
All posts by Daily Khabrain


امریکہ میں صدارتی انتخابات میں ایک دن باقی ….ہیلری کو فیورٹ قرار دیدیا

آرمی چیف نے ڈیتھ وارنت پے دستخط کر دیئے….

فلمسٹار ثناء اداکار جاوید شیخ کی بہو بن گئیں
لاہور (ویب ڈیسک) فلمسٹار ثناء سینئر اداکار جاوید شیخ کی بہو بن گئیں۔ تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر کاشف کی ڈرامہ سیریل ” مجھے بھی خدا نے بنایا ہے “ کی تیسری قسط نجی ٹی وی چینل سے آن ائیر ہو گئی ہے جس میں ثناءپہلی مرتبہ اداکار جاوید شیخ کی بہو کا کردار ادا کرینگی جبکہ دیگر کاسٹ میں یاسر مظفر ، ثمن چوہدری ،مایا علی سمیت دیگر اداکار شامل ہیں نجی ٹی وی سے آن ایئر ڈرامہ سیریل کی چھبیس اقساط ہیں جن کی ریکارڈنگ کا سلسلہ کراچی میں جاری ہے ۔

اسپورٹس میں ایک اوراعزازپاکستان کامنتظر
کراچی(ویب ڈیسک) انٹرنیشنل تائی کوانڈو چیمپئن شپ میں شرکت کیلئے پاکستانی کھلاڑی کوالالمپورروانہ۔انٹرنیشنل تائی کوانڈو چیمپئن شپ میں شرکت کے لیے پاکستانی دستہ روانہ ہوگیا ہے بڑےایونٹ کےلیے بڑی تیاریاں کی گئی ہیں لیکن حکومتی سرپرستی بالکل بھی نہیں ہے۔ملائشیا میں ہونیوالے انٹرنیشنل تائی کانڈو چیمپئن شپ میں پاکستانی کھلاڑی فصیح میڈل جیتنے کےلیے پر امید ہیں جہاں ستاوون ممالک کے کھلاڑی ایکشن میں ہوں گے۔پاکستان اسپورٹس بورڈ کے آفیشلز کو یقین ہےکہ فصیح پاکستان کیلئے میڈل ضرور جیتے گا۔فصیح اس سے پہلے بھی پانچ انٹرنیشنل ایونٹس میں پاکستان کا جھنڈا بلند کرچکے ہیں۔

ٹرمپ ہالی وڈاسٹارز میں تلخیاں پیدا کرنے کا سبب
واشنگٹن (ویب ڈیسک)ڈونلڈ ٹرمپ ہالی وڈ سپراسٹارز میں تلخیاں پیدا کرنے کی وجہ بن گئے۔ ایک تقریب کے دوران رابرٹ ڈی نیرو نے آرنلڈ شیوازنگرکے ساتھ تصویر بنوانے سے انکار کر دیا۔ہالی وڈ لیجنڈ رابرٹ ڈی نیرو نے تقریب کے دوران کیلیفورنیا کے سابق ری پبلکن گورنر آرنلڈ شیوازنگر سے پوچھا کیا تم ٹرمپ کو ووٹ دوگے؟شیوازنگر نے کہا کہ انہوں نے اب تک یہ طے نہیں کیا ،جس پر ڈی نیرو بولے،اگر آپ ٹرمپ کی حمایت کررہے ہیں تو میر آپ سے کوئی لینا دینا نہیں۔اس سے پہلے ٹرمپ کی مخالفت میں ہالی وڈ لیجنڈ کا ایک ویڈیو پیغام بھی سامنے آیا تھا جس میں انہوں نے ری پبلکن امیدوارکو مکا مارنے کی دھمکی دی تھی۔

کرینہ نے خاموشی توڑ دی ….سیف سے شادی کے راز سے پردہ اُٹھا دیا
ممبئی (نیوز ڈیسک) بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور اور اداکار سیف علی خان کے درمیان شادی کے بعد اب تک کوئی بھی ناخوشگوار خبر سننے میں نہیں آئی اور دونوں ہی بہت پرسکون زندگی گزارنے میں مصروف ہیں۔تاہم کرینہ کپور نے ایک انکشاف کرکے سب کو حیران کردیا ہے بھارتی میڈیا کے مطابق ایک انٹرویو کے دوران کرینہ کپور نے کہا کہ بہت سے لوگوں نے مجھے کہا کہ شادی کے بعد کسی بھی اداکارہ کا کیرئیر ختم ہو جاتا ہے اور ابھی سیف علی خان کے ساتھ شادی نہ کرنا لیکن میں اپنے فیصلے سے پیچھے نہ ہٹی۔ اب جب میں ایک ماں بننے جا رہی ہوں، میں جانتی ہوں کہ لوگ اس پر بھی ایک لیبل لگا دیں گے لیکن اس سے مجھے کوئی فرق نہیں پڑتا۔ کوئی چیز مجھے کام کرنے سے نہیں روک پائی اور میں اچھی طرح جانتی ہوں کہ ذاتی اور پیشہ وارانہ زندگی کو ایک دوسرے سے الگ کیسے رکھنا ہے۔ میں جانتی ہوں کہ یہ بہت ہی بہترین تجربہ ثابت ہو گا لیکن میں یہ نہیں چاہتی کہ گھر بیٹھوں، ہم ہر آنیوالے دن کو نئے دن کی طرح ہی لیں گے۔کرینہ کپور نے مزید کہا کہ میں ہمیشہ کام کروں اور چھٹیاں بھی مناﺅںگی، اس لیے کچھ بھی تبدیل نہیں ہونے جا رہا۔ جب میں بچے کیساتھ ایک روٹین میں آ جاﺅں گی تب ہی جان پاﺅں گی کہ میں کیا محسوس کرتی ہوں۔ فی الحال میں تو میں ایک اسکرپٹ پڑھ رہی ہوں جو بہت ہی زبردست ہے۔ لوگوں نے کہا تھا کہ شادی کے بعد مجھے کام نہیں ملے گا لیکن دلچسپ بات یہ ہے کہ میں نے زیادہ کام کیا۔ سیف نے ہمیشہ مجھ سے کہا کہ دیکھا تم نے شادی کے بعد زیادہ کام کیا اور بچہ پیدا ہونے کے بعد بھی ایسا ہی ہو گا۔

کراچی :دہشتگردوں کیخلاف گھیرا تنگ ….امجد صابری کے قتل میں ملوث گرو ہ گرفتار
کراچی میں امن دشمنوں کے خلاف گھیرا تنگ ہو گیا۔ کاو¿نٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کی کامیاب کارروائیاں جاری ہیں۔ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ لیاقت آبادکے علاقے سے2افراد کو گرفتار کیا گیاہے جو امجد صابری کے قتل سمیت متعدداہم وارداتوں میں ملوث ہیں جب کہ اس گروہ کا تعلق لشکرجھنگوی نعیم بخاری گروپ سے ہے۔کراچی میں پریس کانفرنس کرتےہوئےمرادعلی شاہ کا کہنا تھا کہ لیاقت آبادسےگرفتارملزمان28میں سے9اہم وارداتوں میں ملوث ہیں، ملزمان اتحاد ٹاو¿ن میں 4 رینجرز اہلکاروں اوریکم دسمبر2015 کو 2 ملٹری پولیس کےافسران کوشہید کرنےمیں ملوث ہیں جب کہ 12 پولیس اہلکاراورفرقہ وارانہ بنیادوں پر 7 افراد کی ٹارگٹ کلنگ میں بھی یہی ملزمان ملوث ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ 21 مئی کو عائشہ منزل پر ٹریفک پولیس اہلکاروں کو قتل کرنے والوں میں بھی یہ لوگ ملوث ہیں۔وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ امجد صابری قوال قتل کیس میں بھی اسی گروہ کا ہاتھ ہے، یہ سب شواہد ہتھیاروں کے فرانزک ٹیسٹ سےملے ہی،ں پولیومہم کےدوران پولیس اہلکاروں کوبھی انہی ہتھیاروں سےشہید کیا گیا تھا جب کہ سی ٹی ڈی کےافسران کئی دنوں سےان دہشت گردوں کے پیچھے لگے ہوئے تھے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ملزمان سے 2 ایم پی فائیو،28 پستول اورمتعدد ہینڈ گرنیڈ بھی برآمد ہوئے ہیں۔سی ٹی ڈی کے چھاپے کے دوران امجد صابری کے قتل اور ملٹری پولیس پر حملے میں ملوث دو دہشتگرد گرفتار کر لئے گئے۔ ملزموں کے قبضے سے بارودی مواد، کیچر، ہیلمٹ اور جیکٹس بھی برآمد ہوئیں۔ اس سے پہلے سی ٹی ڈی نے فرقہ وارانہ ٹارگٹ کلنگ میں ملوث پانچ دہشت گردوں کو حراست میں لیا۔ ملزموں کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے۔ دہشتگردوں نے شفیق موڑ، پٹیل پاڑہ اور ناظم آباد میں چھ افراد کی ٹارگٹ کلنگ کی۔ دہشت گردوں نے تبلیغی جماعت کے دو، اہل سنت والجماعت کے تین کارکنوں اور مسجد کے پیش امام کو قتل کیا تھا۔

پاکستان کا درد آشنا کون،ٹرمپ یاہلیری؟
لندن(نیوز ڈیسک)غیرملکی میڈیا نے کہاہے کہ دنیا بھر کی طرح پاکستانیوں کو بھی امریکی صدارتی انتخاب میں گہری دلچسپی ہے اور وہ ڈونلڈ ٹرمپ یا ہلیری کلنٹن کے نت نئے تنازعات اور سکینڈلوں سے اپنے آپ کو نہ صرف باخبر رکھتے ہیں بلکہ محفلوں میں اس پر زوردار بحث و مباحثہ بھی ہوتا رہتا ہے۔اس دوران ایک سوال جو بار بار گردش کرتا ہے وہ یہ ہے کہ پاکستان کے حق میں کون سا امیدوار بہتر ثابت ہو گا، ٹرمپ یا کلنٹن؟غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکہ اور پاکستان کے تعلقات ازل سے اتار چڑھاو¿ کا شکار رہتے ہیں اور اس وقت یہ خاص طور پر اتار کا شکار ہیں۔اس بات کا اندازہ ایسے لگایا جا سکتا ہے کہ اس سال اپریل میں امریکہ نے پاکستان کو رعایتی نرخوں پر ایف 16 طیاروں کی مد میں امداد دینے سے انکار کیا۔اس کے علاوہ امریکہ ڈاکٹر شکیل آفریدی کے معاملے پر بھی سیخ پا ہے جبکہ حقانی نیٹ ورک کے خلاف کارروائی کے سلسلے میں’ڈ±و مور‘ کا دائمی مطالبہ بھی بیچ میں حائل ہوتا رہتا ہے۔مگر ان پرانی رنجشوں کے ساتھ ساتھ گذشتہ چند سالوں میں امریکہ کی جانب سے جنوبی ایشیائی پالیسی میں ایک بنیادی تبدیلی بھی دیکھی گئی ہے۔رپورٹ کے مطابق صدارتی انتخابات کی گہما گہمی میں جو بات پس منظر میں چلی گئی ہے وہ یہ ہے کہ آٹھ نومبر ہی کو کانگریس کے انتخابات بھی منعقد کیے جائیں گے جن میں ایوانِ نمائندگان کی تمام نشستوں اور سینیٹ کے سو میں سے 34 ارکان کا انتخاب ہو گا۔یہ دیکھنا بھی اہم ہے کہ کانگریس کے انتخابات میں کس جماعت کو اکثریت ملتی ہے۔ اگر ہلیری کلنٹن صدارتی انتخاب جیت جاتی ہیں جب کہ دوسری طرف کانگریس میں رپبلکن پارٹی اپنی برتری برقرار رکھتی ہے تو سوال پیدا ہوتا ہے کہ کیا وہ ہلیری کو دو سال، ڈھائی سال تک چلنے دیں گے؟ کیا وہ ایک جج کو بھی فائز کر سکیں گی؟ کہیں ایسا تو نہیں کہ ان کے خلاف کیس شروع کر دیے جائیں؟ اگر ایسا ہوا تو کلنٹن صدر ہونے کے باوجود بھی بےبس رہیں گی۔یہ بات قابلِ غور ہے کہ اس وقت امریکی کانگریس کے دونوں ایوانوں میں رپبلکن پارٹی کی اکثریت ہے، اور ایوانِ نمائندگان ہی تمام امدادی رقوم کی منظوری دیتا ہے۔پاکستان میں اکثر لوگ ٹرمپ کے ایسے بیانات کی وجہ سے ان کے ہارنے کی امید لگائے بیٹھے ہیں جنھیں بڑے پیمانے پر مسلم دشمن اور متعصبانہ سمجھا جاتا ہے۔ لیکن کیا کلنٹن پاکستان کی دوست ثابت ہوں گی؟۔

مریم …. حسن …. حسین بالغ ، خود مختار زیر کفالت نہیں …. جواب داخل
اسلا م آباد (ویب ڈیسک ) سپریم کورٹ نے پاناما لیکس کیس پر فریقین کو الزامات سے متعلق تمام دستاویزات15نومبر تک جمع کرانے کا حکم دیدیا میڈیا رپورٹس کے مطابق پاناما لیکس کیس کی سماعت کیلئے چیف جسٹس انور ظہیر جمالی کی سربراہی میں قائم 5رکنی لارجر بینچ نے تمام فریقین کو دستاویز پیش کرنے کی ہدایت کر تے ہوئے مزید سماعت 15نومبر تک ملتوی کر دی ۔دوران سماعت عدالت نے ریمارکس دیے کہ اب اس کے بعد کسی فریق کو ایک دن کا بھی مزید وقت نہیں دیا جائے گا ۔”جوڈیشل کے قیام سے پہلے تمام دستاویز عدالت میں جمع کرائیں جائیں “۔ ہم نے کیس کے خلاف الزامات لگانے کا راستہ بند نہیں کیا تاہم الزامات سے متعلق تمام تر دستاویز 15نومبر تک پیش کی جائیں ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم نوازشریف کے وکیل سلمان بٹ نے جواب جمع کرانے کیلئے 15دن کی استدعا کی مگر عدالت نے انہیں ایک ہفتے کا وقت دیتے ہوئے کیس کی سماعت 15نومبر تک ملتوی کر دی ہے ۔ اس کے علاوہ سپریم کورٹ نے پاناما لیکس کیس کے حوالے سے سیاسی رہنماﺅں کو احاطہ عدالت میں میڈیا سے گفتگو کرنے سے بھی روک دیا ہے ۔عدالت نے ریمارکس دیے کہ احاطہ عدالت پریس کلب نہیں ہے کہ یہاں حکومت اور اپوزیشن کی جانب سے پریس کانفرنس ہوتی ہیں ۔