لاہور(نیو زڈیسک )وزےراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشرےف سے جمعےت علماءپاکستان کے مرکزی صدر پےر اعجاز ہاشمی نے ملاقات کی،مرکزی جنرل سےکرٹری جمعےت علماءپاکستان اوےس نورانی بھی اس موقع پر موجود تھے ۔وزےراعلیٰ محمدشہبازشرےف نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انتشار اورہٹ دھرمی کی سےاست نے ملک کوبے پناہ نقصان پہنچاےا ہے اورپاکستان کے 20کروڑ عوام باربار کے احتجاج اورافراتفری کی سےاست سے بےزار ہوچکے ہےں ۔انہوںنے کہا کہ اسلام آباد کو بند کرنے کی سازش رےاست پر حملے کے مترادف تھی۔پاکستان کے باشعور عوام نے دھرنوں سے لاتعلق رہ کر ملک کی ترقی کےخلاف سازش کو ناکام بناےا…
Author: Daily Khabrain
اسلام آباد (ویب ڈیسک) ایم کیوایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستار، علی رضاعابدی، سلمان بلوچ اورخالد مقبول صدیقی سمیت دیگرکی جانب سے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا پرویزخٹک کے خلاف قومی اسمبلی سیکریٹریٹ میں قرارداد جمع کرائی گئی ہے۔قرارداد میں کہا گیا ہے کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویزخٹک نے غیرذمہ دارانہ بیانات دیے، ان بیانات سے صوبائیت اوربین الاصوبائی نفرتیں بڑھانے کی کوشش کی گئی، انہوں نے ملکی سا لمیت اورسیکیورٹی کے خلاف قابل مذمت دھمکیاں دیں، اس لئے ایوان مطالبہ کرتا ہے کہ پرویزخٹک کو وزارت اعلیٰ اور صوبائی اسمبلی کی رکنیت سے نا اہل کیا جائے اوران کے خلاف آرٹیکل 6…
نیویارک (محسن ظہیر سے ) امریکی صدارتی الیکشن کے انعقاد سے تین دن پہلے ریپبلکن صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ سمیت دیگر ریپبلکن قائدین کی جانب سے عندئیہ دیا جا رہا ہے کہ اگر ہیلری کلنٹن جیت بھی گئیں تو وہ ان کا پیچھا نہیں چھوڑیں گے بلکہ ان کے خلاف مواخذے کی تحریک شروع کریں گے ۔ امریکی انتخابی مہم جو کہ اپنی آخری اور فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہو گئی ہے ، میں امیدواران نے ایک دوسرے پر سیاسی مخالفانہ حملے تیز کر نے کے ساتھ ساتھ ووٹرز کو بھی باور کروانا شروع کر دیا ہے کہ وہ…
ڈھاکہ(ویب ڈیسک)بی پی ایل کا جب سے آغاز ہوا ادائیگیوں کے تنازع نے اسے لپیٹ میں لیا ہوا ہے، اسی وجہ سے ایونٹ میں تعطل بھی آ چکا، اب چوتھے ایڈیشن سے ایک روز قبل پھر معاوضوں کا تنازع کھڑا ہوا جب رنگپور رائیڈرز کے کچھ کھلاڑی معاوضے کی پہلی قسط نہ ملنے پربورڈ کے چیف ایگزیکٹیو نظام الدین چوہدری کے پاس چلے گئے۔قواعد وضوابط کے تحت تمام فرنچائزز کے لیے لازم ہے کہ وہ ایونٹ کے آغاز سے قبل ہی پلیئرز کو 50 فیصد ادائیگی کردیں، 20 فیصد دوران ایونٹ اور باقی 30 فیصد اختتام کے ایک ماہ کے…
دبئی(ویب ڈیسک)آئی سی سی جانب سے جاری کھلاڑیوں کی نئی ٹیسٹ رینکنگ کے مطابق بلے بازوں میں آسٹریلین ٹیم کے کپتان اسٹیون اسمتھ بدستور پہلے نمبر پر ہیں جب کہ ہاشم آملہ دوسرے سے تیسرے نمبر پر آ گئے ہیں۔ یونس خان تیسرے ٹیسٹ میں ناقص کاکردگی کے باعث 3 درجے تنزلی کے بعد دوسرے سے پانچویں نمبر پر آ گئے ہیں۔ اس کے علاوہ اسد شفیق بھی 4 درجے تنزلی کے بعد 13 ویں سے 17 ویں نمبر پر آ گئے ہیں جب کہ مصباح الحق 10 ویں اور اظہر علی بدستور 12 ویں نمبر پر موجود ہیں۔ بلے…
سندھ (ویب ڈیسک)سندھ ہائی کورٹ میں کراچی کنٹونمنٹ بورڈ کی جانب سے پارکنگ فیس وصولی کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی جس میں ہائی کورٹ کے 2 رکنی بنچ نے صوبے کے تمام کنٹونمنٹ بورڈز کو درخواست کے فیصلے تک پارکنگ فیس وصولی سے روک دیا اور پارکنگ فیس کی وصولی کا نوٹیفیکشن بھی معطل کردیا۔درخواست کی سماعت کے موقع پر درخواست گزار کے وکیل صلاح الدین گنڈا پور ایڈوکیٹ نے موقف اپنایا کہ ہائی کورٹ اس سےقبل بھی قرار دے چکی ہے کہ ایگزیکٹو افسر کے پاس فیس وصولی کا اختیار نہیں تاہم کنٹونمنٹ بورڈ کار پر 200 اور…
اسلام اآباد(ویب ڈیسک) اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت کے جج کامران بشارت مفتی نے وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کے خلاف جہانگیر ترین کے 30 ارب روپے ہرجانے کے دعوے کی سماعت کی۔سماعت کے دوران جہانگیرترین کے وکیل نے کہا کہ شہباز شریف نے ان کے موکل جہانگیر ترین پر قرضے معاف کرانے کے جھوٹے الزام لگائے، جس سے ان کی ساکھ کو نقصان پہنچا۔ جہانگیر ترین نے جھوٹے اور بے بنیاد الزامات پر وزیر اعلیٰ کو سیکشن 8 کے تحت نوٹسز بھیجے گئے لیکن ان کی جانب سے معافی نہیں مانگی گئی۔ عدالت نے وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کو…
ڈہرکی(نیوز ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے وزیراعظم نواز شریف کی پالیسز کو تنقید کانشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ اعتزازاحسن کے بل کے مطابق پاناما پیپرز پر جمہوری احتساب ہونا چاہیے ورنہ جوڈ یشل کمیشن اور حکومت نہیں چل سکے گی ¾نواز شریف نے کبھی بھی کسی اسکینڈل کا جواب قوم کو نہیں دیا ¾جمہوریت بچانی ہے تو شیر کی قربانی دینا ہوگی ¾ سی پیک کی بنیاد میرے والد نے رکھی تھی ¾ پیپلز پارٹی کے دور حکومت میں ہونے والی اے پی سی کے فیصلوں پر عمل درآمد کیا جائے ¾پاکستان دنیا میں…
شہر قائد ایک بار پھر دہشتگردوں کے نشانے پر ہے۔ 30 منٹ میں فائرنگ کے 3 مختلف واقعات میں 5 افراد جاں بحق ہو گئے۔کراچی کے علاقے لسبیلہ میں نامعلوم افراد نے نماز کے بعد مسجد سے نکلنے والے 3 افراد پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 2 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جب کہ تیسرے شخص کو قریبی اسپتال پہنچا دیا گیا۔ نئی کراچی کے قریب شفیق موڑ پربھی موٹرسائیکل پر سوار نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔ حیدری میں بھی 40 سالہ عبدالرحمان کو نامعلوم افرد نے فائرنگ کرکے قتل کردیا۔دوسری…
وزیراعظم محمد نواز شریف کا کہوٹہ میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ہم پاکستان کی عزت کرنے اور کروانے والے لوگ ہیں۔ گالیاں دینے والا، مسلسل جھوٹ بولنے والا اور لوگوں کی پگڑیاں اچھالنے والا آپ کا لیڈر نہیں ہو سکتا۔مخالفین ملکی ترقی کا راستہ روکنا چاہتے ہیں کیونکہ ملکی ترقی انہیں کھٹک رہی ہے، وہ چاہتے ہیں کہ کسی طریقے سے پاکستان کو 50 سال پیچھے لے جایا جائے اور یہاں ترقی کا راستہ روکا جائے لیکن ہم کسی سے ڈرنے اور گھبرانے والے نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ لوگوں کی پگڑیاں اچھالنے والا،…
