ممبئی (ویب ڈیسک)بالی ووڈ اداکارہ ایشوریا رائے بچن کا شمارفلم نگری کی خوبصورت ترین اداکاراو¿ں میں ہوتا ہے یہی نہیں بلکہ وہ اپنی خوبصورتی کے باعث 1994 میں مس ورلڈ کا اعزاز بھی اپنے نام کرچکی ہیں لیکن اب ان کی بغیر میک اپ کی تصاویرنے سب کو حیران کردیا ہے۔بالی ووڈ اداکارہ کی بغیر میک اپ تصاویر سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے جس میں انہیں پہچاننا کسی صورت ممکن نہیں جب کہ سوشل میڈیا پر اس حوالے سے مختلف قسم کے تبصرے کیے جارہے ہیں۔
Author: Daily Khabrain
واشنگٹن (ویب ڈیسک)برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق ہلیری کلنٹن نے امریکی صدارتی انتخابات میں اپنی ناکامی کا ذمہ دار امریکا کے تحقیقاتی ادارے ایف بی آئی کے ڈائریکٹر جیمز کومی کو قرار دے دیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق ہیلری کلنٹن نے اپنی صدراتی تشہری مہم میں معاونت کرنے والے افراد کو فون پر بتایا کہ انتخابات سے صرف 2 ہفتے قبل ایف بی آئی کے ڈائریکٹر کی جانب سے ان کے بطور وزیر خارجہ ای میل کے استعمال کے بارے میں تحقیقات کے اعلان نے ان کی مہم کو بری طرح متاثر کیا۔ہلیری کلنٹن کا کہنا تھا کہ ہماری ناکامی…
اسلام آباد (ویب ڈیسک)انگلش کرکٹ بورڈ نے سابق پاکستانی آف اسپنر ثقلین مشتاق کے ساتھ معاہدے میں توسیع کردی ہے جس کے بعد اب وہ بھارت کے خلاف موہالی میں کھیلے جانے والے تیسرے ٹیسٹ تک انگلینڈ کی ٹیم کے ساتھ ہوں گے تاہم پاک بھارت تعلقات میں کشیدگی کے باعث انگلش ٹیم کے اسپن بولنگ کنسلٹنٹ کے ویزے میں توسیع کے حوالے سے خدشات موجود ہیں۔
سندھ(ویب ڈیسک) کراچی کے ضلع وسطی کے مختلف علاقوں میں رات گئے اچانک سابق صدر پرویز مشرف کے حق میں وال چاکنگ کر دی گئی، سابق صدر کے حق میں کی گئی وال چاکنگ میں لکھا گیا ہے کہ ’وی نیڈ‘ یعنی ہمیں آپ کی ضرورت ہے۔ اس کے علاوہ مختلف علاقوں میں سابق صدر کی تصاویر بھی چسپاں کی گئی ہیں۔ سابق صدر پرویز مشرف سے دبئی میں ایم کیو ایم رہنما خواجہ اظہار الحسن نے ملاقات کی تھی جب کہ ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستار اور رکن قومی اسمبلی خالد مقبول صدیقی نے پرویز مشرف…
نئی دہلی (خصوصی رپورٹ) وزیراعظم نریندر مودی نے بلوچ علیحدگی پسندوں کے مطالبے پر اپنے حلقہ انتخاب، وارانسی کو آزاد جلا وطن بلوچستان کا دارالحکومت قرار دیدیا ہے۔ بھارتی انٹیل یجنس ایجنسی (را) کے زیراہتمام وارانسی کے مقامی سوریا ہوٹل میں منعقد ہونے والی ایک انفرنس سنسکرتی سنسد سے خطاب کرتے ہوئے بلوچ علیحدگی پسند رہنما اور ورلڈ بلوچ ویمن فورم کی صدر پرفویسر نائلہ قادری نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو بلوچستان کی علیحدگی کی تحریک کا سرپرست قرار دیا اور ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ وارانسی کو آزاد جلا وطن بلوچستان حکومت کا صدر…
گوادر(خصوصی رپورٹ)پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) کے مغربی روٹ کے ذریعے چینی مصنوعات کی برآمد کے لئے پہلا تجارتی قافلہ اور ایک چینی بحری جہاز گوادر کی بندر گاہ پہنچ گیا۔ اقتصادی راہداری کے ذریعے تجارتی سرگرمیوں کا باضابطہ افتتاح (آج)اتوار کو پر وقار تقریب میں ہو گا، وزیر اعظم نواز شریف آج گوادر بندر گاہ کا افتتاح کرینگے ، جبکہ تقریب میں آرمی چیف راحیل شریف، گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی، وزیر اعلی نواب ثنا اللہ زہری اور 15ممالک کے سفیر شریک ہوں گے۔ آئی این پی کے مطابق تجارتی قافلے کو پاک فوج نے سکیورٹی فراہم کی۔…
گوادر(خصوصی رپورٹ)پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) کے مغربی روٹ کے ذریعے چینی مصنوعات کی برآمد کے لئے پہلا تجارتی قافلہ اور ایک چینی بحری جہاز گوادر کی بندر گاہ پہنچ گیا۔ اقتصادی راہداری کے ذریعے تجارتی سرگرمیوں کا باضابطہ افتتاح (آج)اتوار کو پر وقار تقریب میں ہو گا، وزیر اعظم نواز شریف آج گوادر بندر گاہ کا افتتاح کرینگے ، جبکہ تقریب میں آرمی چیف راحیل شریف، گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی، وزیر اعلی نواب ثنا اللہ زہری اور 15ممالک کے سفیر شریک ہوں گے۔ آئی این پی کے مطابق تجارتی قافلے کو پاک فوج نے سکیورٹی فراہم کی۔…
نیویارک(سپیشل رپورٹر سے)امریکا کے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ مسلم مخالف بیانات اور میکسیکو کی سرحد پر دیوار بنانے کے اعلان پر قائم جبکہ امریکا بھر میں نومنتخب صدر ٹرمپ کے خلاف مظاہروں کاسلسلہ جاری ہے، کئی شہروں میں مظاہرین نے سڑکیں بلاک کر دیں اور توڑ پھوڑ کے واقعات بھی پیش آئے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کی مسلمانوں کے امریکا میں داخلے پر پابندی کے مطالبے پر مبنی ویڈیو سوشل میڈیا پر تو موجود رہی مگر خود ڈونلڈ ٹرمپ کی اپنی ویب سائٹ سے کئی ہفتوں تک یہ ویڈیو غائب رہی تھی ٹرمپ مہم حکام کا کہنا…
لاہور، کامونکی، فیصل آباد، قصور، شیخوپورہ، گجرات، قلات (نمائندگان خبریں) صوبائی دارالحکومت لاہور میں وقفے وقفے سے بارش اور آسمان پر بادلوں کے ڈیرے اور ہلکی ہلکی سرد ہائیں چلنے سے موسم خوشگوار ہو گیا ہے اور ٹھنڈک میں اضافہ ہو گیا۔ وادی نیلم کے پہاڑوں پر رات بھر برف پڑنے سے سردی نے مزید زورپکڑ لیا ،دوسری طرف لاہور، ساہیوال، ننکانہ صاحب، شیخوپورہ حافظ آباد اور گجرات سمیت پنجاب کے کئی شہروں میں ہلکی بارش نے موسم کو ایک دم تبدیل کردیا ، جس پر لاہور کے شہریوں نے سکھ کا سانس لیا،جنہیں اسموگ ختم ہونے کی امیدہوگئی ہے۔پنجاب…
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک انصاف نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، عمران خان ترک صدر رجب طیب اردوان سے ملاقات کر کے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں شرکت نہ کرنے کی وضاحت پیش کریں گے ، تفصیلات کے مطابق ہفتے کے روز تحریک انصاف کا اہم اجلاس بنی گالہ میں ہوا، اجلاس میں پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں شرکت ،پانامہ لیکس کیس ،خبر لیکس سمیت ملک کی مجموعی سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا ،اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں تحریک انصاف کا کوئی رکن…
