Author: Daily Khabrain

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کا تیسرا مرحلہ کل سے شروع ہوگا۔ جیو نیوز کے مطابق پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کا تیسرا مرحلہ آج سے شروع ہوگا،مخصوص نشستوں پرانتخابات تین مرحلوں میں آج سے شروع ہونگے،بلدیاتی مخصوص نشستوں کیلیے پولنگ،17،15 اور 19 نومبر کو ہوگی،پہلے مرحلے میں ضلع کونسل،میونسپل اورمیٹروپولیٹن کارپویشنز کی نشستوں پر پولنگ ہوگی،دوسرے مرحلے میں میونسپل کمیٹیوں کی مخصوص نشستوں پر پولنگ ہوگی،تیسر ے مرحلے میں یونین کونسلزکی مخصوص نشستوں کے لیے پولنگ ہوگی۔

مزید پڑھیں

میں نے اپنی زندگی میں عمران خان کو بہت فون کئے‘ ایس ایم ایس بھی کرتا رہا میں نے دھرنوں‘ کینٹینروں اور جلسوں میں بھی اپنی رائے ضرور اس تک پہنچائی لیکن میں سیاست کی بھول بھلیوں میں گم ہونے کے بجائے اپنے موضوع کی طرف پلٹتا ہوں۔ عمران خان کے بارے میں میرے کچھ تاثرات چھپے تو بہت سے قارئین نے مجھ سے خواہش ظاہر کی کہ میں اٹھارہ برس میں عمران خان کی سیاست کے دلچسپ واقعات بیان کروں‘ لیکن میں پہلے ہی لکھ چکا ہوں کہ بہت کچھ جاننے کے باوجود میں اس موضوع پر اپنا اور…

مزید پڑھیں

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) چینل ۵ کے تجزیوں اور تبصروں پر مشتمل پروگرام ”ضیا شاہد کے ساتھ“ میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر صحافی اور تجزیہ کار ضیا شاہد نے کہا ہے کہ بھارت کی جانب سے آئے روز اشتعال انگیزی اور سرحد پر موجودہ حملوں کے بعد ایک بات سامنے آئی ہے کہ فوج اور حکومت کا اجازت کے حوالے سے نکتہ نظر ایک نہیں ہے بالکل مختلف ہے۔ بھارت ہمارے بارڈر پر اور ایل او سی پر بار بار حملے کر رہا ہے جبکہ کسی پارلیمنٹ میں موجودہ صورتحال بارے کوئی شور نظر نہیں آتا جس کا مطلب ہے کہ…

مزید پڑھیں

لاہور (خصوصی رپورٹ) پاکستان کی تاریخ میں دوسری بار ایک ایسا واقعہ پیش آیا ہے کہ جسے دیکھنے کیلئے تمام لوگوں کو گھروں میں بیٹھنے کے بجائے چھتوں، سڑکوں،پارکوں اور دوسری کھلی جگہوں پر آجانا چاہیے،کیوں کہ ایسا موقع باربار نہیں ملتا، ستر سال بعد چاند زمین کے انتہائی قریب آگیا ہے،پہلی بار پاکستان میں 1948ئ میں چاند زمین کے انتہائی قریب آیا اور لوگوں نے سپر مون کا نظارہ کیا۔ اسلام آباد،لاہور،کراچی،فیصل آباد،ملتان سمیت چھوٹے بڑے شہروں میں چاند کا دلکش نظارہ دیکھنے کیلئے کھلی جگہوں پر آگئے ہیں،پاکستان میں 6:52پر چاندپورے جوبن پر نظر آیا،جسے پاکستان بھر کے…

مزید پڑھیں

اسلام آباد(خصوصی رپورٹ)وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے 5 ہزار روپے کے کرنسی نوٹ کی منسوخی کی افواہوں کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ 40 ہزار روپے کے انعامی بانڈ کے ختم کئے جانے کی افواہیں بھی بے بنیاد ہیں۔ پیر کو وزیر خزانہ نے 5 ہزار کے کرنسی نوٹ کی منسوخی کی افواہوں کی سختی سے تردید کر دی۔ انہوں نے کہاکہ 40 ہزار روپے کے انعامی بانڈ کے ختم کئے جانے کی افواہیں بھی بے بنیاد ہیں۔ بعض عناصر ذاتی مفاد کیلئے ایسی بے بنیاد افواہیں پھیلا رہے ہیں۔ کرنسی نوٹ اور پرائز بانڈ…

مزید پڑھیں

قاہرہ (خصوصی رپورٹ) سیلفی جنون نے مصر میں بھی دو نوجوان لڑکیوں کو ہسپتال پہنچا دیا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق مصر کے شمالی صوبے بورسعید میں دو نوجوان لڑکیاں سیلفی لینے کے دوران عمارت کی چوتھی منزل سے نیچے گرنے سے شدید زخمی ہوگئی جنہیں تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ سکیورٹی ادارے کی تحقیقات سے معلوم ہوا کہ دونوں لڑکیاں التوحید ٹاور کی چوتھی منزل پر واقع ایک فلیٹ کی بالکونی میں سیلفی لینے کی کوشش کر رہی تھی کہ ان کا توازن بگڑ گیا اور زمین پر آ گریں، دونوں لڑکیوں کی…

مزید پڑھیں

کراچی (خصوصی رپورٹ) پاکستانی ٹیسٹ سٹار شعیب ملک ڈھاکہ میں بنگلہ دیش پریمیئر لیگ کو چھوڑ کر اپنے سسرال حیدرآباد دکن پہنچ گئے ہیں جہاں وہ ثانیہ مرزا کی چھوٹی بہن انعم مرزا کی شادی کی تقریبات میں شرکت کریں گے۔ بات چیت کرتے ہوئے شعیب ملک نے کہا کہ انعم مرزا کی شادی کی وجہ سے تین میچوں میں بریسل بلز کی نمائندگی نہیں کرسکوں گا۔ شادی کے بعد 19نومبر کو دوبارہ ٹیم کو جوائن کروں گا۔ شعیب ملک‘ بھارت

مزید پڑھیں

کابل (خصوصی رپورٹ) افغانستان کی سرزمین سے پاکستان میں دہشت گردی پھیلانے کی سازش کا انکشاف ہوا ہے۔ ذرائع کے مطابق افغان صوبے غزنی میں پاکستان مخالف 8 کالعدم دہشت گرد گروپوں نے پاکستان کے خلاف گٹھ جوڑ کرلیا ہے۔ گروپوں نے دہشت گردی کی مشترکہ منصوبہ بندی کی جن میں لشکر جھنگوی العالمی، قاری حسین گروپ، عمر خلیفہ منصور، جماعت الااحرار، کالعدم ٹی ٹی پی شہر یار گروپ شامل ہیں۔ منصوبہ بندی میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے سجنا، جنداللہ اور فضل اللہ گروپ نے بھی شرکت کی۔ انکشاف

مزید پڑھیں

کراچی (خصوصی رپورٹ) پاکستانی روپے کے مقابلے میں انڈین روپے کی قیمت ایک روپیہ ساٹھ پیسے سے گر کراچانک پچاس پیسے رہ گئی ہے۔مارکیٹ میں انڈین کرنسی کاکوئی خریدار نہیں ۔کرنسی ڈیلرز دبئی میں بھی کوئی نہیں مل رہا، کرنسی کا کاروبار کرنے والوں کا کہنا ہے کہ پاکستان میں ان کے پاس تقریباً 15 کروڑ روپے سے زیادہ انڈین کرنسی موجود ہے جو اب انڈیا میں 500 اور 1000 کے نوٹوں پر پابندی کے بعد اپنی اصل قیمت کی چوتھائی قیمت پر فروخت ہو رہی ہے جس سے ان کو شدید نقصان اٹھانا پڑ رہا ہے۔پاکستان ایکسچینج کمپنیز ایسوسی…

مزید پڑھیں

لاہور(خصوصی رپورٹ)بھارتی فورسز کی طر ف سے مسلسل سرحدی خلاف ورزی،شہریوں اورفوجی جوانوں کی شہادت کے بعد پاکستان کی سیاسی اور عسکری قیادت نے ہر محاذ پر بھارت کو بھرپور جواب دینے کی حکمت عملی تیار کر لی ۔مصدقہ ذرائع کے مطابق بھار ت کی طرف سے 224بارجنگ بندی معاہدہ کی خلاف ورزی پر پوری دنیا میں سفارتی سطح پرہندوستانی چہروں اور مقبوضہ کشمیر کے اندر ہونیوالے مظالم کومزید موثر اندازمیں بے نقاب کیا جائیگا،عالمی قوتوں کو باورکرایاجائیگا کہ بلااشتعال جارحیت پر پاکستان کسی حال میں خاموش نہیں رہے گابلکہ اسکا بھرپور جواب دینے کیلئے آخری حدتک جائیگا۔مزیدبتایاگیاکہ گزشتہ روز7جوانوں…

مزید پڑھیں