All posts by Daily Khabrain

سابق کوچ کی پی سی بی پر الزامات کی بوچھاڑ ….

کراچی (بی این پی)ماضی کے نامور کھلاڑی محسن خان کا کہنا ہے کہ پی سی بی ماضی کی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے باصلاحیت کھلاڑیوں کو ضائع کر کے ان کے کیریئرز کو تباہ کر رہا ہے۔شارجہ ٹیسٹ میں پاکستان کی کارکردگی کو اوسط درجے کا قرار دیتے ہوئے محسن خان کا کہنا تھا کہ نیوزی لینڈ کیخلاف ٹیسٹ سیریز سے قبل موثر کامبی نیشن بنانے کا سنہری موقع بھی گنوا دیا گیا کیونکہ احمد شہزاد جیسے باصلاحیت کھلاڑی کو ضائع کیا جا رہا ہے اور یہی سلوک خرم منظور اور شان مسعود کے ساتھ روا رکھا گیا جو پاکستانی ٹیم میں جگہ نہیں بنا سکے۔ انہوں نے کہا کہ عماد وسیم، بابراعظم اور خالد لطیف کی صلاحیتیں بھی کسی کام نہیں آ رہیں خاص کر عماد وسیم جیسے قدرتی آل راو¿نڈر کو نظر انداز کرنا سمجھ سے باہر ہے جو تینوں فارمیٹس میں پاکستان کیلئے ٹرمپ کارڈ ثابت ہوسکتا ہے لیکن اسے بھی مواقع سے محروم کر کے مختصر فارمیٹس تک محدود کر دیا گیا ہے۔ سابق اوپنر کا کہنا تھا کہ ویسٹ انڈیز اپنے پانچ اہم کھلاڑیوں کی عدم موجودگی میں کمزور ٹیم تھی لیکن اسے بھی ایک ٹیسٹ جیتنے کا موقع فراہم کر دیا گیا۔

چمچہ گیری مہنگی پڑ گئی ….معروف بھارتی اداکارہ کیخلاف مقدمہ درج

ممبئی (خصوصی رپورٹ)بدنام زمانہ آئٹم گرل راکھی ساونت کو نریندر مودی کی چمچہ گیری مہنگی پڑ گئی وزیر اعظم کی تصاویر والا لباس پہننے پر مقدمہ درج کرلیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ریاست راجھستان کے شہر جے پور کی عدالت نے شہری کی درخواست پر اداکارہ راکھی ساونت پر وزیر اعظم نریندر مودی کی توہین کرنے پر مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا جس کے بعد مقامی تھانے میں ایف آئی آر بھی درج کرلی گئی ہے۔ شہری کی جانب سے درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ اداکارہ نے ایک تقریب میں وزیر اعظم نریندر مودی کی تصاویر والا کالے رنگ کا لباس زیب تن کرکے شرکت کی جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر بھی جاری کرکے بھارتی وزیر اعظم کے منصب کی توہین کی گئی لہذا اداکارہ کے اس عمل سے کروڑوں ہندوستانیوں کی دل آزاری ہوئی اور ان پر مقدمہ درج کیا جائے۔

پاکستان کے بعد چین کے خلاف بھی سراجیکل سٹرائیک کی بڑھکیں

ممبئی (خصوصی رپورٹ) بھارت کی ہندو انتہا پسند تنظیم شیو سینا نے مرکزی حکومت کہا ہے کہ پاکستان کے بعد چین کے خلاف بھی سراجیکل سٹرائیک کی جانی چاہیے۔ہفتہ کو بھارتی میڈیا میں شیو سینا اپنا اخبار ”سامنا“ میں ایک اداریے میں کہنا ہے کہ وقت آگیا ہے کہ پاکستان کی طرح چین کے خلاف بھی سرجیکل سٹرائیک کرکے بھرپور جواب دیا جائے۔شیو سینا کا کہنا ہے کہ لداخ سے ارونا چل اور سککم تک چینی کارروائیاں کئی سالوں سے جاری ہیں اصل سوال یہ ہے کہ کون چین کو ایسا کرنے سے روکے گا؟۔

مارک زکر برگ کو ایک دن میں 3 ارب ڈالر کا نقصان

کیلی فورنیا (آن لائن) دنیا کی معروف سماجی رابطوں کی ویب سائٹ فیس بک کے بانی مارک زکر برگ کو ایک دن میں 3 ارب ڈالر کا نقصان اٹھانا پڑا۔اسٹاک مارکیٹ کی تاریخ میں یہ کسی سرمایہ کار کو ایک دن ہونے والا اب تک کا سب سے بڑا نقصان ہے۔ امریکی میڈیا کے مطابق فیس بک (ایف بی، ٹیک 30) کے شیئرز میں اس وقت 5.5 فیصد کی نمایاں کمی واقع ہوگئی جب کمپنی کے چیف فنانشل آفیسر نے بیان جاری کیا کہ فیس بک کی اشتہارات سے ہونے والی آمدنی میں نمایاں کمی متوقع ہے۔زکر برک فیس بک کے تقریباً 41 کروڑ 80 لاکھ شیئرز کے مالک ہے جن کی مالیت تقریباً 50.2 ارب ڈالر بنتی ہے۔بلوم برگ کے اندازوں کے مطابق زکربرگ کے اثاثوں کی کل مالیت 52.2 ارب ڈالر ہے اور اس حساب سے وہ دنیا کے پانچویں امیر ترین شخص ہیں۔شیئرز کی قیمتوں میں ہونے والی کمی کے باوجود رواں برس فیس بک کے شیئرز میں 15 فیصد تک اضافہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں مارک زکر برک کے مجموعی اثاثوں میں 6.4 ارب ڈالر کا اضافہ ہوا ہے۔

عالمی سیاست کا مستقبل, کون بنے گا امریکہ کا صدر؟

واشنگٹن (خصوصی رپورٹ)امریکی صدارتی امیدوار ہلیری کلنٹن کو ریپبلکن حریف ڈونلڈ ٹرمپ پر چار پوائنٹس کی برتری حاصل ہو گئی ہے۔ نئے سروے کے مطابق ہلیری کلنٹن کو 47 جبکہ ڈونلڈ ٹرمپ کو 43 فیصد عوامی حمایت حاصل ہے یاد رہے کہ 30 اکتوبر کو ٹرمپ کو ہلیری پر ایک پوائنٹ کی سبقت حاصل تھی۔ امریکہ میں صدارتی الیکشن کو دو دن باقی، معرکے سے قبل دہشت گردی کا خطرہ، سکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی۔ 8 نومبر کو امریکہ میں صدارتی انتخاب ہے اور ریپبلکن جماعت کے صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ اور ڈیموکریٹ صدارتی امیدوار ہلیری کلنٹن دونوں ہی نیو یارک میں ہوں گے۔ دوسری جانب دونوں صدارتی امیدوار مہم کے آخری مراحل میں ہیں۔ فوکس نیوزکے مطابق ہلیری کلنٹن کو ڈونلڈ ٹرمپ پر دو پوائنٹس کی سبقت ہے۔ امریکہ میں 8 نومبر کو ہونے والے صدارتی انتخابات کیلئے مہم آخری مراحل میں داخل ہوگئی ہے۔ اب تک 3 کروڑ 30 لاکھ افراد عام ووٹنگ کے دن سے قبل ہی اپنا حق رائے دہی استعمال کر چکے ہیں۔ دونوں امیدواروں کی ٹیم اب ووٹروں کو اپنی جانب راغب کرنے کے بجائے زیادہ سے زیادہ اپنے حامی ووٹروں کو ووٹ ڈالنے کی ترغیب دے رہی ہیں۔ دوسری جانب ایف بی آئی اور نیو یارک پولیس کا کہنا ہے کہ وہ ان اطلاعات کا جائزہ لے رہے ہیں جس کے مطابق القاعدہ امریکہ میں الیکشن سے ایک روز قبل دہشت گرد کارروائی کر سکتی ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ انسداد دہشت گردی کے تفتیشی افسر ان اطلاعات کا جائزہ لے رہے ہیں جس میں کہا گیا ہے کہ الیکشن سے ایک روز قبل نیو یارک ٹیکس اور ورجینیا کو نشانہ بنایا جا سکتا ہے۔ایف بی آئی نے کہا ہے کہ وہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ ملکر ان اطلاعات کی تفتیش کر رہی ہے اور تمام انٹیلجنس رپورٹس شیئر کر رہے ہیں۔ واضح رہے کہ 8 نومبر کو امریکہ میں صدارتی انتخابات ہے اور ریپبلکن جماعت کے صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ اور ڈیموکریٹ جماعت کی صدارتی امیدوار ہلیری کلنٹن دونوں ہی نیویارک میں ہوں گے۔ شدت پسند کارروائی کے خطرے کے حوالے سے سب سے پہلے خبر سی بی ایس نیوز نے چلائی ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ کے دفتر پرنامعلوم افرادنے پتھراﺅ کیا، جس کے بعد پولیس نے ایک مشتبہ شہری کو حراست میں لے لیا اور اسے تھانے منتقل کر دیا گیا۔ پتھراوسے دفتر کو نقصان پہنچا تاہم یہ نہیں بتایا گیا کہ واقعہ جس وقت پیش آیا تب ٹرمپ دفتر میں موجود تھے یا نہیں۔ امریکی میڈیا کے مطابق ریپبلکن پارٹی کے صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کے ڈینیور میں دفتر پر نامعلوم شخص نے پتھراﺅ کر دیا جس کے بعد پولیس نے ایک مشتبہ شہری کو حراست میں لے لیا ہے اور اسے تھانے منتقل کر دیا گیا ہے۔ حراست میں لیے گئے ملزم سے پولیس کی تفتیش جاری ہے جبکہ سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے حاصل ہونے والی تصاویر سے بھی مدد لی جا رہی ہے۔ ٹرمپ نے ریپبلکنز سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ وقت آ گیا ہے کہ عوام ہلیری اور بل کلنٹن کو الوداع کہہ دیں۔ اس وقت دونوں امیدواروں کی ساری توجہ ریاست فلوریڈا پر ہے جو اس کاٹنے دار صدارتی مہم میں فتح گر کا کردار ادا کر سکتی ہے۔ بی بی سی کے نامہ نگار کا کہنا ہے کہ دونوں امیدواروں کی ٹیم اب ووٹروں کو اپنی جانب راغب کرنے کے بجائے زیادہ سے زیادہ اپنے حامی ووٹروں کو ووٹ ڈالنے کی ترغیب دے ہی ہیں۔ صدارتی انتخابات کا تو کچھ ریاستوں کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہاں کامیابی حاصل کرنے والے صدارتی امیدوار اصل انتخاب میں بھی کامیاب ہوتے ہیں ریاست اوہایو میں کامیاب ہونے والے امیدوار 44 انتخابات میں صدر بن سکے ہیں کسی بھی ریاست کا یہ بہترین ریکارڈ ہے۔ اوہایو نے 1964 سے لیکر آج تک یعنی 13 مسلسل انتخابات میں کبھی ہارنے والے کو ریاستی سطح پر کامیابی نہیں دی۔ متذبدب امریکیوں کے نزدیک ہلیری کٹھ پتلی اور ٹرمپ ایک مذاق ہیں۔
میامی کاونٹی (خصوصی رپورٹ) 2016ءکے انتخابات میں یو ایس ووٹر زیادہ تعداد میں بذریعہ میل اور ارلی ووٹنگ کی سہولتوں سے فائدہ اٹھاتے ہوئے اپنا حق رائے دہی استعمال کررہے ہیں میامی کاونٹی کی ڈپٹی سپر وئزرآف الیکشن کیرولینا ڈی لوپز نے صحافیوں کو بریفینگ دیتے ہوئے کہا کہ 2012 کے انتخابات کے مقابلے میں 2016 میں میل کے ذریعے ووٹ کرنے کے تناسب میں 67 فیصد اضافہ ہوا ہے جبکہ ارلی ووٹنگ میں یہ رجحان 159 فیصد بڑھا ہے۔ کیرولینا نے بتایا کہ سالانہ 20 سے 30 انتخابات کروانے کی وجہ سے الیکشن ڈیپارٹمنٹ ہر وقت متحرک ہوتا ہے۔ میامی ڈیڈی کاونٹی میں اسوقت رجسڑڈ ووٹرز کی تعداد 1332000ہے اور رواں انتخابات میں الیکٹرانک ووٹنگ کے جدید طریقوں کو استعمال کرتے ہوئے زیادہ سے زیادہ افراد کی انتخابی عمل میں شمولیت کو ممکن بنایا گیا ہے۔ سپروائز ووٹنگ سسٹم بھی ایسی ہی مثال ہے جس میں الیکشن ڈیپارٹمنٹ کا عملہ ضروری آلات کے ساتھ عمر رسیدہ افراد کے پاس جاتا ہے جو کہ ووٹ دینے کے بہت مشتاق ہوتے ہیں انہیں ان کے نرسنگ ہومز میں ووٹ ڈالنے کی سہولت دی جاتی ہے اور پھر یہی عملہ آلات واپس الیکشن ڈیپارٹمنٹ میں پہنچا دیتا ہے۔ نتائج کو اپ ڈیٹ کرنے کے لئے ووٹ کاسٹ ہونے کے پندرہ منٹس بعد نئے فگرز جاری ہو جاتے ہیں۔ ان اتخابات میں ووٹر بارہ صفحات کے بجائے الیکشن ڈیپارٹمنٹ کے جاری کئے گئے دو صفحات کو پر کر رہا ہے۔ ووٹ دینے کے لے ووٹر کے پاس تصویر کی شناخت کا کوئی بھی کارڈ ہونا ضروری ہے کارڈ سویپ کرنے اور دستخط پیڈ کے ذریعے الیکٹرانک دستخط میچ ہونے کے بعد ووٹر کو ووٹ دینے کی اجازت ملتی ہے۔کیرولینا کے حکام نے بتایا کہ اس تمام عمل کو آسان اور تیز کرنے کے لئے ہمارے پاس ایکسڑرا الیکٹرانک آلات اور سٹاف مو جود ہوتا ہے۔ الیکشن کے لئے وقتی طور پر سٹاف رکھا جاتا ہے اور اسے خصوصی تربیت دی جاتی ہے۔ ابھی تک ڈالے جانے والے ووٹوں کا ہم نے جائزہ نہیں لیا یہ کام فائنل الیکشن کے بعد ہو گا جب مشینوں میں موجود ڈیٹا کے ذریعے رپورٹ شائع ہو گی کہ خواتین، نوجوان اور مرد ووٹرز کا تناسب کیا رہا اور صنفی بنیاد پر کس نے کتنے ووٹ حاصل کیے۔ایک صدی کی جدوجہد کے باوجود امریکہ کا سیاسی نظام مردوں کے زیر تسلط ہے ۔ ہیلری کلنٹن اگر صدر منتخب ہو بھی جاتی ہیں تو کانگرس کی حمایت کے بغیر خواتین کے حق کیلئے کام نہیں کرسکتیں۔ 2016 کے انتخابات میں خواتین پہلے سے کئی گنا زیادہ تعداد میں الیکشن لڑ رہی ہیں سینٹ میں خواتین کی 16 فیصد نمائندگی مو جود ہے اگر انتخابی عمل کیلئے سرمایہ درکار نہ ہو تو کئی گنا زیادہ خواتین الیکشن لڑ سکتی ہیں یہ الفاظ ہیں لیگ آف وویمن ووٹرز کی صدر سوسین ونڈ ملر کے جو انہوں نے صحافیوں کے ساتھ ہونیوالی پینل ڈسکشن میں کئے امریکہ میں 90 برس پہلے آئین میں 19 ویں ترمیم کے بعد خواتین کو ووٹ دینے کا حق حاصل ہوا۔ارکنساس کے سابق گورنر اور دو بار ری پبلیکن صدارتی امیدوار بننے والے مائیک ہکابی نے دونوں صدارتی امیدواروں پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹرمپ کاز کا ملیہ ہے مگر بالآخر ان کی سمت درست ہوگی مگر ہیلری کلنٹن شرابی ڈرائیور ہیں جو غلط راستے پر جا رہی ہیں۔

اپنے گائے ہوئے گانوں پر پرفارم کرنا اچھا لگتا ہے

لاہور(شوبزڈیسک) اداکارہ عائشہ عمر نے کہا کہ پرستار مجھے اداکارہ، گلوکارہ اور ماڈل کے روپ میں پسند کرتے ہیں، بہت کم ایسا ہوتا ہے کہ کسی فنکار کو بیک وقت اتنی حیثیتوں سے سراہا جائے۔ اپنا کسی دوسرے سے موازانہ نہیں کرتی اورنہ ہی کبھی اس بارے میں سوچا،میں خود سے ہی مقابلہ کرتی ہوں۔ میں اپنی طرف سے سوفیصد رزلٹ دینے کے لیے کسی قسم کی کسر نہیں چھوڑتی، اب میں کتنا اچھا پرفارم کیا ہے تو اس کا فیصلہ دیکھنے والوں پر چھوڑ دیتی ہوں۔ فلم ”کراچی سے لاہور“ میں میری اداکاری کے ساتھ پلے بیک سنگر کے طور پر بھی سراہا گیا۔ اپنے ہی گائے ہوئے گانے پر پرفارم کرنا بہت اچھا لگا تھا، مستقبل میںبھی اس سلسلہ کو جاری رکھوں گی۔

فضول فلموں میں کام کر کے امیج خراب نہیں کر نا چاہتی

لاہور(شوبزڈیسک)اداکارہ عمائمہ ملک نے کہا ہے کہ اب بھی پاک بھارت تعلقات کی بہتری کی امےد ہے ‘دونوں ممالک کے عوام پےار محبت چاہتے ہےں ‘پاک بھارت مشتر کہ فلمساز ی ہمارے لیے بھی فائدہ مند ہوگی‘ میر ے کام کو بھارتی شائقین سے زیاہ پاکستانی پسند کرتے ہیںاپنے ملک سے محبت ہی میری کا میابی اور شہرت ہے ۔ میں پاکستانی فلموں میں اب بھی کام کر نے سے انکاری نہیں ہوں مگر میں فضول فلموں میں کام کر کے اپنا امیج خراب نہیں کر نا چاہتی میری دلی خواہش ہے کہ پاک بھارت مشتر کہ فلم سازی کو آگے بڑھنا چاہیے جو دونوں ملک کیلئے فائدے مند ہوگی ۔

کیویز کیخلاف فتح کو مقدر بنانے کیلئے مکی کا ٹیم کو اہم پیغام

ویلنگٹن(نیوزایجنسیاں) قومی ٹیم کے کوچ مکی آرتھر نے کہا ہے کہ نیوزی لینڈکیخلاف میچزپاکستان کےلئے کسی صورت آسان نہیں ہونگے۔کیوی ٹیم ہوم کنڈیشنزمیں انتہائی خطرناک ثابت ہوتی ہے ۔ نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کے مشکل دوروں سے قبل ویسٹ انڈیز کے خلاف تیسرے ٹیسٹ میچ میں شکست نے خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے اور یہ کھلاڑیوں کیلئے بڑا سبق ہے۔۔پاکستان نے ویسٹ انڈیز کے خلاف ابتدائی دو ٹیسٹ میچ جیت کر سیریز اپنے نام کی لیکن کریگ بریتھ کی جرات مندانہ بیٹنگ کی بدولت تیسرے ٹیسٹ میں عالمی نمبر دو ٹیم کو شکست سے دوچار کیا۔مکی آرتھر نے غیر ملکی خبر رساں ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امید ہے کہ اس شکست سے کھلاڑیوں کو وہ دھچکا لگا ہو گا جس کی نیوزی لینڈ راو آسٹریلیا کے مشکل دوروں سے قبل ضرورت تھی اور انہوں نے اس سے سیکھا ہو گا۔ویسٹ انڈیز نے شارجہ میں کھیلے گئے تیسرے ٹیسٹ میچ میں پانچ وکٹ سے فتح اپنے نام کی تھی۔پاکستانی ٹیم اب نیوزی لینڈ کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلے گی جس کا آغاز 17 نومبر سے کرائسٹ چرچ میں ہو گا جبکہ دوسرا میچ 25 نومبر سے ہملٹن میں کھیلا جائے گا۔اس سیریز کے بعد پاکستانی ٹیم برسبین جائے گی جہاں برسبین میں 15 دسمبر سے شروع ہونے والے ڈے نائٹ ٹیسٹ سے سیریز کا آغاز ہو گا۔مئی میں قومی ٹیم کی قیادت سنبھالنے والے مکی آرتھر نے کہا کہ یہ کھلاڑیوں کو خبردار کرنے کا اچھا ذریعہ ہے اور ساتھ ساتھ یہ پیغام بھی کہ اگر آپ انٹرنیشنل کرکٹ میں کسی بھی موقع پر ڈسپلن سے کام نہیں لیں گے تو آپ کو ہرایا جا سکتا ہے، ہم نے اس میچ میں اپنے معیار کے مطابق کھیل پیش نہیں کیا۔انہوں نے کھلاڑیوں کو مشکل دوروں کیلئے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی ٹیم کو اس کی کنڈیشنز میں ہرانا بہت مشکل ہوتا ہے ۔

”لالہ“ کی کپتانی سے معذرت ….

ڈھاکہ (نیوزایجنسیاں)قومی آل راو¿نڈر شاہد آفریدی نے بارشوں سے متاثرہ بنگلا دیش پریمئر لیگ کی ٹیم رنگپور رائیڈرز کی قیادت سنبھالنے سے معذرت کر لی۔ بنگلا دیشی کرکٹ لیگ کا چوتھا ایڈیشن بارشوں کی نذر ہو گیا۔ چار نومبر سے شیڈول مقابلے اب آٹھ تاریخ سے شروع ہوں گے۔ بی پی ایل کی ٹیم رنگپور رائیڈرز کے حوالے سے اہم خبر یہ ہے کہ شاہد آفریدی نے کپتانی قبول کرنے سے انکار کر دیا ہے۔بوم بوم آفریدی نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں بتایا کہ انہیں ٹیم انتظامیہ کی طرف سے کپتانی کرنے کی پیشکش تھی، اس پر وہ حکام کا شکریہ ادا کرتے ہیں لیکن وہ بطور کھلاڑی کھیلنا چاہتے ہیں۔

کرپشن الزامات پر تین وزراءبرطرف

تہران(این این آئی)ایران کے صدر حسن روحانی نے بدعنوانیوں کے الزامات میں تین وزراءکی برطرفی کے بعد تین نئے وزراءکا تقرر کیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایرانی صدر نے رضا سلطانی کو ثقافت اور اسلامی رہ نمائی ،فخرالدین احمدی اشتیانی کو وزیر تعلیم اور مسعود سلطانی کو کھیلوں اور نوجوانوں کے امور کا وزیر مقرر کیا ہے۔یہ تینوں وزیر بالترتیب علی جنتی ،علی اصغر فانی اور محمود گودرزی کی جگہ لیں گے۔ان تینوں نے اپنے استعفے پیش کردیے تھے۔کھیلوں اور نوجوانوں کے امور کے سابق وزیر محمود گودرزی کو مالیاتی بدعنوانیوں کے اسکینڈلز منظرعام پر آنے کے بعد عہدہ چھوڑنا پڑا تھا اور ان کی وزارت کے متعدد سینیر عہدے داروں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔