All posts by Daily Khabrain

معروف حریت رہنماء بارے تشویشناک خبر,زہر دیدیاگیا

اسلام آباد (صباح نیوز) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت اور نہتے کشمیریوں پر مظالم کے خلاف اسلام آباد میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ کا کہنا ہے کہ یاسین ملک کو زندہ لاش بنا کر چھوڑ دیا گیا ہے۔اتوار کواسلام آباد نیشنل پریس کلب کے باہر مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت اورکشمیریوں پر مظالم کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشال ملک نے مظاہرین سے خطاب میں کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں لوگوں کو زہر دے کر مارا جا رہا ہے ،یاسین ملک کو بھی زہر دے کرزندہ لاش بنا دیا گیا ہے۔ عوامی مسیحا پارٹی کے آرگنائزر جے سالک نے کہا ہے کہ بھارت کو کشمیر میں مسلمانوں کے ساتھ ظلم و زیادتی کاسلسلہ روکنا ہوگا۔ بھارت مقبوضہ کمشیر میں انسانی حقوق کی پامالی کا مرتکب ہورہا ہے۔کشمیری رہنماﺅں نے اقوام متحدہ سے کشمیر میں بھارتی مظالم کا نوٹس لینے اور کشمیری کے حق کو تسلیم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

جشن کا سماں …. دیکئے وجہ

واشنگٹن(خصوصی رپورٹ)سپر پاور ملک کو چلانے کیلئے امریکہ کی طاقتور شخصیت کا انتخاب کل ہوگاجس میں صدر کا چناﺅ الیکٹورل کالج کے ذریعے عوام کی جانب سے کیا جائے گا ، ری پبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ اور ڈیموکریٹک امیدوار ہلیری کلنٹن کے درمیان کانٹے کا مقابلہ متوقع ،میجک گراف میں ہلیری کو ٹرمپ پر سبقت حاصل ہے ،امریکی خفیہ ایجنسیوں کی جانب سے ممکنہ دہشت گرد حملوں کے انتباہ کے بعد سیکورٹی انتظامات انتہائی سخت کردیئے گئے ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکا میں صدارتی انتخابات (کل) منگل کو ہوں گے جس میں صدر کا چنا الیکٹورل کالج کے ذریعے عوام کی جانب سے کیا جائے گا ۔ ری پبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ اور ڈیموکریٹک امیدوار ہلیری کلنٹن کے درمیان کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے 37 ریاستوں میں قبل از وقت ووٹنگ کا عمل مکمل کرلیا گیا ہے ۔ صدارتی انتخابات کے لئے انتخابی مہم آخری مراحل میں داخل ہوگئی ، دونوں امیدوار ووٹرز کو متاثر کرنے کے لئے ایڑی چوٹی کا زور لگا رہے ہیں۔ انتخابی مہم میں گلوکار اور اداکار بھی کود پڑے ہیں۔ اوہایو میں ہلیری کلنٹن کی ریلی میں معروف اداکار بیونسے اور جے زی نے پرفارم کر کے ہلیری کے حق میں آواز بلند کی۔برطانوی اخبار ٹیلی گراف کی رپورٹ کے مطابق 45 ویں امریکی صدر بننے کے میجک فیگر کے اعداد و شمار کے مطابق ہلیری کلنٹن 227 جب کہ ڈونلڈ ٹرمپ 164 ووٹ لینے میں کامیاب ہوں گے۔ اب تمام نظریں 3 اہم ترین ریاستوں فلوریڈا، اوہایو اور پینسلوینا پر لگی ہوئی ہیں، ان ریاستوں میں ہلیری کو ٹرمپ پر معمولی برتری حاصل ہے۔صدارتی انتخابات کے دوران القاعدہ کے حملوں کے خدشے کے پیش نظر 3 ریاستوں نیویارک، ٹیکساس اور ورجینیا میں میں وارننگ بھی جاری کر دی گئی ہے۔امریکی خفیہ ایجنسیوں نے ریاستی حکام کو ممکنہ دہشت گرد حملوں سے خبردار کیا ہے تاہم حکام کا کہنا ہے کہ ان حملوں کا خطرہ زیادہ نہیں ہے۔ القاعدہ کے حملوں کے خدشے کے باعث نیویارک شہر اور اس کے گرد و نواح میں پولیس کا گشت بڑھا دیا گیا ہے۔ نیویارک پولیس کا کہنا ہےکہ وہ خفیہ ایجنسیوں کی رپورٹ کا جائزہ لے رہے ہیں تاہم اس رپورٹ میں کسی خاص مقام یا ممکنہ حملہ آوروں کی شناخت نہیں بتائی گئی ہے۔امریکی صدارتی انتخاب کا طریقہ کار پاکستان سے مختلف اور پیچیدہ ہے۔ امریکہ میں صدارتی انتخابات نومبر کے پہلے منگل کو شیڈول کیے جاتے ہیں۔ انتخابات کے لئے سرکاری عمارتوں، ڈاک خانوں اور تعلیمی اداروں کو پولنگ اسٹیشنز میں تبدیل کردیا جاتا ہے۔امریکی طریقہ انتخاب کے مطابق صدر کا چنا ﺅ الیکٹورل کالج کے ذریعے عوام کی جانب سے کیا جاتا ہے۔سب سے پہلے امریکی عوام 538 الیکٹرز کا چنا ﺅ کرتے ہیں۔ جیتنے والے صدارتی امیدوارکو حتمی کامیابی کے لئے الیکٹورل کالج کے کم از کم 270 ارکان کے ووٹ حاصل کرنا ہوں گے۔ ریاست کیلی فورنیا سب سے بڑی ریاست ہے جہاں کے الیکٹورل ووٹس 55 ہیں۔اس کے بعد ٹیکساس کا نمبر آتا ہے جہاں 34 الیکٹورل ووٹ ہیں۔ اگر دونوں صدارتی امیدواروں کو 269 ووٹ حاصل ہوں تو امریکی صدر کا فیصلہ ایوان نمائندگان کرتا ہے۔امریکہ کی 11 بڑی ریاستیں ایسی ہیں جن کے مجموعی الیکٹورل ووٹوں کی تعداد 274 ہے یعنی ایک صدارتی امیدوارگیارہ ریاستوں 274 الیکٹورل ووٹ حاصل کرکے بھی 39 ریاستوں کے نتائج پر برتری حاصل کرسکتا ہے۔ادھرعراق میں جاں بحق پاکستانی نژاد کیپٹن ہمایوں خان کے والد خضر خان کا کہنا ہے کہ امریکا کے پاکستانی نژاد ووٹرز کو 8 نومبر کو گھروں سے نکل کر زیادہ سے زیادہ تعداد میں ووٹ ڈالنا چاہیے تاکہ ملکی سیاست میں ان کی آواز کو اہمیت مل سکے۔

بھارتی وزیرداخلہ کی ”پاکستان“کو گیڈر بھبکی, جلد بڑا حملہ متوقع

نئی دہلی(اے این این) بھارتی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے ایک بار پھر پاکستان پر دہشتگردی کی حمایت کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشتگردی کو ہتھیار بنانا بزدلی ہے،بھارت کبھی پاکستان کے سامنے سر نہیں جھکائے گا۔ رائے پور میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے راج ناتھ سنگھ نے الزام عائد کیا کہ پاکستان بھارت کو عدم استحکام کا شکار کرنے کیلئے کوشاں ہے اور اس مقصد کیلئے بار بار ہمارے ملک میں بدامنی پھیلائی جاتی ہے لیکن واضح کردیناچاہتے ہیں کہ بھارت کبھی بھی پاکستان کے سامنے سر نہیں جھکائے گا۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان بار بار دہشت گردوں اور دہشت گرد سرگرمیوں کی حوصلہ افزائی کرکے بھارت کو نقصان پہنچا رہا ہے۔ پاکستان کو یاد رکھنا چاہیے کہ دہشت گردی بہادروں کا نہیں ڈربوکوں کا ہتھیار ہے۔ مبینہ سرجیکل سٹرائیک کا براہ راست ذکر کرنے سے گریز کرتے ہوئے راج ناتھ سنگھ نے کہاکہ آپ نے دیکھا ہوگا کہ ہمارے جوانوں کو کس طرح بار بار نشانہ بنایا جاتا ہے اور اس کے بعد بالآخر ہمارے جوان حیرت انگیز کام کرجاتے ہیں۔ میں آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ بھارت کی موجودہ حکومت اپنے ملک کا سر پاکستان کے سامنے جھکنے نہیںدے گی۔ انہوں نے کہاکہ کچھ ملک بھارت کی تیز رفتار ترقی سے پریشان ہیں اور وہ ہماری قوم کو غیر مستحکم کرنا چاہتے ہیں۔ اس وقت بھارت کی اقتصادی پیداواری کی شرح دنیا میں سب سے بہتر ہے جس سے بھارت مخالف ممالک کو جلن ہورہی ہے اور وہ ایسی سرگرمیاں کررہے ہیں جس سے ہمارا ملک پیچھے چلا جائے اور کمزور ہو لیکن مودی کی سربراہی میں ہماری حکومت ملک کو کمزور نہیں ہونے دے گی۔

لاہور کے کھانوں کا تو جواب ہی نہیں

لاہور(شوبزڈیسک) برطانوی اداکارہ وماڈل ارمینا رانا خان نے کہا ہے کہ لاہور ہر لحاظ سے بہت پسند ہے مگر یہاں کے کھانوں کا تو جواب ہی نہیں ۔ایک انٹرویو میں انہوں نے کہاکہ دنیا جس طرح کہتی ہے کہ ”لاہور لاہور ہے“ بالکل یہ بات سو فیصد درست ہے اور مجھے لاہور ہر طرح سے بہت پسند ہے خاص کر یہاں کے کھانوں کا تو جواب ہی نہیں ۔ایک عام سی ریڑھی سے بھی آپ اتنا عمدہ اور مزے دار کھانا ملے گا کہایسا کھانا لندن کی فوڈ مارکیٹ سے بھی نہیں ملے گا ۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ پاکستان فلم انڈسٹری میں بننے والی فلمیں ہرلحاظ سے عالمی معیارکے مطابق ہیں۔اعلی تعلیم یافتہ اور نوجوان فلم سازوں نے جب سے فلم انڈسٹری کی باگ ڈور سنبھالی ہے، تب سے بہتری کے آثارنمایاں ہونے لگے ہیںانہوں نے کہاکہ پاکستانی فلم انڈسٹری کو وسائل کی کمی ہے اگر وسائل کی کمی پوری کردی جائے تو ہم بالی ووڈ کا مقابلہ کرسکتے ہیں ۔

زیادہ کے بجائے معیاری گلوکاری پر یقین رکھتی ہوں

لاہور(شوبزڈیسک) گلوکارہ کومل رضوی نے کہا ہے کہ میں زیادہ کی بجائے معیاری گلوکاری پر یقین رکھتی ہوں نئے البم پر کام شروع کر دیا ہے جو بہت جلد مارکیٹ میں آجائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ میںآجکل صوفیانہ کلام پر مشتمل اپنی نئے البم کی تیاریوں میں مصروف ہوں اورمجھے یقین ہے کہ آئندہ ماہ کے آخر تک یہ البم مکمل ہو کر مارکیٹ میں آجائے گا۔ انہوں نے کہاکہ زیادہ گانے گاکر پیسے کمانے کی بجائے معیار کو ترجیح کو دیتی ہوں۔

پاکستانی گلوکاروںنے بھارتی فلموں کو چار چاند لگا دیئے

لاہور( شوبز ڈیسک) گلوکارہ حمیرا چنا نے کہا ہے کہ ہمارے گلوکاروں نے اپنی صلاحیتوں کی وجہ سے پوری دنیا میں نام کمایا ہے ، میں دنیا میں جہاں بھی جاتی ہوں وہاں ثقافتی سفیرکی حیثیت سے اپنی ذمے داریاں احسن طریقے سے نبھانے کی کوشش کرتی ہوں۔ حمیرا چنا نے کہا کہ موسیقی انسان کے ذہن پر گہرا اثر کرتی ہے ، اگر سر سچے ہوں تو دل گائیکی کی جانب خود متوجہ ہونے لگتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمارے عوام اپنے گلوکاروں پر بڑا اعتماد رکھتے ہیں ،یہی وجہ ہے کہ دنیا بھرمیں ہمارے گلوکاروں نے دھوم مچائی ہوئی ہے ، پڑوسی ملک کی زیادہ تر فلموں میں ہمارے گلوکاروں نے اپنی آواز میں گانے ریکارڈ کروائے ہیں جنہیں دنیا بھر میں پذیرائی حاصل ہورہی ہے اور انکی گائیکی کی بدولت بھارتی فلموں کو چار چاند لگ گئے ہیں۔

وائٹ ہاﺅس کا نیا مکین کون؟, دہشتگردی کا انکشاف

واشنگٹن(آئی این پی)سپر پاور ملک کو چلانے کیلئے امریکہ کی طاقتور شخصیت کا انتخاب کل ہوگاجس میں صدر کا چناﺅ الیکٹورل کالج کے ذریعے عوام کی جانب سے کیا جائے گا ، ری پبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ اور ڈیموکریٹک امیدوار ہلیری کلنٹن کے درمیان کانٹے کا مقابلہ متوقع ،میجک گراف میں ہلیری کو ٹرمپ پر سبقت حاصل ہے ،امریکی خفیہ ایجنسیوں کی جانب سے ممکنہ دہشت گرد حملوں کے انتباہ کے بعد سیکورٹی انتظامات انتہائی سخت کردیئے گئے ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکا میں صدارتی انتخابات (کل) منگل کو ہوں گے جس میں صدر کا چنا الیکٹورل کالج کے ذریعے عوام کی جانب سے کیا جائے گا ۔ ری پبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ اور ڈیموکریٹک امیدوار ہلیری کلنٹن کے درمیان کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے 37 ریاستوں میں قبل از وقت ووٹنگ کا عمل مکمل کرلیا گیا ہے ۔ صدارتی انتخابات کے لئے انتخابی مہم آخری مراحل میں داخل ہوگئی ، دونوں امیدوار ووٹرز کو متاثر کرنے کے لئے ایڑی چوٹی کا زور لگا رہے ہیں۔ انتخابی مہم میں گلوکار اور اداکار بھی کود پڑے ہیں۔ اوہایو میں ہلیری کلنٹن کی ریلی میں معروف اداکار بیونسے اور جے زی نے پرفارم کر کے ہلیری کے حق میں آواز بلند کی۔برطانوی اخبار ٹیلی گراف کی رپورٹ کے مطابق 45 ویں امریکی صدر بننے کے میجک فیگر کے اعداد و شمار کے مطابق ہلیری کلنٹن 227 جب کہ ڈونلڈ ٹرمپ 164 ووٹ لینے میں کامیاب ہوں گے۔ اب تمام نظریں 3 اہم ترین ریاستوں فلوریڈا، اوہایو اور پینسلوینا پر لگی ہوئی ہیں، ان ریاستوں میں ہلیری کو ٹرمپ پر معمولی برتری حاصل ہے۔صدارتی انتخابات کے دوران القاعدہ کے حملوں کے خدشے کے پیش نظر 3 ریاستوں نیویارک، ٹیکساس اور ورجینیا میں میں وارننگ بھی جاری کر دی گئی ہے۔امریکی خفیہ ایجنسیوں نے ریاستی حکام کو ممکنہ دہشت گرد حملوں سے خبردار کیا ہے تاہم حکام کا کہنا ہے کہ ان حملوں کا خطرہ زیادہ نہیں ہے۔ القاعدہ کے حملوں کے خدشے کے باعث نیویارک شہر اور اس کے گرد و نواح میں پولیس کا گشت بڑھا دیا گیا ہے۔ نیویارک پولیس کا کہنا ہےکہ وہ خفیہ ایجنسیوں کی رپورٹ کا جائزہ لے رہے ہیں تاہم اس رپورٹ میں کسی خاص مقام یا ممکنہ حملہ آوروں کی شناخت نہیں بتائی گئی ہے۔امریکی صدارتی انتخاب کا طریقہ کار پاکستان سے مختلف اور پیچیدہ ہے۔ امریکہ میں صدارتی انتخابات نومبر کے پہلے منگل کو شیڈول کیے جاتے ہیں۔ انتخابات کے لئے سرکاری عمارتوں، ڈاک خانوں اور تعلیمی اداروں کو پولنگ اسٹیشنز میں تبدیل کردیا جاتا ہے۔امریکی طریقہ انتخاب کے مطابق صدر کا چنا ﺅ الیکٹورل کالج کے ذریعے عوام کی جانب سے کیا جاتا ہے۔سب سے پہلے امریکی عوام 538 الیکٹرز کا چنا ﺅ کرتے ہیں۔ جیتنے والے صدارتی امیدوارکو حتمی کامیابی کے لئے الیکٹورل کالج کے کم از کم 270 ارکان کے ووٹ حاصل کرنا ہوں گے۔ ریاست کیلی فورنیا سب سے بڑی ریاست ہے جہاں کے الیکٹورل ووٹس 55 ہیں۔اس کے بعد ٹیکساس کا نمبر آتا ہے جہاں 34 الیکٹورل ووٹ ہیں۔ اگر دونوں صدارتی امیدواروں کو 269 ووٹ حاصل ہوں تو امریکی صدر کا فیصلہ ایوان نمائندگان کرتا ہے۔امریکہ کی 11 بڑی ریاستیں ایسی ہیں جن کے مجموعی الیکٹورل ووٹوں کی تعداد 274 ہے یعنی ایک صدارتی امیدوارگیارہ ریاستوں 274 الیکٹورل ووٹ حاصل کرکے بھی 39 ریاستوں کے نتائج پر برتری حاصل کرسکتا ہے۔ادھرعراق میں جاں بحق پاکستانی نژاد کیپٹن ہمایوں خان کے والد خضر خان کا کہنا ہے کہ امریکا کے پاکستانی نژاد ووٹرز کو 8 نومبر کو گھروں سے نکل کر زیادہ سے زیادہ تعداد میں ووٹ ڈالنا چاہیے تاکہ ملکی سیاست میں ان کی آواز کو اہمیت مل سکے۔

دورہ نیوزی لینڈ …. بارش آڑے آ گئی

نیلسن (آئی این پی)پاکستان کرکٹ ٹیم دو ٹیسٹ میچز پرمشتمل سیریزکےلئے نیوزی لینڈ کے شہر نیلسن میں موجود ہے،جہاں بارش کے باعث ٹیم کا پہلا ٹریننگ سیشن متاثر رہااور قومی ٹیم پریکٹس نہ کرسکی، کھلاڑیوں نے انڈرو فٹنس ٹریننگ میں حصہ لیا اور اس دوران فٹ بال بھی کھیلی، پاکستان کرکٹ ٹیم کا (آج)پیر کو بھرپور کرکٹ ٹریننگ سیشن شیڈول ہے۔ تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ پہنچنے کے بعد پاکستان نے میزبان کرکٹ ٹیم سے دوٹیسٹ کی سیریز کیلئے تیاریاں شروع کردیں۔ مصباح الیون نے نیلسن میں ڈیرے ڈال دیئے ہیں۔ نو تعمیرسیکسٹن اوول گراﺅنڈ میں پریکٹس شیڈول تھی، مگر بارش کے باعث ٹیم کا پہلا ٹریننگ سیشن متاثر رہااور قومی ٹیم پریکٹس نہ کرسکی، کھلاڑیوں نے انڈرو فٹنس ٹریننگ میں حصہ لیا اور اس دوران فٹ بال بھی کھیلی۔ نیوزی لینڈ ٹور میں پاکستان میزبان ٹیم کےخلاف دوٹیسٹ میچز کی سیریز کھیلے گا۔ سیریز کا پہلا ٹیسٹ 17 نومبر سے کرائسٹ چرچ میں ہوگا جبکہ دوسراٹیسٹ 25 نومبر سے ہیملٹن میں شیڈول ہے۔ میزبان بورڈ نے میچ کیلئے ہنری نکولس کی قیادت میں نوجوان اور ابھرتے ہوئے کھلاڑیوں پر مبنی ٹیم کا اعلان کیا ہے۔ قومی کرکٹ ٹیم آئندہ پانچ روز کے دوران فاسٹ اور بانسی ٹریک پر بیٹنگ اور بولنگ کی مشقیں کرے گی تاکہ سیریز سے پہلے یواے ای سے یکسر مختلف کنڈیشنز سے ہم آہنگ ہوسکے۔ نئے اسٹیڈیم میں انڈور پریکٹس اور جم کی سہولیات بھی میسر ہیں۔

کھلاڑیوں کی اہلیت کا اندازہ پاکستانی ٹیم کیخلاف ہوجائےگا

نیلسن(بی این پی)نیشنل سلیکٹر گیون لارسن کا کہنا ہے کہ پلنکٹ شیلڈ میں اچھی کارکردگی پیش کرنےوالے کھلاڑیوں کی اہلیت کا اندازہ پاکستانی ٹیم کیخلاف کھیلنے سے ہوجائےگا۔ لارسن کا کہنا ہے کہ کھلاڑی بہترین صلاحیتوں کےساتھ بلیک کیپس الیون میں جگہ بنا سکیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ وہ ان کھلاڑیوں کی رواں سال پلنکٹ شیلڈ مقابلوں میں کارکردگی دیکھ کر متاثر ہوئے ہیں اور ان کیلئے پرجوش موقع ہے کہ وہ معیاری پاکستانی ٹیم کیخلاف کھیلنے کے موقع سے فائدہ اٹھائیں کیونکہ ان کی اہلیت کا درست اندازہ اسی وقت ہو سکے گا کہ وہ انٹرنیشنل کرکٹ کے لحاظ سے کہاں کھڑے ہیں البتہ امید ہے کہ یہ قدم ان کھلاڑیوں کی ترقی کے حوالے سے انتہائی اہم ثابت ہوگا۔

مشکل دوروں سے قبل ویسٹ انڈیز سے شکست سبق ہے

اسلام آباد (این این آئی)قومی ٹیم کے کوچ مکی آرتھر نے کہا ہے کہ نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کے مشکل دوروں سے قبل ویسٹ انڈیز کےخلاف تیسرے ٹیسٹ میچ میں شکست نے خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے اور یہ کھلاڑیوں کیلئے بڑا سبق ہے۔غیر ملکی میڈیا کو دیئے گئے انٹرویو میں مکی آرتھر نے کہا کہ امید ہے کہ اس شکست سے کھلاڑیوں کو وہ دھچکا لگا ہو گا جس کی نیوزی لینڈ راو آسٹریلیا کے مشکل دوروں سے قبل ضرورت تھی اور انہوں نے اس سے سیکھا ہو گا۔مئی میں قومی ٹیم کی قیادت سنبھالنے والے مکی آرتھر نے کہا کہ یہ کھلاڑیوں کو خبردار کرنے کا اچھا ذریعہ ہے اور ساتھ ساتھ یہ پیغام بھی کہ اگر آپ انٹرنیشنل کرکٹ میں کسی بھی موقع پر ڈسپلن سے کام نہیں لیں گے تو آپ کو ہرایا جا سکتا ہے ¾ ہم نے اس میچ میں اپنے معیار کے مطابق کھیل پیش نہیں کیا۔انہوں نے کھلاڑیوں کو مشکل دوروں کیلئے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی ٹیم کو اس کی کنڈیشنز میں ہرانا بہت مشکل ہوتا ہے لہٰذا ہمارے لیے یہ پانچوں میچ انتہائی سخت ہوں گے۔