Author: Daily Khabrain

کراچی ( کرائم رپورٹر، مانیٹرنگ ڈیسک) رینجرز نے چھاپہ مار کارروائی کے دوران فیڈرل بی ایریا کے ایک گھر کے خفیہ خانوں میں چھپائی گئی 190 بلٹ پروف جیکٹس بر آمد کر لیں ۔ سندھ رینجرز کے ترجمان کے مطابق عزیز آباد کے قریبی علاقے فیڈرل بی ایریا کے ایک گھر میں چھاپہ مار کارروائی کے دوران 190 بلٹ پروف جیکٹس بر آمد کرلی گئیں۔ رینجرز کے ترجمان کے مطابق بلٹ پروف جیکٹس فیڈرل بی ایریا میں واقع ایک گھر کی دیوار کے خفیہ خانوں میں چھپائی گئی تھیں جو کہ ایم کیو ایم کے عسکری ونگ کے زیرِ استعمال…

مزید پڑھیں

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک، نیوز ایجنسیاں) 14 سال گورنر سندھ کے عہدے پر فائز رہنے کے بعد ڈاکٹر عشرت العباد خان نے گورنر ہاﺅس میں الوداعی ملاقاتیں کیں۔ ڈاکٹر عشرت العباد خان نے گورنر ہاﺅس کے سٹاف ممبران سے بھی ملاقات کی۔ ملاقات میں ملازمین ڈاکٹر عشرت العباد خان کے رخصت ہونے پر آبدیدہ ہو گئے۔ گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان سے وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے گورنرہاو¿س میں الوداعی ملاقات کی ۔ملاقات میں گورنر سندھ نے وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کے لئے نیک تمنا ﺅں کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آپ کی لیڈر…

مزید پڑھیں

اسلام آباد(کرائم رپورٹر) قومی سلامتی سے متعلق متنازعہ خبر کی تحقیقات کیلئے قائم کمیٹی نے اپنی کارروائی کا آغازکردیا،پہلے اجلاس میں کمیٹی کو چوہدری نثار علی خان کی طرف سے ایک گھنٹے کی تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے متنازعہ خبر سے متعلق اب تک کی پیش رفت سے آگاہ کیاگیا،کمیٹی نے تما م ارکان کی مشاورت سے ایک سوال نامہ تیار کرلیا ہے جوصوبوں کے وزرائے اعلیٰ سمیت قومی سلامتی سے متعلق اجلاس میں شریک اہم حکومتی شخصیات اور سرکاری افسران کو طلبی کے موقع پر دیا جائے گا،کمیٹی متنازعہ خبر لیک کرنے کے محرکات اور ذمہ داروں کا تعین کرکے…

مزید پڑھیں

اسلام آباد(اے این این) گزشتہ چند دنوں سے کپتان اور ریحام خان کے نکاح سے متعلق مسلسل خاموش رہنے کے بعد کپتان بھی بالآخر بول پڑے۔ میڈیارپورٹ کے مطابق اپنے نکاح سے متعلق خبروں پر کوئی بھی تبصرہ نہ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ میرے نکاح کی خبر کوئی سکیورٹی کی خبر ہے جو لیک ہوگئی ہے؟۔ نجی ٹی وی پروگرام میں ریحام خان کے حالیہ انکشافات سے متعلق سوال پر عمران خان نے کہا کہ یہ کوئی قومی معاملہ ہے ، کوئی نیشنل سیکورٹی لیک ہوگئی ہے؟ یہ بتائیں کہ شریفوں کی جو حالت ہے ان…

مزید پڑھیں

لندن، کراچی (بیورو رپورٹ، کرائم رپورٹر) ڈاکٹرعمران فاروق قتل کیس میں گرفتار ملزم خالد شمیم نے اپنے اعترافی بیان میں انکشاف کیا ہے کہ 17ستمبر کو الطاف حسین کو سالگرہ کا تحفہ دینے کیلئے 16ستمبر کو قتل کی تاریخ رکھی گئی تھی۔ ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس میں گرفتار ملزم خالد شمیم نے اپنا اعترافی بیان جوڈیشل مجسٹریٹ کے سامنے ریکارڈ کرادیا جسے مجسٹریٹ نے قلمبند کرکے اس پر تصدیقی سرٹیفکیٹ بھی لگادیا گیا ہے۔ ملزم نے اپنے اعترافی بیان میں انکشاف کیا کہ 17ستمبر کو الطاف حسین کو سالگرہ کا تحفہ دینے کیلئے عمران فاروق کے قتل کی تاریخ…

مزید پڑھیں

اسلام آباد(اے این این ) سپریم کورٹ نے وزیر دفاع خواجہ محمد آصف کے حلقہ این اے 110 سے متعلق انتخابی عذرداری کا فیصلہ سنا دیا ہے جس میں تحریک انصاف کی جانب سے دھاندلی کے الزامات مسترد کرتے ہوئے درخواست خارج کر دی ہے اور قرار دیا گیا ہے کہ اس حلقے میں خواجہ محمد آصف ہی اس حلقے سے رکن قومی اسمبلی ہیں ،دھاندلی کے الزامات ثابت نہیں ہو سکے،لوگ ججز پر بے جا دباو¿ ڈالتے ہیں ۔ جمعرات کو چیف جسٹس انور ظہیر جمالی کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نے سیالکوٹ کے حلقہ…

مزید پڑھیں

ملتان (سیاسی رپورٹر) معلوم ہوا ہے کہ جاوید ہاشمی نے دوبارہ مسلم لیگ ن میں شمولیت کا فیصلہ کر لیا ہے اور جلد ہی وہ اس امر کا اعلان کر دیں گے۔ یہ اعلان اسلام آباد یا لاہور میں ہو گا اور ان کے لوگ اس سلسلے میں منعقد کی جانے والی پریس کانفرنس کا وقت اور تفصیلات طے کر رہے ہیں۔ ان کے بعض قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ جاوید ہاشمی کی خواہش تھی وہ وفاقی سطح پر سیاست کرنے کی بجائے پنجاب کی سیاست میں حصہ لیں اور اگر گنجائش ہو تو شہبازشریف کے بعد وزیراعلیٰ کے…

مزید پڑھیں

راولپنڈی (بیورو رپورٹ) آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے ترکمانستان کے دفاع اور قومی سلامتی کے وزیر کی ملاقات ہوئی۔ جس میں خطے کی سکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات (آئی ایس پی آر) کے ترجمان کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے ترکمانستان کے وزیر دفاع اور قومی سلامتی کی ملاقات ہوئی۔ جس میں دو طرفہ تعاون اور خطے کی سکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ترجمان کے مطابق ترکمانستان کے دفاع قومی سلامتی کے وزیر نے یادگار شہدا پر حاضری دی اور پھول چڑھائے۔ ترکمانستان کے وزیر کو جی ایچ…

مزید پڑھیں

لاہور(کلچرل رپورٹر) لڑکیوں کے ساتھ تصاویر بنوانے پر اداکارہ صنم بلوچ کی شوہر سے تلخ کلامی ہوگئی۔یہ واقعہ گزشتہ رات مقامی سینما میں اس وقت پیش آیا جب فلم”لاہور سے آگے“کے پریمئر کے بعد اداکار عبداللہ فرحت اللہ جنہوں نے فلم میں اہم منفی کردارکیا ہے اور جو صنم بلوچ کے شوہر بھی ہیں۔ صنم بلوچ کی خواہش تھی وہ جلدی سے واپس چلی جائیں کیونکہ بہت سے لوگ ان کے ساتھ تصاویر بنوانے کی کوشش کررہے تھے لیکن ان کے شوہر عبداللہ فرحت اللہ مسلسل لڑکیوں اور دوسرے لوگوں کے ساتھ تصاویر بنوانے میں مصروف تھے جس پر صنم…

مزید پڑھیں

کراچی(شوبز ڈیسک) اداکار جاوید شیخ کی بہن اور بہروز سبزواری کی بیوی سفینہ بہروز بھی فلم میں جلوہ گر ہو گی ۔ وہ پہلی بار کسی فلم میں پرفارمنس کرتی ہوئی نظر آئیں گی ۔ ان کے شوہر و بھائی کئی دہائیوں سے شوبز انڈسٹری سے وابستہ ہیں ۔ انہوں نے ہمیشہ گھریلو زندگی کو ترجیح دی ۔ سفینہ کو اداکار اور پروڈیوسر ہمایوں سعید نے اپنی زیر تکمیل فلم میں پنجاب نہیں جاﺅں گی میں کاسٹ کیا ہے جس میں وہ فلم کی ہیروئن اداکارہ مہوش حیات کی ماں کا کردار ادا کریں گی ۔ ان کے خاندان کے…

مزید پڑھیں