Author: Daily Khabrain

پشاور کی عدالت نے افغان مونا لیزا شربت گلہ کو جعلی شناختی دستاویزات بنوانے کے اقرارپر ملک بدر کرنے کا حکم دے دیا، پندرہ دن قید ، ایک لاکھ دس ہزار روپے جرمانہ بھی ادا کریں گی۔واضح رہے کہ افغان شہری شربت گلہ کو گزشتہ ماہ 26 اکتوبر کو ایف آئی اے نے جعلی شناختی کارڈ بنانے کے الزام میں حراست میں لیا تھا۔شربت گل کو فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) نے جعلی پاکستانی شناختی کارڈ بنانے کے الزام میں حراست میں لیا تھا، جس کے بعد انہیں 14 دن کے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا…

مزید پڑھیں

بلاول بھٹو زرداری نے حکومت کو وارننگ دی ہے کہ چار مطالبات مان لیں ورنہ تیر سے شیر کا شکار کریں گے ، جمہوری احتساب چاہتے ہیں ، بھاگنے نہیں دیں گے۔اپنے خطاب میں بلاول نے کہا بی بی کا بیٹا اور عوام مل کر تخت رائے ونڈ کو گرائیں گے ،تخت راﺅنڈ غریب عوام کا خیا ل نہیں رکھتے ،اگر عوام نے بی بی کے بیٹے کا ساتھ دیا تو ملک میں تبدیلی لائیں گے ،سندھ میں تبدیلی لا چکے ہیں اور جلد پارٹی میں بھی تبدیلی لا رہے ہیں ۔رحیم یار خان میں سیاسی کارکنوں سے خطاب کرتے…

مزید پڑھیں

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان میں اچانک دھند کیسے آئی؟اس کی وجوہات کیا ہیں؟اس دھند جسے سموگ کا نام بھی دیا جارہا ہے اس کے انسانی صحت پر کیا اثرات پڑسکتے ہیں؟اس سموگ کی تحقیق کیلئے مختلف ادارے کام کررہے ہیں،وزیر اعلیٰ پنجاب نے بھی 20رکنی کمیٹی قائم کررکھی ہے۔ پاکستان میں تو اس کی تحقیق جاری تھی لیکن امریکی خلائی ادارے ناسا نے ہمسائے ملک بھارت کے ملوث ہونے کا انکشاف کرکے سب پاکستانیوں کو حیران کردیا ہے،ناسا کا کہنا ہے کہ بھارتی پنجاب میں کسانوں کی جانب سے جلائی جانے والی فصلوں کی باقیات اور گھاس سے کثیف دھواں فضا میں…

مزید پڑھیں

اسلام آباد (این این آئی) وفاقی وزیر پٹرولیم و قدرتی وسائل شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ موسم سرما میں لوڈ مینجمنٹ کا دورانیہ پچھلے سال سے کم رہے گا، گھریلو صافین کیلئے گیس کی قیمتوں میں اضافہ کی کوئی تجویز زیر غور نہیں، او جی ڈی سی ایل نے تین نئے مقامات سے تیل اور گیس دریافت کرلی ہے، گھوٹکی میں خمیسو، خیرپور میں کندن واری اور متھری فیلڈ سے مجموعی طور پر 30 ایم ایم سی ایف ڈی گیس سسٹم میں جلد آنا شروع ہو جائے گی، موجودہ حکومت کے دور میں کوئی گیس کنکشن ترجیحی بنیاد…

مزید پڑھیں

وزیراعظم کے داماد کیپٹن ریٹائرڈ صفدر نے اہلیہ کی آف شور کمپنی سے متعلق عمران خان کے الزامات کو بے بنیاد اور غلط قرار دے دیا ہے۔سپریم کورٹ میں جمع کرائے گئے جواب میں کیپٹن ریٹائرڈ صفدر نے موقف اختیار کیا ہے کہ انکی اہلیہ پرجن اثاثوں کا الزام لگایا انکی کبھی وہ مالک نہیں رہی ، درخواست بے بنیاد اور جھوٹی قرار دیکر خارج کی جائے۔ عمران خان نے ان کے خلاف جھوٹا کیس بنایا۔کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کا کہنا ہے کہ ان کی نااہلی کے لیے اسپیکر قومی اسمبلی کو ریفرنس نہیں بھیجا گیا ، الیکشن کے بعد آرٹیکل…

مزید پڑھیں

واشنگٹن (خصوصی رپورٹ) امریکہ میں مقیم بھارتیوں نے ڈیمو کریٹک پارٹی کی صدارتی امیدوار ہیلری کلنٹن پر پاکستان نواز ہونے کا الزام عائد کیا ہے جبکہ ریپلکن پارٹی کے مسلمان مخالف امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کی تعریفوں کے پل باندھنا شروع کردئیے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق ریپبلکن ہندوکولیشن کی طرف سے 29 سیکنڈ کا ایک اشتہار بھارتی ، امریکی چینلوں پر چلایا جارہا ہے جس میں ہیلری کلنٹن پر پاکستان کیلئے ہمدردی رکھنے اور اسے اربوں ڈالر امداد دینے پر تنقید کا نشانہ بنایاجارہا ہے۔ اشتہار میں یہ بھی الزام عائد کیا گیا کہ ہیلری کلنٹن ماضی میں اس لابی کا…

مزید پڑھیں

نئی دہلی (خصوصی رپورٹ) بھارت نے دریائے سندھ اور اس کے معاون دریاﺅں چناب ، جہلم نے مزید پانی کو اپنے تصرف میں لانے کیلئے ہائیڈل پراجیکٹس کو جلد ازجلد مکمل کرنے کی طرف پیش رفت شروع کر دی ہے۔ وزیراعظم آفس نے اس ضمن میں سنٹرل الیکٹرسٹی اتھارٹی کو دسمبر تک ہر صورت میں ٹیکنواکنامک اپریزل مکمل کرنے کا ٹاسک دیدیا ہے۔ وزیراعظم آفس نے الیکٹرسٹی اتھارٹی کو چھ ہائیڈرو الیکٹرک پراجیکٹس دریائے چناب پر تعمیر کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے سنٹرل واٹر کمیشن سے اس معاملہ میں رجوع کرنے کا کہا ہے کہ ان پراجیکٹس میں 1856ءواٹ کا…

مزید پڑھیں

لاہور(عثمان علی)آلودہ دھند کے بعد کیا تیزابی بارش کے خطرات بھی ہیں اس سوال نے نئی بحث کو جنم دیدیا،ماہرین کا کہنا ہے شہر پر چھائی آلودہ دھند میں سلفرڈائی آکسائیڈ،کاربن مونوآکسائید،کاربن ڈائی آکسائیڈ سمیت دیگر گیسیں موجود ہیں جو بارش کے پانی کیساتھ مل کر پانی کی پی ایچ ویلیو کم کر کے اس میں تیزابی خصوصیات پید ا کر سکتی ہیں اور اگر صورتحال مزید ابتر ہوئی تو تیزابی بارش کا امکان موجودہے اگرچہ یہ امکان نہ ہونے کے برابر ہے تاہم اس کو ردبھی نہیں کیاجاسکتا۔اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے ماہر ماحولیات وہیلتھ اینڈسیفٹی ڈاکٹرحسن زاہد…

مزید پڑھیں

لاہور (خصوصی رپورٹ) لاہور بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سکینڈری ایجوکیشن نے میٹرک کے سالانہ امتحان 2017ءکے شیڈول کا اعلان کردیا۔ امیدوار 14 دسمبر تک آن لائن رجسٹریشن کراسکیں گے۔ امتحان کا آغاز یکم مارچ سے ہوگا۔ ترجمان لاہور بورڈ کا کہنا ہے کہ جسٹریشن کا آغاز 11 نومبر سے ہو گا۔ امیدوار مقررہ تاریخ تک رجسٹریشن کرا دیں بصورت دیگر انہیں امتحان میں بیٹھنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

مزید پڑھیں

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) دہشتگردی کے خطرے کے پیش نظر شہر بھر کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کے دوران درجنوں افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق لاہور کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کیا جا رہا ہے جس کے دوران گھر گھر تلاشی لی گئی۔ تلاشی کے دوران شناختی دستاویزات پیش نہ کرنے پر پولیس نے درجنوں مشکوک افراد کو حراست میں لے لیا۔ ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف کا کہنا ہے کہ لاہور میں دہشتگردی کے خطرے کے پیش نظر سرچ آپریشن کیا جا رہا ہے۔

مزید پڑھیں