ہے کہ وہ کلاس کی سطح پر اسمبلی…
کراچی (نیوز ڈیسک)کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں قانون نافذ کرنے والے ادارے کے اہلکارپیپلز پارٹی کے سینئر رہنما مشتاق بھٹوکو اپنے ہمراہ لے گئے،مشتاق بھٹو شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کے کزن بھی ہیں۔زرائع کے مطابق گزشتہ روز گلستان جوہر چورنگی کے قریب واقع رہائشی عمارت میں گزشتہ شام قانون نافذ کرنے والے ادارے نے کارروائی کی ،اس کارروائی میں سادہ لباس میں ملبوس اہلکاروں نے مشتاق بھٹو نامی شخص کو حراست میں لیکر تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔پولیس زرائع کے مطابق مشتاق بھٹو کو کرپشن سمیت دیگر معاملات پر تفتیش کے لئے حراست میں لیا…
جہانیاں (نیوز ڈیسک )مخدوم جاوید ہاشمی کے مسلم لیگ ن میں شمولیت میںتاخیر،معاملہ دسمبر کے آخر تک جانے کا امکان۔باوثوق ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ سینئر سیاست دان مخدوم جاوید ہاشمی کی مسلم لیگ ن میں شمولیت کا معاملہ دسمبر کے آخر تک جا سکتا ہے۔ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ توقع کی جا رہی ہے کہ ملتان میں میٹرو بس منصوبے کی افتتاحی تقریب میں جاوید ہاشمی مسلم لیگ ن کی اعلیٰ قیادت کی موجودگی میں شمولیت کا اعلان کریں گے یہ تقریب دسمبر کے آخر تک متوقع ہے۔
لاہور (نیوز ڈیسک)وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے موٹر بائیکس ایمبولینس سروس کے اجرا ءکی منظوری دے دی ۔علاج معالجے کی سہولتوں کی فراہمی کیلئے اصلاحاتی پروگرام کے بارے میں تجاویز کا جائزہ لینے کے لیے لاہور میں منگل کو اجلاس وزیر اعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت ہوا ۔ اس موقع پر موٹر بائیکس ایمبولینس سروس کے اجرا کی منظوری دی گئی ۔ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ترک وزارت صحت کے ماہرین کا وفد جلد پاکستان کا دورہ کرے گا اور نرسوں کی تربیت بارے ترک وزارت صحت کا تعاون خوش آئند ہے ۔ انہوں نے کہا کہ…
لاہور (نیوز ڈیسک)لاہور میں سائنس کالج کے پروفیسر را الطاف کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا۔پولیس کے مطابق منگل کو سائنس کالج کے پروفیسر را الطاف اپنے بیٹے کو اسکول چھوڑ کرگھر جارہے تھے کہ اقبال ٹاﺅن کے علاقے میں موٹر سائیکل سوار نامعلوم ملزمان نے ان کی گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کردی۔فائرنگ کے نتیجے میں پروفیسر راﺅ الطاف موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے، جن کی نعش کو پوسٹ مارٹم کے لیے میو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔پولیس کے مطابق واقعے کی تفتیش کا آغاز کردیا گیا جبکہ شاہدین کے بیانات بھی قلمبند کیے جائیں گے ۔دوسری جانب علاقے…
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وزیراعظم میاں محمد نوازشریف نے کہا ہے کہ بھارتی افواج کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر جان بوجھ کر حالات کو خراب کرنا خطے کے امن اور سکیورٹی کے لئے خطرہ ہے۔ پاکستان بھارتی جارحیت کا ہر طرح سے دفاع کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ پاکستان بھارتی جارحیت پر زیادہ سے زیادہ تحمل کا مظاہرہ کر رہا ہے جسے ہماری کمزوری نہ سمجھا جائے۔ پاکستان کو ایسے اقدامات سے دھمکایا نہیں جا سکتا۔ پاکستان کسی بھی جارحیت سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ پاکستانی فوج کبھی بھی فائرنگ کرنے میں پہل نہیں کرتی۔ تاہم وہ…
سپریم کورٹ کے چیف جسٹس انور ظہیر جمالی نے پاناما کیس میں سماعت 17نومبر تک ملتوی کرتے ہوئے کہا ہے کہ کیس پر اتنی درخواستیں آرہی ہیں شاید الگ سے سیل کھولنا پڑے،ہم بار بار کہہ رہے ہیں سپریم کورٹ تفتیشی ادارہ نہیں ہے ،ہم صرف لندن میں خریدے گئے فلیٹس پر فوکس کریں گے ۔ سماعت کے آغاز پر درخواست گزار طارق اسد ایڈووکیٹ نے سپریم کورٹ کی گزشتہ سماعت کا حکم پڑھا۔ طارق اسد ایڈووکیٹ نے عدالت سے استدعا کی کہ آف شور کمپنیوں کے مالک تمام ارکان پارلیمنٹ کے خلاف تحقیقات کی جائے، یہ بہت اہم کیس…
