All posts by Daily Khabrain

گلوکار سلمان احمد گرفتار

اسلام آباد (ویب ڈیسک) اسلام آباد پولیس نے گلوکار سلمان احمد کو اس وقت گرفتار کیا جب وہ بنی گالہ میں عمران خان کی رہائش گاہ جانے کی کوشش کررہے تھے۔گرفتاری کے وقت سلمان احمد کا کہنا تھا کہ میں نے کونسا قانون توڑا ہے جس پر مجھے گرفتار کیا گیا جب کہ پولیس نے ان کے ساتھ بدتمیزی کی ہے اور مزید 24 لوگوں کو بھی گرفتار کیا گیا ہے تاہم پولیس نے کچھ دیر بعد انہیں رہا کردیا۔ 2 نومبر کو پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان نے اسلام آباد میں دھرنے کا اعلان کر رکھا ہے جب کہ حکومت نے بھی پی ٹی آئی کے جلسے کو روکنے کے لئے پنجاب پولیس اور ایف سی کو طلب کر لیا ہے اور اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذ کر کے جلسے جلوسوں اور مظاہروں پر پابندی عائد کردی ہے۔

کمیٹی چوک میدان جنگ بن گیا

راولپنڈی(ویب ڈیسک) تحریک انصاف و عوامی مسلم لیگ کے کارکنوں اور پولیس کے درمیان تصادم کے باعث کمیٹی چوک میدان جنگ بن گیا۔تفصیلات کے مطابق شیخ رشید احمد کی جانب سے نماز جمعہ کے بعد کمیٹی چوک پر حکومت کے خلاف جلسے کا اعلان کیا گیا تھا، وقت مقررہ پر جب کارکنوں نے کمیٹی چوک کا رخ کیا تو پولیس نے انہیں روکنے کی کوشش کی ،پولیس کی جانب سے روکے جانے پر مشتعل افراد نے پتھراو¿ شروع کردیا جس کے بعد کمیٹی چوک اور مری روڈ میدان جنگ بن گئے۔ کارکنوں کے پتھراو¿ پر پولیس نے لاٹھی چارج کے ساتھ ساتھ آنسو گیس اور ربڑ کی گولیاں برسانا شروع کی، اس دوران کئی افراد کو حراست میں بھی لیا گیا۔ اس تمام عمل کے دوران شیخ رشید سر پر ٹوپی اور چہرے پر کپڑا لگائے موٹر سائیکل میں پولیس اہلکاروں کے سامنے سے کئی مرتبہ نکلے لیکن پولیس اہلکار انہیں پہچان نہ سکے۔اس دوران شیخ رشید احمد موٹر سائیکل پر سوار ہوکر ڈرامائی انداز میں آئے اور ایک میڈیا ہاو¿س کی ڈی ایس این جی وین میں چڑھ کر میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ آج پنڈی میں پانی اور بجلی نہیں، حکومت نے پورا شہر بند کروادیا، لال حویلی کے سارے راستے بند ہیں، راولپنڈی کے عوام نے ثابت کردیا ہے کہ وہ حکومت کو نہیں مانتے، اگر کسی میں ہمت ہے تو وہ انہیں گرفتار کرکے دکھائے۔ بعد ازاں شیخ رشید کمیٹی چوک سے موٹر سائیکل پر دوبارہ نامعلوم مقام کی طرف روانہ ہوگئے۔

قوم نے پاکستان بند کرنے والوں کو سبق سکھایا

لاہور (ویب ڈیسک) ترجمان پنجاب حکومت زعیم قادری کا لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ریاست پاکستان نے عوام کے بنیادی حقوق پامال کرنے کی سازش کو آئین اور قانون کے دائرہ کار میں رہتے ہوئے ناکام بنا دیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ قوم نے پاکستان بند کرنے والوں کو سبق سکھایا۔ کاروبار زندگی اپنی آب و تاب کیساتھ چلتا رہا۔ اکا دکا کارکنان ایک یا دو نعرے لگا کر غائب ہو گئے۔ عمران خان کے سپورٹرز بھی اپنے گھروں پر محدود رہے۔ زعیم قادری کا کہنا تھا کہ خود کو بڑا لیڈر کہنے والا راولپنڈی کا چوہا رات سے ہی روپوش ہو گیا تھا۔ آج راولپنڈی کا چوہا بلوں سے نکل کر کیمروں کے سامنے آ کر دوبارہ بلوں میں گھس گیا ۔

آئی جی اسلام آباد پولیس سمیت دیگر فریقین کو 31اکتوبر کو طلب کر لیا

اسلام آباد (ویب ڈیسک) اسلام آبادہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان کو ہراساں اور پکڑ دھکڑ کرنے سے روک دیا۔ گرفتار کارکنان کی فہرست بھی طلب کرلی۔آئی جی اسلام آباد پولیس سمیت دیگر فریقین کو 31اکتوبر کو طلب کر لیاگیا۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج جسٹس شوکت عزیز نے پی ٹی آئی کارکنان کی گرفتاری کے خلاف درخواست کی سماعت کی ۔ پولیس کو پی ٹی آئی کارکنان کو ہراساں اور پکڑ دھکڑ روکنے کا حکم دیدیا ہے جبکہ شہر بھر سے کنٹینر کو بھی فوری طور پرہٹانے کا حکم دے دیا گیا ہے۔عدالت نے جمعرات کی شب گرفتارکئے گئے کارکنان کی فہرست بھی طلب کرلی ہے۔ گرفتاریوں بارے عدالت نے ریمارکس دئیے کہ گرفتار کارکنان نے کس قانون کی خلاف ورزی کی، بتایا جائے۔ دوران سماعت جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے استفسار کیا کہ پرامن احتجاج کریں گے یا اسلام آباد بند کریں گے؟آپ کے احتجاج اور اظہار رائے کو تسلیم کرتے ہوئے فیصلہ دیا، آپ نے عدالت کو ہی مورد الزام ٹھہرایا،آپ عدالت کے حکم کو مانیں گے یا نہیں؟ وکلاءنے یقین دہانی کروائی کے قانون کی حکمرانی کے لیے احتجاج کر رہے ہیں اور عدالت کے حکم کو من وعن تسلیم کریں گے۔ڈپٹی اٹارنی جنرل کو مخاطب کرتے ہوئے جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے ریمارکس دئیے کہ عدالت کو اپنے حکم پر عملدرآمد کروانا آتا ہے،عدالت نے ایک بار پھر واضح کیا کہ کوئی کنٹینرز نہ لگائیں،کوئی پکڑدھکڑ نہ کریں،اگر کوئی جرم کرتا ہے۔۔قانون کی خلاف ورزی کرتا ہے تو مقدمہ درج کر کے کارروائی کریں،عدالت نے پھر کہا کہ اسلام آبا د کو نہ پی ٹی آئی بند کرے گی نہ حکومت۔عدالت نے آئی جی اسلام آباد اور چیف کمشنر کو ہدایات جاری کیں کہ گرفتار افراد کی فہرستیں پیش کریں اور یہ بھی بتائیں کہ ان افراد کو کن مقدمات میں گرفتار کیا گیا،ضلعی انتظامیہ سڑکیں بلاک نہیں کرے گی اور قانون کے دائرہ میں رہتے ہوئے کام کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے مزید سماعت اکتیس اکتوبر تک ملتوی کر دی۔واضح رہے کہ گزشتہ شب اسلام آباد کے سیکٹر ای الیون میں تحریک انصاف کے یوتھ کنونشن پر پولیس نے دھاوا بول دیاتھا اور درجنوں کارکنان کو گرفتار کر لیا گیا تھا ۔جس پر تحریک انصاف کے رہنماو¿ں نے ہائیکورٹ اسلام آبادسے رجوع کر لیا۔ تحریک انصاف کے رہنماو¿ ں نے عدالت سے یہ بھی استدعا کی تھی کہ جسٹس شوکت عزیزصدیقی کو سماعت کیلئے مقررنہ کیا جائے۔

اداکارہ ریما جھلس گئی

ممبئی( ویب ڈیسک)ہندوستان کی معروف اداکارہ ریما لاگو اپنے ڈرامے ’نام کرن‘ کی شوٹنگ کے دوران جھلس کر زخمی ہوگئیں۔ تفصیلات کے مطابق ریما لاگو اپنے ڈرامے کی آنے والی ایک قسط کی شوٹنگ کررہی تھیں، اسکرپٹ کے مطابق ریما لاگو کو اس سین میں خود کو جھلستے ہوئے ہی دکھانا تھا۔تاہم اس سین کی شوٹنگ کے دوران ریما کی ساڑھی میں آگ لگ گئی، کاٹن کی ساڑھی ہونے کے باعث آگ تیزی سے پھیل گئی، جسے ریما نے اپنے ہاتھ سے بھجانے کی کوشش کی۔ آگ کے باعث ریما کا ہاتھ جل گیا تاہم رپورٹس کے مطابق اب وہ پہلے سے بہتر ہیں۔بعدازاں اپنے بیان میں ریما لاگو کا کہنا تھا ’میں اب بہتر ہوں اور جلد ہی کام شروع کردوں گی، زخم زیادہ گہرا نہیں تھا اور یہ 4 سے 5 دنوں میں ٹھیک ہوجائے گا‘۔واضح رہے کہ ریما لاگو نے بولی وڈ کی کئی کامیاب فلموں میں کام کیا ہے جن میں ’ہم آپ کے ہیں کون‘، ’قیامت سے قیامت تک‘، ’ساجن‘ اور ’کچھ کچھ ہوتا ہے‘ شامل ہیں

انسانوں کا سیلاب آرہا ہے ،لاک ڈاﺅن ضرور ہو گا

اسلام آباد (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ شیخ رشید کے جلسے میں شرکت سے روکنے کیلئے ہمیں تقریباً نظر بند کر دیا گیا اور باہر نکلنے کی اجازت نہیں دی جا رہی۔ میں عدلیہ سے سوال پوچھتا ہوں کہ کیا سارے قوانین ہم پر ہی لاگو ہوتے ہیں؟ ہمیں جلسے میں شرکت کرنے کی اجازت کیوں نہیں دی گئی؟ میں نے قانون کی کون سی خلاف ورزی کی ہے؟ حکومت بتائے یہ بادشاہت ہے یا جمہوریت؟ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نواز شریف کو جمہوریت کی کوئی سمجھ نہیں ہے۔

میڈیا کے سوال کہ 2نومبر کوآپ کی کیا حکمت عملی ہو گی ،آپ کو آج پولیس نے راولپنڈی تک تو جانے نہیں دیا اُ س وقت کیا کریں گے ،عمران خان نے بتا یا کہ نواز شریف چاہے 50ہزار پولیس بھی اگر لگا دینگے تو 2نومبر کا سونامی ان سب کو بہا کر اسلام آباد ڈی چوک لے جائینگے حکومت دیکھتی رہ جائیگی عوام کا سمند ر ہو گا جس کو روکنا ممکن نہیں ۔جو کرنا ہے کرلیں 2نومبر کو دھرنا ضرور ہو گا ۔
۔انھیں جمہوریت تب یاد آتی ہے جب ان کے احتساب کی بات ہوتی ہے۔ نواز شریف کے احتساب تک میں ان کا پیچھا نہیں چھوڑوں گا۔ انہوں نے اعلان کیا کہ 2 نومبر کو ہم اسلام آباد میں آ کر بتائیں گے کہ عوام کی طاقت کیا ہوتی ہے۔ حکومت عوام کے سمندر کو نہیں روک سکتی۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ ماڈل ٹاو¿ن میں جن پولیس والوں نے گولیاں چلائیں وہ قاتل ہیں۔ شہداء پر گولیاں چلانے والوں کو اور دونوں بھائیوں کو جیلوں میں ڈالیں گے۔

ڈرنے والا نہیں ،علی کی طرح جیو ں گا حسین کی طرح مروں گا :شیخ رشید

راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک) سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ سارے راستے بند ہیں لیکن اپناحق اداکروں گا، آج ثابت کروں گا کہ علی کی طرح جیوں گا اور حسین کی طرح مروں گا۔ ان کا کہنا تھا کہ ڈرنے والا نہیں حکومت پکڑ سکتی ہے تو پکڑ لے، ساراشہربند ہے پھر بھی اسٹریٹ پاور نظر آئے گی اور ہمارے کارکن آس پاس ہی ہیں وہ بھی ابھی نظرآئیں گے۔سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ ڈرنے والا نہیں حکومت پکڑ سکتی ہے تو پکڑ لے جب کہ ساراشہر بند ہے لیکن پھر بھی اسٹریٹ پاورنظرآئے گی۔سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ سارے راستے بند ہیں لیکن اپناحق اداکروں گا، آج ثابت کروں گا کہ علی کی طرح جیوں گا اور حسین کی طرح مروں گا۔ ان کا کہنا تھا کہ ڈرنے والا نہیں حکومت پکڑ سکتی ہے تو پکڑ لے، ساراشہربند ہے پھر بھی اسٹریٹ پاور نظر آئے گی اور ہمارے کارکن آس پاس ہی ہیں وہ بھی ابھی نظرآئیں گے۔اس سے قبل شیخ رشید صبح سویرے راولپنڈی کے کمیٹی چوک پہنچے اور ہوٹل سے ناشتہ کرنے کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ کمیٹی چوک شہیدوں کا چوک ہے اور عوام سے اسی چوک سے ایوب خان کو بھگایا تھا اور یہیں سے نواز شریف کو بھگائیں گے۔عوامی مسلم لیگ کے سربراہ کا کہنا تھا کہ آج لال حویلی میں جلسہ ضرور ہوگا، عوام جمعہ کی نماز پڑھ کو لال حویلی آئیں گے اور آج دما دم مست قلندر ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ صرف راولپنڈی نہیں پورا پاکستان میری جان ہے۔واضح رہے کہ عوامی مسلم لیگ نے آج لال حویلی میں جلسے کا اعلان کر رکھا ہے جس میں پاکستان تحریک انصاف اور عوامی تحریک کے کارکنوں نے بھی شرکت کرنی ہے۔

جماعت اسلامی کا اجتماع۔۔۔

لاہور (خصوصی رپورٹ) جماعت اسلامی پنجاب کا تین روزہ اجتماع ارکان آج شروع ہوگا، تیاریاں مکمل کرلی گئیں، 200فٹ کا سٹیج تیار،کھانے پینے کے سینکڑوں سٹال لگا دیئے گئے۔ وحدت کالونی گراﺅنڈ کو بینروں‘ فلیکس اور جھنڈوں سے سجا دیا گیا۔ انتظامات کا جائزہ لینے کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے جماعت اسلامی کے سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ، امیر ماعت اسلامی پنجاب میاں مقصود، اور ذکراللہ مجاہد نے کہا کہ جماعت اسلامی پنجاب کے زیراہتمام آج شروع ہونے والا تین روزہ اجتماع ملکی سیاست پر دوررس اثرات چھوڑے گا ۔ اجتماع کے دوران پنجاب میں معاشرتی مسائل ، مقبوضہ کشمیر کی صورتحال اور تحریک ختم نبوت کے عنوانات کے تحت مختلف سیشن ہوں گے۔ برہان ظفر وانی شہید کانفرنس سے تحریک حریت مقبوضہ کشمیر کے قائد سید علی گیلانی خصوصی خطاب کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ 30 اکتوبر کو ایک بہت بڑا ”کرپشن مٹاﺅ، پاکستان بچاﺅ“ مارچ ہو گا جس میں امیر جماعت اسلامی آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔ 30اکتوبر کا مارچ عوام کو متحرک کرنے کے ساتھ ملکی سیاست میں اہم کردار ادا کرے گا۔ لیاقت بلوچ نے کہا کہ کرپشن کے خلاف احتجاج، دھرنا، جلوس اور جلسہ سب کا حق ہے لیکن جماعت اسلامی آئین سے باہر کسی ایسے اقدام کا حصہ نہیں بنے گی جس کے نتیجہ میں عوام کے بنیادی حقوق سلب ہوں ۔
جماعت اسلامی

ادویات کی قیمتوں میں اچانک اضافہ

کراچی(خصوصی رپورٹ)ملک میں ادویات کی قیمتوں میں 2.8 فیصد کا اضافہ کردیا گیا ہے۔ ہیپاٹائٹس، شوگر، کینسر، دل اور جگر کے عارضے میں مبتلا غریب اور بیمار مریض اب سستی دوا سے بھی محروم ہوگئے ہیں۔ ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق شوگر، کینسر، دل جگر اور ہیپاٹائٹس سمیت شیڈول ادویات کی قیمت میں 1.4 فیصد، ملٹی وٹامن، درد اور مرگی جیسی نان شیڈول ادویات کی قیمتیں 2 فیصد، جبکہ کم قیمتوں والی ادویات کو 2.8 فیصد مہنگا کردیا گیا ہے۔ٹیبلیٹ ، کیپسول ، سیرپ اور سسپشن کی قیمتیں 3،3 روپے، جبکہ ٹیکے کی قیمت 15 روپے بڑھا دی گئی ہے۔ کان ، ناک ، اور آنکھوں کے ڈراپس بھی 4 روپے مہنگے کردیئے گئے، جبکہ ساشے والی ادویات اب مزید 6 روپے مہنگی ملے گی۔ماہرین کے مطابق چارہزار ارب سے زائد ملکی بجٹ میں محکمہ صحت کےلئے پہلے ہی صرف 20ارب روپے رکھے گئے ہیں ایسے میں دوائیاں مہنگی کرنے کا اقدام غریب عوام کو مزید بیمار کرنے کے مترادف ہوگا۔

عمران خان کی ڈنڈا بردار فورس پہنچ گئی

پشاور(خصوصی رپورٹ) پاکستان تحریک انصاف خیبر پختونخوا نے 2نومبر کے دھرنے کیلئے ڈنڈا بردار عمران خان فورس تیار کرلیا ہے جو جلوس کیساتھ روانہ ہوگا، ہلمٹ پہنے عمران خان فورس کے ان کارکنوں کے ہاتھوں میں غلیلے بھی ہوں گی جو پولیس سے کارکنوں کو بچائیں گے، پاکستان تحریک انصاف خیبر پختونخوا نے 2نومبر کے اسلام آباد دھرنے کیلئے تیاریاں مکمل کرلی ہیں، پشاور سے کارکنوں کے قافلے 2 نومبر کو علی الصبح روانہ ہوںگے جن کی قیادت تحریک انصاف کے صوبائی وزرا، معاونین، مشیر ، پارلیمانی سیکرٹری، ارکان قومی وصوبائی اسمبلی کے علاوہ مرکزی اور صوبائی قائدین کریں گے، اس سلسلے میں تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی اور پارلیمانی سیکرٹری حاجی فضل الہٰی نے کہا ہے کہ انہوں نے500 ڈنڈا بردار کارکنوں پر مشتمل عمران خان فورس تیار کرلیا ہے ہلمٹ پہنے عمران خان فورس کے کارکن پشاور کے جلوس کے ساتھ روانہ ہوں گے جن کے ہاتھوں میں غلیلے بھی ہوںگی جبکہ پولیس کی جانب سے کارکنوں کی گرفتاری کی صورت میں عمران خان فورس کے اہلکار کارکنوں کو چھڑائیں گے، انہوں نے کہاکہ خیر پختونخوا سے جانے والے قافلے اٹک پر پہنچیں گے، دھرنے میں شرکت کےلئے جانے والے کارکنوں کے پاس کھانے پینے کے سامان کے علاوہ برتن اور سردی سے بچنے کیلئے چادریں بھی ہوں گی جبکہ عمران خان فورس کے اہلکار خصوصی یونیفارم میں ملبوس ہوں گے۔