Author: Daily Khabrain

اسلام آباد (خصوصی رپورٹ) سکیورٹی امور سے متعلق متنازعہ خبر دینے والے صحافی سیرل المیڈا بیرون ملک روانہ ہو گئے۔ کور کمانڈرز کانفرنس میں سیرل المیڈا کی خبر پر تشویش کا اظہار کیا گیا تھا۔ ایک ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ سیرل المیڈا 26اکتوبر کو ای کے 613کے ذریعے بیرون ملک گئے۔ حکومت نے سیرل المیڈا کا نام ای سی ایل میں ڈال کر نکال دیا تھا۔ ذرائع نے بتایا کہ سیرل المیڈا امریکہ کے صدارتی انتخابات کی کوریج کے لئے گئے ہیں۔ امکان ہے وہ 27نومبر کو واپس آ جائیں گے۔ امریکہ روانہ

Read More

راولپنڈی(بیورو رپورٹ)آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف، وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان کی ملاقات ہوئی جس میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے سیاسی رہنماﺅں کے وفد کی ملاقات اسلام آباد میں ہوئی جس میں اعلیٰ عسکری قیادت بھی شریک تھی۔ ملاقات میں عسکری اور سیاسی رہنماﺅں نے ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جبکہ اہم عمارتوں کی سکیورٹی کیلئے فوج کی تعیناتی پر تبادلہ خیال بھی کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق ملاقات میں…

Read More

اسلام آباد (خصوصی رپورٹ) وفاقی حکومت نے تحریک انصاف کے 2 نومبر کے دھرنے کو ناکام بنانے کے لئے 6 روز قبل کارروائی شروع کردی ہے۔ جمعرات کو وزیراعظم محمد نوازشریف کی زیرصدارت اعلیٰ سطح کے اجلاس میں وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار کے دھرنا کو ناکام بنانے کی حکمت عملی کی منظوری دے دی گئی۔ چودھری نثار کا کیمپ آفس پنجاب ہاس منتقل ہو گیا ہے۔ وہ دن رات صورت حال کی مانیٹرنگ کریں گے۔ ریاست کی عمل داری کے لئے جہاں ضروری ہوا ان کے حکم پر انتظامی مشینری کارروائی کرے گی۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم محمد نوازشریف…

Read More

اسلام آباد، نئی دہلی (آئی این پی+مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان نے بھارت کے سفارتی اہلکار سرجیت سنگھ کی سرگرمیوں پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ناپسندیدہ شخص قراردے دیااور29اکتوبر تک خاندان کے ہمراہ پاکستان چھوڑنے کا حکم دے دیا۔ جمعرات کو سیکرٹری خارجہ اعزاز چوہدری نے بھارتی ہائی کمشنر گوتم بمبا والا کو دفتر خارجہ طلب کر کے فیصلے سے آگاہ کیا۔سیکرٹری خارجہ نے کہا کہ سرجیت سنگھ کی سرگرمیاں ویانہ کنونشن اور سفارتی آداب کی خلاف ورزی ہیں ، پاکستان کی طرف سے بھارتی ہائی کمشنر کو احتجاجی مراسلہ بھی دیا گیا جس میں ورکنگ باﺅنڈری اور لائن آف…

Read More

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) چائے والے سے شہرت پانیوالے ارشد خان نے عمران خان کے دھرنے میں شرکت نہ کرنے کا دوٹوک اعلان کردیا اور کہاکہ کوئی بھی فضول بات کرے تو وہ اس کا جواب ہی نہیں دیتا، تاکہ آئندہ کوئی غلط بات نہ کرے۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں عمران خان سے محبت اور دھرنے میں شرکت وغیرہ سے متعلق سوال کے جواب میں ارشدخان کاکہناتھاکہ کسی پارٹی سے کوئی تعلق ہے اور نہ ہی کسی پارٹی کا شوق ہے ، عمران خان کے دھرنے میں بھی جانے کا ارادہ نہیں ، جب سے پیداہواہوں تو آج تک…

Read More

لاہور (خصوصی رپورٹ) تحریک انصاف کے 2نومبر کو اسلام آباد بند کرنے اور دھرنا دینے کے حوالے سے پی ٹی آئی نے پالیسی تبدیل کرنے پر غور شروع کردیا۔ ذرائع کے مطابق کارکنوں کی زیادہ گرفتاریوں کے بعد 2نومبر سے آگے کی تاریخ کا بھی اعلان کیا جا سکتا ہے۔ معلوم ہوا ہے کہ بنی گالہ میں ہونے والے اجلاس میں اس چیز پر زیادہ اتفاق کیا گیا ہے کہ یکم نومبر تک دیکھا جائے کہ گرفتاریوں کی کیا صورتحال ہے‘ حالات کیا بنتے ہیں‘ تحریک انصاف کو کتنی ہمدردیاں ملتی ہیں اور کس حد تک کارکن متحرک ہوتے ہیں‘…

Read More

اسلام آباد (آن لائن) عوامی تحریک کے سربراہ علامہ طاہر القادری کو دو نومبر کے دھرنے میں شریک کرنے کے لئے شیخ رشید خصوصی طور پر لندن روانہ ہوں گے ۔ شیخ رشید نے غیر ملکی ایئرلائن سے لندن کی ٹکٹ بک کروالی ۔ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ میرا خیال ہے کہ علامہ طاہر القادری دو نومبر کے دھرنے میں شرکت کے لئے نہیں آ رہے اس لئے میں جمعہ کو جلسہ کے بعد لندن کے لئے روانہ ہو جاﺅں گا اور طاہر القادری سے ایک فائنل ملاقات کر…

Read More

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک )پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو آج دبئی سے کراچی پہنچیں گے ۔نجی ٹی وی کے مطابق بلاول بھٹو زرداری نے موجودہ سیاسی صورت حال پر مشاورت کیلئے پارٹی رہنماں کا اجلاس طلب کر لیا ہے جس کی صدارت کیلئے وہ آج دبئی سے کراچی پہنچیں گے ۔اجلاس میں ملکی سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی کے اجلاس میں عمران خان کے دھرنے اور حکومتی رابطوں سے متعلق بھی غور کیا جائے گا ۔ اجلاس میں خورشید شاہ ، اعتزا ز احسن ، لطیف کھوسہ ، سعید…

Read More

لاہور (ایجوکیشن رپورٹر) پاکستان عوامی تحریک کے رہنما خرم نواز گنڈا پور نے کہا ہے کہ ڈاکٹر طاہر القادری کے دھرنے سے قبل واپس آنے کے چانس ہیں۔ ”وزیراعظم خود کو احتساب کیلئے پیش کریں یا استعفیٰ دیں“۔ تحریک انصاف کے وفد سے ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے پاکستان عوامی تحریک کے رہنما خرم نوازگنڈاپور نے کہا کہ پاکستان عوامی تحریک اسلام آباد دھرنے میں شرکت کریگی اور لال حویلی بھی جائے گی۔ اگر اسلام آباد میں نیا ماڈل ٹاﺅن ہوا تو اس کا ردعمل پہلے ماڈل ٹاﺅن جیسا نہیں ہوگا۔ پاناما لیکس پر انکا کہنا تھا…

Read More

ریاض(ویب ڈیسک)یمن کے حوثی باغیوں کی جانب سے مکّہ مکرمہ کی طرف بیلسٹک مزائل فائر کیا گیا.مگر اتحادی فورسز نے 65 کلومیٹر دور یمن کی حدود میں ہی میزائل کو ناکارہ بنا دیا حملہ یمن کے صوبے سعدہ سے کیا گیا جو مکّہ مکرمہ سے 800کلومیٹر کے فاصلے پر ہے . دو ہفتے قبل بھی طائف میں میزائل فائر کے گئے تھے.

Read More