All posts by Daily Khabrain

صدر خرابی صحت کے باعث دستبردار ہو سکتے ہیں

ماسکو (نیٹ نیوز) ولادیمر پوتن “اقتدار سے دست بردار ہو سکتے ہیں”.. اس امکان کا اظہار معروف سیاسی تجزیہ کار Valery Solovey نے کیا ہے۔ 56 سالہ پروفیسر “روسی اکیڈمی برائے سائنس” کے سرگرم کارکن ہیں اور کرملن امور کے سینئر ماہر شمار کیے جاتے ہیں۔سولوفی کے مطابق دست برداری کے امکان کی وجہ “صحت اور طبی حالت” ہے۔ انہوں نے اس حوالے سے تفصیلات کا ذکر نہیں کیا تاہم سولوفی کا کہنا ہے اس بنیاد پر پوتن آئندہ برس کئی ماہ تک “منظر عام سے اوجھل ہوسکتے ہیں”۔64 سالہ روسی صدر پوتن کے بارے میں یہ دھماکا خیز معلومات معروف روسی اخبارMoskovskij Komsomolets (MK) میں “ویلری سولوفی” کے انٹرویو میں سامنے آئیں۔ مذکورہ اخبار روسی ایوان صدارت کرملکن کے بہت نزدیک شمار کیا جاتا ہے۔دلچسپ بات یہ ہے کہ اخبار کی ویب سائٹ پر انٹرویو کے نشر ہونے کے چند گھنٹے بعد اسے ہٹا دیا گیا تاہم اس وقت تک انٹرویو کی بازگشت ترجمے کے ساتھ بین الاقوامی ذرائع ابلاغ تک پہنچ چکی تھی۔اخباری انٹرویو میں پوتن کے ممکنہ جانشیں کے طور پر دو نام سامنے آئے ہیں۔ پہلا نام روسی وزیر اعظم دمتری میدیدیف کا ہے جو اس سے پہلے 2012 تک صدر بھی رہ چکے ہیں۔ دوسرا نام 44 سالہAlexei Dyumin کا ہے جو پوتن کی ذاتی سکیورٹی کے ادارے کے سابق سربراہ اور روسی وزیر دفاع کے سابق نائب بھی رہ چکے ہیں۔ وہ روسی فوج میں لیفٹننٹ کے عہدے پر فائز ہیں۔ ایلکس کے بارے میں مشہور ہے کہ انہوں نے ایک مرتبہ پوتن کو ریچھ کے حملے سے بچایا تھا تاہم اس موقع پر ریچھ کو ہلاک نہیں کیا گیا تھا۔

پہلا تجارتی جہاز عالمی منڈیوں کیلئے روانہ

گوادر/کوئٹہ (نمائندگان خبریں)چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) کے تحت گوادر کی بندرگاہ سے تجارتی سرگرمیوں کا آغاز ہو گیا ہے اور چین کا پہلا تجارتی جہاز گوادر بندر گاہ سے روانہ ہو گیا گوادر بندر گاہ کے ذریعے چین اپنا تجارتی سامان باآسانی مشرق وسطیٰ اور افریقا تک پہنچا سکے گاجبکہ وزیر اعظم محمد نواز شریف نے پہلے تجارتی قافلے کے پائلٹ پراجیکٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ سی پیک منصوبہ حقیقت کا روپ دھار رہا ہے  پاکستان تجارتی سرگرمیوں کا مرکز بن جائےگاسی پیک سارے پاکستان کا منصوبہ ہےکسی صوبے کواس سے محروم نہیں رکھاجارہخطے کے عوام، سرمایہ کاروںکو وسیع مواقع ملیں گے دہشت گردوں کو شکست دیناہماری حکومت کی اولین ترجیح ہے، سی پیک کے دشمن پاکستان اور اس کی ترقی و خوشحالی کے دشمن ہیں پراجیکٹ کے دوران جانوں کا نذرانہ دینے والے ایف ڈبلیو او کے شہیدوں کوسلام پیش کرتا ہوں منصوبوں کی تکمیل میں ذاتی دلچسپی لینے پر آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا شکر گزار ہوں۔اتوار کو گوادر بندر گاہ سے سی پیک کے تحت پہلے پائلٹ ٹریڈ قافلے کو روانہ کرنے سے قبل پر وقار افتتاحی تقریب منعقد کی گئی جس میں وزیر اعظم نواز شریفآرمی چیف جنرل راحیل شریف گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی، وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب ثناءاللہ زہری  چینی سفیر وائی ڈونگ  وفاقی وزیر میر حاصل خان بزنجووفاقی وزیر ترقی و منصوبہ بندی احسن اقبال  وزیر دفاع خواجہ محمد آصف جمعیت علمائے اسلام (ف)کے سربراہ مولانا فضل الرحمن سمیت مختلف ممالک کے سفراءشریک ہوئے۔افتتاحی تقریب سے وزیر اعظم نواز شریف، وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب ثناءاللہ زہری اور چینی سفیر سن وائی ڈونگ نے خطاب کیا جس کے بعد آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے وزیر اعظم کو سووینئر پیش کیا۔سووینئر پیش کرنے کی تقریب کے بعد وزیر اعظم نواز شریف ¾آرمی چیف، وفاقی وزراءاور دیگر شخصیات گوادر کی بندر گاہ کی جانب روانہ ہوئیںجہاں وزیر اعظم نے پہلے تجارتی قافلے کے پائلٹ پراجیکٹ کا افتتاح کیا اور دعا مانگی۔افتتاحی تقریب میں اس قافلے کے تاریخی سفر کی جھلکیاں بھی دکھائی گئیں۔افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے کہا کہ تاریخی دن سے خطاب کرنا میرے لئے باعث فخر ہے، وہ منصوبہ جو 2 سال پہلے شروع ہوا تھا آج حقیقت کا روپ دھار رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک سے پاکستان تجارتی سرگرمیوں کا مرکز بن جائےگا اور گوارد بندر گاہ وسط ایشیائی ریاستوں سے ربط پیدا کرےگی۔ انہوںنے کہاکہ سی پیک چینی صدر شی جن پنگ کے ایک خطہ ایک سڑک وژن کا عکاس ہے۔وزیر اعظم نے کہاکہ پاکستان جنوبی ایشیا، وسط ایشیا اور چین کے درمیان اہم تجارتی مرکز بنے گا، آج ایک نئے دور کا آغاز ہوچکا ہے، سی پیک سے پاکستان اور عوام کو ترقی ملے گی۔وزیر اعظم نواز شریف نے کہا کہ سی پیک کے تمام منصوبوں پر عملدرآمد ہو رہا ہے اور یہ پورے پاکستان کا منصوبہ ہے ¾کسی صوبے کواس سے محروم نہیں رکھاجارہا،سی پیک کےلئے فری ٹریڈ زون بنائے جارہے ہیں ¾وزیر اعظم نے کہاکہ سی پیک کے تحت صنعتی زون بھی بنیں گے جس سے سرمایہ کاری اور روز گار کے ہزاروں مواقع میسر آئیں گے، سی پیک سے خطے کی بہت بڑی آبادی کو فائدہ پہنچے گا، زور گار کے ہزاروں مواقع میسر آئیں گے۔ وزیراعظم نواز شریف نے کہاکہ کاشغر سے گوادر تک پہلے تجارتی قافلے کی آمد تاریخی لمحہ ہے،منصوبے سے خطے کے عوام، سرمایہ کاروںکو وسیع مواقع ملیں گے۔ زیراعظم نواز شریف نے کہا کہ دہشت گردوں کو شکست دیناہماری حکومت کی اولین ترجیح ہے، سی پیک کے دشمن ،پاکستان اور اس کی ترقی و خوشحالی کے دشمن ہیں۔ وزیر اعظم نے کہاکہ حکومت بلوچستان میں خصوصی انڈسٹریل پارک تعمیر کرنے جارہی ہے۔انہوں نے کہا کہ اقتصادی راہداری منصوبے کے لئے ایف ڈبلیو او کی محنت سے سڑکوں کا مربوط نظام قائم ہواانہوں نے کہا کہ پاک بحریہ کی کوششوں کو بھی سراہتے ہیں،پراجیکٹ کے دوران جانوں کا نذرانہ دینے والے ایف ڈبلیو اوکے شہیدوں کوسلام پیش کرتا ہوں۔وزیر اعظم نے کہا کہ گوادر میں آزاد تجارتی زون کےلئے زمین مختص کردی گئی ہے جبکہ منصوبوں کی تکمیل میں ذاتی دلچسپی لینے پر انہوں نے آرمی چیف جنرل راحیل کا بھی شکریہ ادا کیا۔تقریب سے خطاب میں چینی سفیر سن وی ڈونگ نے کہا کہ پائلٹ پراجیکٹ کےلئے حکومت اور فوج کے مشکور ہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ پہلاموقع ہے کہ تجارتی قافلہ پاکستان کے مغربی حصے سے داخل ہوا، سی پیک کے تحت پہلے پائلٹ پراجیکٹ کے افتتاح پر مبارکباد پیش کرتا ہوں آج کا دن بہت اہمیت کا حامل ہے۔انہوں نے کہا کہ پائلٹ پراجیکٹ کےلئے ایف ڈبلیو او کا کردارنمایاں رہا، گوادر پورٹ کی تکمیل سے مقامی لوگوں کو روزگار ملے گا، گوادر پورٹ پر تجارتی سامان کی نقل و حمل کو مزید بہتر بنایا گیا ہے۔انہوںنے کہاکہ آج سی پیک کا پہلا تجارتی قافلہ کامیابی سے روانہ ہورہا ہے، آج پہلی بارگوادر پورٹ سے کنٹینرزروانہ کیے جائیں گے ۔گوادر بندرگاہ سے پہلا پائلٹ ٹریڈ کارگوروانہ ہونے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب ثناءاللہ زہری نے کہاکہ پاک فوج نے سی پیک کیلئے الگ سیکیورٹی ڈویژن بنا دیا ہے اور سی پیک منصوبے سے بلوچستان میں امن و امان بہتر ہو گیا ہے انہوںنے کہاکہ تاجراور سرمایہ کار گوادرکے آزاد تجارتی زون سے استفادہ کریں گے۔اس موقع پر چینی کمپنی سائنو ٹرانس کے عہدیدار نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قافلے کو بہترین سیکورٹی کی فراہمی پر حکومت اورفوج کے مشکور ہیں۔واضح رہے کہ 100 سے زائد مال بردار ٹرکس کا قافلہ 29 اکتوبر کو چین کے شہر کاشغر سے روانہ ہوا تھا،30 اکتوبر کو پاکستان میں داخل ہوا اور سوست ڈرائی پورٹ پہنچا تھا جس کے بعد 12 نومبر کو یہ قافلہ گوادر پہنچا۔پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کےلئے پاکستان پہنچنے والاپہلا چینی تجارتی قافلہ خنجراب کے راستے پاکستان میں داخل ہوا، چینی تجارتی قافلے کے ساتھ خنجراب سے پاکستانی تجارتی قافلہ بھی شامل ہوا جس کے بعد 150 ٹرکوں پر مشتمل تجارتی قافلہ گوادر کےلئے روانہ ہوا۔چینی تجارتی قافلا خنجراب سے براستہ شاہراہ قراقرم سے ہوتا ہوا جنوبی اٹک سے پنجاب کے علاقے سیالکوٹ پہنچا۔ جہاں مزید50ٹرکیں اور 100 کنٹینرز تجارتی قافلے میں شمال ہوئے ، تجارتی قافلا کوہاٹ میں رات گزارنے کے بعد ڈیرا اسماعیل خان سے بلوچستان کے علاقے ژوب میں داخل ہوا ،جہاں قافلے نے ایک اور رات گزاری۔گوادر پورٹ سے تجارتی سرگرمیاں شروع کرنے کےلئے لاہور سے بھی 45 ٹرکوں اور 90 کنٹینرز کا قافلہ سکھر سے براستہ سبی اور مستونگ سے کوئٹہ پہنچا، اس قافلے نے خنجراب سے داخل ہونے والے چینی قافلے میں شرکت کی۔تجارتی قافلہ کوئٹہ سے براستہ این 85 ہائی وے قلات اور پنجگور میں داخل ہوا، خوشاب پہنچنے کے بعد قافلہ ایم8 ہائی وے کے ذریعے تربت میں داخل ہوا جہاں سے قافلہ بعد میں مکران کوسٹل ہائی وے پر پہنچا جس کے بعد تجارتی قافلا اپنی آخری منزل گوادر پپورٹ پہنچا۔فرنٹیئر ورکس آرگنائزیشن(ایف ڈبلیو او) کے مطابق دو بحری جہاز الحسین زنزیبار اور کوسکو ولنگٹن بنگلہ دیش، سری لنکا اور متحدہ عرب امارات کا سفر کریں گے جس کے بعد وہ یورپی یونین کی جانب جائیں گے۔ نجی ٹی وی کے مطابق گوادر پورٹ کے ذریعے پہلی بار چینی مصنوعات مشرق وسطیٰ اور افریقہ کے ممالک کو برآمد کی جائیں گی ایف ڈبلیو او کے سربراہ کے مطابق2014 سے اب تک صرف بلوچستان میں سی پیک پراجیکٹس کےلئے سڑکوں کی تعمیر پر 35 ارب روپے خرچ کیے جاچکے ہیں۔

گیم چینجز …. خواب حقیقت میں بدل گیا

لاہور(اپنے سٹاف رپورٹر سے) وزےراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشرےف نے چائنہ پاکستان اکنامک کورےڈور(سی پےک) کے تحت گوادر بندرگاہ سے پہلے تجارتی قافلے کی روانگی کے تارےخی موقع پر پاکستانی قوم کو مبارکبادےتے ہوئے کہا ہے کہ آج کا دن پاک چےن دوستی کے حوالے سے اےک عظےم دن ہے ۔گوادر بندرگاہ سے پہلے تجارتی قافلے کی روانگی سے پاکستان اورچےن کی تارےخی دوستی کے عظےم سفرکا اےک اورسنگ مےل عبور کےاگےاہے اورآجگےم چےنجرپاک چےن اقتصادی راہداری کا خواب حقےقت بن گےاہے اور آج اےک نئی تارےخ رقم ہوئی ہے جس کا خواب 20کروڑ پاکستانی عوام نے دےکھا تھا۔وزےراعلیٰ نے چےن کے صدرشی جن پنگ ،وزےراعظم لی کی چےانگ،کےمونسٹ پارٹی آف چائنہ کی قےادت اور چےنی عوام کو بھی تارےخی دن کے موقع پر مبارکباد دیتے ہوئے کہاکہ گوادر بندرگاہ سے تجارتی بحری جہازوں کی روانگی پاک چےن دوستی کی اےک اورزندہ و تابندہ مثال ہے اور پاکستانی قوم اس ضمن مےں چےن کے بے پاےاں تعاون کی شکرگزار ہے۔پاکستان کے 20کروڑ عوام چےن کے صدر کی جانب سے چائنہ پاکستان اکنامک کورےڈورکے عظےم الشان سرماےہ کاری پےکےج کو کبھی فراموش نہےں کرسکتے۔انہوںنے کہا کہ سی پیک کے تحت پنجاب سمےت پاکستان بھر مےں منصوبوں پر تیز رفتاری سے کام جاری ہے اور چین کا یہ تاریخ ساز سرمایہ کاری پیکیج پاک چےن معاشی تعاون کو مزید فروغ دے گا۔ وزےراعلیٰ نے کہا کہ چائنہ پاکستان اکنامک کورےڈورکے منصوبوں سے پاکستان ہی نہےں بلکہ خطے کے دےگر ممالک بھی استفادہ کرےںگے اورخطے مےں معاشی و تجارتی سرگرمےاں فروغ پائےں گی۔ انہوںنے کہا کہ پاکستان اور چین انمٹ رشتوںمیں بندھے ہوئے ہیں۔ پاکستان اور چین کی دوستی شہد سے میٹھی، ہمالیہ سے بلند،سمندر سے گہری اورفولاد سے زیادہ مضبوط ہے اور آج گوادربندرگاہ سے تجارتی قافلوں کی روانگی سے اس بات پر اےک بار پھرمہرتصدےق ثبت ہوئی ہے۔سی پےک کے عظےم اورتارےخی منصوبے سے ہمارے دوست بے پناہ خوش ہےںجبکہ دشمن کو ترقی و خوشحالی کے اس عظےم پےکےج پربہت تکلےف ہے لےکن پاکستانی قوم اتحاد اوراتفاق کی قوت سے سی پیک کےخلاف دشمن کی سازش کسی صورت کامےاب نہےں ہونے دے گی۔انہوںنے کہا کہ چائنہ پاکستان اکنامک کوریڈورکے سفر کی یہ عظیم شروعات ہے اور ترقی اور خوشحالی کے طویل سفر کا یہ نقطہ آغاز ہے۔ سی پیک پرانتہائی تےزی سے عملدرآمد سے ملک میں خوشحالی اور ترقی کے نئے دورکی بنےاد رکھی جاچکی ہے۔ سی پےک سے پاکستان سمےت پورے خطے کی قسمت بدل جائے گی۔ےہ منصوبہ پاکستان کو معاشی لحاظ سے مضبوط بنانے مےں کلےدی کردار اداکرے گا۔ وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے سے بچاﺅ کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ےہ دن منانے کامقصد ذےابیطس سے بچاﺅ کے حوالے سے عوام میں آگاہی پےداکرنا ہے۔ ذےابیطس کے مرض کے باعث انسانی جسم کو دےگر پےچےدگےوں کا بھی سامناکرنا پڑتا ہے اور دنیا سمیت پاکستان میں کچھ عرصے سے ذےابیطس کا مرض تیزی سے پھیل رہا ہے۔ ذےابیطس کے مرض کو کنٹرول مےں رکھنے اوراس سے بچاو¿ کےلئے احتیاط سب سے زیادہ فائدہ مند ثابت ہوتی ہے اور ذےابیطس کے مرض میں پرہیز کی خصوصی اہمیت ہے۔ وزےراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشرےف نے امرےکہ مےں ہونے والے نےچر ل مسٹر اولمپےا کامقابلہ جےتنے پرپاکستانی کھلاڑی نوےداحمد بٹ کو مبارکباددی ہے۔وزےراعلیٰ نے کہا کہ نوےد احمد بٹ نے بچپن مےں پولےوکا شکار ہونے کے باوجودنےچرل مسٹر اولمپےا کا اعزاز جےت کرپاکستان کا نام روشن کےا ہے اور قوم کونوےد احمد بٹ جےسے باہمت اورباصلاحےت نوجوانوں پر فخر ہے ۔ وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے کوہ پیما حسن سد پارہ کی بیماری کے حوالے سے میڈیا پر نشر ہونے والی خبر کا نوٹس لے لیا ہے اور وزیر اعلیٰ شہباز شریف نے کینسر میں مبتلا کوہ پیماہ حسن سد پارہ کے علاج معالجے کیلئے25 لاکھ روپے کی مالی امداد کا اعلان کیا ہے۔ وزےراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشرےف نے لاہور کے علاقے جےابگا کے قرےب فےکٹری مےں سلنڈر پھٹنے کے واقعہ کا نوٹس لےتے ہوئے انتظامےہ سے رپورٹ طلب کرلی ہے اورواقعہ کی تحقےقات کا حکم دےا ہے ۔ وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے امریکہ میں ہونے والے نیچرل اولمپیا کا مقابلہ جیتنے پر پاکستانی کھلاڑی نوید احمد بٹ کو مبارکباددی ہے، وزیر اعلیٰ نے کہا کہ نویداحمد بٹ نے بچپن میں پولیو کا شکار ہونے کے باوجود نیچرل مسٹر اولمپیا کا اعتزاز جیت کر پاکستان کانام روشن کیا ہے۔

بارش نے گرین شرٹس کی تیاریوں پر پانی پھیر دیا

نیلسن ( نیو ز ا یجنسیا ں) پاکستان اور نیوزی لینڈ اے کر کٹ ٹیموں کے مابین سہ روزہ پریکٹس میچ کا تیسرا روز بھی بارش کی نظر ہوگیا، تینوں دنوں میں ایک بھی گیندکاکھیل نہ ہوسکا۔نیوزی لینڈکیخلاف ٹیسٹ سیریزسے قبل قومی ٹیم کو صرف ایک ہی پریکٹس میچ کھیلنے کا موقع میسرآیا لیکن اس میں بھی تینوں دن بارش کی نذرہوگئے۔ پاکستانی ٹیم کو آج کرائسٹ چرچ جانا تھا لیکن اب ان کی روانگی غیر یقینی نظر آتی ہے کیونکہ ابھی تک اس حوالے سے پاکستان کرکٹ بورڈ اور نیوزی لینڈ کرکٹ کے حکام کے دوران کوئی رابطہ نہیں ہوا۔ دوسری جانب ٹیم مینجمنٹ 3روزہ میچ بارش کی نظر ہونے پر مایوس ہے ۔تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کا دورہ نیوزی لینڈ کا واحد 3روزہ پریکٹس میچ بارش کی نظر ہو گیا ہے ۔ نیلسن میں میچ کے تینوں روز بارش کا سلسلہ جاری رہا اور نیوزی لینڈ اے کے خلاف پریکٹس میچ میں ایک بھی گیند نہ پھینکی جا سکی ۔پاکستان ٹیم مینجمنٹ ٹیسٹ سیریز سے قبل پریکٹس میچ بارش کی نذر ہو جانے کی وجہ سے بہت مایوس ہے ۔منیجر وسیم باری کا کہنا ہے کہ موسم سے کوئی لڑ نہیں سکتا،واحد وارم اپ میچ کے تینوں دن کھیل نہ ہو سکا، پلیئرز کو انڈور ٹریننگ پر اکتفا کرنا پڑا،اس سے قبل بھی بارش نے خاصا پریشان کیا، پلیئرز نے وقت ضائع نہیں کیا اور انڈور نیٹ سیشنز و ٹریننگ سے خود کو تیار کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، تمام کھلاڑی فٹ اور میدان میں اترنے کیلیے تیار ہیں، شارجہ ٹیسٹ کی غلطیوں سے سبق سیکھتے ہوئے بہترین کھیل پیش کریں گے۔ پاکستان ٹیم (آج) نیلسن سے کرائسٹ چرچ پہنچے گی ۔ پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ 17 نومبر سے شروع ہوگا ۔نیوزی لینڈ کے جنوبی ساحل پر واقع سب سے بڑے شہر کرائسٹ چرچ میں فروری 2011 میں 6.3 شدت کا زلزلہ آیا تھا جس میں 185 افراد ہلاک ہو گئے تھے جبکہ بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی تھی۔

ایشوریا کو کسی بھی وقت طلاق ہوسکتی ہے

ممبئی(شوبزڈیسک)ایک بھارتی ویب سائٹ نے دعوی کیا ہے کہ ایشوریا رائے اور ابھیشک بچن کے درمیان کسی بھی وقت طلاق ہوسکتی ہے کیونکہ نئی فلم اے دل ہے مشکل میں ایشوریا کے بولڈ سین کی وجہ سے پوری فیملی بہت ڈسٹرب ہے۔ویب سائٹ کے مطابق جیابچن نے اپنے بیٹے کو قائل کرلیا ہے کہ وہ ایشوریا کو طلاق دے دے، تاہم امیتابھ اس بات پر رضامند نہیں ہورہے ۔ایشوریا نے اس سلسلے میں کچھ سینئر فلمی ہدایتکاروں کو بھی شامل کیا ہے جنھوں نے جیا بچن کو سمجھانے کی کوشش کی ہے کہ ایسا کرنے سے سوائے بدنامی کے اور کچھ ہاتھ نہیں آئے گا تاہم جیا بچن کا کہنا ہے کہ جو بدنامی انھیں ایشوریا اور رنبیر کی فلم کی وجہ سے مل چکی ہے، اس کے آگے ساری بدنامیاں ہیچ لگنے لگی ہیں۔ ویب سائٹ کے مطابق اگر بات نہ سنبھلی تو آئندہ ماہ کے اختتام تک ایشوریا اور ابھیشک میں طلاق ہوسکتی ہے۔

نیوزی لینڈمیں زلزلے کے جھٹکے….

کرائسٹ چرچ(ویب ڈیسک)نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ میں 7.8 شدت زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی، مقامی میڈیا کے مطابق زلزلے کے جھٹکوں کے باعث لوگ خوفزدہ ہوکر اپنے گھروں سے باہر نکل آئے جب کہ لوگوں کا کہنا ہے کہ انہوں نے کافی دیر تک زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے۔ کرائسٹ چرچ کے پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ زلزلے کے نتیجے میں ابھی تک صرف ایک سڑک پر گڑھا پڑنے کی خبر سامنے آئی ہے تاہم مزید کسی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی جب کہ امدادی حکام کا کہنا ہے کہ صورتحال کا جائزہ لیا جارہاہے ہے تاہم لوگ احتیاط سے کام لیں۔زلزلے کے جھٹکوں کے باعث نیوزی لینڈ کے شہر نیلسن میں موجود پاکستانی کرکٹ ٹیم اور کرائسٹ چرچ میں موجود ویمن کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی ہوٹل سے باہر آگئے، پاکستانی ٹیم کو آج نیلسن سے کرائسٹ چرچ کے لیے روانہ ہونا تھا۔ دوسری جانب پاکستانی کرکٹ ٹیم کے مینجر وسیم باری نے کہا کہ نیوزی لینڈ کے وقت کے مطابق زلزلہ رات 11 بجے آیا اور زلزلہ بہت شدید تھا، زلزلے کے وقت پاکستانی ٹیم ہوٹل کی چھٹی منزل پر تھی تاہم تمام کھلاڑی خیریت سے ہیں۔امریکی جیولیو جیکل سروے کے مطابق زلزلے کا مرکز کرائسٹ چرچ سے دور شمال مشرق میں 91 کلومیٹر اور گہرائی 11 کلومیٹر تھی، غیرملکی خبر رساں ایجنسی کا کہنا ہے کہ زلزلے کے باعث پیداہونے والی سونامی نیوزی لینڈ کے شمال مشرقی علاقوں سے ٹکراگئی ہے جب کہ اس دوران تقریبا 3 فٹ اونچی لہریں اٹھیں،انتظامیہ نے لوگوں کو محفوظ مقامات کی جانب منتقل ہونے کی ہدایات جاری کردی ہیں۔