ینگون ( اے این این ) سرکاری فوج نے مسلم آبادی کو گن شپ ہیلی کاپٹروں سے نشانہ بنایا،کارپٹ بمباری سے 430عمارتیں تباہ ،مقامی مسلم برادری نے واقعہ پر شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسلمان آبادی پر حملے برما کی فوج کا پسندید مشغلہ ،عالمی برادری کی خاموشی افسوسناک ،مظالم کی آزادانہ تحقیقات کی جائے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق میانمار فوج کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ریاست ریکھائن میں روہنگیا مسلمانوں کے دیہاتوں میں سرچ آپریشن کیا گیا اس دوران گن شپ ہیلی کاپٹروں کا بھی استعمال کیا گیا جس میںمتعددروہنگیائی…
Author: Daily Khabrain
اسلام آباد (آن لائن) دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ ترک صدر رجب طیب اردوان (16)نومبر کو دو روزہ دورے پر پاکستان آئیں، رجب طیب اردوان کا بطور صدر پاکستان کا پہلا دورہ ہو گا۔ ترک صدر پاکستانی ہم منصب ، وزیراعظم نواز شریف اور دیگر اہم شخصیات سے ملاقات کریں گے۔ پیر کے روز دفتر خارجہ کے جاری بیان کے مطابق ترک صدر رجب طیب اردوان 16نومبر کو دو روزہ دورے پر پاکستان پہنچیں گے۔ رجب طیب اردوان صدر ممنون حسین کی دعوت پر پاکستان ہیں۔ ترک صدر پاکستانی پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے بھی خطاب کریں گے۔ ترجمان…
سئیول(اے ایف پی) کرپشن سیکنڈل پر جنوبی کوریا کے دارالحکومت سئیول میں شہریوں کی بہت بڑی تعداد نے ملکی صدر پارک گون کے خلاف ایک انتہائی بڑے مظاہرے میں شرکت کی ہے، یہ لوگ کرپشن سیکنڈل کے تناظر میں خاتون صدر سے مستعفیٰ ہونے کا مطالبہ کررہے تھے، مظاہرے کے منتظمین کے مطابق اس احتجاج میں10 لاکھ کے قریب لوگ شریک تھے، مظاہرے کی سکیورٹی کیلئے حکام نے پچیس ہزار پولیس اہلکار تعینات کررکھے تھے، اس مظاہرے میں سکولوں کے نو عمر طلباءبھی شامل تھے۔ مظاہرین مطالبہ کررہے تھے کہ وہ بہتر انداز میں اپنے فرائض انجام دینے میں ناکام…
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)شاہ محمود قریشی کی زیر صدارت تحریک انصاف کے وفد نے ترک سفیر سے ملاقات کی اور پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے بائیکاٹ کی وجوہات کے حوالے سے آگاہ کیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق شاہ محمود قریشی کی قیادت میں ملنے والے پی ٹی آئی کے وفد نے ترک سفیر سے ملاقات میں ترک صدر کے دورہ پاکستان کے حوالے سے بات چیت کی جبکہ پی ٹی آئی کے وفد کی ترک صدر سے ملاقات کی بھی درخواست کی۔ اس موقع پر شاہ محمود قریشی نے ترک سفیر سے کہا کہ ترکی پاکستان کا قریبی ترین دوست…
واشنگٹن، بیجنگ، اسلام آباد (آئی این پی) نو منتخب امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کی جیت کے بعد امریکا میں نفرتیں بڑھنے لگیں،ٹریفک کی خلاف ورزی پر جرمانے کی بجائے پولیس اہلکار نے پاکستانی نژاد ڈرائیورکو دھمکی دی کہ میں تم سے تمام چیزیں چھین لوں گا،پاکستانی نژادشہری سی این این کے صحافی ڈیوڈ گریگوری کاڈرائیورہے،جو واقعے کے وقت کارمیں پچھلی نشست پرموجود تھے، انہوں نے یہ جملہ سنا بھی اوربعدمیں بتایا کہ پولیس آفیسر نے ڈارئیور کو یہ بھی دھمکی دی کہ میں تمارا سر بھی اتار لوں گا۔اس واقعے کو انٹر نیٹ پر شیئر کئے جانے کے بعد پولیس حکام…
راولپنڈی، جہلم(نیوز ایجنسیاں، بیورو رپورٹ) بھارتی فورسز کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر بھمبر سیکٹر میں بلااشتعال فائرنگ سے 7فوجی جوان شہید ہو گئے، پاک فوج کی جانب سے جوابی کارروائی میں بھارتی چیک پوسٹوں کو موثر طریقے سے نشانہ بنایا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے مطابق بھارتی فورسز کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر بھمبر سیکٹر میں بلااشتعال فائرنگ سے 7فوجی جوان شہید ہوگئے، بھارت کی جانب سے رات گئے ایل او سی پر فائرنگ کی گئی۔آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کی جانب سے جوابی کارروائی میں بھارتی چیک پوسٹوں…
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک‘ آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان لیگل ٹیم سے ملاقات کی ہے جس دوران سپریم کورٹ میں کل کی سماعت سے متعلق مشاورت کی ہے۔ تفصیلات کے مطابق عمران خان نے خان نے پاناما پیپرز کیس میں عدالت میں جمع کروائی گئی دستاویزات پر حامد خان ،فیصل چوہدری اور وکلاءسے مشاور تکی جبکہ وزیراعظم نوازشریف اور ان کے بچوں کی جانب سے جمع کروائے گئے جوابات پر بھی تفصیلی گفتگو کی گئی۔ پاکستان تحریک انصاف نے شریف خاندان کی کمپنیوں اور بیرون ملک جائیداد کے مزید شواہد جمع کرنے کے لئے پارٹی کی لندن…
لاہور (اپنے سٹاف رپورٹر سے) وزےراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشرےف اوروزےراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے مابےن لاہور ائےرپورٹ پر ملاقات ہوئی،جس مےںباہمی دلچسپی کے امور،بےن الصوبائی ہم آہنگی کے فروغ اوردےگر امورپر تبادلہ خےال ہوا۔ دونوں وزرائے اعلی نے صوبوں کے مابین تعلقات مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اظہار کیااوردونوں صوبوں کے درمیان باہمی تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق کیا گیا ۔ وزےراعلیٰ پنجاب محمدشہبازشرےف نے اس موقع پر بات چےت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان 4 اکائیوں، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان پر مشتمل ہے او ر ملک کی تمام اکائیوں کو وطن عزیز کو درپیش مسائل…
لندن (وجاہت علی خان سے‘ آئی این پی) پاکستان اور برطانیہ نے انسداد دہشت گردی‘ منظم جرائم‘ غیر قانونی امیگریشن ‘ منی لانڈرنگ اور انسداد منشیات سمیت انٹیلی معلوما ت اور سکیورٹی کے شعبوں میں تعاون جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے ، وزیر داخلہ چوہدری نثار نے برطانیہ سے عمران فاروق قتل کیس میں الطاف حسین، محمد انور اور دیگر کر داروں تک رسائی کا مطالبہ کر دیا جبکہ برطانیہ پر واضح کیا گیا ہے کہ عمران فاروق کا قتل الطاف حسین نے کرایا ، 22 اگست کی تقریر پر الطاف حسین کے خلاف بھر پور کارروائی کا مطالبہ…
نیلسن (آئی این پی) آجکل پاکستانی ٹیسٹ کپتان مصباح الحق کیلئے ترجمان کی ذمہ داری ان کی بیوی عظمی بخوبی نبھاہ رہی ہیں جنہوں نے کرائسٹ چرچ میں آنے والے زلزلے اور ٹیم کی صورتحال اور اس کی روانگی سے متعلق کرکٹ شائقین کو باخبر رکھا اور ٹیم منیجر کی نسبت کہیں زیادہ محترک نظرآئیں۔سونامی کے الرٹ کے بعدپاکستان ٹیم کی نیلسن سے کرائسٹ چرچ کی جانب روانگی غیریقینی ہونے کی اطلاعات تھیں لیکن پیر کی صبح تک پاکستان ٹیم کے منیجرنے اس بارے میں کوئی اطلاع نہ تھی البتہ عظمی مصباح الحق تواتر کے ساتھ اپنے فالورز کو ٹیم…
