Author: Daily Khabrain

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر اعظم میاں محمدنواز شریف کے امریکہ میں موجود اثاثے منجمدکرنے کے لئے پاکستان انسٹیٹیوٹ آف ہیومن رائٹس کی جانب سے امریکی اٹارنی جنرل کو خط لکھ دیا گیا۔ پاکستان انسٹیٹیوٹ آف ہیومن رائٹس کے سربراہ بیرسٹر سید محمدجاوید اقبال جعفری نے امریکی اٹارنی جنرل کو لکھے گئے خط میں الزام عائد کیاگیا ہے کہ میاں محمدنواز شریف نے غیر قانونی طور پر منی لانڈرنگ کے ذریعے اربوں ڈالر پاکستان سے امریکہ منتقل کئے۔خط کے متن میں کہا گیا ہے کہ میاں محمدنوز شریف نے منی لانڈرنگ سے منتقل کی جانے والے رقم سے امریکہ میں غیر قانونی…

مزید پڑھیں

واشنگٹن (سپیشل رپورٹر سے)امریکی خلائی تحقیقاتی ادارے ناسا کے مطابق سپر مون معمول کے چاند سے 14 فیصد زیادہ بڑا اور 30 فیصد زیادہ روشن ہو گا۔ دنیا کے کئی ممالک میں 14 نومبر کو آسمان پر ایک ایسا چاند نمودار ہو گا جو معمول سے زیادہ بڑا اور روشن ہو گا۔ سپر مون کہلانے والا یہ چاند زمین کے انتہائی قریب آ جائے گا اور تقریبا 70 سال کے بعد زمین اور چاند کے درمیان فاصلہ اتنا کم ہو گا۔ ناسا کے مطابق غیر معمولی طور پر اتنے خوبصورت چاند کا نظارہ دوبارہ دیکھنے کے لیے آپ کو 25…

مزید پڑھیں

لندن (این این آئی)نوعمر برطانوی لڑکی نے افسوسناک دعویٰ کیا ہے کہ وہ نو ماہ کی حاملہ ہے اوروہ جلد حضرت مسیح کو جنم دینے والی ہے،میڈیارپورٹس کے مطابق مغربی معاشرے میں مذہب کی تضحیک کوئی نئی بات نہیں ہے لیکن برطانیہ سے تعلق رکھنے والی ایک نوعمر لڑکی نے تمام حدیں پھلانگتے ہوئے ایسا افسوسناک دعویٰ کردیا کہ جس نے دنیا بھر کے عیسائیوں کے ساتھ مسلمانوں کی بھی دل آزاری کی ہے۔19 سالہ لڑکی ہیلی کا کہنا تھا کہ وہ 9ماہ کی حاملہ ہے اور اس کے پیٹ میں کوئی اور نہیں بلکہ عیسائی مذہب کے بانی و…

مزید پڑھیں

راولپنڈی(ویب ڈیسک)راولپنڈی میں ایک مقامی شہری شیخ امجد علی کی جانب سے راجہ بازار اور مختلف شاہراہوں پر سربراہ پاک فوج کے حق میں بینرز لگائے گئے ہیں جن میں آ رمی چیف جنرل راحیل شریف سے 2018 کے انتخابات میں حصہ لینے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔بینرز میں حکومت اور اپوزیشن سے آئین میں ترمیم کا بھی مطالبہ کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ سرکاری ملازمین کی ریٹائرمنٹ کے بعد 2 سال تک سیاست میں حصلہ لینے کی پابندی کو کم کرتے ہوئے ایک سال کیا جائے تاکہ جنرل راحیل شریف فوج سے ریٹائرمنٹ کے بعد 2018 کے عام…

مزید پڑھیں

اوباڑو(ویب ڈیسک)چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹوزرداری کہتے ہیں کہ مجھے شادی کی بہت سی آفرزہیں، مگرشادی اس سے کروں گا جو میری بہنوں کو راضی کرے گی اور یہ بہت مشکل ٹاسک ہو گا۔ میڈیا سے گفتگو کے دوران شادی سے متعلق سوال پر بلاول بھٹو نے قدرے شرماتے ہوئے جواب دیاکہ مجھے شادی کی بہت سی آفرز ہیں۔ مگر جسے مجھ سے شادی کرنا ہے اسے میری بہنوں کو سمجھانا ہے اور یہ مشکل بہت کام ہے۔چیئرمین پیپلز پارٹی نے مزید کہا کہ مجھ سے شادی کرنے والی عورت کو خاصی مشکل درپیش ہو گی لیکن جو بھی عورت میری…

مزید پڑھیں

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)پاکستان عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر طاہر القادری نے گزشتہ روز مراکش سے عوامی تحریک کے وکلا ءسے سانحہ ماڈل ٹاﺅن استغاثہ کیس اور جسٹس باقر علی نجفی جوڈیشل کمیشن رپورٹ حاصل کرنے کے حوالے سے قانونی پیش رفت کے حوالے سے بریفننگ لی۔سربراہ عوامی تحریک نے اس موقع پر کہاکہ شریف برادران کے خلاف فیصلے نہیں آتے اس تاثر کو زائل کرنے کےلئے کوئی سنجیدہ کوشش بھی بروئے کار نہیں لائی گئی۔انصاف کے بغیرجمہوریت تو کیا انسانیت بھی پروان نہیں چڑھ سکتی۔14 شہریوں کو قتل کئے جانے کے حکومتی دہشتگردی کے اس کیس کی باز گشت پوری دنیا…

مزید پڑھیں

کراچی :انسداد دہشت گردی کی عدالت نے اشتعال انگیز تقریر کے دو کیسوں میں سے ایک میں وسیم اختر کی ایک لاکھ روپے کی ضمانت منظور کر لی۔اشتعال انگیز تقاریر میں سہولت کاری سے متعلق مقدمے کی سماعت میں وسیم اختر کے وکیل خواجہ نوید نے عدالت کے سامنے مو¿قف اختیار کرتے ہوئے کہا کہ وسیم اختر پر اشتعال انگیز تقاریر میں سہولت کاری کا الزام ہے لیکن جس تقریرکے حوالے سے ان کے خلاف ایف آئی آر درج ہے وہاں وسیم اختر موجود نہیں تھے۔ وسیم اختر کا کہنا تھا کہ مدعی مقدمہ نے انٹرنیٹ پر ویڈیو دیکھنے کے…

مزید پڑھیں

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) چین اور پاکستان کے درمیان تجارت جلد ہی ڈالرز کے بجائے دونوں ممالک کی کرنسی میں ہونے جا ری ہے جس کے باعث امریکی اجارہ میں کمی اور خطے میں تجارت کا ایک نیا دور شروع ہونے والا ہے۔تفصیلات کے مطابق چین اور پاکستان کے درمیان تجارت ڈالرز میں ہوتی ہے جس کے باعث تاجروں کیلئے بینکوں کے ذریعے پیسوں کی منتقلی میں رکاوٹیں پیدا ہوتی ہیں۔ دونوں ملکوں کے درمیان دو سال قبل کرنسی سویپ کا معاہدہ ہوا اور اب سٹینڈر چارٹرڈ بینک کے زیر اہتمام پاکستان میں ایک روڈ شو کا انعقاد کیا گیا جس…

مزید پڑھیں

لاہور (خصوصی رپورٹ)وزیرداخلہ چوہدری نثار اور وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف میں 24 گھنٹوں میں ہونے والی 2 ملاقاتوں اوراس کے بعد چوہدری نثار کی وزیر اعظم سے ملاقات کو سیاسی حلقوں میں بڑی اہمیت دی جا رہی ہے ۔مصدقہ ذرائع کا کہنا ہے کہ چوہدری نثار نے شہباز شریف سے ہونے والی دونوں ملاقاتوں میں واضح طور پر کہاکہ ہم قومی سلامتی کے اداروں سے وعدہ کر کے آئے تھے کہ متنازعہ خبر کے ذمہ داروں کو سامنے لائیں گے اور کارروائی کرینگے مگر ابھی تک نہ کوئی کمیٹی تشکیل دی گئی اور نہ ہی کوئی ایسا اقدام کیا…

مزید پڑھیں

اسلام آباد (خصوصی رپورٹ) بجٹ 2016-17ء میں اٹھائے گئے اقدام کے نتیجے میں یکم دسمبر سے سگریٹ کی قیمتوں میں اضافہ ہو جائے گا۔ اس وقت سگریٹ پر ایکسائز ڈیوٹی کی جو شرح نافذ ہے اس کے مطابق فی ہزار سگریٹ کی قیمت 4 ہزار روپے زائد ہے تو اس پر 3436 روپے فی ہزار سگریٹ ایکسائز ڈیوٹی ہے جبکہ فی ہزار سگریٹ قیمت 4 ہزار روپے سے زائد نہ ہو تو اس پر 1534 روپے فی ہزار سگریٹ ڈیوٹی ہے جبکہ یکم دسمبر سے ایکسائز ڈیوٹی کے نئے ریٹ نافذ ہو جائیں گے۔ سگریٹ

مزید پڑھیں