All posts by Daily Khabrain

جسٹس (ر) سعید الزماں صدیقی نے گورنر سندھ کا حلف اٹھالیا

کراچی( ویب ڈیسک ) سابق چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس (ر) سعید الزماں صدیقی نے گورنر سندھ کی حیثیت سے حلف اٹھالیا ۔گورنر ہاؤس کراچی میں جسٹس (ر) سعید الزماں صدیقی کی حلف برداری کی تقریب منعقد ہوئی، چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ جسٹس سجاد علی شاہ نے ان سے حلف لیا۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سمیت صوبائی وزرا، مسلم لیگ (ن) کے اہم رہنماؤں سمیت اہم سیاسی شخصیات، اعلیٰ سرکاری حکام اور معززین کے علاوہ ان کے اہل خانہ بھی موجود تھے۔1937 کو لکھنو میں پیدا ہونے والے جسٹس (ر) سعید الزماں صدیقی سندھ کے 30 ویں گورنر ہیں، وہ سپریم کورٹ کے چیف جسٹس کے عہدے پر بھی فائز رہے، 2008 میں پرویز مشرف کے مستعفی ہونے کے بعد انہوں نے مسلم لیگ (ن) کے ٹکٹ پر صدارتی انتخاب بھی لڑا تھا۔

ھارت کا بھاری ہتھیاروں سے پھر حملہ

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک‘ نیوزایجنسیاں) بھارتی فورسز کی وادی نیلم سیکٹر پر بلااشتعال گولہ باری کی جارہی ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج نیلم سیکٹر میں بلااشتعال گولہ باری کررہی ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق بھارتی فوج نے حالیہ تناﺅ کے دوران پہلی مرتبہ بھاری ہتھیاروں کا استعمال کیا ہے۔ وادی نیلم میں شاہ کوٹ اور ملحقہ سیکٹر پر بلااشتعال شیلنگ کررہا ہے۔ بھارتی فوج کیل سیکٹر پر بھی بلااشتعال مارٹر شیلنگ کررہی ہے۔ آئی ایس پی آر ذرائع کے مطابق پاک فوج کی جانب سے بھارتی بلااشتعال شیلنگ کا بھرپور جواب دیا جارہا ہے‘ پاک فوج بھارت کی دفاعی پوسٹوں کو نشانہ بنا رہی ہے۔ دوسری طرف پاکستان نے بھارتی فورسز کی جانب سے کنٹرول لائن پر سیز فائر کی خلاف ورزی اور بلا اشتعال فائرنگ پر شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا ہے کہ رواں سال کے دوران بھارت نے سیز فائر کی 222 مرتبہ خلاف ورزیاں کی ہیں ¾184 ایل او سی اور 38 خلاف ورزیاں ورکنگ باﺅنڈری پر ہوئیں ¾بھارت سیز فائر معاہدے کی پاسداری کرتے ہوئے واقعہ کی تحقیقات سے پاکستان کو آگاہ اور دانستہ دیہاتوں کو نشانہ بنانے سے گریز کرے۔ بدھ کو پاکستان میں تعینات بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر جے پی سنہا کو ایک بار پھر دفتر خارجہ طلب کر کے8 نومبر کو بھارتی فورسز کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر بٹل اور خیراتا سیکٹرز میں بلا اشتعال سیز فائر کی خلاف ورزی پر احتجاجی مراسلہ ان کے حوالے کیا گیا ۔ دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق ڈائریکٹر جنرل جنوبی ایشیاءو سارک ڈیسک نے بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو طلب کیا اور 8 نومبر کو ایل او سی پر بھارتی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ سے چار بے گناہ سویلین کی شہادت اور دیگر سات کے زخمی ہونے پر شدید احتجاج ریکارڈ کرایا۔ ترجمان کے مطابق رواں سال کے دوران بھارت نے سیز فائر کی 222 مرتبہ خلاف ورزیاں کی ہیں جن میں 184 ایل او سی اور 38 خلاف ورزیاں ورکنگ باﺅنڈری پر ہوئیں۔ بھارتی بلا اشتعال فائرنگ کے نتیجے میں اب تک 26 سویلین شہید اور 107 زخمی ہو چکے ہیں۔ ترجمان کے مطابق ڈائریکٹر جنرل نے بھارت پر زور دیا کہ وہ سیز فائر معاہدے کی پاسداری کرتے ہوئے واقعہ کی تحقیقات سے پاکستان کو آگاہ اور دانستہ دیہاتوں کو نشانہ بنانے سے گریز کرے۔ اس کے علاوہ بھارت ایل او سی پر امن برقرار رکھے۔

نو منتحب امریکی صدر کی دولت بارے اہم ترین انکشاف

واشنگٹن(آن لائن)ڈونلڈ ٹرمپ متنازعہ ترین شخصیت ہونے کے باوجود امریکی صدر بن گئے ،ڈونلڈ ٹرمپ 14 جون 1946 کو نیویارک میں پیدا ہوئے۔ انہوں نے 1968 میں یونیورسٹی آف پینسلوانیا سے اکنامکس میں گریجویشن کیا۔ 1970 کی دہائی میں، محکمہ انصاف نے ٹرمپ آرگنائزیشن پر فیئر ہازنگ ایکٹ کی خلاف ورزی کا الزام لگایا، جس کے ذریعے اقلیت کو ان کی عمارتیں کرائے پر لینے سے روکا گیا۔ ڈونالڈ ٹرمپ نے اس مقدمے کا فیصلہ عدالت سے باہر طے کیا۔بعد میں، ایک اہم قدم کے طور پر، ٹرمپ نے گرینڈ سینٹرل اسٹیشن کے ساتھ والا ایک ہوٹل خریدا، جو دیوالیہ قرار دیا جا چکا تھا۔ انھوں نے سات کروڑ ڈالر ادھار لیے اور نیو یارک سٹی سے ٹیکس کی مراعات مانگیں، اور تعمیر نو کے بعد انھوں نے اسے گرینڈ ہائٹ ہوٹل کا نام دیا۔1971 میں انہوں نے اپنے والد فریڈ ٹرمپ کی رئیل اسٹیٹ اور کنسٹرکشن کمپنی کا کنٹرول سنبھالا جس کا نام بعد میں بدل کر دی ٹرمپ آرگنائزیشن رکھا۔ڈونلڈ ٹرمپ دی ٹرمپ آرگنائزیشن کے صدر اور چئیرمین ہیں۔ڈونلڈ ٹرمپ کی ذاتی دولت کا اندازہ 4ارب ڈالرز تک لگایا گیا ہے۔دیگر کمپنیوں کے تعمیراتی منصوبوں کی اشتہاری مہم میں اپنا نام بطور فرنچائز استعمال کرنے کا معاوضہ بھی لیتے رہے ہیں۔”ٹرمپ ٹاور”بھی ان کی پہچا ن بنا جو بیس کروڑ ڈالر مالیت کے اپارٹمنٹ اور آڑھت کے کاروبار پر مشتمل ایک تنصیب ہے، جس کی تعمیر میں گلابی رنگ کا سنگ مرمر استعمال ہوا، جس کی 58 منزلیں ہیں، جب کہ آبشار 18 میٹر بلند ہے۔نیو جرسی میں ایٹلانٹک سٹی میں کیسینوز کی تعمیر کی وجہ سے بھی، ٹرمپ کو شہرت ملی۔ پہلے ٹرمپ پلازا، پھر ٹرمپ کیسل اور پھر، تاج محل تعمیر کیا جس پر ایک ارب ڈالر خرچ آئے۔ لیکن، بعد میں دیوالیہ پن کا شکار ہوئے۔ 1990 میں جب جائیداد کی مارکیٹ کریش ہوئی، تو ان کی ملکیت 1.7 ارب ڈالر سے گِر کر 50 کروڑ ڈالر رہ گئی۔قرقی سے بچنے کے لیے، انھوں نے رقوم ادھار لیں، اور نئے سرمایہ کار تلاش کیے۔لیکن گھر کے محاذ پر، طلاق کے معاملے سے نہ بچ سکے اور ذرائع ابلاغ میں انھیں “دی ڈونالڈ” سے پہچانا جانے لگا۔

شکست پر افسوس۔۔۔

نیویارک (محسن ظہیر سے ) ڈیموکریٹک پارٹی کی صدارتی امیدوار ہیلری کلنٹن نے کہا ہے کہ اگرچہ وہ کامیاب نہیں ہوئی تاہم ایک دن جلد یا بدیر کوئی ایک خاتون امریکہ میں وہ مقام حاصل کرے گی کہ جو میں اس الیکشن میں حاصل نہیں کر سکی ۔ ہماری یہ جدوجہد اور کردار جاری رہے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے الیکشن میں شکست کے بعد اپنے خطاب میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن میں شکست کا افسوس ہے اور رہیگا لیکن عوام کے حقوق کے لئے جو کردار ادا کیا ہے ، اس پر فخر رہے گا۔ہیلری کلنٹن نے صدر براک اوبامہ اوراپنے نائب صدر کے امیدوار ٹم کین سمیت تمام سپورٹرز کا ساتھ دینے پر شکرئیہ ادا کیا ۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کے نتائج کے ساتھ ہماری جدوجہد ختم نہیں ہوئی ۔ ہم اعلیٰ اقدار کی بالا دستی کےلئے اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے ۔انہوں نے اپنی انتخابی مہم کے تما م ارکان کا شکرئیہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے جو کردار ادا کیا، اس کو جتنا بھی سراہا جائے کم ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں آگے بڑھنا ہے اور اس امر کو یقینی بنانا ہے کہ ہماری بات سنی جائے ۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن میں ہم نے جو ایشوز اٹھائے، ان کےلئے جدوجہد جاری رکھنا ہے ۔ہیلری کلنٹن نے کہا کہ میں جواں سال امریکی ارکان کی بھی مشکور ہوں ۔وہ ہمیشہ یقین رکھیں کہ اپنے حقوق کے لئے جدوجہد کرنا بہت ضروری ہے ۔ انہوں نے خواتین کے کردار کو سراہتے ہوئے خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ مجھے فخر ہے کہ میں آپ کے حقوق کی چیمپئین بنی ۔ انہوں نے کہا کہ ہماری جدوجہد ختم نہیں ہوئی ۔ جلد کوئی نہ کوئی ہماری اس کوششوں کو آگے بڑھائے گا ۔

قندیل بلوچ کی قبر کے قریب پر اسرار آوازیں کس کی؟ علاقے میں خوف و ہراس

ملتان (ویب ڈیسک) مقتولہ قندیل بلوچ جو موت سے قبل تو خبروں میں ان تھیں، مرنے کے بعد بھی قبر سے کچھ پر اسرار آوازیں سنائی دی جانے لگیں۔ اہل علاقہ کے مطابق یہ آوازیں رات ڈیڑھ 2 بجے کے بعد آتی ہیں۔ جن سے محسوس ہوتا ہے کہ کوئی قربناک انداز میں آہ و آزاری کر رہا ہے۔ قبرستان کے قریب ایک رہائشی کا کہنا ہے کہ پہلے تو اسے وہم لگا مگر جب کچھ دیگر لوگوں کیساتھ قبر کے قریب گیا تو یہ آوازیں قندیل بلوچ کی قبر سے آرہی تھیں۔