Author: Daily Khabrain

اسلام آباد (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری غیر سنجیدہ بچہ ہے جسے سیاست کی الف ب بھی نہیں آتی۔اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کے دوران چوہدری نثار نے کہا کہ بلاول غیر سنجیدہ بچہ ہے اسے سیاست کی الف ب نہیں آتی، وہ اپنے والد کی عمر کے لوگوں کو الٹے القابات سے نواز رہا ہے۔ بلاول بھٹو کو سندھی کیا اردو بھی نہیں آتی ، ایک ایسا بچہ جو اس ملک کی زبان تک نہیں جانتا اور تقریریں بھی رومن اردو میں لکھ کر کرتا ہے۔ انہوں…

مزید پڑھیں

بیجنگ (خصوصی رپورٹ) چینی سیاسی ماہرین نے کہا ہے کہ ٹرمپ کی صدارت خطے سے امریکی قیادت کا خاتمہ کر دے گی، ایشیا کا نیا نقشہ سامنے آئے گا۔ جس لمحے ڈونلڈ ٹرمپ اپنی فتح کے بعد تقریر کر رہے تھے، چینی ٹی وی چینلز ایک خلائی مشین کی خصوصی فٹیج دکھا رہے تھے۔ چینی تجزیہ کار کہتے ہیں کہ ابھرتی ہوئی سپر پاور کے لیے اسے امریکہ کو زیر کرنا ہوگا۔ افغانستان اور عراق میں جنگوں سے چینی اعتماد کو ٹھیس پہنچی ہے کہ امریکہ عالمی جغرافیائی سیاست میں قیادت کر سکتا ہے سنہ 2008 کے اقتصادی بحرانی سے…

مزید پڑھیں

نیویارک (خصوصی رپورٹ) کیا آپ ملازمت کی تلاش میں ہیں؟ اگر ہاں تو بہت جلد فیس بک اس حوالے سے بھی آپ کے لیے مددگار ثابت ہوگی۔فیس بک نے لنکڈان کی وجہ شہرت رکھنے والے شعبے میں قدم رکھتے ہوئے نیا جاب فیچر متعارف کرا دیا ہے ۔اس فیچر کی مدد سے فیس بک پیجز کو چلانے والے جاب پوسٹ کرنے کے ساتھ ساتھ امیدواروں کی سی ویز بھی موصول کرسکیں گے ۔فیس بک ترجمان کے مطابق متعدد چھوٹے کاروباری ادارے اپنے فیس بک پیجز پر ملازمتوں کے حوالے سے پوسٹس کرتے ہیں، لہذا اسے مدنظر رکھ کر یہ فیچر…

مزید پڑھیں

واشنگٹن(خصوصی رپورٹ) ریپبلکن پارٹی کے ڈونلڈٹرمپ کی امریکی صدارتی انتخابات میں تاریخ سازکامیابی پر جہاں دنیابھرکے میڈیاپرہلچل مچی ہے وہاں سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپربھی ایک طوفان اٹھ کھڑا ہوا۔ٹوئٹرصارفین ریپبلکن امیدوارکی کامیابی پرمختلف اندیشوں کا اظہار کر کے بھڑاس نکالتے رہے ۔ایک صارف کا کہنا تھا کہ امریکی ایک بار 9/11 پر روئے تھے اب 11/9پر چیخ رہے ہیں۔ایک ٹویٹ میں کہاگیاکہ یونائیٹڈسٹیٹس آف امریکہ اب(ٹرمپ کی کامیابی کے بعد)یونائیٹڈہیٹس آف امریکہ میں تبدیل ہوگیا۔میکسیکوکے گرددیوارکھڑی کرنے کے ٹرمپ کے صدارتی مہم کے نعرے اور کئی رہنماﺅں کے ٹرمپ کی کامیابی کے بعدکینیڈامنتقل ہونے کے اعلان کے تناظرمیں…

مزید پڑھیں

واشنگٹن (خصوصی رپورٹ) امریکا کے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ایک ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں وہ پاکستان سے محبت کا اظہار کرتے نظر آئے،اس ویڈیو میں ٹرمپ کا کہنا تھا کہ انہیں پاکستان سے محبت ہے (آئی لو پاکستان )۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق سوشل میڈیا پر امریکا کے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ایک ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں ٹرمپ کا کہنا تھا کہ انہیں پاکستان سے محبت ہے ۔یہ واضح نہیں ہوسکا ہے کہ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی یہ ویڈیو کب ریکارڈ ہوئی، تاہم اس ویڈیو کو ڈونلڈ ٹرمپ کے صدر…

مزید پڑھیں

لاہور (نیٹ نیوز)علامہ اقبال اوپن یورنیورسٹی کے میٹرک کے پرچے میں ایک انتہائی ایسا بے ہودہ سوال پوچھ لیاگیاجس کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہونے پر پاکستانی آگ بگولہ ہو گئے ہیں اور یونیورسٹی انتظامیہ کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا جارہاہے۔تفصیلات کے مطابق علامہ اقبال یونیورسٹی کے میٹرک کے انگلش کے پرچے میں ’بڑی بہن کی شخصیت ‘پر مضمون تحریر کرنے کا 15نمبر کا سوال دیدیا گیا ،پر چے میں سوال کی تصویر انٹرنیٹ پر وائرل ہو گئی ہے اور پاکستانی یونیورسٹی انتظامیہ کو شدید تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔پرچے میں پوچھے گئے سوال کے ساتھ اس…

مزید پڑھیں

اکثر یہ دلیل پیش کی جاتی ہے کہ گوشت کھانا جانوروں پر ظلم ہے اور اس کا استعمال ترک کرنے سے معاشرے کو مزید پائیدار بنایا جا سکتا ہے، لیکن کیا ایسا کرنا صحت کے لیے بھی ٹھیک ہے یا اس سے صحت کے مزید مسائل جنم لیتے ہیں؟گوشت کو مکمل طور پر ترک کر دینے اور صرف سبزیاں کھانے کا رجحان یورپ بھر میں مقبول ہوتا جا رہا ہے اور ایک نیا طرز زندگی ابھر رہا ہے۔ نہ صرف نوجوان بلکہ پورے کے پورے خاندان صرف سبزی خوربن رہے ہیں۔سبزی خوروں کے دلائل یہ ہیں کہ جانوروں کو ہلاک…

مزید پڑھیں

واشنگٹن(خصوصی رپورٹ)امریکہ کے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی صدارتی مہم کے دوران اعلان کیا کہ مسلمانوں کے امریکہ داخلے پر پابندی عائد کی جائے گی، داعش کے خلا ف بھرپور جنگ کی جائے گی جبکہ میکسیکو کے ساتھ سرحد پر دیوار تعمیر کی جائے گی اور میکسیکن باشندوں کو ملک بدرکیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ میں اگر صدر منتخب ہوگیاتوپہلے سو دن میں غیر قانونی اور جرائم پیشہ بیس لاکھ غیر ملکیوں کو ملک سے بیدخل کرنے کا سلسلہ شروع کیا جائے گا۔اوباما کے ہر صوابدیدی اقدام کی تنسیخ ہوگی۔ وائٹ ہاوس کے حکام پر کسی لابی…

مزید پڑھیں

اسلام آباد(مانیٹر نگ ڈیسک)ذرائع کا کہنا ہے کہ سعید الزماں صدیقی کی بطور گورنر سندھ تعیناتی سے قبل وفاقی حکومت ان کی صحت سے متعلق لاعلم رہی اور انہیں گورنر سندھ تعینات کردیا تاہم ان کی حالیہ فوٹیجز کے منظر عام اور اپوزیشن ارکان کے بیانات سامنے آنے کے بعد حکومتی حلقے پریشانی کا شکار ہوگئے ہیں۔ذرائع کے مطابق حکومتی حلقوں میں تشویش پیدا ہوگئی ہے کہ کیا نئے گورنر اس خراب صحت کے ساتھ اپنی ذمہ داریاں ادا کرسکیں گے؟ حکومتی ذرائع کا کہنا ہے تعیناتی تک بھی وفاقی حکومت کو سعید الزماں کی صحت کے متعلق معلومات حاصل…

مزید پڑھیں

لندن (خصوصی رپورٹ)برطانوی ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ کاجو کا استعمال ذیابیطس میں مبتلا افراد کے علاج میں مددگار ثابت ہوتا ہے ۔ سٹی یونیورسٹی آف لندن کے ماہرین صحت کی جدید تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ کاجو کا استعمال ذیابیطس کے علاج میں انتہائی اہم کردار ادا کرتا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ کاجو میں ایسے قدرتی اجزا پائے جاتے ہیں جو خون میں موجود انسولین کو عضلات کے خلیوں میں جذب کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں جبکہ کاجو میں پائے جانے والے ایکٹو کمپانڈز ذیابیطس کو بڑھنے سے روکنے اور اس میں…

مزید پڑھیں