Author: Daily Khabrain

حب‘خضدار‘اسلام آباد‘راولپنڈی (نمائندگان، بیورو رپورٹ)ملک دشمنوں نے ایک بار پھر امن تار تار کر دیابلوچستان کے ضلع خضدار کی تحصیل وڈھ میں درگاہ شاہ نورانی میں خودکش دھماکے کے نتیجے میںبچوں اور خواتین سمیت66 افراد جاں بحق اور160 سے زائد زخمی ہوگئے ،اندھیرے اور دشوار گزار راستہ ہونے کے باعث امدادی کاروائیوں میں شدید مشکلا ت کا سامنا ہے ،موبائل فون سروس نہ ہونے کی وجہ سے ریسکیو اہلکاروں کو وائر لیس کے ذریعے اطلاع کی گئی جس کی وجہ سے امدادی کاموں میں تاخیر ہو نے سے کئی قیمتی جانیں ضائع ہوگئیں،دھماکے کے بعد تمام ہسپتالوںمیں ایمرجنسی نافذ کردی…

مزید پڑھیں

لاہور (اے پی پی) وزےراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ توانائی منصوبوں کی جلد تکمیل کےلئے بے پناہ محنت سے کام کےاجا رہا ہے اور چائنہ پاکستان اکنامک کوریڈور کے تحت بھی پاکستان بھر میں توانائی منصوبوں کو تیزی سے آگے بڑھایا جا رہا ہے۔ 1320 میگا واٹ کا ساہیوال کول پاور پلانٹ مقررہ مدت سے کہیں پہلے مکمل کر لیا جائے گا اور اس منصوبے سے اگلے برس کے اوائل مےں بجلی کی پےداوار کا آغاز ہوجائے گا۔ 1320 میگا واٹ کے کول پاور پلانٹ عمومی طور پر چار سے پانچ سال میں مکمل ہوتے ہیں۔…

مزید پڑھیں

راولپنڈی (ویب ڈیسک) آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے پاک فوج کی امدادی ٹیمیوں کو ایمبولینسز کے زریعے درگاہ شاہ نورانی دھماکے کے زخمیوں کو منتقل کرنے کیلئے بھر پور معاونت کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔ آرمی چیف کی ہدایت پر کراچی سے مسلح افواج کے دستے اور میڈیکل ٹیمیں ایمبولینسز کے ہمراہ درگارہ شاہ نورانی روانہ ہو گئیں ہیں جو کچھ دیر بعد جائے وقوعہ پر پہنچ جائیں گی۔ واضح رہے آج مغرب کے وقت درگاہ کے مرکزی دروازے پر اس وقت دھماکا ہوا جب مزار کے احاطے میں دھمال ڈالی جا…

مزید پڑھیں

اسلام آباد (ویب ڈیسک) تحریک انصاف نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ پاناما لیکس اور نیوز گیٹ اسکینڈل کومنطقی انجام تک پہنچانے کا اعلان کیا گیا ہے۔چیئرمین تحریک انصاف کی زیرصدارت قیادت اہم اجلاس ہوا۔ عمران خان کا کہنا ہے کہ منگل کوپاناما لیکس پر سپریم کورٹ میں ثبوت جمع کرائیں گے۔پی ٹی آئی قیادت نے اعلان کیا کہ ملکی سلامتی پر جو حملہ آور ہو گا اس کا محاسبہ کریں گے۔ وزیر داخلہ کی طرف سے نیوز گیٹ معاملے کے بیان کو مٹی ڈالنے کے مترادف قرار دیا گیا۔ پی ٹی…

مزید پڑھیں

حب( نیوزڈیسک) حب میں درگاہ شاہ نورانی کے احاطے میں دھماکا اس وقت ہوا جب زائرین دھمال ڈال رہے تھے اور لوگوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔ اس دوران اچانک زور دھماکا ہوا اور ہر طرف کہرام مچ گیا۔ ذرائع کے مطابق دھماکے میں 25 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے۔ جاں بحق افراد میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ دھماکے کے بعد پولیس، بم ڈسپوزل اسکواڈ اور امدای ٹیمیں جائے وقوع پر پہنچ گئیں ہیں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کرنا شروع کر دیا ہے تاہم ایمبولینسز کی کمی وجہ سے زخمیوں کو منتقل کرنے میں…

مزید پڑھیں

کراچی (ویب ڈیسک) سندھ کے نئے گورنر جسٹس ریٹائرڈ سعید الزماں صدیقی نے سیکیورٹی اسٹاف کم کرنے کا حکم نامہ جاری کر دیا۔گورنر سندھ جسٹس ریٹائرڈ سعید الزماں صدیقی گورنر ہاوس پہنچے اور پہلا حکم صادر کرتے ہوئے اپنا سیکورٹی اسٹاف نصف کرنے کی ہدایات جاری کر دیں ، نئے گورنر نے اپنے اسٹاف کو ہدایت دی ہے کہ پرٹوکول اسٹاف بھی کم کیا جائے اور سڑکوں پر انکے لئے ٹریفک نہ روکی جائے، گورنر سندھ نے کہا شہریوں کو انکے آنے جانے سے کوئی پریشانی نہیں ہونی چاہیے۔

مزید پڑھیں

ملتان (ویب ڈیسک) سینئر سیاستدان مخدوم جاوید ہاشمی نے ایک بار پھر مسلم لیگ میں شمولیت کا عندیہ دے دیا۔مخدوم جاوید ہاشمی کا کہنا تھا کہ بنیادی طور پر مسلم لیگی ہو جانا چاہوں تو کون روک سکتا ہے ، ابھی تک فیصلہ نہیں کیا لیکن بہت جلد مسلم لیگ میں شمولیت کا فیصلہ کرونگا۔ملتان پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے جاوید ہاشمی کا کہنا تھا کہ ملک کے اندر قوتوں کو ڈی سنٹرلائز کر کے صوبے زیادہ بنانے چاہیے تاکہ وہ اپنے مسائل حل کر سکیں ، یہ سوچ اب چھوڑ دینی ہو گی کہ سارے فیصلے اب…

مزید پڑھیں

سکھر (ویب ڈیسک) قائد حزب اختلاف سید خورشید احمد شاہ نے کہا ہے کہ ہر حکومت کے پاس وقت ہوتا ہے کہ لوگوں کی فلاح و بہبود کے لئے کام کرے لیکن حکومتیں ٹائم پاس کر کے چلی جاتی ہیں۔آئی بی اے سکھر میں طلباءکو اعزازات دئیے جانے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سید خورشید احمد شاہ نے کہا کہ نوجوانوں کو روزگار کی فراہمی حکومت کا کام ہوتا ہے۔ لیکن بدقسمتی سے حکومت نے کبھی اپنی ذمہ داری محسوس نہیں کی۔ حکومت مجموعی آبادی سے دو فیصد کو روزگار فراہم کر سکی ہے جبکہ پرائیویٹ سیکٹر 98 فیصد…

مزید پڑھیں

لاہور (ویب ڈیسک) لاہور میں ینگ ڈاکٹرز اور میو ہسپتال کے چیف ایگزیکٹو کے مذاکرات کامیاب ہو گئے ، جس کے بعد دھران ختم کر دیا گیا۔حکومت نے مظاہرہ ختم کرانے کے لیے چار رکنی کمیٹی قائم کی تھی۔اس سے پہلے سی سی پی او لاہور امین وینس اور ڈی آئی جی آپریشنز حیدر اشرف کی سربراہی میں پولیس کی بھاری نفری مال روڈ پر پہنچی اور پہلے ینگ ڈاکٹرز اور واٹر منیجمنٹ کے ملازمین سے مذاکرات کئے لیکن جب مذاکرات کامیاب نہ ہوئے تو پولیس حکام نے بھاری نفری کے ہمراہ مال روڈ پر لگے احتجاجی کیمپ اکھاڑ کر…

مزید پڑھیں

گوادر(ویب ڈیسک) پاک چین اقتصادی راہدری منصوبے کے تحت چین کا پہلا تجارتی قافلہ گوادر پہنچ گیا۔تفصیلات کے مطابق 50 ٹرکوں پر مشتمل چین کا پہلا تجارتی قافلہ سی پیک روٹ کے ذریعے گوادر پہنچ گیا ہے۔ چین کے تجارتی قافلے کو پاک فوج کی سخت سیکیورٹی میں خنجراب سے گوادر پہنچایا گیا۔

مزید پڑھیں