Author: Daily Khabrain

نئی دہلی (خصوصی رپورٹ) بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ستلج جمنا لنک کینال (ایس وائی ایل) معاملہ پر سپریم کورٹ کے فیصلہ سے پنجاب کانگریس کے صدر کیپٹن امریندر سنگھ نے لوک سبھا کی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ ان کے ساتھ ریاست میں کانگریس کے تمام ممبران اسمبلی نے بھی استعفیٰ دے دیا ہے۔ کیپٹن امریندر نے اپنا استعفیٰ لوک سبھا کے سپیکر کو بھیج دیا ہے۔ وہیں کانگریس کے ممبران اسمبلی نے بھی اپنے اپنے استعفے اسمبلی سپیکر کو بھیج دیئے ہیں۔ خیال رہے کہ بھارتی سپریم کورٹ نے ستلج جمنا رابطہ کینال (ایس وائی ایل) تنازع…

مزید پڑھیں

واشنگٹن (خصوصی رپورٹ) امریکی صدارتی انتخاب میں ہیلری کلنٹن کی شکست کے چند گھنٹے بعد ہی 2020ءکے صدارتی انتخاب کے لئے مشیل اوباما کا نام سامنے آنے لگا۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پرکسی نے مشیل اوباما کو آمادہ کرنا شروع کر دیا کہ وہ آئندہ صدارتی انتخاب میں ضرورحصہ لیں،تو کسی نے کہا کہ اس وقت مشیل اوباما کےلئے 2020ءکا انتخاب جیتنے کےلئے بہترین ماحول ہے ۔مشیل اوباما امریکا کے سیاسی منظرنامے میں ایک مقبول شخصیت ہیں ۔ گیلپ سروے کے مطابق ان کے مقبولیت 64 فیصد ہے اور یہ اوسط ڈونلڈ ٹرمپ، ہیلری کلنٹن اور اپنے شوہر صدر…

مزید پڑھیں

اسلام آباد(خصوصی رپورٹ) وزیراعظم نواز شریف نے عسکری قیادت سے مشاورت کے بعد گورنر سندھ کو ہٹانے کا فیصلہ کیا۔صدر ممنون حسین نے جسٹس(ر) سعید الزماں صدیقی کو گورنر لگانے کا مشورہ دیا۔سیاسی حکومت کی رائے تھی کہ اب گورنر سندھ کو ہٹانے سے کراچی آپریشن پر کوئی فرق نہیں پڑے گا۔ماضی میں عسکری قیادت نے کراچی آپریشن کے متاثر ہونے کے پیش نظر عشرت العباد کو ہٹانے سے منع کیا تھا۔حکومت نے حال ہی میں موقف اختیار کیا کہ اگر وزیر اعلی سندھ کی تبدیلی سے کراچی آپریشن متاثر نہیں ہوا تو اب گورنر کی تبدیلی سے بھی کچھ…

مزید پڑھیں

لاہور (خصوصی رپورٹ)لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس عبدالسمیع خان کی سربراہی میں قائم ڈویژن بینچ نے شادی شدہ خاتون کو جعلی عریاں تصاویر بناکر اسے فیس بک پر بلیک میل کرکے بھتہ مانگنے والے سکول ٹیچر کی عبوری ضمانت خارج کردی۔ جبکہ گرین ٹاﺅن پولیس نے ملزم منور کو احاطہ عدالت سے گرفتار کرلیا۔گزشتہ روز عدالت نے دوران سماعت ریمارکس دیئے کہ ایسے گھناﺅنے واقعات میں ملوث ملزم کسی رعایت کے مستحق نہیں۔قبل ازیں درخواست گزار ملزم منور کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ وہ سرکاری سکول ٹیچر ہے،اس کا واقعہ سے کوئی تعلق نہیں،مرکزی ملزم اس کا بھائی…

مزید پڑھیں

دبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) سندھ کے سابق گورنر ڈاکٹر عشرت العباد کراچی سے بذریعہ نجی پرواز دبئی پہنچ گئے جہاں وہ آج سابق صدر مشرف سے ملاقات کریں گے۔ پاکستان میں سیاسی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔ سیاسی حلقے اس ملاقات کو بڑی اہمیت دے رہے ہیں اور کہا جارہا ہے کہ اب لندن کی بجائے دبئی پلان بنے گا اور وہاں کوئی نئی سیاسی کھچڑی پک رہی ہے۔

مزید پڑھیں

واشنگٹن (خصوصی رپورٹ) امریکی صدارتی انتخاب میں ریپبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کے نئے امریکی صدر منتخب ہونے کے بعد امریکی ریاست کیلیفورنیا کی علیحدگی مہم کیل ایگزٹ زور پکڑ گئی ہے ، کیل ایگزٹ برطانیہ کی یورپی یونین سے علیحدگی کے ریفرنڈم بریگزٹ کے طرز پر رکھا گیا ۔ دریں اثنا نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے موجودہ صورت حال بارے اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ امریکہ میں شفاف او رکامیاب انتخابات ہوئے ہیں، میڈیا کی جانب سے پیشہ ورمظاہرین کو بڑھاوا دینا ناانصافی ہے۔

مزید پڑھیں

ایسٹ لندن(ویب ڈیسک) لیجنڈری اسکواش کھلاڑی جہانگیر خان کو ورلڈ اسکواش فیڈریشن کا 4 سال کے لیے اعزازی صدر مقرر کردیا گیاہے۔سابق عالمی چمپئین اسکواش اور پاکستانی لیجنڈ جہانگیر خان کو اسکواش کی عالمی تنظیم ورلڈ اسکواش فیڈریشن کا آئندہ 4 سال کے لیے اعزازی صدر مقرر کردیا گیا ہے، پاکستانی لیجنڈ اس سے قبل بھی اسکواش کی عالمی تنظیم کے اعزازی صدر کے طور پر اپنی خدمات سر انجام دے چکے ہیں تاہم اس بار بھی ورلڈ اسکواش فیڈریشن کی جانب سے اس عہدے پر جہانگیر خان کو مقرر کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں

چنئی(ویب ڈیسک) ہندی اور تمل فلموں کے لیجنڈ اداکار کمل ہاسن کی اداکارہ بیٹی شروتی ہاسن کو سوشل میڈیا کے ذریعے قتل کی دھمکیاں ملی ہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق شروتی ہاسن نے بھارتی ریاست تمل ناڈو کے شہر چنئی میں پولیس کے سائبر کرائم سیل میں دو صفحات پر مشتمل شکایت درج کرائی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ کرناٹکا سے تعلق رکھنے والا ایک شخص ڈاکٹر کے جی گرو پرساد 7 ستمبر سے ٹوئٹر پر انہیں توہین آمیز اور غیر مہذبانہ پیغام ارسال کررہاہے، پہلے تو انہوں نے اسے نظر انداز کردیا تاہم اب وہ شخص قتل اور…

مزید پڑھیں

گجرات (حسام الدےن کرامت) جلالپورجٹاں مےں ماورائے قانون پنچائےت، زےادتی کے ملزم کی بےٹی سے زےادتی کے حکم کے نتےجہ مےں حاملہ ہونےوالی خاتون کی سسرال مےںآگ لگا کر خود کشی، سوئی ہوئی پولےس مےں کھلبلی۔ تفصےلات کے مطابق تھانہ صدر جلالپورجٹاں کے نواحی گاﺅں ڈھلو غربی میں پنچائتی فیصلے میں شادی شدہ خاتون ماریہ لیاقت کے ساتھ زیادتی کرنے پر محمد بوٹا کے خلاف حدود آرڈینس کے تحت مقدمہ درج ہوا، اےف آئی آرکے مطابق ماریہ لیاقت کے باپ لےاقت نے ملزم محمد بوٹا کی بےٹی کے ساتھ زیادتی کرنے کی کوشش کی تھی جسکے خلاف مقدمہ درج ہوا…

مزید پڑھیں

لاہور (کرائم رپورٹر) مطالبات کی منظوری تک دھرنا جاری رہے گا۔ ماڈل روڈ کلب چوک پر ینگ ڈاکٹرز کا چوتھے روز بھی احتجاج جاری‘ شہری خوار‘ مریض پریشان۔ تفصیل کے مطابق میوہسپتال میں مریض کے لواحقین کے ساتھ بدتمیزی کرنے پر محکمہ ہیلتھ نے کارروائی کرتے ہوئے دو ڈاکٹرز کو معطل کردیا تھا‘ جس کے بعد ینگ ڈاکٹرز نے ساتھیوں کو دھمکی کیخلاف احتجاج کرتے ہوئے میوہسپتال کی ایمرجنسی کو بند کرتے ہوئے آپریشن تھیٹر کو بھی تالے لگا دیئے جس کے نتیجہ میں گزشتہ روز ڈیڑھ سالہ بچی سمیت ایک بزرگ بروقت طبی امداد نہ ملنے کے باعث دم…

مزید پڑھیں