All posts by Daily Khabrain

پاکستان میں ’’سپرمون‘‘ کا نظارہ جاری

کراچی (ویب ڈیسک) دنیا بھر کی طرح پاکستان میں غیر معمولی طور پر بڑا اور واضح چاند ’ سپرمون ‘ اپنے جلوے دکھارہا ہے تاہم 6 بچ کر 52 منٹ پر پورا چاند نمایاں اور جوبن پر ہوگا۔ چاند کے بڑے ہونے کا آپ کی خوش نصیبی اور بدقسمتی سے کوئی تعلق نہیں بلکہ یہ ایک قدرتی مظہر ہے جو ا±س وقت ہوتا ہے جب چاند نہ صرف زمین سے کم ترین فاصلے پر ہو بلکہ اس موقع پروہ نئے چاند (ہلال) یا پورے چاند (بدرِ کامل) کی صورت میں دکھائی بھی دے رہا ہو۔ماہرین کا کہنا ہے کہ 14 اور 15 نومبر 2016 کی درمیانی شب نمودار ہونے والا سپر م±ون (جو دراصل بدرِ کامل بھی ہوگا) آسمان پر اپنی ظاہری جسامت کے اعتبار سے مختصر ترین بدرِ کامل (مائیکرو م±ون) کے مقابلے میں 14 فیصد زیادہ بڑا اور30 فیصد زیادہ روشن ہوگا۔

مادروطن کے دفاع میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھیں گے

جہلم (ویب ڈیسک)آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے بھارتی فائرنگ پر بھرپور اورموثر جواب جاری رکھنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مادروطن کے دفاع میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھیں گے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق لائن آف کنٹرول پر بھارتی فائرنگ سے شہید جوانوں کی نماز جنازہ جہلم میں اداکردی گئی جس میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف سمیت پاک فوج کے دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی جب کہ اس موقع پر آرمی چیف نے بھارتی گولہ باری سے شہید ہونے والے جوانوں کو بہادری پر زبردست خراج تحسین پیش کیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق نماز جنازہ کے بعد آرمی چیف راحیل شریف کو جہلم میں سرحدی کمانڈرز نے کنٹرول لائن کی صورتحال پر بریفنگ دی۔ آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے بھارتی فائرنگ پر بھرپور اورموثر جواب جاری رکھنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ مادروطن کے دفاع میں کوئی کسر اٹھانہیں رکھیں گے اور پاک سر زمین کے مکمل دفاع کے لیے پاک فوج بھرپور جواب دینے کے لیے ہر دم تیار ہے۔بھارتی فوج کی فائرنگ سے شہید ہونے والوں میں حوالدار ظفرحسین، حوالدار ابراراحمد شہید، حویلی کہوٹہ کے لانس نائیک محمدشوک، تلہ کنگ کے رہائشی سپاہی محمد الیاس، سماہنی آزادکشمیر کے سپاہی محمد تنویر اور لکی مروت کے لانس نائیک محمد حلیم سمیت اٹھ مقام کے سپاہی پرویز بھی شامل ہیں۔

بھارتی افواج نے جنگی جنون میں مبتلا ہو کر ایک بار پھر ایل او سی پر فائرنگ کا سلسلہ شروع کر دیا جس سے پاک فوج کے 7 جوان شہید ہوگئے ۔ بھارتی افواج کی جانب سے اندھا دھند فائرنگ کا سلسلہ بھمبر سیکٹر میں شروع ہوا جو بہت دیر تک بلاتعطل جاری رہا ، اس دوران بھارتی افواج کی فائرنگ سے پاک فوج کے 7 جوانوں نے جام شہادت نوش کیا ، دوسری طرف بھارتی افواج کی فائرنگ کے جواب میں پاکستانی افواج کی فائرنگ سے تین بھارتی چوکیاں بھی تباہ ہوگئیں جبکہ متعدد بھارتی فوجی جہنم واصل ہوگئے ۔ پاکستان کی جانب سے بھارتی افواج کی فائرنگ پر شدید احتجاج کیا گیا ۔

شریف فیملی کیخلاف سپریم کورٹ میں شواہد جمع

عمران خان کے وکیل نعیم بخاری نے پاناما لیکس میں وزیر اعظم نواز شریف اور ان کے گھر والوں کے اثاثوں سے متعلق دستاویزات اور شواہد سپریم کورٹ رجسٹرار آفس میں جمع کرادیئے ہیں،دستاویز کے مطابق نوازشریف کے وزارت اعلیٰ کے دورمیں شریف خاندان کی صنعتوں نے تیزی سے ترقی کی۔ان کے ذمہ 6 ارب 14 کروڑ روپے کے بینک قرضہ جات ہیں۔دستاویز میں کہا گیا ہے کہ شریف خاندان نےساڑھے14کروڑ روپے منی لانڈرنگ کی۔ 1988ءسے 1991ء تک 5 کروڑ 60 لاکھ روپےہنڈی سےبیرون ملک منتقل کیے۔نوازشریف کے کاروباری شراکت دارخالد سراج نے منی لانڈرنگ سے پردہ اٹھایا۔

دستاویز کے مطابق ٹیکس گوشواروں میں بیرون ملک بھیجی گئی رقم کا ٹیکس گوشواروں میں ذکر نہیں کیا گیاجبکہ نوازشریف نے اس دوران صرف 897روپے انکم ٹیکس اداکیا۔دریں اثناء وزیراعظم نوازشریف کے بچوں کی طرف سے جمع کرائی گئی درخواست میں سپریم کورٹ سے استدعا کی گئی ہے کہ ہم نے سلمان اسلم بٹ کی جگہ اکرم شیخ کی بطور وکیل خدمات حاصل کرلی ہیں۔شریف فیملی کی طرف سے وکیل کی تبدیلی کی درخواست ایڈووکیٹ آن ریکارڈ رفاقت حسین نے جمع کرائی ۔

جمع کرائے دستاویزات اور شواہد 686 صفحات پر مشتمل ہیں جنہیں 5 بند ڈبوں میں جمع کرایا گیا ہے۔ ان دستاویزات میں شریف خاندان کے بینک اکاؤنٹس اور قرضہ جات کی تفصیلات سمیت اہم شواہد شامل ہیں۔دستاویزات میں کہا گیا ہےکہ نوازشریف جب پہلی مرتبہ پنجاب کے وزیر خزانہ بنے تو ان کی صرف ایک فیکٹری تھی لیکن وزیر خزانہ کا قلمدان سنبھالنے کے بعد ان کے پنجاب میں انڈسٹریل یونٹس تیزی سے بڑھے اور صوبائی وزیر خزانہ ہوتے ہوئے نوازشریف کی فیکٹریوں کی تعداد 20 ہوگئی۔

بھارت آپے سے باہر ….7فوجی شہید

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق کنٹرول لائن پر بھمبرسیکٹرمیں بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ کے نتیجے میں 7 فوجی شہید ہوگئے، پاک فوج کی جانب سے بھی بھر پور کارروائی کی گئی اور جواب میں بھارتی چوکیوں کو نشانہ بنایا گیا۔ زرائع کے مطابق پاک فوج کی جوابی کارروائی میں متعدد بھارتی فوجی بھی مارے گئے۔نوجوان حریت پسند کشمیری رہنما برہان وانی کی شہادت کے بعد سے بھارتی فوج نے مقبوضہ کشمیرمیں ظلم اور بربریت کی انتہا کردی ہے اور اس صورتحال سے دنیا بھر کی توجہ ہٹانے کے لیے بھارت کنٹرول لائن اور ورکنگ باؤنڈری پر مسلسل اشتعال انگیزی کررہا ہے۔

آمدن کا 75 فیصد اللہ کی راہ میں خرچ کرتا ہوں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) بحریہ ٹاون کے بانی ملک ریاض نے کہا ہے کہ میں اپنی کل آمدنی کا 75فیصدفی سبیل اللہ خرچ کرتا ہوں، ایک کیا 10شربت گلہ کو گھر دینے کے لئے تیار ہوں۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ہم نے بحریہ ٹاون میں مڈل کلاس اور لوئر کلاس کو 5،5لاکھ میں مکمل گھر دیے، جن کے پاس رہنے کو گھر نہ بھی ہو اسے مفت میں مکمل تیار گھر دیتے ہیں۔ یہ سب مجھے میرے اللہ کا دیا ہوا ہے ، ہم ایسے کام کرتے ہیں لیکن کسی کو بتاتے نہیں اورنہ ہی کبھی کسی کا پردہ اٹھاتے ہیں۔میں کسی اور کو نہیں صرف اللہ کو جواب دہ ہوں، مجھے اپنے اللہ کے سوا کسی کا خوف نہیں ہے۔ مغرب میں جب کسی پر کوئی الزام لگتا ہے تو وہ استعفی دے دیتا ہے جبکہ پاکستان کا ہر آدمی دوسرے کو الزام دیتا ہے اورخود کچھ نہیں کرتا۔احتساب زمانہ حال کا ہونا چاہیے ماضی کے گڑے مردے نہ اکھاڑے جائیں ،ان سب سے صرف وقت ضائع ہو رہا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ وہ شربت گلہ کو ایک کیا10 گھر دینے کے لئے تیار ہیں۔ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ 5ہزار،1ہزار کا نوٹ اور بونڈز کو بند کر دینا چاہیے،رشوت اپنے آپ کم ہو جائے گی،ہر پراجیکٹ کو آنر شپ دینی چاہیے،نیلسن منڈیلا کی طرح کا فارمولا پاکستان میں بھی ہونا چاہیے۔جس دن پاکستان سے خوشامد ختم ہو جائے گی ملک ٹھیک ہو جائے گا، جب نواز شریف کو مسٹر پرائم منسٹر کہہ کر بلایا جائے گا اس دن ملک ٹھیک ہو جائے گا۔کلرک اور سیکرٹری کا واش روم ایک ہو تو مسئلہ حل ہو جائے گا۔ان کا کہنا تھا کہ جو کام جنرل راحیل شریف نے کیا وہ پہلے کسی آرمی چیف نے نہیں کیا، فوج اور سول قیادت مل بیٹھ کر اپنے دائرہ کار متعین کرلیں تو حالات بہتر ہو جائیں گے۔ گورنمنٹ سکول کے ٹیچرز کو زبان بھی ٹھیک سے بولنی نہیں آتی وہ کیا تعلیم عام کریں گے اور پرائیویٹ سکولوں میں فیسیں بہت زیادہ ہیں غریب کہاں جائیں، جس ملک نے اپنی عوام کا خیال رکھا ہے وہ ہمیشہ کامیاب ہی ہوا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کی ترقی کی راہ میں رکاوٹ ہمارے چینلزہیں، یہ سب اپنا کام ٹھیک طریقے سے کریں تو کوئی پریشانی نہیں ہوگی۔ ہمارے ملک میں ابھی تک انقلاب نہیں آیا،انقلاب سے ملکوں کی حالت بدل جاتی ہے لیکن ملک کی موجودہ مذہبی اور سیاسی قیادت میں مجھے کسی سے کوئی امید نہیں ہے۔ پاکستانیوں کا 380بلین ڈالر سرمایہ بیرون ملک ہے لیکن میری دولت اس ملک کے عوام کی امانت ہے،میرا خاندان ہمیشہ اس ملک کی ترقی کے لئے کام کرتا رہے گا۔ ”اللہ کے کرم سے مجھے پاکستان کا مستقبل بہت اچھا نظر آرہا ہے۔ اس ملک کی خوشحالی کے لئے 50ملک ریاض قربان ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بیورو کریسی اور سیٹیبلشمنٹ نے نہ زرداری کو کام کرنے دیا نہ نوازشریف کو کام کرنے دے رہی ہے۔

رائیونڈ اجتماع …. لاکھوں افراد کی گڑ گڑا کر دعا …. ”اے اللہ ہمارے گناہ معاف فرما “

رائے ونڈ ( نامہ نگار) تبلیغی جتماع کا دوسرا مرحلہ مولانا ابراہیم جمیل کی اجتماعی دعا کے بعد اختتام پذیر ہوگیا، اللہ کے راستے میں وقت لگانے والے ہزاروں اسلام پنڈال میں موجود ہیں جو تشکیل کے بعد تبلیغ دین کے لئے نکلیں گے جبکہ باقی لاکھوں مندوبین اپنے آبائی شہروں کےلئے روانہ ہوگئے ہیں ، اجتماعی دعا میں لاکھوں مندوبین کے ہمراہ امیر جماعت اسلامی سراج الحق ،مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب مرزا جاوید بھی شریک ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ اسلام ہمیں ایک دوسرے کے کام آنے کا درس دیتا ہے ،اجتماع کے دونوں مراحل امن و امان کے ساتھ پایہ تکمیل تک پہنچنے پر سرکاری اور اجتماع کی انتظامیہ نے شکرانے کے نوافل ادا کئے ۔ اجتماعی دعا کے وقت رقت آمیز مناظر نظر آئے لاکھوں افراد اللہ کے حضور اپنے گناہوں کی معافی، دین الٰہی کی سربلندی،سنت نبوی پر عمل پیرا ہونے کی توفیق ،پاکستان کی سالمیت، ملک دشمنوں سے تحفظ، بیماریوں سے شفائ، آسمانی آفات کے ٹالے جانے کی دعائیں مانگتے ہوئے زارو قطار رو رہے تھے۔ آہوں اور سسکیوں سے پرسوز آمین کی صداﺅں سے پنڈال گونج رہا تھا۔ دعا سے قبل مرکزی امیر حاجی عبدالوہاب نے بیان کیا جبکہ نماز فجر کے بعد مولانا خورشید نے ہدایات دیتے ہوئے فرمایا کہ اللہ کے ساتھ اپنا تعلق استوار کرنا بہت بڑی بات ہے پیارے پیغمبر حضرت محمد رسول اللہ کے فرمان کے مطابق ہم اللہ تعالیٰ پر بن دیکھے ایمان لائے اور ایک ایسی عظیم ہستی جس کو کسی مسلمان نے آج تک دیکھا ہی نہیں اسے اپنا خالق و مالک اور رب کائنات تسلیم کر کے غیب پر ایمان لے آئے اور اس کے احکامات کے سامنے سرتسلیم خم کر لیا جو بھی انسان نبی مکرم کا کلمہ پڑھ کر اللہ تعالیٰ کے ساتھ اپنے رابطے کو مضبوطی سے قائم رکھتا ہے تو پھر اللہ اسے کبھی تنہا نہیں چھوڑتا اور قدم بقدم ہر حال میں اس کو دنیا میں بھی اور آخرت میں بھی عظیم مرتبوں سے نوازتا ہے اور اسے دنیا و آخرت میں رسوائی سے بھی بچاتا ہے۔ اللہ تعالی نے قرآن پاک میں اپنے ساتھ محبت کا معیار نبی اکرم کی سنت مبارکہ پر سختی سے کاربند رہنے کو قرار دیا ہے ،اللہ نے فرمایا کہ اے میرے پیغمبر کہہ دیجئے کہ اگر تم اللہ سے محبت رکھنا چاہتے ہو تو یہ آپ کی اتباع کریں اللہ ان سے محبت کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ اسلام عملی زندگی کا نام ہے زبانی دعوﺅں کی دین میں کوئی اہمیت نہیں ہے ،مسلم اُ مہ عمل کی دنیا میں آئے احکام الٰہی اور سنت نبوی کے مطابق دنیاوی زندگی کے تمام اعمال کو ڈھال لے اسی سبب اللہ تعالیٰ ان کےلئے اپنی رحمتوں اور عنائیات کا سلسلہ شروع کردے گا ۔

نیوز گیٹ سکینڈل …. وعدہ معاف گواہ …. اہم بیان سے کھلبلی

لاہور (ایجوکیشن رپورٹر)امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ نیوز گیٹ پر جلد وعدہ معاف گواہ سامنے آنے کی توقع ہے،حکومت کی غیر سنجیدگی کا یہ عالم ہے کہ نیوز گیٹ جیسے قومی سلامتی کے مسئلے کو بھی سنجیدگی سے نہیں لیا گیا اور وزیر داخلہ کی وضاحتوں سے تاثر ابھرتاہے کہ یہ کوئی انتہائی غیر اہم ایشو ہے جس پر خواہ مخواہ شور مچایاجارہا ہے،جمہوری ملک میں سب کچھ پارلیمنٹ ہوتی ہے مگر یہاں تمام اختیارات کو وزیر اعظم نے اپنی مٹھی میں بند کررکھا ہے، کرپشن کے الزامات کے بعداخلاقی طور پر وزیر اعظم کو اپنا منصب چھوڑدینا اور اپنے دامن پر لگے داغ کو دھونا چاہئے تھالیکن ہمارے ہاں اچھی روایات کا گلا گھونٹا جارہا ہے،حکمران خود کو بچانے کی کوشش کررہے ہیں جس سے پتہ چلتا ہے کہ دال میں کچھ کالا نہیں بلکہ ساری دال ہی کالی ہے،نیوز گیٹ سکینڈل پر اپوزیشن مشترکہ موقف پر جمع ہورہی ہے۔منصورہ میں مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ نیوز گیٹ سکینڈل پرجلد وعدہ معاف گواہ سامنے آنے کی توقع ہے،دیکھتے ہیں کہ کس کا ضمیر جلد جاگتا ہے،خبر لیکس پر حکمران پانامہ لیکس کی طرح مکر نہیں سکتے ،وزیر داخلہ بار بار اس بات پر زور دے رہے ہیں کہ یہ کوئی بڑا مسئلہ نہیں ،قومی سلامتی کے مسئلے کو معمولی قرار دینا اور بات کو سنی ان سنی کرنا حکومتی غیر سنجیدگی کا واضح ثبوت ہے۔انہوں نے کہا کہ اس مسئلے کو معمولی قرار دیکر دبایا نہیں جاسکتا ،قومی سلامتی کے ادارے اس کو اپنے لئے ایک چیلنج سمجھتے ہیں ،اس مسئلے کو دبانا اپنی سلامتی سے دستبردار ہونے کے مترادف ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت اگر مخلص ہوتی تو پارلیمنٹ اور اپوزیشن کو اس پر اعتماد میں لیتے ہوئے ایک غیر جانبدار کمیشن بناتی مگر حکومت کی طرف سے متنازع کمیشن کی تشکیل نے معاملے کو مزید گھمبیر بنا دیا ہے۔سینیٹر سراج الحق نے پانامہ لیکس کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکمران حقائق کو جھٹلانے کی ناکام کوشش کررہے ہیں ،پوری قوم ایک پیج پر ہے کہ وزیر اعظم اور ان کے خاندان کا احتساب ہونا چاہئے اور ہمارا یہ مطالبہ ہے کہ نہ صرف وزیر اعظم بلکہ ان سے پہلے حکمران رہنے والوں کا اور اپوزیشن میں موجود لٹیروں کا بھی احتساب کیا جائے،حکومت نے قوم کو دلدل میں دھکیل دیا ہے اور خود بھی پھنس گئی ہے ،جب تک حقائق کو تسلیم کرکے اپنے جرم کا اعتراف نہیں کرتے اور لوٹی گئی قومی دولت واپس نہیں آتی ،حکمرانوں کی جان نہیں چھوٹے گی،عوام چاہتے ہیں کہ کرپشن کا خاتمہ ہومگر حکمران ایک پروے کے پیچھے سے نکل کر دوسرے پردے کے پیچھے چھپ جاتے ہیں،حالانکہ اب تک انہیں سمجھ جانا چاہئے تھا کہ حساب تو دینا ہی پڑیگا۔

لاہور کی 23 سالہ لڑکی سے زیادتی کی ویڈیو فلم …. تھرتھلی مچ گئی

لاہور(نامہ نگار)سندر کے علاقے میں دو افراد نے مبینہ طور پر 23سالہ لڑکی کا اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا ،پولیس تاحال مقدمہ درج نہ کر سکی ، آزاد کشمیر کی رہائشی عروج نامی لڑکی کا کہنا ہے کہ وہ لاہور میں تعلیم حاصل کرنے کے لئے آئی تھی یہاں پر مصطفی نامی شخص نے اپنے ساتھی سے ملکر اس کو اغوا کرکے زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد اس کی فحش ویڈیو بنا لی ہے ملزمان اس سے پیسے اور زیورات بھی لیکر اس کو داتا دربار کے قریب چھوڑ کر فرار ہو گئے وہ ملزمان کے خلاف تھانہ سندر مقدمہ درج کروانے گئی مگر پولیس نے مقدمہ درج کرنے سے انکار کر دیا ہے ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون سے زیادتی نہیں ہوئی خاتون کے بیانات متضاد ہیں تفتیش کی جا رہی ہے ۔

بھارت کا جنگی جنون —اچانک بڑا حملہ

بھارتی افواج نے جنگی جنون میں مبتلا ہو کر ایک بار پھر ایل او سی پر فائرنگ کا سلسلہ شروع کر دیا جس سے پاک فوج کے 7 جوان شہید ہوگئے ۔ بھارتی افواج کی جانب سے اندھا دھند فائرنگ کا سلسلہ بھمبر سیکٹر میں شروع ہوا جو بہت دیر تک بلاتعطل جاری رہا ، اس دوران بھارتی افواج کی فائرنگ سے پاک فوج کے 7 جوانوں نے جام شہادت نوش کیا ، دوسری طرف بھارتی افواج کی فائرنگ کے جواب میں پاکستانی افواج کی فائرنگ سے تین بھارتی چوکیاں بھی تباہ ہوگئیں جبکہ متعدد بھارتی فوجی جہنم واصل ہوگئے ۔ پاکستان کی جانب سے بھارتی افواج کی فائرنگ پر شدید احتجاج کیا گیا ۔

خانہ جنگی ہوجائیگی

لاہو ر(این این آئی )سربراہ پاکستان عوامی مسلم لیگ شیخ رشید احمدنے کہا ہے کہ پانامہ لیکس کے معاملے میں اگرسپریم کو رٹ سے بھی انصاف نہ ملا تو ملک میں خانہ جنگی ہو جائے گی، سپریم کو رٹ سے ہی انصاف کی امید ہے ، 2016ءنو ازحکومت کے خاتمے کا سال ہے ،میرا سیاسی استخارہ یہ کہتا ہے کہ جنرل راحیل شریف توسیع نہیں لیں گے ، اگر صرف نوازشریف کی جگہ متبادل وزیر اعظم آ جائے اور سارا نظام یونہی چلتا رہے تو پھر عمران خان کو اورمجھے کوئی فائدہ نہیں ، کیونکہ ہم تو چاہتے ہیں کہ میاں نوازشریف کی حکومت جائے ۔ نجی ٹی وی کو انٹر وےو کے دوران شیخ رشید احمد نے کہا کہ پانامہ لیکس کے معاملے میں اگرسپریم کو رٹ سے بھی انصاف نہ ملا تو ملک میں خانہ جنگی ہو جائے گی او رجمہوریت ایک تماشا بن جائے گی ،لیکن ہم پھر بھی کسی صورت پانامہ سے پیچھے نہیں ہٹیں گے ، سپریم کورٹ کی خواہش ہے کہ ملک کو تشدد اور انتشار سے بچایا جائے اس لیے مجھے سپریم کو رٹ سے ہی انصاف کی امید ہے ، 2016ءنو ازحکومت کے خاتمے کا سال ہے ۔ (ن) لیگ میں وزیر اعظم کے استعفیٰ کی تجویز زیر غور ہے ،صرف نو از شریف ہی نہیں بلکہ ان کی جماعت کے دوسرے لو گوں کا بھی ٹرائل ہو نا چاہیے ۔ڈان لیکس پانامہ لیکس سے بھی بڑا ایشو ہے ، یہ حکومت کے گلے پڑ چکا ہے اگر اس کو حکومت نے منطقی انجام تک نہ پہنچایا تو صورتحال مزید پریشان کن ہو سکتی ہے ۔انہوںنے کہاکہ میرا سیاسی استخارہ یہ کہتا ہے کہ جنرل راحیل شریف توسیع نہیں لیں گے ،2نومبر سے پہلے اسلام آباد میں حالات جتنے خراب ہو گئے تھے فوج مداخلت کر سکتی تھی لیکن فوج نے مداخلت نہ کرکے صرف اچھا ہی نہیں بلکہ بہت اچھا کیا کیونکہ اس سے صورتحال مزید خراب ہو سکتی تھی ۔عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا کہ عمران خان سی پیک منصوبے کے حامی ہیں۔ گوادر میں زیادہ کمپنیاں نواز شریف کی ہیں۔ نجی ٹی وی کے ساتھ گفتگو میں انہوں نے کہا کہ گوادر کا افتتاح چوتھی مرتبہ ہو رہا ہے۔ گوادر سنگاپور کی کمپنی سے لے کر چین کو دیا گیا۔ انہوں نے مزید کہا میں جوڈیشل کمیشن کا حامی نہیں تھا۔ تاہم موجودہ کمیپن پر اعتماد ہے۔ نواز شریف طیب اردگان کے شاگر ہیں اور چاہتے ہیں جو کچھ ترکی میں ہو رہا ہے پاکستان میں بھی جو یقیناً ہم عدالت سے اقتدار کے تابوت نکلیں گے۔ 2001ءمیں شریف خاندان کے پاس اربوں روپے کہاں سے آئے۔ فضل الرحمان میرے لیے قابل احترام ہیں کسی کو بے غیرت اور ڈبل شاہ نہیں کہنا چاہیے۔ انہوں نے کہا حکومت کے سارے منصوبے فراڈ ہیں خورشید شاہ نواز شریف سے زیادہ عمران خان کے مخالف ہیں۔