تازہ تر ین

پنجاب, سندھ کے وزراءاعلیٰ کی ائیرپورٹ پر ملاقات

لاہور (اپنے سٹاف رپورٹر سے) وزےراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشرےف اوروزےراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے مابےن لاہور ائےرپورٹ پر ملاقات ہوئی،جس مےںباہمی دلچسپی کے امور،بےن الصوبائی ہم آہنگی کے فروغ اوردےگر امورپر تبادلہ خےال ہوا۔ دونوں وزرائے اعلی نے صوبوں کے مابین تعلقات مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اظہار کیااوردونوں صوبوں کے درمیان باہمی تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق کیا گیا ۔ وزےراعلیٰ پنجاب محمدشہبازشرےف نے اس موقع پر بات چےت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان 4 اکائیوں، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان پر مشتمل ہے او ر ملک کی تمام اکائیوں کو وطن عزیز کو درپیش مسائل کے حل کیلئے مکمل ہم آہنگی اور یگانگت کے ساتھ آگے بڑھنا ہے۔ہم سب نے اتحاد و اتفاق کے راستے پر چلتے ہوئے پاکستان کو مضبوط بنانا ہے ۔پاکستان ہم سب کا ہے اوراسے ملکرسنوارنا ہے ۔چاروں اکائےاں ترقی کرےں گی تو ہی پاکستان ترقی کرے گا۔ذاتی مفادات کو چھوڑ کر قومی مفادات کو ترجےح دےنا ہو گی۔انہوںنے کہا کہ سندھ مےں بسنے والے ہمارے بھائی ہےں ۔پنجاب کے تعلےمی پروگراموں مےں سندھ سمےت تمام صوبوں کے ہونہار بچوں کو شامل کےا گےاہے اورپنجاب حکومت کے اس اقدام سے قومی ےکجہتی اورقومی وحدت فروغ پارہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بھی پاکستان کے چاروں صوبے اور وفاقی حکومت مکمل ہم آہنگی کے ساتھ آگے بڑھ رہے ہیں، بلاشبہ اجتماعی بصیرت سے کئے گئے فیصلے اور مشترکہ کاوشیں رنگ لائیں گی اور انشاءاللہ پاکستان امن و سلامتی کا گہوارہ بنے گا۔وزیر اعلی محمد شہباز شریف نے پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما جہانگیر بدر کے انتقال پر وزیر اعلی سندھ اور سندھ کابینہ کے وزراءکے ساتھ اظہار تعزیت کرتے ہوئے مرحوم کی سیاسی و جمہوری خدمات کو خراج عقیدت پیش کیااو رکہا کہ جہانگےر بدر مرحوم کی جمہورےت اور پیپلز پارٹی کےلئے گرانقدر خدمات ہےں جہانگیر بدر ایک مخلص کارکن اوررہنما تھے جنہوں نے جمہوریت کیلئے صعوبتیں بھی برداشت کیں- وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف سے پاکستان میں ترکی کے سفیر ایس بابر گرگن (Mr. S. Babur Girgin) نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور، پاک ترک تعلقات کے فروغ اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور ترکی کے مابین تاریخی برادرانہ تعلقات موجود ہیں اور مسلم لیگ (ن) کی موجودہ حکومت کے دور میں دونوں ممالک کے تعلقات کو نئی جہت ملی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور ترکی بین الاقوامی امو رپر یکساں موقف رکھتے ہیں اور دونوں ممالک کے عوام مشکل حالات میں ہمیشہ ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور ترکی کے مابین باہمی اعتماد اور باہمی احترام کا مضبوط رشتہ موجود ہے اور دونوں ممالک کے تعلقات مضبوط معاشی روابط میں بدل چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ترکی نے اپنے عظیم قائد رجب طیب اردوان کی قیادت میں تیز رفتاری سے ترقی کی منازل طے کی ہیں اور ترکی کی تیز رفتار ترقی آج اقوام عالم کیلئے رول ماڈل ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور ترکی کے عوام کے دل ایک ساتھ دھڑکتے ہیں اور ترکی نے ہر آڑے وقت میں پاکستان کا بھرپور ساتھ دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ترکی کے عوام نے گزشتہ دنوں اپنے عظیم قائد رجب طیب اردوان کی قیادت میں جس طرح بغاوت کی کوشش ناکام بنائی اس کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی۔ وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ صوبے کی تیز رفتار ترقی اور عوام کی خوشحالی کے جامع پروگرام پر عمل پیرا ہیں اور اس مقصد کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔ عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں کی جلد تکمیل ہماری اولین ترجیح ہے تاکہ عوام جلداز جلد ان کے ثمرات سے مستفید ہو سکیں۔ وسائل قوم کی امانت سمجھتے ہوئے نہایت شفاف طریقے سے عوام کو سہولتوں کی فراہمی کے منصوبوں پر صرف کئے جا رہے ہیں۔وہ آج یہاںمختلف ترقیاتی منصوبوں پر عملدرآمد کا جائزہ لینے کے حوالے سے اعلیٰ سطح کے اجلاس کی صدارت کر رہے تھے جس میں وفاقی وزیر ریلویز خواجہ سعد رفیق اور اراکین اسمبلی نے بھی شرکت کی۔وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم نوازشریف کی قیادت میں ہم اپنے ترقیاتی ایجنڈے کی تکمیل کیلئے ہرممکن اقدامات کر رہے ہیں اور ترقیاتی ایجنڈے کے تحت صوبہ بھر میں مختلف جاری ترقیاتی منصوبوں کی جلد تکمیل کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا ہر قدم عوام کی ترقی اور خوشحالی کیلئے اٹھ رہا ہے۔ ایک ایک پائی عوام کی امانت ہے اور تمام وسائل شفاف طریقے سے عوام کی فلاح بہبود پر صرف کئے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت کے تمام ترقیاتی منصوبے شفافیت، رفتار اور معیار کا منہ بولتا ثبوت ہیںاور ہمارے ترقیاتی منصوبوں پر کوئی بھی انگلی نہیں اٹھا سکتا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain