کراچی (ویب ڈیسک) دنیا بھر کی طرح پاکستان میں غیر معمولی طور پر بڑا اور واضح چاند ’ سپرمون ‘ اپنے جلوے دکھارہا ہے تاہم 6 بچ کر 52 منٹ پر پورا چاند نمایاں اور جوبن پر ہوگا۔ چاند کے بڑے ہونے کا آپ کی خوش نصیبی اور بدقسمتی سے کوئی تعلق نہیں بلکہ یہ ایک قدرتی مظہر ہے جو ا±س وقت ہوتا ہے جب چاند نہ صرف زمین سے کم ترین فاصلے پر ہو بلکہ اس موقع پروہ نئے چاند (ہلال) یا پورے چاند (بدرِ کامل) کی صورت میں دکھائی بھی دے رہا ہو۔ماہرین کا کہنا ہے کہ 14…
Author: Daily Khabrain
جہلم (ویب ڈیسک)آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے بھارتی فائرنگ پر بھرپور اورموثر جواب جاری رکھنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مادروطن کے دفاع میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھیں گے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق لائن آف کنٹرول پر بھارتی فائرنگ سے شہید جوانوں کی نماز جنازہ جہلم میں اداکردی گئی جس میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف سمیت پاک فوج کے دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی جب کہ اس موقع پر آرمی چیف نے بھارتی گولہ باری سے شہید ہونے والے جوانوں کو بہادری پر زبردست خراج تحسین پیش…
عمران خان کے وکیل نعیم بخاری نے پاناما لیکس میں وزیر اعظم نواز شریف اور ان کے گھر والوں کے اثاثوں سے متعلق دستاویزات اور شواہد سپریم کورٹ رجسٹرار آفس میں جمع کرادیئے ہیں،دستاویز کے مطابق نوازشریف کے وزارت اعلیٰ کے دورمیں شریف خاندان کی صنعتوں نے تیزی سے ترقی کی۔ان کے ذمہ 6 ارب 14 کروڑ روپے کے بینک قرضہ جات ہیں۔دستاویز میں کہا گیا ہے کہ شریف خاندان نےساڑھے14کروڑ روپے منی لانڈرنگ کی۔ 1988ءسے 1991ء تک 5 کروڑ 60 لاکھ روپےہنڈی سےبیرون ملک منتقل کیے۔نوازشریف کے کاروباری شراکت دارخالد سراج نے منی لانڈرنگ سے پردہ اٹھایا۔ دستاویز کے…
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق کنٹرول لائن پر بھمبرسیکٹرمیں بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ کے نتیجے میں 7 فوجی شہید ہوگئے، پاک فوج کی جانب سے بھی بھر پور کارروائی کی گئی اور جواب میں بھارتی چوکیوں کو نشانہ بنایا گیا۔ زرائع کے مطابق پاک فوج کی جوابی کارروائی میں متعدد بھارتی فوجی بھی مارے گئے۔نوجوان حریت پسند کشمیری رہنما برہان وانی کی شہادت کے بعد سے بھارتی فوج نے مقبوضہ کشمیرمیں ظلم اور بربریت کی انتہا کردی ہے اور اس صورتحال سے دنیا بھر کی توجہ ہٹانے کے لیے بھارت کنٹرول لائن…
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) بحریہ ٹاون کے بانی ملک ریاض نے کہا ہے کہ میں اپنی کل آمدنی کا 75فیصدفی سبیل اللہ خرچ کرتا ہوں، ایک کیا 10شربت گلہ کو گھر دینے کے لئے تیار ہوں۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ہم نے بحریہ ٹاون میں مڈل کلاس اور لوئر کلاس کو 5،5لاکھ میں مکمل گھر دیے، جن کے پاس رہنے کو گھر نہ بھی ہو اسے مفت میں مکمل تیار گھر دیتے ہیں۔ یہ سب مجھے میرے اللہ کا دیا ہوا ہے ، ہم ایسے کام کرتے ہیں لیکن کسی…
رائے ونڈ ( نامہ نگار) تبلیغی جتماع کا دوسرا مرحلہ مولانا ابراہیم جمیل کی اجتماعی دعا کے بعد اختتام پذیر ہوگیا، اللہ کے راستے میں وقت لگانے والے ہزاروں اسلام پنڈال میں موجود ہیں جو تشکیل کے بعد تبلیغ دین کے لئے نکلیں گے جبکہ باقی لاکھوں مندوبین اپنے آبائی شہروں کےلئے روانہ ہوگئے ہیں ، اجتماعی دعا میں لاکھوں مندوبین کے ہمراہ امیر جماعت اسلامی سراج الحق ،مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب مرزا جاوید بھی شریک ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ اسلام ہمیں ایک دوسرے کے کام آنے کا درس دیتا ہے ،اجتماع کے دونوں مراحل امن و امان کے…
لاہور (ایجوکیشن رپورٹر)امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ نیوز گیٹ پر جلد وعدہ معاف گواہ سامنے آنے کی توقع ہے،حکومت کی غیر سنجیدگی کا یہ عالم ہے کہ نیوز گیٹ جیسے قومی سلامتی کے مسئلے کو بھی سنجیدگی سے نہیں لیا گیا اور وزیر داخلہ کی وضاحتوں سے تاثر ابھرتاہے کہ یہ کوئی انتہائی غیر اہم ایشو ہے جس پر خواہ مخواہ شور مچایاجارہا ہے،جمہوری ملک میں سب کچھ پارلیمنٹ ہوتی ہے مگر یہاں تمام اختیارات کو وزیر اعظم نے اپنی مٹھی میں بند کررکھا ہے، کرپشن کے الزامات کے بعداخلاقی طور پر وزیر اعظم…
لاہور(نامہ نگار)سندر کے علاقے میں دو افراد نے مبینہ طور پر 23سالہ لڑکی کا اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا ،پولیس تاحال مقدمہ درج نہ کر سکی ، آزاد کشمیر کی رہائشی عروج نامی لڑکی کا کہنا ہے کہ وہ لاہور میں تعلیم حاصل کرنے کے لئے آئی تھی یہاں پر مصطفی نامی شخص نے اپنے ساتھی سے ملکر اس کو اغوا کرکے زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد اس کی فحش ویڈیو بنا لی ہے ملزمان اس سے پیسے اور زیورات بھی لیکر اس کو داتا دربار کے قریب چھوڑ کر فرار ہو گئے وہ ملزمان کے خلاف تھانہ…
بھارتی افواج نے جنگی جنون میں مبتلا ہو کر ایک بار پھر ایل او سی پر فائرنگ کا سلسلہ شروع کر دیا جس سے پاک فوج کے 7 جوان شہید ہوگئے ۔ بھارتی افواج کی جانب سے اندھا دھند فائرنگ کا سلسلہ بھمبر سیکٹر میں شروع ہوا جو بہت دیر تک بلاتعطل جاری رہا ، اس دوران بھارتی افواج کی فائرنگ سے پاک فوج کے 7 جوانوں نے جام شہادت نوش کیا ، دوسری طرف بھارتی افواج کی فائرنگ کے جواب میں پاکستانی افواج کی فائرنگ سے تین بھارتی چوکیاں بھی تباہ ہوگئیں جبکہ متعدد بھارتی فوجی جہنم واصل ہوگئے…
لاہو ر(این این آئی )سربراہ پاکستان عوامی مسلم لیگ شیخ رشید احمدنے کہا ہے کہ پانامہ لیکس کے معاملے میں اگرسپریم کو رٹ سے بھی انصاف نہ ملا تو ملک میں خانہ جنگی ہو جائے گی، سپریم کو رٹ سے ہی انصاف کی امید ہے ، 2016ءنو ازحکومت کے خاتمے کا سال ہے ،میرا سیاسی استخارہ یہ کہتا ہے کہ جنرل راحیل شریف توسیع نہیں لیں گے ، اگر صرف نوازشریف کی جگہ متبادل وزیر اعظم آ جائے اور سارا نظام یونہی چلتا رہے تو پھر عمران خان کو اورمجھے کوئی فائدہ نہیں ، کیونکہ ہم تو چاہتے ہیں کہ…
