گلگت (خصوصی رپورٹ)حساس اداروں نے پاکستان چین اقتصادی راہداری منصوبہ کے خلاف سازشوں میں مصروف نیٹ ورک پکڑ لیا۔ شمالی علاقہ جات سے 18 بھارتی ایجنٹوں کو ان کے ہینڈلرز اور سہولت کاروں سمیت گرفتار کر لیا گیا۔ ذرائع کے مطابق دہشت گردوں کو پاکستان چین اقتصادی راہداری کے منصوبوں کو تباہ کرنے کا ٹاسک دیا گیا تھا مگر حساس اداروں نے بروقت کارروائی کر کے دشمن کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملا دیا۔ گرفتار بھارتی ایجنٹوں کے قبضہ سے دھماکہ خیز مواد، حساس مقامات کی تصاویر اور نقشے بھی پکڑے گئے۔ دہشت گردوں سے بعض انتہائی حساس دستاویزات…
Author: Daily Khabrain
کراچی میں فرقہ وارانہ ٹارگٹ کلنگ کی لہر کے بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں نے سابق سینیٹر فیصل رضا عابدی کو باقاعدہ گرفتار کر لیا۔ فیصل رضا عابدی کو پٹیل پاڑہ میں تبلیغی جماعت کے کارکنوں کے قتل کے حوالے سے تفتیش کی جائے گی۔نیو رضویہ سوسائٹی سے پیپلزپارٹی کے منحرف رہنما سابق سینیٹر فیصل رضا عابدی کو حراست میں لے لیا گیا جبکہ گھر سے اسلحہ بھی برا?مد کیا گیا ، قانون نافذ کرنے والے اداروں نے فیصل رضا عابدی سے ابتدائی تفتیش کے بعد انہیں ایسٹ زون پولیس کے حوالے کر دیا۔ایس ایس پی ایسٹ فیصل چاچڑ…
قارئین میں مخالفین کی اِن شکایات کی تفصیل میں نہیں جاﺅں گا کہ عمران خان کی جوانی کیسی تھی‘ پلے بوائے کے طور پر ان کا امیج کیسے بنا‘ سیتا وائٹ سے شادی کے بغیر ان کی بچی کے معاملات کیسے سامنے آئے۔ سیاسی مخالفت کی بنیاد پر مسلم لیگ ن کے میڈیا انچارج خلیل ملک جنہوں نے کویت میں ہنگاموں کے بعد پاکستان واپسی اختیار کی تھی اور خبریں کی کالم نویسی سے اپنی محنت اور قابلیت کے باعث مسلم لیگ ن کے میڈیا سیل میں پہنچے تھے۔ میں ان تفصیلات میں بھی نہیں جاﺅں گا کہ مسلم لیگ…
لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) چینل ۵ کے تجزیوں اور تبصروں پر مشتمل پروگرام ”ضیا شاہد کے ساتھ“ میں گفتگوکرتے ہوئے سینئر صحافی اور تجزیہ کار ضیا شاہد نے کہا ہے کہ عمران خان نے ملک کی سیاست میں ہلچل ضرور مچا دی ہے۔ اپنی غیر سیاسی یادداشتوں میں عمران خان بارے لکھا ہے کہ ان کا خواب وہی ہے جو ایک عام پاکستانی کا خواب ہے کہ کیا ایک عام پڑھا لکھا نوجوان بھی کسی سیاسی پارٹی کی پشت پناہی سے اسمبلی میں جا سکتا ہے۔ جمہوریت میں کچھ خاص شرائط ہوتی ہیں جن میں معاشی خود کفالت خاص ہے۔ ہمارے…
اسلام آباد(نیوز رپورٹر)چیئر مین سینیٹ میاں رضا ربانی نے سینیٹ میں سابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر پرویز رشید کا شاندار استقبال کرتے ہوئے کہا ہے کہ سینیٹر پرویز رشید کو دوبارہ ہاﺅس میں آمد پر خوش آمدید کہتے ہیں ،عہدہ آنی جانی چیز ہے ،پرویز رشید نے وزارت کی ذمہ داریاں احسن طریقے سے انجام دیں،ہر ادارے میں اپنے رولز کے مطابق تحقیقات ہوتی ہیں،جج کےخلاف تحقیقات آرٹیکل 209 کے تحت اور فوج میں کسی کیخلاف تحقیقات آرمی ایکٹ کے تحت ہوتی ہیں،اسلئے سینیٹرز کے بارے میں تحقیقات سینٹ کی اخلاقیات کمیٹی کے ذریعے ہونی چاہئیں اور اسی…
اسلام آباد (اے این این) چینی کمپنیوں کے کنسورشیم نے پاکستان میں سرمایہ کاری کےلئے 3ارب ڈالر کا فنڈ قائم کرنے کا اعلان کیا جبکہ وزیر اعظم نواز شریف نے اس فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی معیشت مستحکم اور اقتصادی نقشہ مکمل تبدیل ہوچکا ہے،سی پیک سے خطے میں بڑی تبدیلی آئے گی،زرمبادلہ کے زخائر 23 ارب ڈالرز سے تجاوز کرچکے ہیں، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی سے بھی افرار زر میں کمی آئی،سرمایہ کاری کے حوالے سے پاکستان خطے کے 10 بہترین ممالک میں شامل ہے، بنیادی ڈھانچے کی ترقی ، توانائی اور…
اسلام آباد/نئی دہلی (اے این این) پاکستان اوربھارت کے درمیان سفارتی تناو¿کی شدت میں مزید اضافہ، دونوں ممالک اپنے اپنے ہائی کمشنروں کوعارضی طور واپس بلائے جانے کاامکان، سفارتی مشنوں کے عملے کی تعداد بھی کم کی جاسکتی ہے تاہم سفارتی مبصرین نے کہاہے کہ خودمختار ملکوں میں ایک دوسرے کے سفارتکاروں سے متعلق تحفظات اور ان کو ملک چھوڑنے کےلئے کہنا کوئی غیر معمولی بات نہیں اور پاکستان اور بھارت کے درمیان یہ معاملات سفارتی تعلقات میں تنزلی کو ظاہر کرتے ہیں۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق پاکستان اوربھارت جاری سفارتی کشیدگی کے تناظرمیں ایک دوسرے کے دارالحکومتوں سے اپنے…
نڑھ، کہوٹہ (اے پی پی) وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان میں اقتصادی اور دفاعی میدان میں ترقی مسلم لیگ (ن) کے دور میں ہی ہوئی ہے، پگڑیاں اچھالنے والا، مسلسل جھوٹ بولنے والا اور غیر شائستہ زبان استعمال کرنے والا کبھی پاکستانی عوام کا لیڈر نہیں ہو سکتا، پاکستان ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن ہے، مخلافین کی راتوں کی نیند حرام ہوگئی۔ مخالفین کو ترقی ہضم نہیں ہو رہی اور وہ اس کی راہ میں رکاوٹیں حائل کر رہے ہیں لیکن ترقی کا پہیہ روکنے والوں کو عوام نے مسترد کر دیا ہے۔ ان…
اسلام آباد (آن لائن، این این آئی) سپریم کورٹ میں وزیراعظم کی جانب سے کابینہ کو بائی پاس کرنے کے حوالے سے کیس کی سماعت ہوئی عدالت نے وفاق کی اپیل خارج کر دی ۔ کیس کی سماعت جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں جسٹس عارف خلجی اور جسٹس مقبول باقر پر مشتمل تین رکنی بنچ نے کی۔ جسٹس ثاقب نثار نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ آئین میں وزیراعظم کی سولو فلائٹ کی گنجائش نہیں۔ ٹیکس استثنیٰ اور لیوی وفاقی حکومت کا اختیار ہے۔ آئین میں کہیں نہیں لکھا کہ کوئی وزیراعظم یا کوئی وزیر و مشیر تنہا وفاقی…
کہوٹہ(اے این این) ”کیا دور والوں کو آواز آ رہی ہے ،پتہ نہیں ہاں کہتے ہیں یا ناں کہہ رہے ہیں ،وزیر اعظم کی خود کلامی“۔جمعہ کو کہوٹہ کے نواحی علاقے نڑھ میں وزیر اعظم نواز شریف نے علاقے کےلئے ترقیاتی پیکج کا اعلان کیا۔اس موقع پر اہل علاقہ کی بڑی تعداد موجود تھی اور تا حد نگاہ سر ہی سر نظر آ رہے تھے۔اس دوران جب نواز شریف خطاب کےلئے آئے تو انھوں نے محسوس کیا کہ شاہد دور بیٹھے لوگوں کو آواز نہیں آ رہی،جس پر انھوں نے سپیکر میں پوچھا کہ آپ لوگوں کو آواز آ رہی…
