کراچی( ویب ڈیسک ) سابق چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس (ر) سعید الزماں صدیقی نے گورنر سندھ کی حیثیت سے حلف اٹھالیا ۔گورنر ہاؤس کراچی میں جسٹس (ر) سعید الزماں صدیقی کی حلف برداری کی تقریب منعقد ہوئی، چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ جسٹس سجاد علی شاہ نے ان سے حلف لیا۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سمیت صوبائی وزرا، مسلم لیگ (ن) کے اہم رہنماؤں سمیت اہم سیاسی شخصیات، اعلیٰ سرکاری حکام اور معززین کے علاوہ ان کے اہل خانہ بھی موجود تھے۔1937 کو لکھنو میں پیدا ہونے والے جسٹس (ر) سعید الزماں صدیقی سندھ…
Author: Daily Khabrain
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک‘ نیوزایجنسیاں) بھارتی فورسز کی وادی نیلم سیکٹر پر بلااشتعال گولہ باری کی جارہی ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج نیلم سیکٹر میں بلااشتعال گولہ باری کررہی ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق بھارتی فوج نے حالیہ تناﺅ کے دوران پہلی مرتبہ بھاری ہتھیاروں کا استعمال کیا ہے۔ وادی نیلم میں شاہ کوٹ اور ملحقہ سیکٹر پر بلااشتعال شیلنگ کررہا ہے۔ بھارتی فوج کیل سیکٹر پر بھی بلااشتعال مارٹر شیلنگ کررہی ہے۔ آئی ایس پی آر ذرائع کے مطابق پاک فوج کی جانب سے بھارتی بلااشتعال شیلنگ کا بھرپور جواب دیا جارہا ہے‘ پاک…
واشنگٹن(آن لائن)ڈونلڈ ٹرمپ متنازعہ ترین شخصیت ہونے کے باوجود امریکی صدر بن گئے ،ڈونلڈ ٹرمپ 14 جون 1946 کو نیویارک میں پیدا ہوئے۔ انہوں نے 1968 میں یونیورسٹی آف پینسلوانیا سے اکنامکس میں گریجویشن کیا۔ 1970 کی دہائی میں، محکمہ انصاف نے ٹرمپ آرگنائزیشن پر فیئر ہازنگ ایکٹ کی خلاف ورزی کا الزام لگایا، جس کے ذریعے اقلیت کو ان کی عمارتیں کرائے پر لینے سے روکا گیا۔ ڈونالڈ ٹرمپ نے اس مقدمے کا فیصلہ عدالت سے باہر طے کیا۔بعد میں، ایک اہم قدم کے طور پر، ٹرمپ نے گرینڈ سینٹرل اسٹیشن کے ساتھ والا ایک ہوٹل خریدا، جو دیوالیہ…
نیویارک (محسن ظہیر سے ) ڈیموکریٹک پارٹی کی صدارتی امیدوار ہیلری کلنٹن نے کہا ہے کہ اگرچہ وہ کامیاب نہیں ہوئی تاہم ایک دن جلد یا بدیر کوئی ایک خاتون امریکہ میں وہ مقام حاصل کرے گی کہ جو میں اس الیکشن میں حاصل نہیں کر سکی ۔ ہماری یہ جدوجہد اور کردار جاری رہے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے الیکشن میں شکست کے بعد اپنے خطاب میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن میں شکست کا افسوس ہے اور رہیگا لیکن عوام کے حقوق کے لئے جو کردار ادا کیا ہے ، اس پر فخر رہے گا۔ہیلری…
ملتان (ویب ڈیسک) مقتولہ قندیل بلوچ جو موت سے قبل تو خبروں میں ان تھیں، مرنے کے بعد بھی قبر سے کچھ پر اسرار آوازیں سنائی دی جانے لگیں۔ اہل علاقہ کے مطابق یہ آوازیں رات ڈیڑھ 2 بجے کے بعد آتی ہیں۔ جن سے محسوس ہوتا ہے کہ کوئی قربناک انداز میں آہ و آزاری کر رہا ہے۔ قبرستان کے قریب ایک رہائشی کا کہنا ہے کہ پہلے تو اسے وہم لگا مگر جب کچھ دیگر لوگوں کیساتھ قبر کے قریب گیا تو یہ آوازیں قندیل بلوچ کی قبر سے آرہی تھیں۔
