کراچی (بی این پی)ماضی کے نامور کھلاڑی محسن خان کا کہنا ہے کہ پی سی بی ماضی کی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے باصلاحیت کھلاڑیوں کو ضائع کر کے ان کے کیریئرز کو تباہ کر رہا ہے۔شارجہ ٹیسٹ میں پاکستان کی کارکردگی کو اوسط درجے کا قرار دیتے ہوئے محسن خان کا کہنا تھا کہ نیوزی لینڈ کیخلاف ٹیسٹ سیریز سے قبل موثر کامبی نیشن بنانے کا سنہری موقع بھی گنوا دیا گیا کیونکہ احمد شہزاد جیسے باصلاحیت کھلاڑی کو ضائع کیا جا رہا ہے اور یہی سلوک خرم منظور اور شان مسعود کے ساتھ روا رکھا گیا جو پاکستانی…
Author: Daily Khabrain
ممبئی (خصوصی رپورٹ)بدنام زمانہ آئٹم گرل راکھی ساونت کو نریندر مودی کی چمچہ گیری مہنگی پڑ گئی وزیر اعظم کی تصاویر والا لباس پہننے پر مقدمہ درج کرلیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ریاست راجھستان کے شہر جے پور کی عدالت نے شہری کی درخواست پر اداکارہ راکھی ساونت پر وزیر اعظم نریندر مودی کی توہین کرنے پر مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا جس کے بعد مقامی تھانے میں ایف آئی آر بھی درج کرلی گئی ہے۔ شہری کی جانب سے درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ اداکارہ نے ایک تقریب میں وزیر اعظم نریندر مودی کی تصاویر والا…
ممبئی (خصوصی رپورٹ) بھارت کی ہندو انتہا پسند تنظیم شیو سینا نے مرکزی حکومت کہا ہے کہ پاکستان کے بعد چین کے خلاف بھی سراجیکل سٹرائیک کی جانی چاہیے۔ہفتہ کو بھارتی میڈیا میں شیو سینا اپنا اخبار ”سامنا“ میں ایک اداریے میں کہنا ہے کہ وقت آگیا ہے کہ پاکستان کی طرح چین کے خلاف بھی سرجیکل سٹرائیک کرکے بھرپور جواب دیا جائے۔شیو سینا کا کہنا ہے کہ لداخ سے ارونا چل اور سککم تک چینی کارروائیاں کئی سالوں سے جاری ہیں اصل سوال یہ ہے کہ کون چین کو ایسا کرنے سے روکے گا؟۔
کیلی فورنیا (آن لائن) دنیا کی معروف سماجی رابطوں کی ویب سائٹ فیس بک کے بانی مارک زکر برگ کو ایک دن میں 3 ارب ڈالر کا نقصان اٹھانا پڑا۔اسٹاک مارکیٹ کی تاریخ میں یہ کسی سرمایہ کار کو ایک دن ہونے والا اب تک کا سب سے بڑا نقصان ہے۔ امریکی میڈیا کے مطابق فیس بک (ایف بی، ٹیک 30) کے شیئرز میں اس وقت 5.5 فیصد کی نمایاں کمی واقع ہوگئی جب کمپنی کے چیف فنانشل آفیسر نے بیان جاری کیا کہ فیس بک کی اشتہارات سے ہونے والی آمدنی میں نمایاں کمی متوقع ہے۔زکر برک فیس بک…
واشنگٹن (خصوصی رپورٹ)امریکی صدارتی امیدوار ہلیری کلنٹن کو ریپبلکن حریف ڈونلڈ ٹرمپ پر چار پوائنٹس کی برتری حاصل ہو گئی ہے۔ نئے سروے کے مطابق ہلیری کلنٹن کو 47 جبکہ ڈونلڈ ٹرمپ کو 43 فیصد عوامی حمایت حاصل ہے یاد رہے کہ 30 اکتوبر کو ٹرمپ کو ہلیری پر ایک پوائنٹ کی سبقت حاصل تھی۔ امریکہ میں صدارتی الیکشن کو دو دن باقی، معرکے سے قبل دہشت گردی کا خطرہ، سکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی۔ 8 نومبر کو امریکہ میں صدارتی انتخاب ہے اور ریپبلکن جماعت کے صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ اور ڈیموکریٹ صدارتی امیدوار ہلیری کلنٹن دونوں ہی…
لاہور(شوبزڈیسک) اداکارہ عائشہ عمر نے کہا کہ پرستار مجھے اداکارہ، گلوکارہ اور ماڈل کے روپ میں پسند کرتے ہیں، بہت کم ایسا ہوتا ہے کہ کسی فنکار کو بیک وقت اتنی حیثیتوں سے سراہا جائے۔ اپنا کسی دوسرے سے موازانہ نہیں کرتی اورنہ ہی کبھی اس بارے میں سوچا،میں خود سے ہی مقابلہ کرتی ہوں۔ میں اپنی طرف سے سوفیصد رزلٹ دینے کے لیے کسی قسم کی کسر نہیں چھوڑتی، اب میں کتنا اچھا پرفارم کیا ہے تو اس کا فیصلہ دیکھنے والوں پر چھوڑ دیتی ہوں۔ فلم ”کراچی سے لاہور“ میں میری اداکاری کے ساتھ پلے بیک سنگر کے…
لاہور(شوبزڈیسک)اداکارہ عمائمہ ملک نے کہا ہے کہ اب بھی پاک بھارت تعلقات کی بہتری کی امےد ہے ‘دونوں ممالک کے عوام پےار محبت چاہتے ہےں ‘پاک بھارت مشتر کہ فلمساز ی ہمارے لیے بھی فائدہ مند ہوگی‘ میر ے کام کو بھارتی شائقین سے زیاہ پاکستانی پسند کرتے ہیںاپنے ملک سے محبت ہی میری کا میابی اور شہرت ہے ۔ میں پاکستانی فلموں میں اب بھی کام کر نے سے انکاری نہیں ہوں مگر میں فضول فلموں میں کام کر کے اپنا امیج خراب نہیں کر نا چاہتی میری دلی خواہش ہے کہ پاک بھارت مشتر کہ فلم سازی کو…
ویلنگٹن(نیوزایجنسیاں) قومی ٹیم کے کوچ مکی آرتھر نے کہا ہے کہ نیوزی لینڈکیخلاف میچزپاکستان کےلئے کسی صورت آسان نہیں ہونگے۔کیوی ٹیم ہوم کنڈیشنزمیں انتہائی خطرناک ثابت ہوتی ہے ۔ نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کے مشکل دوروں سے قبل ویسٹ انڈیز کے خلاف تیسرے ٹیسٹ میچ میں شکست نے خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے اور یہ کھلاڑیوں کیلئے بڑا سبق ہے۔۔پاکستان نے ویسٹ انڈیز کے خلاف ابتدائی دو ٹیسٹ میچ جیت کر سیریز اپنے نام کی لیکن کریگ بریتھ کی جرات مندانہ بیٹنگ کی بدولت تیسرے ٹیسٹ میں عالمی نمبر دو ٹیم کو شکست سے دوچار کیا۔مکی آرتھر نے غیر…
ڈھاکہ (نیوزایجنسیاں)قومی آل راو¿نڈر شاہد آفریدی نے بارشوں سے متاثرہ بنگلا دیش پریمئر لیگ کی ٹیم رنگپور رائیڈرز کی قیادت سنبھالنے سے معذرت کر لی۔ بنگلا دیشی کرکٹ لیگ کا چوتھا ایڈیشن بارشوں کی نذر ہو گیا۔ چار نومبر سے شیڈول مقابلے اب آٹھ تاریخ سے شروع ہوں گے۔ بی پی ایل کی ٹیم رنگپور رائیڈرز کے حوالے سے اہم خبر یہ ہے کہ شاہد آفریدی نے کپتانی قبول کرنے سے انکار کر دیا ہے۔بوم بوم آفریدی نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں بتایا کہ انہیں ٹیم انتظامیہ کی طرف سے کپتانی کرنے کی پیشکش تھی، اس پر وہ حکام کا…
تہران(این این آئی)ایران کے صدر حسن روحانی نے بدعنوانیوں کے الزامات میں تین وزراءکی برطرفی کے بعد تین نئے وزراءکا تقرر کیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایرانی صدر نے رضا سلطانی کو ثقافت اور اسلامی رہ نمائی ،فخرالدین احمدی اشتیانی کو وزیر تعلیم اور مسعود سلطانی کو کھیلوں اور نوجوانوں کے امور کا وزیر مقرر کیا ہے۔یہ تینوں وزیر بالترتیب علی جنتی ،علی اصغر فانی اور محمود گودرزی کی جگہ لیں گے۔ان تینوں نے اپنے استعفے پیش کردیے تھے۔کھیلوں اور نوجوانوں کے امور کے سابق وزیر محمود گودرزی کو مالیاتی بدعنوانیوں کے اسکینڈلز منظرعام پر آنے کے بعد عہدہ…
