All posts by Daily Khabrain

ریچل خان کی فلم”دی ریبلز“کا نام اور سکرپٹ تبدیل کردیا گیا

لاہور(کلچرل رپورٹر) اداکارہ ریچل خان کی فلم”دی ریبلز“کا نام اور سکرپٹ تبدیل کردیا گیا ہے جس کے بعدرائٹر ابن آس نے پروڈیوسر میسم علی اور ریچل خان کی فلم”کبیر“کا سکرپٹ مکمل کرلیا ہے جبکہ فلم کی شوٹنگ دبئی جلد ہی دوبارہ شروع ہوگی۔تفصیلات کے مطابق پہلے یہ فلم”دی ریبلز“کے نام سے بنائی جارہی تھی جس کی شوٹنگ کافی حد تک کرلی گئی تھی لیکن بعض وجوہات کی بنا پر پروڈیوسرزنے ڈائریکٹرکو علیحدہ کردیا جس کے بعد نہ صرف ڈائریکٹر نیا لیا گیا بلکہ سکرپٹ بھی تبدیل کیا گیا۔اس فلم کا سکرپٹ ابن آس محمد سے لکھوایا گیا ہے جنہوں نے کہانی کے ساتھ ساتھ سکرین پلے اورڈائیلاگ بھی لکھے ہیں جبکہ فلم کے ٹائٹل پر اب رائٹرکا نام بھی خصوصی طور پر لکھا گیا ہے۔فلم میں ریچل خان اور میسم علی مرکزی کردار کررہے ہیں جبکہ کاسٹ میں دیگر بہت سے فنکار بھی شامل ہیں۔

زیبا بختیارکل اپنی 54ویں سالگرہ منائیں گی

لاہور ( شوبز ڈیسک) سینئر اداکارہ زیبا بختیار کل اپنی 54ویں سالگرہ منائیں گی ۔ زیبا بختیار 1953 ءکو کوئٹہ میں پیدا ہوئیں اورانہوں نے اپنے فنی کیریئر کا آغاز پی ٹی وی پر پیش کیے جانے والا ڈرامہ سیریل ”انارکلی “سے کیاجس میں ان کو مرکزی کردار دیا گیا تھا ۔زیبا بختیار کی خوبصورتی کو دیکھتے ہوئے بھارتی پروڈیوسر اور ہدایتکار رندھیر کپور نے انہیں اپنی فلم ”حنا “میں کاسٹ کیا اور یہ فلم سپر ہٹ ثابت ہوئی ۔بعد ازاں ہدایتکار سید نور نے زیبا بختیار کو اپنی فلم ”سرگم “میں ہیروئن کے لئے کاسٹ کیا جس میں انکے مد مقابل عدنان سمیع ہیرو تھے۔ اور پھر فلم کی شوٹنگ کے دوران ہی محبت پروان چڑھنے لگی اور بعد ازاں دونوں نے شادی کر لی لیکن بعض وجوہات کی بناءپر جوڑی برقرار نہ رہ سکی اور دونوں میں علیحدگی ہو گئی ۔ آج کل زیبا بختیار کا بیٹا اذان میوزک ڈائریکٹر بن کر اپنی والدہ کے ساتھ فلموں میں ان کی معاونت کر رہا ہے ۔ زیبا بختیار سابق اٹارنی جنرل یحی بختیار (مرحوم ) کی بیٹی ہیں ۔

بروس لی پر بنائی گئی فلم ”برتھ آف دی ڈریگن“ کا ٹریلر جاری

لاس اینجلس(این این آئی) معروف امریکی اداکار اور مارشل آرٹس کے ماہر بروس لی پر بنائی جانیوالی فلم ”برتھ آف دی ڈریگن“ کا نیا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔جارج نولفی کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی 1965 میں بروس لی کی جانب سے کنگ فو لیجنڈ وونگ جیک مین کو دیے گئے چیلنج پر بنائی گئی ہے۔فلم میں بروس لی کا مرکزی کردار فلپ این جی نبھار ہے ہیں۔ جب کہ دیگر کاسٹ میں ڑیا یو، جن ڑنگ، بلے میگنوسن اور سیمون ین شامل ہیں۔ مائیکل لندن اور کرسٹوفر ولکنسن کی مشترکہ پروڈیوس کردہ یہ فلم جلد سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔

جان سینا اور نکی بیلا نے روپ بدل کر پرستاروں کو حیران کردیا

نیویارک (این این آئی)جان سینا ڈبلیو ڈبلیو ای کے مقبول ترین ریسلرز میں سے ایک ہیں جن کے چاہنے والوں کی تعداد پاکستان میں بھی کم نہیں مگر آج کل فلمی اور ٹی وی مصروفیات کی بناءپر ریسلنگ کے رنگ سے دور ہیں۔یہی وجہ ہے کہ وہ رنگ میں ایکشن میں نظر نہیں آتے مگر گزشتہ دنوں ان کی ایسی تصاویر سامنے آئیں جو چہرے پر مسکراہٹ بکھیر دیتی ہیں۔ امریکا سمیت متعدد ممالک میں ہالووین کا تہوار منایا گیا تھا اس موقع پر جان سینا اور ان کی گرل فرینڈ نکی بیلا نے ایسا بہروپ بدلا کہ پرستار دیکھ کر دنگ رہ گئے۔درحقیقت ان دونوں نے ایک دوسرے کا بہروپ بنایا اور ایک ویڈیو میں ایک دوسرے کے ڈبلیو ڈبلیو ای انٹرنس میوزک کے ساتھ انٹری کی۔جان سینا کا بہروپ واقعی چونکا بلکہ دنگ کردینے والا تھا جس نے لوگوں کو بے اختیار مسکرانے پر مجبور کردیا۔اس بہروپ بدلنے کے مقابلے میں جان سینا واضح طور پر کامیاب نظر آئے جنھوں نے نکی بیلا کا روپ بہترین انداز سے نبھایا۔یہ ویڈیو نکی بیلا نے اپنے ٹوئٹر اکاﺅنٹ پر شیئر کی جسے آپ اس لنک پر جاکر دیکھ سکتے ہیں اور آپ کو جان سینا کو دیکھ کر واقعی یقین نہیں آئے گا۔واضح رہے کہ جان سینا پندرہ بار ڈبلیو ڈبلیو ای چیمپئن شپ کا ٹائٹل جیت چکے ہیں اور انہیں رک فلیر کا ریکارڈ برابر کرنے کے لیے مزید ایک اور ٹائٹل کی ضرورت ہے۔

بالی ووڈ سنگر نیہا بھاسن نے مسلمان دوست سے شادی کرلی

ممبئی(شوبز ڈیسک) بالی ووڈ فلموں میں اپنی آواز کا جادو جگانے والی گلوکارہ نیہا بھاسن نے طویل معاشقے کے بعد اپنے مسلمان دوست اور موسیقار سمیرالدین سے شادی کرلی۔گلوکارہ نیہا بھاسن نے کئی فلموں میں اپنی آواز کا جادو جگایا ہے جس میں ”میرے برادر کی دلہنیا“،”فورس“،”غنڈے“ اور ”سلطان“ سمیت کئی فلمیں شامل ہیں جب کہ گلوکارہ نے سلمان خان کی فلم کا مشہور گیت ”جگ گھومیا“ گا کر خوب شہرت حاصل کی جس کے بعد اب انہوں نے کیرئیر کے عروج میں ہی شادی کرلی ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق گلوکارہ نیہا بھاسن نے طویل معاشقے کے بعد اپنے مسلمان دوست اور موسیقارسمیرالدین سے شادی کرلی ہے جب کہ شادی کی تقریب اٹلی کے شہر تسکینی میں ہوئی جس میں رشتے داروں اور قریبی دوستوں نے شرکت کی۔گلوکارہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر مداحوں کو اپنی شادی کی خوش خبری سنائی اور کئی تصاویر شیئر کیں ۔جس کے بعد فلم نگری کی نامور شخصیات اور مداحوں کی جانب سے نیک تمناو¿ں کا اظہار کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ گلوکارہ نیہا بھاسن اور موسیقار سمیرالدین نے 2012 میں گیت”تیرا میرا پیار“ میں ایک ساتھ کام کیا تھا جس کے بعد دونوں میں قربتوں بڑھ گئی تھیں۔

فلم”مہرالنسا وی لب یو“کا پہلا پوسٹر لانچ کردیا گیا

لاہور(کلچرل رپورٹر)پروڈیوسر حسن ضیاکی فلم”مہرالنسا وی لب یو“کا پہلا پوسٹر لانچ کردیا گیا اور اس موقع پر ہونے والی تقریب میں بہت سے لوگوں نے شرکت کی ´فلم کی شوٹنگ کراچی میں تیزی سے جاری ہے جس کے لئے ایک خاص اور بہت بڑا سیٹ لگایا گیا ہے ۔فلم کے پروڈیوسر حسن ضیا نے کہا کہ فلم کی شوٹنگ ریکارڈ ٹائم میں مکمل کرلی جائے گی اور اسے طے شدہ تاریح پر ہی نمائش کے لئے پیش کیا جائے گا۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ یہ فلم بنانے کا مقصد لوگوں کو اچھی تفریح کی فراہمی ہے کیونکہ میں بطور پروڈیوسر یہی کوشش کرتا ہوں کہ لوگ فلم کے ذریعے اچھی تفریح کریں کیونکہ ہمارے ملک میں عام لوگوں کے لئے انٹرٹینمنٹ کے مواقع زیادہ نہیں ہیں اس لئے میں نے”مہرالنساوی لب یو“ کے سکرپٹ پر بہت محنت کی ۔حسن ضیا نے مزیدبتایا کہ فلم کے سکرپٹ کے مطابق یہ کیریکٹر نثا جاوید کے لئے بالکل مناسب ہے اور مجھے یقین ہے کہ جس طرح لوگوں نے انہیں چھوٹی سکرین پر پسند کیا ہے بڑی سکرین بھی پسند کریں گے۔

اجمل بھی قومی سلیکشن کمیٹی سے آخری موقع کے طلبگار

کراچی (یو این پی) سعید اجمل نے بھی قومی سلیکشن کمیٹی سے آخری موقع مانگ لیا ہے جن کا کہنا ہے کہ اگر چانس مل گیا تو ایک مرتبہ پھر خود کو سرفہرست باﺅلر ثابت کردیں گے۔ سعید اجمل کو مسلسل نظر انداز کئے جانے کے باوجود امید ہے کہ سلیکشن کمیٹی انہیں قابل غور سمجھ سکتی ہے۔ سعید اجمل کے مطابق بالنگ ایکشن کی تبدیلی کے بعد جب انہیں بنگلہ دیش کیخلاف موقع دیا گیا تو وہ خود بھی اپنی بالنگ سے مطمئن نہیں تھے لیکن اب وہ ماضی کے مقابلے میں قدرے بہتر بالنگ کر رہے ہیں اور نئے ایکشن کے ساتھ بھی ”دوسرا“کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ آف اسپنر کے مطابق وہ اس وقت انٹرنیشنل کرکٹ کیلئے پوری طرح تیار ہیں اور موقع ملنے پر خود کو ثابت کر دیں گے اور ان کا نہیں خیال کہ نیا بالنگ ایکشن ان کیلئے کسی بھی قسم کے مسائل پیدا کرے گا۔ سعید اجمل کا مزید کہنا تھا کہ وہ سلیکٹرز سے آخری موقع اس وجہ سے مانگ رہے ہیں کیونکہ انہیں اس بات پر پورا بھروسہ ہے کہ اس بار ناکامی کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا کیونکہ فی الوقت وہ اس موقع کے مستحق ہیں تاہم بدقسمتی سے کامیاب نہ ہو سکے تو پھر آخری فیصلے کا اختیار سلیکٹرز کو حاصل ہو گا۔

سٹار پاکستانی آل راو¿نڈ ر” شاہد آفریدی “اوپننگ کیلئے تیار

کراچی(یو این پی) اسٹار پاکستانی آل راو¿نڈ ر شاہد آفریدی بنگلہ دیش پریمیئر لیگ سیزن چار کے میچوں میں اننگز اوپن کریں گے۔ ان کی خدمات رنگ پور رائیڈرز نے بطور کپتان حاصل کی ہیں۔ قبل ازیں وہ تیسرے ایڈیشن میں سلہٹ کی نمائندگی کر رہے تھے۔ ان کایوا ین پی سے کہنا ہے کہ اگر ٹیم مینجمنٹ نے ان پر اعتماد کیا تو وہ بطور اوپنر کھیلنے کیلئے تیار ہیں اور یہ ان کیلئے بڑا چیلنج بھی ہوگا کیونکہ وہ طویل عرصے سے بطور افتتاحی کھلاڑی نہیں کھیلے ہیں۔

ٹیسٹ سیریزمیں اظہرعلی زیادہ رنزکرنیوالوں میں سرفہرست

لاہور(این این آئی) پاکستان اورویسٹ انڈیزکی کرکٹ ٹیموںکے مابین کھیلی گئی ٹیسٹ سیریزمیںپاکستان کے اظہرعلی کامیاب ترین بیٹسمین رہے انہوں نے 3میچوں کی 6اننگز میں 94.80کی اوسط سے 474رنز بنائے جن میںایک سنچری اور2نصف سنچریاں شامل ہیں۔ انکازیادہ سے زیادہ انفرادی سکور302رنزناٹ آو¿ٹ ہے۔دوسرے نمبرپرویسٹ اندیزکے کریک بریتھ ویٹ نے3میچوںکی6اننگزمیں82کی اوسط سے328رنزبنائے جن میںایک سنچری اور2نصف سنچریاں شامل ہیں انکازیادہ سے زیادہ انفرادی سکور142رنزناٹ آو¿ٹ ہے۔تیسرے نمبرپرپاکستان کے سمیع اسلم نے 3 میچوں کی 6 اننگز میں 46.83 کی اوسط سے281رنزبنائے جن میں3نصف سنچریاں شامل ہیں انکازیادہ سے زیادہ انفرادی سکور90رنز ہے۔چوتھے نمبرپرویسٹ انڈیزکے ڈیرن براو¿نے 3 میچوںکی6اننگزمیں45.50کی اوسط سے273رنزبنائے جن میںایک سنچری اورایک نصف سنچری شامل ہے انکازیادہ سے زیادہ انفرادی سکور116رنز ہے۔ پانچویں نمبرپرپاکستان کے یونس خان نے2میچوںکی4اننگزمیں69کی اوسط سے207رنزبنائے جن میںایک سنچری اورایک نصف سنچری شامل ہے انکازیادہ سے زیادہ انفرادی سکور127رنز ہے۔

آل راﺅنڈرمحمدنوازکے دفاع میں مصباح سامنے آگئے

لاہور (سپورٹس رپورٹر ) قومی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق آل راﺅنڈر محمد نواز کے دفاع میں سامنے آگئے۔ مصباح الحق نے آل راﺅنڈر محمد نواز کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان میں بہت پوٹینشل ہے انہوں نے فرسٹ کلاس میں بھی بہت اچھی اننگز کھیلی ہیں۔نواز کی یہ پہلی ٹیسٹ سیریزتھی اور ٹیسٹ سیریز ون ڈے اور ٹی ٹونٹی سے بہت مختلف ہوتی ہے کھلاڑی کو ایڈجسٹ ہوتے دیر لگتی ہے بیس پچیس میچ کھیل کر ٹیسٹ کرکٹ کا ردھم بنتا ہے۔ ان میں باﺅلنگ کے ساتھ بیٹنگ کی اتنی قابلیت ہے کہ وہ بطور بیٹسمین بھی ٹیم میں آسکتے ہیں ۔ پاکستان ٹیم مینجمنت اس حوالے سے بہت سنجیدہ ہے کیونکہ نمبر چھے اور سات پر ایسا ہی کھلاڑی ہونا چاہیے جو بیٹنگ کے ساتھ باﺅلنگ کو بھی سہارادے سکے دوسری ٹیموں میں بھی ہیں جیسے ویسٹ انڈیز کے جیسن ہولڈر کی مثال آپ کے سامنے ہے۔