All posts by Daily Khabrain

ٹرمپ کے جیتنے کے بعد بھارت کی ایٹمی حملے کی بڑھک

نئی دہلی (ویب ڈیسک)بھارتی وزیر دفاع نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ ایٹمی یا جوہری ہتھیار وں کا استعمال خارج ا ز امکان نہیں ،جوہری ہتھیاروں کا پہلے استعمال بھارتی پالیسی نہیں ،اپنے عزائم نہ ظاہر کرنا ہی بہترین حکمت عملی ہے ۔تاہم بھارتی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ منوہر پاریکر کا بیان اُن کی اپنی رائے ہو سکتی ہے ۔

انگور کھائیں اور مختلف قسم کی انفیکشن بھگائیں

کیلیفورنیا (خصوصی رپورٹ) انگور میں موجود اجزاءنہ صرف موٹے افراد میں چکنائیاں ختم کرکے انہیں بلڈ پریشر اور امراضِ قلب سے بچاتے ہیں بلکہ انہیں مختلف قسم کے انفیکشن (امراض کے حملہ آور جراثیم) سے بھی محفوظ رکھتے ہیں۔ ڈیوس کیلیفورنیا میں واقع ویسٹرن ہیومن نیوٹریشن ریسرچ سنٹر کے ماہرین نے انگور اور سٹرابری میں موجود فائٹو کیمیکلز کا جائزہ لے کر کہا ہے کہ یہ خصوصاً فربہ افراد کے قدرتی دفاعی (امنیاتی) نظام کو مضبوط بناتا ہے۔ ماہرین کے مطابق موٹے افراد میں کسی سرجری کے بعد انفیکشن کا خطرہ 35 فیصد بڑھ جاتا ہے خواہ وہ بیکٹیریا سے ہو یا وائرس سے۔ اس سے ان میں انفیکشن کی تعداد بڑھ جاتی ہے۔ اس کے لیے ماہرین نے بہت سے افراد پر تجربات کئے۔ موٹے رضاکاروں کو 3 ہفتے تک انگور کا رس دیا گیا۔ اس دوران ان کے خون میں چکنائیوں کو نوٹ کیا گیا جن میں لپڈز شامل ہیں جو امنیاتی نظام پر اثرانداز ہوکر سوزش کی وجہ بن سکتے ہیں۔ جن مریضوں نے انگور کا جوس پیا تھا ان میں دیگر کے مقابلے میں ایل ڈی ایل کولیسٹرول کم تھا اور اس کی زیادتی دل کے امراض کی وجہ بن سکتی ہے۔

ملک یاسین پھر گرفتار۔۔۔

سری نگر(ویب ڈیسک)بھارتی پولیس نے سری نگر میں حریت رہنما یاسین ملک کو دوبارہ گرفتار کرلیا،یاسین ملک کو مسلسل 4 ماہ کی قید کے بعد 29اکتوبر کو جیل سے رہا کیا گیا تھا۔کشمیر میڈیا سیل کے مطابق حریت رہنماﺅں نے کل مقبوضہ کشمیر میں یوم استقلال منانے کا اعلان کر رکھا ہے، حریت رہنماﺅں کی اپیل پر کل لال چوک تک مارچ کیاجانا ہے۔یاسین ملک کو 4ماہ کی قید کے بعد بھارتی پولیس نے 29 اکتوبر کو جیل سے رہا کیا تھا، حریت پسند برہان مظفر وانی کی شہادت کے بعد سے یاسین ملک جیل میں قید تھے۔کشمیری میڈیا کے مطابق بھارتی پولیس نے حریت رہنما یاسین ملک ان کی رہائش گاہ پر چھاپا مار کر گرفتار کیا تھا، پارٹی ترجمان کے مطابق یاسین ملک کو پولیس نے کوٹھی باغ پولیس اسٹیشن میں بند کیا ہے۔گزشتہ گرفتاری کے بعد دوران قید بھارتی پولیس کے تشدد سے یاسین ملک کی طبیعت خراب ہو گئی تھی۔حریت کانفرنس کی اپیل پر کل مقبوضہ وادی میں یوم استقلال منایا جانا ہے، جس کے دوران کل لال چوک تک بھارتی مظالم کے خلاف آزادی مارچ بھی کیا جائے گا۔

پاکستان سے پہلا ٹیسٹ، کیوی ٹیم میں بڑی تبدیلیاں

ویلنگن(ویب ڈیسک)13 رکنی اسکواڈ میں مارٹن گپٹل کی جگہ یقینی نہیں ہے، انھوں نے گذشتہ فرسٹ کلاس میچ میں 56 اور 128 رنز ناٹ آو¿ٹ بنائے جبکہ بھارت سے تیسرے ٹیسٹ میں بھی72 اور 29 رنز اسکورکیے تھے، مگر کچھ عرصے سے کارکردگی میں عدم تسلسل کی وجہ سے ان پر کوچ مائیک ہیسن کا اعتماد ڈانواں ڈول ہوگیا، ان کی جگہ انکلینڈ کے جیت راویل کو ڈیبیو کا موقع دیا جاسکتا ہے۔ اسی طرح مچل سینٹنر کے انجرڈ ہونے کے بعد اسپن بولنگ کی ذمہ داری ٹوڈ ایسٹل کو ملنے کا امکان ہے، انھیں ایش سودھی پر ترجیح دی جا سکتی ہے۔ایسٹل نے اپنا واحد ٹیسٹ چار برس قبل کولمبو میں سری لنکا کے خلاف کھیلا تھا، انھوں نے 3 حالیہ فرسٹ کلاس میچز میں 18.07 کی اوسط سے 14 وکٹیں لی ہیں۔ ممکنہ کھلاڑیوں میں کپتان کین ولیمسن، ٹام لیتھم، جیت راویل، روس ٹیلر، ہینری نکولس، جمی نیشام، بریڈلی جان واٹلنگ، ٹوڈ ایسٹلے، میٹ ہینری، نیل ویگنر، ٹرینٹ بولٹ، ٹم ساو¿تھی اور لیوک رونچی شامل ہوسکتے ہیں۔

سرکاری اداروں میں صرف عیاشی چل رہی ہے، چیف جسٹس پاکستان

سلام آباد (ویب ڈیسک)سپریم کورٹ میں چیف جسٹس پاکستان انور ظہیر جمالی کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے پی ٹی سی ایل ملازم کی ترقی سے متعلق پشاور ہائی کورٹ کے حکم کے خلاف نظر ثانی درخواست کی سماعت کی۔ عدالت نے پشاور ہائی کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے اپیل منظور کرلی۔سماعت کے دوران چیف جسٹس انور ظہیر جمالی نے استفسار کیا کہ ہائی کورٹ نے پی ٹی سی ایل ملازم اعجازاحمد کی براہ راست ترقی کا حکم کیسے دے دیا، ہائی کورٹ کسی بھی ملازم کو براہ راست ترقی کا حکم نہیں دے سکتی۔چیف جسٹس پاکستان کا اپنے ریمارکس میں کہنا تھا کہ عیاشی صرف سرکاری اداروں میں چل رہی ہے، نجی اداروں میں تو بیکار ملازم کو ایک دن بھی برداشت نہیں کیاجاتا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہماراکلچر ہے کہ سچ نہیں بولنا۔ وکلا مکر نہ کریں اس لیے عدالتی کارروائی کو بھی ریکارڈ کیا جاتا ہے۔

ٹرمپ پاکستان کے کس شہر میں پیدا ہوئے …. جان کر آپ بھی حیران رہ جائیں گے ٓ

اسلام آباد (ویب ڈیسک) نو منتحب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پاکستان کے شہر شمالی وزیرستان میں 14 جون 1964 کو پیدا ہوئے۔ نجی ٹی وی کا کہنا ہے کہ ڈونلذ ٹرمپ دراصل پاکستانی اور پٹھان ہیں۔ پیدائش کے بعد نام داﺅد ابراھیم رکھا گیا۔ ابتدائی تعلیم ایک مدرسے میں حاصل کی۔ ان کے والد ایک ٹریفک حادثے میں مارے گئے تھے جس کے بعد برٹش آرمی سے ریٹائرڈ ایک آرمی آفیسر نے گود لیا اور امریکہ لے آئے جہاں ان کا نام ڈونلذ ٹرمپ رکھا گیا۔

خواجہ آصف کے حق میں عدالتی فیصلے نے جھوٹ کو دفن کردیا، ایازصادق

لاہور(ویب ڈیسک)لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے قومی اسمبلی کے اسپیکر ایاز صادق کا کہنا تھا کہ خواجہ آصف کا فیصلہ حق اور سچ کی فتح ہے، مخالفین کی جانب سے لگائے گئے الزامات ایک بار پھر جھوٹے ثابت ہوئے، سپریم کورٹ غیرجانبدار ہے اور غیرجانبدار طریقے سے ہی کام کررہی ہے، سپریم کورٹ کے فیصلے سے سیالکوٹ کے عوام کی فتح ہوئی اور خواجہ آصف کے حق میں ہونے والے فیصلے نے جھوٹ اور الزامات کا پلندہ آج دفن کردیا گیا اور 35 پنکچر کے جو نعرے لگائے جاتے تھے وہ اب نہیں رہے۔ایازصادق کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف نے 4 حلقوں پر ڈراما رچایا مجھ پر بھی الزام لگایا گیا تھا جو غلط ثابت ہوا اور جلد ہی خواجہ سعد رفیق کے حلفے کا فیصلہ بھی آجائے گا اور مخالفین کو منہ کی کھانی پڑے گی۔

خبر لیک پر تحقیقاتی کمیٹی کا اجلاس ،اندرونی کہانی سامنے آگئی

انگریزی اخبار میں شائع ہونے والی خبر پر حکومت کی طرف سے قائم تحقیقاتی کمیٹی کے پہلے اجلاس میں وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان نے کمیٹی کو اپنی تحقیقات کے بارے آگاہ کیا ۔جسٹس (ر) عامر رضا کی سربراہی میں انگریزی اخبار میں شائع متنازع خبر کی انکوائری کے لیے پہلا اجلاس پنجاب ہاؤس اسلام آباد میں منعقد ہوا ۔اجلاس میں وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان کو خصوصی دعوت دی گئی۔ دوسری طرف اسی بارے میں پریس کونسل آف پاکستان کی جنرل کونسل کا اجلاس بھی منعقد ہوا جس میں متفقہ طور پر عزم کا اظہار کیا کہ حکومت اس بارے اخبار یا اسکے اسٹاف کے خلاف کارروائی نہ کرے اور نہ ہی سورس کی شناخت ظاہر کرنے کی ضدکرے۔نثار علی خان نے کمیٹی ارکان کو خبر کے بارے پیدا ہونے والی صورتحال اور اپنی طرف سے کی گئی تحقیقات کے بارے کیا تفصیل سے آگاہ کیا ۔وزیرداخلہ نے انکوائری کمیٹی کو ایک گھنٹہ کی طویل بریفنگ دی اور کمیٹی ارکان کو اپنی تحقیقات کے دوران اکٹھے کیے گئے دستاویزات بھی فراہم کیے ۔کمیٹی کے بند کمرہ اجلا س میں کمیٹی کے سربراہ کے علاوہ ، پنجاب کے صوبائی محتسب نجم سعید ، سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ سید طاہر شہباز ، ایف آئی اے پنجاب کے ڈائریکٹر ڈاکٹر عثمان انور ، آئی ایس آئی ، آئی بی اور ملٹری انٹیلی جینس کے ایک ایک نمائندے نے بھی شرکت کی ۔
کمیٹی نے کہا کہ ایسے معاملات پریس کونسل آف پاکستان آرڈیننس کی روشنی میں ایسے امور کونسل میں لائے جاتے ہیں مگر افسوس کی بات یہ ہے کہ حکومت یا اس کے کسی ادارے نے یہ معاملہ پریس کونسل آف پاکستان میں نہیں لائی ۔

پولیس ٹریننگ سینٹراورسول اسپتال کوئٹہ پر حملے کے ماسٹرمائنڈ گرفتار، ثنااللہ زہری

کوئٹہ(ویب ڈیسک)کوئٹہ میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ بلوچستان ثنا اللہ زہری کا کہنا تھا کہ ہمارے صوبے پر بدامنی کے جو بادل چھائے ہوئے تھے لیکن اب ان کا خاتمہ کیا جاچکا ہے، ہم نے پولیس ٹریننگ سینٹر اور سول اسپتال دھماکے میں ملوث دہشت گردوں، ان کے سہولت کاروں اور ماسٹر مائنڈ کو گرفتار کرلیا ہے، پولیس ٹریننگ کالج حملے میں ملوث ملزمان سے مزید تحقیقات کے لئے جے آئی ٹی تشکیل دے دی گئی ہے اور جلد ہی واقعے میں ملوث تمام سہولت کاروں اور دہشت گردوں کو کیفرکردار تک پہنچا دیا جائے گا۔ثنااللہ زہری کا کہنا تھا کہ اگر ماضی کی حکومتیں اقدامات اٹھاتیں تو آج صوبے میں ایسے واقعات رونما نہ ہوتے، ہماری حکومت کسی کو بھی امن وامان کی صورتحال خراب کرنے کی اجازت نہیں دے سکتی۔ انہوں نے کہا کہ کسی دہشت گرد کو چھپنے کا موقع نہیں دیں گے، دہشت گردوں کو ان کے بِلوں سے نکال کر ماریں گے اور آخری دہشت گرد کے خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔