Author: Daily Khabrain

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکہ کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف تیسرے دن بھی مظاہرے۔ امریکہ کے مختلف شہروں میں ہزاروں افراد سڑکوں پر نکل آئے۔ امریکی میڈیا کے مطابق امریکی ریاست اوہائیو کے شہر کولمبس میں بھی ڈونلڈٹرمپ کے خلاف احتجاجی مظاہرے کئے جارہے ہیں۔ نیویارک کے شہر فلرسنٹر میں بھی ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف مظاہرے۔ پولیس نے کئی مظاہرین کو گرفتار کرلیا۔ میامی میں بھی ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف احتجاج۔ میامی میں مظاہرین نے مک آرتھر کازوے کو بند کردیا۔ فلاڈیلفیا کے سٹی سنٹر پر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف احتجاج کیا گیا۔ واشنگٹن+ نیویارک (خصوصی رپورٹ)امریکہ میں نومنتخب…

مزید پڑھیں

لاہور (اپنے سٹاف رپورٹر سے) ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن میوہسپتال شہریار نیازی گروپ کی جانب سے دھرنا تاحال جاری ہے تاہم میوہسپتال میں ایمرجنسی سروسز مکمل طور پر بحال ہیں اور آﺅٹ ڈور اور ان ڈور میں جزوی طور پر علاج معالجہ جاری ہے ینگ ڈاکٹرز کے احتجاج ککے باعث میوہسپتال آنے والے مریضوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اور مال روڈ پر دھرنے کے باعث شہریوں کو بھی مسائل کا سامنا ہے جس پر مریضوں اور شہریوں کی جانب سے ینگ ڈاکٹرز کو بددعائیں دینے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن میوہسپتال کی…

مزید پڑھیں

اسلام آباد (خصوصی رپورٹ) بجلی کی لوڈشیڈنگ 2018ءتک مکمل طور پر ختم ہونے کا امکان نہیں، جیسا کہ وزیراعظم عوام سے وعدہ کر رہے ہیں، اس بارے میں نیپرا نے اصل صورت حال کی وضاحت کی ہے۔ نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی نیپرا پاور سیکٹر پلانٹس اور ٹرانسمیشن سسٹم کو ڈیل کرتا ہے اس کا کہنا ہے کہ بجلی پیدا کرنے والے منصوبوں کی تکمیل 2018ءتک ممکن نہیں ہے، تمام منصوبے مقررہ وقت سے بہت پیچھے جا رہے ہیں، نیپرا کی وضاحت مسلم لیگ (ن) کو پریشان کرے گی جس کا دعویٰ ہے کہ لوڈشیڈنگ 2018ءتک ختم ہو جائے گی۔…

مزید پڑھیں

کراچی، لاہور، راولپنڈی، اسلام آباد (نمائندہ خصوصی، نیوز ایجنسیاں) جسٹس (ر) سعید الزماں صدیقی نے سندھ کے 31 ویں گورنر کی حیثیت سے حلف اٹھالیا۔گورنر ہاو¿س میں ہونے والی ایک تقریب کے دوران چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ جسٹس سجاد علی شاہ نے جسٹس (ر) سعید الزماں صدیقی سے حلف لیا۔اس سے قبل جسٹس (ر) سعید الزماں صدیقی سرکاری پروٹوکول میں گورنر ہاو¿س پہنچے، جہاں انھیں سلامی دی گئی۔جسٹس (ر) سعید الزماں صدیقی کو رواں ہفتے 9 نومبر کو ڈاکٹر عشرت العباد کی جگہ گورنر سندھ مقرر کیا گیا تھا۔صدر مملکت ممنون حسین نے وزیراعظم نواز شریف کی ایڈوائس پر…

مزید پڑھیں

دبئی /انقرہ (آئی این پی) ترک صدر رجب طیب اردگان نے کہا ہے کہ ملکی بقا و دفاع پر کوئی سودے بازی نہیں ہوگیامریکہ نے گولن کو حوالے نہ کیا تو اسکے ساتھ ہمارے تعلقات سر دمہری کا شکار ہو سکتے ہیں،ہماری جمہوری روایات سے ہم آہنگ صدارتی نظام ملکی ترقی کا باعث بنے گا۔ ترک صدر نے الجزیرہ ٹیلی ویژن کو انٹرویو میں کہا کہ امریکہ اور روس کے صدارتی نظاموں کا طریقہ کار ذرا مختلف تو ہے لیکن ان سے مدد لی جا سکتی ہے ، ہم اپنی جمہوری اقدار سے ہم آہنگ صدارتی نظام اگر رائج کریں…

مزید پڑھیں

اسلام آباد (نامہ نگار خصوصی‘نیوز رپورٹر) وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ انگریزی اخبار کی خبر سیکورٹی لیک نہیں، جھوٹی خبر ہے، چاہتا ہوں اس معاملہ پر انکوائری کے نتائج جلد عوام کے سامنے آئیں تاکہ سیاسی مقاصد رکھنے والے بے نقاب ہوں، ہر الزام وزیراعظم پر لگادیا جاتا ہے، وزیراعلیٰ اور ڈی جی آئی ایس آئی میں تلخ کلامی تو درکنار اختلاف رائے بھی نہیں ہوا، غیر ریاستی عناصر کے بارے میں پالیسی متفقہ ہے، سیاسی مقاصد کیلئے دھرنے دینے والے کوئی اور کام ڈھونڈیں، بلاول غیر سنجیدہ بچہ ہے جس کو سیاست کی ”الف…

مزید پڑھیں

اسلام آباد (آن لائن‘ مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف نے پانامہ لیکس کی طرح خبر لیکس پر بھی حکومت کی مٹی پا مہم کو ناکام بنانے کے فیصلہ کیا ہے،یہ فیصلہ جمعہ کے روز بنی گالہ میں پاکستان تحریک انصف کے چیئرمین عمران خان کی زیر صدارت پارٹی کے اعلیٰ سطحی اجلاس میں ہوا، جس میں اسد عمر اور شیریں مزاری سمیت اعلیٰ عہدیداروں نے شرکت کی، تحریک انصاف نے آف شور کمپنیوں پر حکومتی موقف کی تبدیلی کو ہواس باختہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ن لیگ پانامہ سے جان چھڑانے کے لیے میڈیا میں جھوٹ بول رہی…

مزید پڑھیں

سوات(آئی این پی)آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے فوجی چھاﺅنی،آرمی پبلک سکول اور سیدو شریف میں شیخ زیدہسپتال کا سنگ بنیاد رکھ دیا،آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ علاقے میں فوجی چھاﺅنی کے قیام سے ترقی کا دور شروع ہوگا اور معاشی سرگرمیاں بڑھیں گی۔آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے فوجی چھاﺅنی،آرمی پبلک سکول کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔آرمی چیف نے سیدوشریف میں شیخ زیدہسپتال کا افتتاح بھی کیا۔اس موقع پر آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ علاقے میں فوجی چھاﺅنی کے قیام سے ترقی کا نیا دور شروع ہوگا،صحت…

مزید پڑھیں

اسلا م آباد(آئی این پی)مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ پاکستان اور امریکہ کے تعلقات 70 سال پرانے ہیں ان میں اتار چڑھاﺅ آتے رہے ہیں ‘ عالمی سطح پر ٹرمپ کی پالیسیوں پر تشویش پائی جاتی ہے ‘ امریکہ کی بھارت نواز پالیسی 90 کی دھائی سے چل رہی ہے۔ وہ جمعہ کو نجی ٹی وی کو انٹرویو دے رہے تھے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان اور امریکہ کے تعلقات 70 سال پرانے ہیں ۔ دونوں ممالک کے تعلقات میں اتار چڑھاﺅ آتے رہے ہیں۔ عالمی سطح پر ٹرمپ کی پالیسیوں پر تشویش پائی جاتی ہے۔ موسمیاتی تبدیلی…

مزید پڑھیں

نیویارک، واشنگٹن، برلن (سپیشل رپورٹر سے‘ مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی صدر منتخب ہونے کے فوری بعد ڈونلڈ ٹرمپ نے دوبارہ مسلمانوں کے خلاف زہر اگلنا شروع کر دیا اور مسلمان مخالف بیانات کو ایک مرتبہ پھر اپنی ویب سائٹ پر اپ لوڈ کردیا اور اس کا لنک بھی سوشل میڈیا پر شیئرکردیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کی آفیشل ویب سائٹ پر مسلمانوں پر مکمل پابندی کی تجویز کے حوالے سے بیان کو دوباہ پوسٹ کر دیا گیا ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ کی امریکی انتخابات میں حیران کن کامیابی کے بعد امریکا کے مختلف شہروں اور تعلیمی اداروں میں باحجاب مسلم…

مزید پڑھیں